
Urdu – Secret of the Nuqt (Dot) Under the Ba in Quran Reality of Imam Ali (AS) جب &…
Secret of the Nuqt (Dot) Under the Ba in Quran
Reality of Imam Ali (AS)
جب "لا الہ الا اللہ" تخلیق کو وجود میں لانا چاہتا ہے تو یہ " محمدرسولالله" کی موجودگی کی جانب انرجی بھیجنا شروع کردیتا ہے، " فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَى "( دو کمانوں کی مقدار فاصلہ رہ گیا یا اس سے بھی کم) جب انرجی آتی ہے اور سیدنا محمد (ﷺ) کی حقیقت کی طرف بڑھنے لگتی ہے تو کیا ہوتا ہے کہ ایک انرجی کاگو لا ، غیب سے وجود میں آجاتا ہے ۔
﷽
فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَىٰ۞
"پھر (جلوۂ حق اور حبیبِ مکرّم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں صرف) دو کمانوں کی مقدار فاصلہ رہ گیا یا (انتہائے قرب میں) اس سے بھی کم (ہو گیا)"
سورۃ النجم ( 53) آیت 9
"عزت اللہ " سے، اللہ (عزوجل)کے اردے (امر) سے وہ طاقت "لا الہ الا اللہ" سے ہوتی ہوئی جیسے ہی " محمدرسولالله" (ﷺ) کے قریب پہنچنے والی ہوتی ہے ، ایک نقطہ پیدا ہوتا ہے۔ ایک چھوٹا سا نقطہ ۔ ابھی ہم ان اولیا اللہ ( کے کلام ) سے کیا نعت پڑھ رہے تھے ؟
(صَلاَةٌ بِالسَّلاَمِ المُبِينِ لِنُقطَةِ التَّعييْنِ يَاغَرَامِىْ)
" لِنُقطَةِ التَّعييْنِ " ، کون ہے جو تمام حقیقتوں کا سرچشمہ (نقظہ آغاز) ہے؟ " محمد رسول الله (ﷺ) ۔ یہ نقطہ ایک خالص انرجی ہے کہ تمام کائناتیں ہر نقطے کے اندر موجود ہیں۔ ساری کائناتیں اس نقطے میں ہیں۔ اور ہم پہلے بھی بیان کر چکے ہیں ، ایک نقطہ جیسے ڈاٹ ہوتا ہے ۔
When "La ilaha il'Allah" wants to bring creation into existence, it merely begins to send an energy towards the presence of "Muhammadun Rasulullah" (saws), fi Kanaa qaaba qawsayni aw adna (distance of two bow lengths or nearer). What happens when the energy comes and begin to approach the reality of Sayyidina Muhammad (saws), a ball of energy, inexistence is brought into existence.
فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَىٰ۞
And was at a distance of two bow lengths or nearer [to the Divine Presence]. (The Holy Quran, Surat An Najm, 53:9)
From Izzatullah (Honour of Allah), from the Will of Allah (AJ) that power moving through "La ilaha il'Allah", as soon as it’s about to get near "Muhammadun Rasulullah" (saws), a Nuqt (dot) is born. A little Nuqt. What did we just sing from these Auwliya, "Li nuqtatit ta tayini" Who is the point of origin the source of all realities? Muhammadun Rasulullah ﷺ. That Nuqt is a pure energy that entire universes within each Nuqt. Entire universes within that Nuqt. And we describe before, a Nuqt like a dot.
جب سیدنا جبرائیل (علیہ السلام ) نے پوچھا ،' یا ربی ، میں (یہ نقطے) دیکھنا چاہتا ہوں ، میں تخلیق کے یہ نقطے دیکھنا چاہتا ہوں جو آپکے پاس ہیں۔ آپ کی کتنی کائناتیں ہیں؟ سیدنا جبرائیل (علیہ السلام ) کو اپنے تمام پروں ، سولہ سو پرو ں کے ساتھ ، پوری طاقت کے ساتھ ، پوری قوت کے ساتھ بھیجا گیا کہ اس (تخلیق کے ) سمندر میں اُڑان بھریں ! اور یہ سب موتی تھے ، یہ نقطے چھوٹے موتیوں کی طرح تھے۔ (حضرت جبرائیلؑ) فرماتے ہیں ' میں، اُڑتا رہا آگے، پیچھے ، دائیں ، اور بائیں ، جتنا ہو سکتا تھا، میں تھک گیا، لیکن نہ ہی میں کسی ابتداء اور نہ اختتام کو پہنچ پایا' ۔ فرشتے نہیں تھکتے ، لیکن (اس مراد ہے ) انرجی ختم ہو گئ ،میں اُڑتا جارہا ہوں ، میں اُڑتا جارہا ہوں ، لیکن یہ سفر) ختم ہونے والا نہیں ۔ جتنا وہ ؑ اُڑتے جاتے ، جیسے ہوائی جہاز پر اڑتے ہوئے(محسوس ہوتاہے کہ ) اللہ (عزوجل)افق کو وسیع کرتا چلا جاتا ہے۔
When Sayyidina Jibraeel (AS) asked, 'Ya Rabbi I want to see. I want to see these Nuqts (dots) of creation that you have. How many of these universes do you have.' Sayyidina Jibraeel (AS) was sent with all his wings, sixteen-hundred wings, full force, full power, fly over this ocean!
And there was all these pearls. These Nuqts were like little pearls. Said (as), 'as much as I flew forward, backward, side, and left, I got exhausted. And I reached no beginning and no end'. Angels doesn't get exhausted, but exhausted the energy. That, ' I'm going, I'm going, its not going to happened.' As much as he (AS) goes, like flying on an airplane and Allah (AJ) expands the horizon.
خالق کی کوئی حد نہیں ، آپ اللہ (عزوجل)پر کوئی حد نہیں لگا سکتے۔ اللہ (عزوجل)سے خواہ جتنا بھی آپ لیں، یہ ایسا ہے جیسے آپ نے کچھ نہ لیا ہو۔ آپ اللہ (عزوجل) کی کو ئی بھی چیز ختم نہیں کرسکتے ہیں۔ آپ اللہ (عزوجل)سے کچھ نہیں لے سکتے ، کیونکہ آپ وجود نہیں رکھتے ۔ یہ ایک الگ بیان ہے۔ لیکن آج کا( سبق )یہ ہے کہ سیدنا جبرائیل (علیہ السلام ) اُڑتے چلے جا رہے ہیں ، جارہے ہیں ، جارہے ہیں اور واپس آتے ہیں! تب اللہ (عزوجل) اُنہیں ایک کشف دیکھنے کی اجازت دیتا ہے جس میں آپؑ ایک خوبصورت سبز مور کو دیکھتے ہیں جو ایک ستون پر بیٹھے ہوئے ہیں اور پھر اللہ (عزوجل) کے حکم سے (وہ مور ) نیچے جاتے ہیں۔ ان ( لاتعداد موتیوں )میں سے ایک موتی اپنی چونچ میں لیتے ہیں اور کچل دیتے ہیں۔ جیسے ہی اس مور نے موتی کو کچل ڈالا ، ساری کائنات معرض وجود میں آئیں۔ آپ ؑ فرماتے ہیں ' میں نے یہ موتی ہر طرف ، ان گنت تعداد میں دیکھے '۔
The creator has no limit. You cannot put a limit on Allah (AJ). As much as you take from Allah (AJ), it has to be as if you took nothing. You cannot deplete anything from Allah (AJ). You cannot take anything from Allah (AJ). Because you don't exist. That's on its own is a different talk. But this one, Sayyidina Jibraeel (AS) is going, going, going and come back! Then Allah (AJ) allowed him to see a vision. 'In which I saw a beautiful green peacock, would sit on a pedestal and then would go down by order of Allah (AJ).' Would take one of these pearls into his beak and crush. As soon as he crushed the pearl, entire universes came into existence. He said, 'I saw these pearls with infinite, in every direction.'
لا الہ الا اللہ سے ، عزت اللہ رواں ہے ، اللہ (عزوجل)کا حکم چل رہا ہے ، جو اللہ (عزوجل) چاہتا ہے وہ رواں ہو رہا ہے ، وہ سیدنا محمد (ﷺ) کے قلب مبارک پر نازل ہونے والا ہے۔ 'میرا امر (حکم ) ، میرا ارادہ سیدنا یٰسین (ﷺ) کے قلب مبارک میں بہتا ہے' ۔ محض "لا الہ الا اللہ" سے آنا شروع ہوتا ہے اور "قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَى " پہنچتا ہے ،" جہاں لا الہ الا اللہ "، "محمد رسول الله" کی سرحد پر ہیں ، ( دھماکے کی آواز) اس مقام پر یہ انرجی ، یہ مخلوق وجود میں آتی ہے۔ اس تخلیق میں ساری کائناتیں ہیں۔ اس کے بعد وہ نقطہ بن جاتا ہے۔
From La ilaha illallah , Izzatullah is moving, the will of Allah (AJ) is moving the, what Allah (AJ) is desiring is moving, is about to come to the holy Heart of Sayyidina Muhammad (ﷺ). My Amre (order), my Iradah (will) is flowing in the Heart of Sayyidina Yaseen ﷺ. Merely from La ilaha illallah begin to come, and approaches qaaba qawsayni aw adna (two bow lengths or nearer), where la ilaha illallah is at the border of Muhammadun Rasulullah ﷺ. Right at that point (Seyyidi (ق) makes explosion sound ), this energy , this creation has come into existence. Entire universes in that creation. That then becomes the Nut (dot).
اور اسکا ادراک اور اسکی حقیقت اور اسکااعزاز ( یہ ہے ) کہ علم الحروف (عربی حروف) معانی ڈھونڈھنے کیلئے اس نقطے کا پیچھا کرتے ہیں ۔ کیونکہ اس (نقطے ) کا ایک شاندار اعزاز اور شاندار طاقت ہے۔ یہ نقط " ب" کے نیچے جاتا ہے ، اور " ب" کو اسکے حقائق کی چابی دیتا ہے ۔ اور " ب" تمام علوم کا دروازہ ہے ، کیونکہ یہ" بسم اللہ الرحمٰن الرحیم" کا دروازہ ہے۔
And in its understanding and its reality and in its honour, the ilm al-huroof (Arabic letters) chase this Nuqt to get an understanding. Because it has of a magnificent Honour and magnificent Might. That Nuqt goes under the Baa (ب) and gives the Baa (ب) its key to all realities. And the Baa (ب) contains the gate for all knowledges, for its the gate of "Bismillahir Rahmanir Raheem".
تمام قران تیس جز (سپارے) میں ہے؛ یہ تیس جز (سپارے) سورۃ الفاتحہ کی سات آیات میں ہیں؛ سورۃ الفاتحہ کی سات آیات ، لیزر کی طرح، سورۃ الفاتحہ کی سات آیات " بسم اللہ الرحمٰن الرحیم" میں ہیں؛اور ساری بسم اللہ الرحمٰن الرحیم "ب " میں سما جاتی ہے ۔
All Quran in thirty Juz (chapters), thirty Juz in seven verses of Fatiha (Chapter of Holy Quran), seven verses of Fatiha, its like collapsing a laser, seven verses of Fatiha in Bismillahir Rahmanir Raheem, all of Bismillahir Rahmanir Raheem collapsed to the Baa(ب).
اور اولی الباب— ایسے اولیااللہ ہیں جنہیں " اولی الباب" بلایا جاتا ہے ، جو ان تمام علوم کے دروازوں کے محافظ ہیں۔ اُن کا آقا کون ہے؟ سیدنا علی ( علیہ السلام )۔ " أَنَا مَدِينَةُ الْعِلْمِ وَعَلَىٌ بَابُهَا" دراصل "بَابَهُو"ہے۔ وہ اس " باب " کے محافظ ہیں ۔ جو اس حقیقت کی " لام الف (لا)" کے ساتھ حفاظت کرتے ہیں۔کیوں؟ کیونکہ ہم نے شروع کیا " لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ" (سیدی ق اپنی انگلیوں سے ایک لا بناتے ہیں )۔ " لام الف (لا)" اور ذوالفقار۔ وہ (کرم اللہ وجہہ) اسکی حفاظت "ذوالفقار" سے کرتے ہیں جو ایک " لام الف (لا)" ہے۔
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ :
"أَنَا مَدِينَةُ الْعِلْمِ وَعَلَىٌ بَابُهَا، فَمَنْ أَرَادَ الْمَدِينَةَ فَلْيَأْتِ مِنْ بَاْبُهَا"
پیغمبر اکرم (ﷺ) نے فرمایا: "میں علم کا شہر ہوں اور امام علی ؑاس کا دروازہ / محافظ ہیں ، لہذا جو شخص شہر سے کچھ چاہتا ہے وہ اسکے دروازے / محافظ سے لے جائے"۔ [صحیح حدیث امام ترمذی]
And Ulil Baab, there are Awliya who are called Ulil Baab, they are the gate keepers of these knowledges. Whom their master? is Sayyidina Ali (As). Anna Madintul ilm wa Ali Babaha, Actually Baba'Hu.
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ :
أَنَا مَدِينَةُ الْعِلْمِ وَعَلَىٌ بَابُهَا، فَمَنْ أَرَادَ الْمَدِينَةَ فَلْيَأْتِ مِنْ بَاْبُهَا
Qala Rasolullah (ﷺ)
Ana Madinatul Ilmi wa Aliyyun Babuha, Faman Aradal Madinata falyati min Babuha.
(Hasan)
The Prophet (s) said: I am the city of knowledge and Imam Ali is its gate/gatekeeper, so whoever wants from the city must take from its gate/gatekeeper [Sound hadith by Imam Tirmidhi in al-Awsat]
That he's the gate keeper of the Baab (door), and the one who guards that reality with a Laam-Alif (لا), why? Because we started with "La Ilaha illallah Muhammad Rasulullah" (Seyyidi (qs) draw a Laam Alif(لا) with his fingers). The Laam-Alif (لا) ,and the Zulfiqar. He (AS) guards it with the Zulfiqar (which) is a Laam-Alif (لا).
اور امام علیؑ کا ارشاد ہے:' میں "ب" کے نیچے نقطہ ہوں۔ اور پھر اس علم الحروف میں ، یہ "ب" اور یہ نقطہ، ہم دیکھتے ہیں کہ یہ کہاں کہاں حرکت کرتا ہے اور اُن حروف کو ایک اعزاز دیتا ہے۔ جب یہ نقطہ "ب" کے نیچے ہوتا ہے تو ، یہ باب (دروازہ) کھولتا ہے اور " بسم اللہ الرحمٰن الرحیم" کے حقائق کھلتے ہیں۔
And Imam Ali (AS) said: I am the Nuqt (dot) under the Baa(ب). This Baa (ب), and this Nuqt (dot), then in this ilm-e- Huroof, we are watching where it moves and gives an honour to that huroof (letter). When its under the Baa (ب), it becomes the opening of the Baab (door) and the realities of Bismillahir Rahmanir Raheem (بسم الله الرحمن الرحيم) .
جب نقطہ "ح" کی شکل میں جاتا ہے ، اور "ح" کے پیٹ میں جاتا ہے ، تو یہ اعزاز بن جاتا ہے اور اس حرف کو "ج" بنا دیتا ہے ، ٹھیک ہے؟ کیونکہ یہ پیٹ میں جاتا ہے اور "ج" بن جاتا ہے۔ اور "ج" سیدنا جبرائیل (علیہ السلام ) سے منسوب ہے ۔ یہ نام اتفاق سے نہیں تھے۔ حروف کا ایک راز ہے جو اس نام کیلئے اسکی قابلیت طے کرتا ہے ۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ اپنا نام کھوجنے بیٹھ جائیں اور کہیں میرے عدد کیا بنتے ہیں ، اور یہ اہم بات نہیں ۔ میں اور آپ اس فارمولے سے باہر ہونے چاہئے ۔ یہ اللہ (عزوجل) کی بہشتوں اور سیدنا محمد (ﷺ) کے حقائق کے بارے میں بات ہو رہی ہے ۔
When the Nuqt goes to the form of the Haa (ح), and goes into the belly of the Haa (ح) , it becomes the honour and makes that letter called Jeem (ج) Right? Because it goes into the belly and become Jeem (ج). And Jeem (ج) was for Sayyidina Jibraeel (As).
These were not random names. The huroof has a secret in which gives that name its ability. Not you find your name and say, what's my number count, and this not important, me and you were supposed to be out of the formula. This was About Allah (AJ)'s heavens and the realities of Sayyidina Muhammad ﷺ.
جب اس نقطے کی طاقت "ج" پر آتی ہے تو ، یہ وہ طاقت ہے ، جس نے سیدنا جبرائیل (علیہ السلام ) کو اللہ (عزوجل) کی طرف سے سیدنا محمد (ﷺ) تک پیغام پہنچانے کی صلاحیت دی۔ سیدنا محمد (ﷺ) سے ساری مخلوقات تک ۔ کہ سیدنا محمد (ﷺ) اس نقطے کو وہ اجازت اور طاقت دیتے ہیں کہ سیدنا جبرائیل (علیہ السلام ) کی حقیقت "وحی" لے جا سکے۔اور پوری مخلوق تک اللہ (عزوجل) کا پیغام پہنچائےاور اسے اللہ (عزوجل) کے انبیاء تک پہنچائے۔ اس نقطے کے بغیر ، انؑ کے پاس یہ طاقت ، یہ عزت اور تاب اٹھانے کی سکت نہ ہوتی ۔
When the power of this Nuqt comes to the Jeem (ج), it is the power that gave Sayyidina Jibraeel (AS) the ability to deliver the message on behalf of Allah (AJ) to Sayyidina Muhammad (saws); from Sayyidina Muhammad (saws) out to all of creation. That Sayyidina Muhammad (saws) gives that permission and that power of that Nuqt into the reality of Sayyidina Jibraeel to carry wahy (revelation). And to carry the message of Allah (AJ) throughout creation and to deliver it to the Prophets of Allah (AJ). Without that Nuqt, he wouldn't have had the ability to carry that power, the Izzah and the might.
جب یہ نقطہ "ح" کی طرف جاتا ہے اور اوپر جاتا ہے تو ، یہ "خ" بن جاتا ہے ، اور اس مخلوق کو اعزاز دیتا ہے اور اسے خلیفہ (نمائندہ) مقرر کرتا ہے ، کیونکہ یہ مخلوق پر اللہ (عزوجل) کی شان ، عزت اور عظمت کو اُٹھائے رکھتا ہے ۔
When it goes to the Haa (ح), and goes on top, it becomes the Kha (خ) and gives honour to this creation and makes it the Khalifa (representative), because he carries the honour of Allah (AJ)’s Izzah and Might upon his creation.
" ص " صدیقین (سچے) ہیں ، جب نقطہ اُن پر آجاتا ہے تو وہ "ض" بن جاتا ہے جو کہ ضِيَاءً (چمکتی ہوئی روشنی ) ہے۔ کیونکہ صدیق، وہ ایک ضِيَاء رکھتے ہیں، ایک روشنی رکھتے ہیں۔" الشَّمْسَ ضِيَاءً وَالْقَمَرَ نُورًا" ۔ وہ اپنے دل میں روشنی کا وسیلہ بن جاتے ہیں ، اور ان کا چہرہ چاند بن جاتا ہے ، جو روشنی کا عکاس ہے۔ سورج روشنی پیدا کرتا ہے جبکہ چاند سے روشنی جھلکتی ہے۔
﷽
هُوَ الَّذِي جَعَلَ الشَّمْسَ ضِيَاءً وَالْقَمَرَ نُورًا وَقَدَّرَهُ مَنَازِلَ لِتَعْلَمُوا عَدَدَ السِّنِينَ وَالْحِسَابَ ۚ مَا خَلَقَ اللَّهُ ذَٰلِكَ إِلَّا بِالْحَقِّ ۚ يُفَصِّلُ الْآيَاتِ لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ۞
وه اللہ تعالیٰ ایسا ہے جس نے آفتاب کو چمکتا ہوا بنایا اور چاند کو نورانی بنایا اور اس کے لیے منزلیں مقرر کیں تاکہ تم برسوں کی گنتی اور حساب معلوم کرلیا کرو۔ اللہ تعالیٰ نے یہ چیزیں بے فائده نہیں پیدا کیں۔ وه یہ دﻻئل ان کو صاف صاف بتلا رہا ہے جو دانش رکھتے ہیں۔
سورۃ یونس ( 10) آیت 5
The Sadh (ص) ,is the Siddiqs (truthful ones), when the Nuqt (dot) comes onto them becomes a Daa (ض) for diya (ضِيَاءً a shining glory). Because the Siddiqs they carry a diya , a light. Shamsun diya wal qamarun noorun (the sun is a lamp, and the moon is a light). They become in their heart a source of light, and their face becomes the moon, which is a reflection of light. The sun is a producer of light , the moon is a reflector of light.
هُوَ الَّذِي جَعَلَ الشَّمْسَ ضِيَاءً وَالْقَمَرَ نُورًا وَقَدَّرَهُ مَنَازِلَ لِتَعْلَمُوا عَدَدَ السِّنِينَ وَالْحِسَابَ ۚ مَا خَلَقَ اللَّهُ ذَٰلِكَ إِلَّا بِالْحَقِّ ۚ يُفَصِّلُ الْآيَاتِ لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ۞
It is He who made the sun a shining glory and the moon to be a light (of beauty) and measured out stages for her; that you might know the number of years and the count (of time). Nowise did Allah create this but in truth and righteousness. (Thus) doth He explains His signs in details, for those who understand.
Quran 10:5
جب یہ " ط" پر آتا ہے ، اور یہ "ط " کو اعزاز دیتا ہے ، تو وہ (ظ سے )عظیم بن جاتا ہے ۔سیدنا طٰہ (ﷺ) ، جب نقطہ آیا تو انہیں عظیم ملا (یعنی ظ کی عظمت سے نوازا گیا)۔
When it comes to the Taa (ط), and it honours the Taa (ط), it becomes Azeem (عظیم), Sayyidina Taha ﷺ, When the Nuqt comes and gives him Azeem.
جب " ع" پر آتا ہے ( جو کہ )آپکی نظر اور علوم ہیں تو ، اللہ (عزوجل) اسے نقطہ عطا فرماتا ہے تو آپ "غ" میں شامل ہوجاتے ہیں ، اور غیب ملتا ہے ، غیب کا علم ملتا ہے، ۔ یعنی یہ عزۃ اور عظمت جو ملتی ہے، وہ طاقت ہے اور لیلۃ القدر کی حقیقت جیسی ہے ، کہ ہر لمحہ قدر کا ہے، ہر لمحے " أَنزَلْنَٰهُ " ہے۔
When it comes to the Ayn (ع) , and your vision and knowledges, Allah (AJ) grants the Nuqt, you become from Ghayn ( غ), and been given Ghayb (unseen), knowledge of unseen. Means this Izzah and might that comes is a power and like a reality of "Laylatul Qadr", that at every moment there is a Qadr (power) coming at every moment, "Anzalna hu", every moment.
إِنَّآ أَنزَلْنَٰهُ فِى لَيْلَةِ ٱلْقَدْرِ
We have indeed revealed this (Message) in the Night of Power,
(Holy Quran ,Surah Qadr 97:1)
کہ اللہ (عزوجل) اپنے محبوب "ھو" کیلئے طاقتیں اور کائنات ظاہر کررہا ہے ، لیکن اس کا ما خذ ہمیشہ ایک طاقت ہے۔ ماخذ ایک آواز تھی ، انہیں اشارۃ کہا جاتا ہے۔ یہاں تجلیات ہیں، یہاں رنگ ہیں، یہاں انرجی ہے ،انرجی آواز سے جنم لیتی ہے۔ اللہ (عزوجل) کی طرف سے ایک حکم آتا ہے جو آواز ہے۔ جیسے ہی یہ (حکم ) رواں ہوتا ہے ، "قل" ، حقیقت محمدیہ کے قریب بڑھتا ہے ، کہ اللہ (عزوجل) اب اسے ظاہر کرنا چاہتا ہے ، اب ایک انرجی وجود میں آتی ہے۔ اس انرجی سے خوبصورت روشنیا ں پھوٹنے لگتی ہیں۔ پھر وہ روشنیاں ظاہر ہو کر شکل بن جاتی ہیں۔
That Allah (AJ) is revealing to his beloved, Hu (هو), powers and universes. But its source is always a power. Source was a sound. This is called the isharat (signs).
There is manifestation, there is colour, their is energy. The energy it starts from a sound. There is a command coming from Allah (AJ) which is the sound.
As soon as its moving, the Qul (قُلْ), the command getting close to the Muhammadan Reality, that Allah (AJ) wants it now to manifest, becomes an energy .That energy begins to produce beatific lights. Those lights then becomes a manifestation of form.
یہ نقطہ لگاتار بہہ رہا ہے، " أَنزَلْنَٰهُ " ہے ، کہ اللہ عزوجل ( ارشاد فرماتا ہے ): ہم لگاتار یہ قدرۃ اور طاقت، سیدنا ھو (ﷺ) کی حقیقت پر افشا کرتے ہیں، (جو کہ ) اللہ ( عزوجل ) کے غیبی "ھو" کا عکس ہیں۔
یا د رکھیں:
قُلْ هُو
ایک ذات بول رہی ہے
ایک ذات سُن رہی ہے۔
کیونکہ اللہ (عزوجل) فرما رہا ہے ، " قُلْ هُو"، ایک ذات کو " هُو " کہہ کر بُلایا جا رہاہے۔
This Nuqt is a continuous flowing, "Anzalna hu" that Allah (AJ) (says): We are continuously revealing this Qudra and this power to the reality of Sayyidina Hu ﷺ. The reflection of the unseen Hu (هو) of Allah (AJ).
Reminder, Qul Hu( قُلْ هُوَ)
One speaking ,
One spoken to.
Because Allah (AJ) is saying ,Qul, Qul Hu (قُلْ هُوَ), calling One by Hu ( هو).
نبی کریم (ﷺ) کی یہ حقیقت نازل ہو رہی ہے، نازل ہو رہی ہے ، پھر آپ (ﷺ) کے " محمدن ھو" ، جنہیں ہدایت اور رہنمائی حاصل ہو جاتی ہے ۔ وہ اللہ (عزوجل)کی "ہ" سے نوازے جاتے ہیں اور ان کے پاس ہدایت ہوتی ہے۔ اور وہ اُمت کے ھادی اور رہنما (مرشد) ہیں۔ اور اللہ (عزوجل)نے ان رہنماؤں کو "اہل ودود " میں شامل کیا ہے ۔ اگر کوئی رہنمائی کررہا ہے یا رہنمائی کرنے کا دعوی کرتاہے اور ان میں محبت نہیں تو وہ جھوٹ ہے ، وہ شیطان ہیں۔
That reality of Prophet ﷺ is dressing and dressing. Then his Muhammadan Hu who achieve their hidayat and guidance. They carry the haa (ه) of Allah (AJ) and they have hidayat. And they are the Hadis (guides) and guides of the nation. And Allah (AJ) made these guides Ahl al-Wadud (people of love). If somebody is guiding or claiming to guide and they dont have love, its a lie and they are shaytan.
اور سیدنا مہدی (علیہ السلام )اُنکے خاتمےکیلئے آرہے ہیں۔ ھدایت اور رہنمائی محبت اور پیار سے ہوتی ہے ، وہ "اہل ودود " ہیں۔ اللہ (عزوجل) کیلئے بے پناہ محبت رکھتے ہیں؛ اللہ (عزوجل)کی مخلوق سے بے پناہ محبت رکھتے ہیں؛ سیدنا محمد (ﷺ) سے بے پناہ محبت رکھتے ہیں۔
And Sayyidina Mahdi (AS) coming to take them away. Hidayat and guidance is from Muhabbat and love, they are Ahl al-Wadud. Immense love for Allah (AJ), immense love for Allah (AJ)'s creation, immense love for Sayyidina Muhammad ﷺ.
اور اس "و" کے وسیلے سے ، اللہ (عزوجل) نے اپنی سلطنتیں انکے دل میں کھول دی ہیں ۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ (عزوجل)ہم پر رحمت اور برکت نازل فرمائے اور ہمیں اہل محبت اور اہل ودود کی صحبت میں رکھے، کیونکہ اُنکے پاس ہر شئے کی کنجی ہے ، کیونکہ وہ اللہ (عزوجل) کی رضا اور طمانیت کی چھاؤں تلے ہیں، ان شااللہ۔
And by means of this Wow (و), Allah (AJ) has unlocked His kingdoms into their heart. We pray that Allah (AJ) dress us and bless us and keep us in the company of Ahlel Muhabbat and Ahl al-Wadud, so they carry the keys of everything. Because Allah (AJ)’ s Ridda and satisfaction is upon them inshallah.
Subhana rabbika rabbal izzati amma yasifoon, wa Salamun alal mursaleen, wal hamdulillahi rabbil aalameen. Bi hurmati Muhammad al-Mustafa wa bi sirri surat al-Fatiha .
شیخ سید نورجان میراحمدی نقشبندی (ق)
Watch this Sohba:
https://youtu.be/f5m84sDlD0Q
@ 11:10
Please Subscribe Now:
https://www.youtube.com/user/NurMir
Please Like Our Main Page:
https://facebook.com/shaykhnurjanmirahmadi/