
Urdu – Faith is To Love Prophet Muhammad (saws) More than Yourself جیسے ہی آپ رسولﷺ …
Faith is To Love Prophet Muhammad (saws) More than Yourself
جیسے ہی آپ رسولﷺ پر درودوصلوات کی پتیاں نچھاور کرتے ہیں، یہ ہماری تمام مشکلات دور کردیتی ہیں ۔ ہم سب مشکلات کا شکار ہیں، کیوں کہ ہماری دُعا آگے نہیں بڑھتی ، کچھ ایسی رکاوٹ ہے جس نے دُعا کو روک رکھا ہے، جس نے ہمیں مشکل میں ڈال رکھا ہے اور جو کچھ ہمیں نہیں مل رہا – جیسے صحت اور رزق میں رکاوٹ ہے ، اور دل منور نہیں ہو پا رہا– تو وہ (اولیااللہ) ہمیں یہ درس دیتے ہیں کہ وقت کے ساتھ بندے کو احساس ہوتا ہے اور وہ پُکارتا ہے ، "اے اللہ عزوجل مجھے یہ مقام عطا فرما یئے ، اے اللہ عزوجل مجھے یہ نور عطا فرمایئے ، اے اللہ مجھے یہ نعمتیں عطا فرمایئے ۔" یہ آپ کے درجے اور آپکی حقیقت پر مبنی ہے۔ ہوسکتا ہے کہ اللہ عزوجل فرمائے کہ آپ کا درجہ اس حقیقت کے لائق نہیں ہے۔ ہوسکتا ہے آپ کے وجود میں کوئی غلطی ہو،تو اللہ عزوجل اس دُعاکو قبول نہ فرما ئے اور حقیقت نہ عطا کرے۔ پھر آپ یہ کیسے مانگ سکتے ہیں کہ ’اے اللہ مجھے قَابَ قَوْسَيْنِأَوْ أَدْنَىٰ اور مقام المحمود عطا فرما ‘ ؟ یعنی آپ سوچ رہے ہیں کہ آپ بیٹھے بیٹھائے اللہ عزوجل سے ہر قابل تصور چیز (مقام) مانگ سکتےہیں ؟ آپ شرم محسوس کرتے ہیں۔ آپ سوچتے ہیں: میں قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَىٰ کیسےمانگ سکتا ہوں؟؟ میں خاک ، خود کو کیاسمجھ بیٹھا ہوں!؟
لمحہ ِتشویش یہ ہے کہ سب سے چھوٹی دُعا سے لے کر اعلی درجہ کی التجا تک –جب اللہ عزوجل فرماتا ہے:’ دعا مانگو‘ اور آپ جوابًا صرف اپنے لئےدعا مانگتے ہیں، تو ابھی تک آپ مطلب پرست ہیں۔ آپ سدا خود غرضی میں مبتلارہتے ہیں جب آپکی ساری دعائیں اور سارے خدشات اپنی ذات کے متعلق ہیں ۔ وہ (اولیا اللہ) تزکیہِ نفس–پاکیزہ اور صاف شفاف کرنا شروع کردیتے ہیں اور فرماتے ہیں، یاد رکھو کہ مقام الایمان– دراصل اپنی ذات سے زیادہ نبی کریم ﷺ کی ذات سے محبت ہے!
لاَ يُؤْمِنُ أَحَدُكُمْ حَتَّى أَكُونَأَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ وَالِدِهِ وَوَلَدِهِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ.
"آپ میں سے کسی کو بھی اُس وقت تک ایمان حاصل نہیں ہوگا جب تک کہ وہ مجھے اپنے باپ ، اپنے بچوں اور تمام انسانیت سے زیادہ محبت نہ کرے۔"
آپ مقام الایمان کی طرف کیوں نہیں قدم بڑھاتے؟ آپ کہتے ہیں ،”میرے (پیارے) شیخ میں مقام الایمان کی طرف کیسے جاؤں؟ " سیدنا محمدﷺ پر درودوصلوات پڑھناشروع کر دیجیے ۔ خود کو درود شریف کے ساتھ مشغول رکھیں۔
اَللَّهُمَ صَلِّ عَلَى سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ،وَّعَلَى آلِ سَيِّدِنَا مُحَمَّدْ
اے اللہ عزوجل! سیدنا محمدﷺ اور آل سیدنا محمدﷺ پر سلام اور درود بھیجیں.
اور ہمارے پاس بہت سارے خوبصورت درود شریف ہیں۔ بہت سے درود ( جیسے) اے اللہ عزوجل نبی کریم ﷺ کو مقام المحمود عطا فرما دیجئے ، صحابہ اکرام کو ان کی حقیقت عطا فرما دیجئے ، اہل بیت کو ان کی حقیقت عطا فرما دیجئے ، نبی کریمؐ کو نور عطا فرما دیجئے ۔ ،اُنؐ پر کسی بھی قسم کی دشواری دور فرما دیجئے ، کسی بھی طرح کی مشکلات دور کر دیجئے ، وہ عطا فرما دیجئے جو آپ نے اُنؐ سے وعدہ فرمایا ہے ، ،اُنؐ پر بارش کے ہر قطرہ کی عنایت برسا دیجئے ، ہر درخت کے ہر پتے سےکرم عطا کیجئے ۔
[Our Translation]
Faith is To Love Prophet Muhammad (saws) More than Yourself
They begin to do tazkiya, clean and purify and purify and says, “O remember that the Maqam al Iman is to love Sayyidina Muhammad (sallallahu alayhi wa sallam) more than we love ourselves.
لاَ يُؤْمِنُ أَحَدُكُمْ حَتَّى أَكُونَ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ وَالِدِهِ وَوَلَدِهِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ.”
“La yuminu ahadukum hatta akona ahabba ilayhi min walidihi wa waladihi wan Nasi ajma’yeen.”
“None of you will have faith till he loves me more than his father, his children and all mankind.” Prophet Muhammad (saws)
Why don’t you move towards Maqam al Iman (Station of Faith)?” You say, “How my Shaykh do I go towards Maqam al Iman?” Is then begin to praise and pray upon Sayyidina Muhammad (sallallahu alayhi wa sallam); busy yourself with darood shareef: Allahumma salle `ala Sayyidina Muhammad wa `ala aali Sayyidina Muhammad, Allahumma salle `ala Sayyidina Muhammad wa `ala aali Sayyidina Muhammad.
اَللَّهُمَ صَلِّ عَلَى سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ، وَّعَلَى آلِ سَيِّدِنَا مُحَمَّدْ
Allahumma salli ‘ala Sayyidina Muhammadin wa ‘ala aali Sayyidina Muhammad
“O Allah! Send Peace and blessings upon Muhammad and upon the Family of Muhammad (Peace be Upon him)”
And so many beautiful salawaat we have. Many (praises like) that are asking Allah (‘Azza wa Jal) grant Maqam al Mahmood to Prophet (sallalahu alayhi wa sallam), grant the Companions their reality, grant the Ahlul Bayt their reality, grant the light to Prophet (sallalahu alayhi wa sallam), take away any type of difficulty, take (away) any type of mushkilat upon him, grant what You promised him to grant, grant from every .drop of rain, grant from every leaf on every tree.
Read more: https://nurmuhammad.com/pray-for-prophet-s-prophet-s-w…/