
Urdu – Destroy the hypocrite within Us ترجمعہ : یا رب العالمین، آپ ہمیں اپنے لامتناہ…
Destroy the hypocrite within Us
ترجمعہ : یا رب العالمین، آپ ہمیں اپنے لامتناہی رحمت کے سمندروں سے نواز دیجئے اور اللہ کے رحمت کے سمندروں کے ذریعہ ہی ہم کامیاب ہوسکتے ہیں ، اگر اللہ (عزوجل) ہم پر رحمہ ( رحمت) کے سمندروں سے کرم نہ کرے تو ہم کبھی بھی خود کو مشکل سے نہیں نکال سکتے ۔ اگر اللہ ( عزوجل) بندے کیلئے مشکل کا سامنا لکھ دے ، تو کوئی نجات نہیں، سوائے اسکے کہ اللہ عزوجل کی رحمہ اور رحمت اُس بندے پر کرم کرے اور انہیں مشکل سے کھینچ نکالے۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ (عزوجل) ہمیشہ ہم پر رحمہ سے بارش کرے اور ہمیں مشکلات کے سمندروں سے دور کردے۔ الحمد للہ ، رجب کے مقدس مہینے میں ، اس سے پہلے کہ ہم ماہِ رجب کے حقائق میں اُتریں اور ہماری روزمرہ کی زندگی کیلئے ایک بنیادی بات یہ ہے کہ جب معرفت کی کشتی اللہ (عزوجل) کی را ہ میں اور سیدنا محمد (ﷺ) کے راستے پر (چلی) ہے—— بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ۞ أَطیعُوا اللّهَ وَأَطیعُوا الرَّسُول وَأُولی الأمرِ مِنْکُمْ۞ اللہ عزوجل کے نام سے شروع کرتا ہوں جو نہایت مہربان رحم کرنے والا ہے ۔اے ایمان والو! اللہ عزوجل کی اطاعت کرو اور رسول (ﷺ) کی اطاعت کرو اوراپنے میں سے (اہلِ حق) صاحبانِ اَمر کی——اس راہِ معرفت میں ، وہ ہمیں ساتویں قمری مہینے میں لے جاتے ہیں اور سات کو نو کی طاقت سے ضرب دینے پر عدد63 کی طاقت سامنے آتی ہے۔ 63 سال ، سیدنا محمد(ﷺ) کی عمر تھی۔ 63 اور اسکا عکس 36 اور بارگاہِ الہی کا قلب ، کہ 72 کے مقدس مہینے میں داخل ہونے سے پہلے اور حقائق کے گہرائی میں جانے سے پہلے ، اللہ (عزوجل) ہمیں قرآن مجید کی 63 سورۃ المنافقین پر غور کرنے کو کہتا ہے۔ اور ہمیشہ اپنے لئے ایک ہلکی سی یاد دہانی یہ ہے کہ اولیا اللہ اور نیک لوگ ہماری زندگی میں ہمارے کردار کو کامل بنانے آتے ہیں اور اِس برے کردار اور بری خصلتوں سے چھٹکارا پائے بغیر کوئی بندہ بہترین کردار کا نہیں ہوسکتا ۔ بے اعتقادی اور ایمان (کی کشمکش ) بہت پیچھے رہ گئی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم نے بے اعتقادی کے سمندرپیچھے چھوڑ دیے ہیں، ان شاء اللہ ، اور ہم محبت کے راستے اور راہِ معرفت ، اللہ عزوجل کی رضا اور اطمینان تک پہنچنے کے لئے عارفین کے راستے پر آئے ہیں اور جیسے ہی ہم اس نور اور محبت کے سمندر میں آگے جا رہے ہیں، اللہ (عزوجل) یاد دلا رہا ہے کہ طہارت کا یہ دروازہ تقاضا کرتا ہے کہ منافق کو ختم کیا جائے۔ منافقین — خطرہ یہ ہے کہ منافقین ، منافق کردار مسلمان ہونے کا دعویٰ کرتا ہے ، یہ دعویٰ کرتا ہے کہ اس کا عقیدہ وہی ہے(جبکہ ) اندر کا وجود انکاری ہے ۔ کافر کہتا ہے کہ میں اس پر یقین نہیں کرتا جس پر تم یقین کرتے ہو ، یہ ایک الگ خصلت ہے۔ منافقین کہتے ہیں ، نہیں ، نہیں ، میں یقین کرتا ہوں جس پر تم یقین رکھتے ہیں لیکن میرا سارا مقصد تمہیں تباہ کرنا ہے ، کیونکہ وہ تمہارے درمیان ہے۔ وہ تمہارے اندر ہے۔
A’udhu Billahi Minash Shaitanir Rajeem.
Bismillahir Rahmanir Raheem.
Madad Ya Syeddi Ya Sultanul Awliya Mawlana Shaykh Abdullahil Faizad Daghestani, Sultanul Awliya Shaykh Muhammad Nazim Al Haqqani ، Mawlana Shaykh Hisham Kabbani, unzur halana wa ishfalana wa abidona bi madadikum wa nazarakum, in sha Allah. Aana abdukal ajizu daifu miskeen wa zalim wa jahl. Alhamdulilah’hi Rab’il Aalimeen.
Ya Rab’al Aalimeen that you grant us from your endless oceans of mercy and that through Allah's oceans of mercy we can succeed, if not for Allah (Azwajal) to dress us from the oceans of Rahma, we can never pull ourselves out of difficulties. If Allah (Azwajal) writes for a servant to be in difficulty there is no nijat, without Allah Azwajal's Rahma and mercy to dress that servant and pull them from difficulty. We pray that Allah (Azwajal) always to dress us from the Rahma and to pull us away from the oceans of difficulty. Alhamdulillah, in the holy month of Rajab before we go into the realities of Rajab and the more basic understandings for our everyday life is that when the ship of Marifah in the way of Allah (Azwajal) and the way of Sayedenna Muhammad (ﷺ) saws— Bismillahir Rahmanir Raheem. Atiullaha wa atiur Rasula wa Ulil amre minkum —that in that way of Marifah, they take us into that seventh lunar month and seven multiplied by the power of nine opens 63. 63 years– the age of Sayedenna Muhammad (ﷺ). 63 and its reflection of 36 and the heart of the Divinely Presence that before entering into the holy month of 72 and going deeper into realities, Allah (Azwajal) makes us to look at the 63rd surah of Holy Quran, Al-Munafiqeen. And always a gentle reminder for myself that Auliya-Allah and pious people come into our lives to perfect our character and there can be no perfection of character without the servant ridding themselves of these bad characteristics and bad traits. That disbelief and belief was far behind. Means that we left the oceans of disbelief, in’sha allah, and we came into the way of love and to the way of Marifah, the way of the Arifeen to reach Allah Azwajal's Rida and satisfaction. And as we are moving in that ocean of light and of love, Allah (Azwajal) is reminding that this door of purification requires that the munafiq to be destroyed. Munafiqeen– the danger of a munafiqeen is that the munafiq character, it claims to be Muslim, it claims to be that faith, the disbeliever within the self is not. The disbeliever says I don't believe in what you believe, it's a different characteristic. The munafiqeen says no, no, I believe what you believe but my whole goal is to destroy You, because he's amongst You. He is within you.
ہم ابھی ظاہری(باہر والے ) منافق کے بارے میں بات نہیں کررہے ، نبی کریم (ﷺ) کیلئے ظاہری منافق سب سے مشکل تھا۔ کیونکہ وہ لوگوں کی صفوں میں ہوتا ہے اور ہر بار جب نبی کریم (ﷺ) کچھ کرنا چاہتے ، صف میں موجود شخص کہتا، کیاتم واقعی اس پر یقین کرتے جو انہوں ﷺ نے ابھی فرمایا ہے ، کیا تم واقعی یقین کرتے ہیں کہ ہم جنت میں جا رہے ہیں ،کیا تمہیں واقعی یقین ہے کہ ہمیں ان چیزوں کو کرنا ہے اور سب سے زیادہ مشکلات کا باعث بنتا ہے ، کیونکہ یہ گھر کے اندر ہے۔ گھر کے باہر ، جو گھر سے باہر اس کی کون پرواہ کرتا ہے؟ آپ دروازہ بند کردیتے ہیں کہ آپ کو اس شخص سے کوئی لینا دینا نہیں ۔ لیکن وہ (اولیااللہ ) راہِ معرفت میں جو چاہتے ہیں ، کہ اندر کے منافق کو ختم کردیں۔ اگر آپ باطنی برائی اور (اندر موجود )بے اعتقاد بندے کو ختم کردیں گے تو وہ بندہ مومن بندہ بن جاتا ہے لیکن ابھی تک وہ اللہ (عزوجل) تک نہیں پہنچا اور اللہ (عزوجل) یہ تعلیم دیتا ہے کہ اس سے پہلے یہ معرفت کا دروازہ کھلے ، اس سے پہلے آپکی ذات کے اندر ایک منافق ہے۔ یہ منافق ، آپ کو اس پر بہت زیادہ توجہ دینی چاہئے! تو پھر باہر والے (ظاہری منافق ) اور وہ جو ہمارے درمیان نہیں ہیں یا گائیڈ کے ساتھ نہیں ہے ، وہ رہنمائی کا طریقہ نہیں سمجھتے کیونکہ وہ امام کے پاس جاتے ہیں ، وہ مسجد میں نماز پڑھتے ہیں اور وہ گھر چلے جاتے ہیں اور بس۔ اس کے علاوہ کوئی اور ذمہ داری نہیں ۔ لیکن ، گائڈز ، اگر آپ ان کی پیروی کرتے ہیں تو وہ آپ کو اندرونی منافق یعنی باطنی شیطان کے بارے میں درس دیں گے جو تمام پریشانیوں کا باعث ہے۔ اور وہ ہماری زندگی میں ہمیں ترغیب دینا شروع کردیتے ہیں کہ اس والے (شیطان) سے پیچھا چھڑاؤ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ چاہتے ہیں آپ اپنی زندگی کے ہر ایک قدم پر تفکر ، غور و فکر کریں۔ ہم ایک مثال دیں گے کہ جب ہم کہیں مقامات پر جاتے ہیں ، جیسے ہی کوئی مذہبی تقریب ہو ، ان کے بہت سارے اصول(قواعد ) ہوتے ہیں ، اِس طرح کریں، اُس طرح کریں، عورتوں کو اس طرف رکھیں ، مردوں کو اُس طرح رکھیں ، اس طرح کریں ، اُس طرح کریں۔ سلاسل طریقت تعلیم دینے آتےہیں اور سکھا رہے ہیں ایک انتباہ (خبردار کرنا ) یہ نہ سمجھو کہ اللہ(عزوجل) ایک جگہ پر ہے اور اللہ( عزوجل ) کسی دوسری جگہ نہیں ہے۔ یعنی پھر آپ کی اسلام اور ایمان کو سمجھنے میں غلطی ہوئی ہے ۔ کیونکہ تمہارا خیال ہے کہ اللہ (عزوجل) صرف اللہ کے گھر میں ہے۔ اللہ (عزوجل) مومن کے قلب میں ہے ؛ اللہ (عزوجل) ہر گھر میں ہے جہاں ہم داخل ہوتے ہیں؛ ہر عمارت کے اندر جہاں ہم جاتے ہیں؛ ہر کاروبار جہاں ہم داخل ہوتے ہیں—اللہ ( عزوجل ) وہاں موجود ہے، اللہ (عزوجل) بندے کی شہہ رگ سے زیادہ قریب ہے!
We're not talking about now the munafiq outside. The munafiq outside was the most difficult for prophet ﷺ because he's amongst the ranks of the people and every time prophet ﷺ wanted to do something, the person in the line said you really believe what he just said, are you really believe we're going to go to paradise, you really believe we have to do these things and cause the most amount of difficulty, because it's inside the house. Outside the house, who cares outside the house, you shut the door you have nothing to do with that person. But what they want in the way of Marifah is that destroy the munafiq inside. If you destroy the bad characteristic and the disbelieving servant inside that servant became believing servant but not yet reached Allah (Azwajal) and Allah (Azwajal) teaching that before this door of marifah opens, there is a munafiq within yourself. That's munafiq, you should pay a lot of attention to! So then outside and those who are not amongst us or not with a guide, they don't understand the way of guidance. Because they go to the Imam, they pray at the Masjid and they go home and that's it. There's no other responsibility. But, the guides, if you follow them they're going to teach you about that inner munafiq— the inner devil that making all the problems. And they begin to inspire within our lives rid yourself of that one, means within every step of your life they want you to make the Taffakur, contemplation. We'll give an example that when we go places, as soon as it's a religious event, they have so many rules, do like this, do like that, make the women like this, make the men like this, make this like this, make this like this. Tariqa teaching, is coming and teaching a warning that don't think that Allah (Azwajal) is in one place and Allah (Azwajal) is not in another place. Means then your Islam and your Iman is incorrect in its understanding because you think Allah (Azwajal) only in the house of Allah (Azwajal). Allah (Azwajal) within the heart of the believer; Allah (Azwajal within every house we enter; within every structure we enter; within every business we enter، Allah (Azwajal) is there— closer to the servant than their jugular vein!
جب ہم یہ سمجھ جاتے ہیں کہ اس کا مطلب ہے کہ ہم جو کچھ کر رہے ہیں وہ شعور کے ساتھ ہے۔ ’یا ربی ، میں اپنی زندگی میں جو بھی عمل کر رہا ہوں ، ہر جگہ برابر ہوتا ہوں'۔ آپ کچھ چیزوں پر قواعد (اصول )کیوں رکھتے ہیں اور دوسری چیزوں پر آپ اصول نہیں رکھتے ۔ جیسے ہی آپ کہتے ہیں ، یہاں میلاد ہے ، تو ہر ایک (خواتین اور حضرات )کو الگ ہونا پڑے گا ، ہر فرد اِس طرف ، ہر فرد اُس طرف ، ہر شخص اس طرح کرے، اوہ، دس (طرح طرح کے ) مختلف اصول لاگو ہو جایئنگے۔ جیسے ہی آپ کہتے ہیں ، یہاں مہندی ہے! 'ارے سب اکٹھے ہوسکتے ہیں ، ہم ناچ سکتے ہیں، ہاتھ پکڑ سکتے ہیں ، اوہ وہ کیا ہے، عید پر '' چاند رات '' ، عید کی رات ۔ اسلامی قانون کے مطابق عید کی رات عبادت میں صرف کرنے کیلئے ہے کہ آپ اس تمام مبارک دن کیلئے آپ نے جو کچھ بھی (اعمال ) کیے، خاص طور پر رمضان ، سارا رمضان آپ نے جو سب تیار کیا ، پوری رات ملائیکہ کے ذریعہ ترسیل کیا (بھیجا) جارہا ہے تاکہ تم گھر میں ہی رہو ، اپنا تمام ذکر کرو ، اپنی تمام تر تیاریاں کرو اور عید کے دن اول آؤ جسے سب سے زیادہ اجر، اُونچا ترین انعام ملے ۔ پھر ان اصولوں کے ساتھ کون آیا کہ تم بازار جاسکتے ہیں ، بازار لگا سکتے ہو اور شراب لے سکتے ہو اور تقریبات کر سکتے ہو اور تب سلاسل طریقت آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آپ جو کرنا چاہتے ہیں کریں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ ہم یہ نہیں کہہ رہے، نہ کریں ۔ لیکن وہ جو ہمیں سکھانے کی کوشش کر رہے ہیں وہ یہ ہے کہ زندگی کے ہر گوشے میں ، باطنی منافق پر نظر ڈالیں ،"یا ربی ، یہ بات میرے لئے کس طرح ٹھیک ہے اور وہ بات میرے لئے ٹھیک نہیں ہے"۔ کیونکہ ہم اسے اپنی آنکھوں سے دیکھتے ہیں ، کسی نے لباس پہنا ہوا ہے، اور اگلے دن کوئی کہتا ہے کہ یہ ساحل سمندر ہے ، فورا ہی وہ اپنے تمام کپڑے اتار دیتے ہیں ، وہ اپنے زیر جامے میں ہوتے ہیں۔ معاف کیجئے گا، کیا یہ وہی دنیا نہیں ہے جس میں ہم تھے۔' ، نہیں ، اسے بیچ ساحل کہتے ہیں ، لہذا آپ اپنے کپڑے اتار سکتے ہیں'۔ اگر میں آپ کو بتاؤں کہ یہ گلی ہے جہاں آپ اپنے کپڑے نہیں اُتار سکتے۔ آپ کہتے ہیں ، 'میں ایسا کبھی نہیں کروں گا۔ لیکن یہ ایک سٹور ہے ، یہاں میں کرسکتا ہوں'۔ یعنی شیطان ہر شخص کو کچھ الفاظ یا کچھ سمجھ (عام رواج ) کے ذریعہ بیوقوف بناتا ہے اور پھر عقیدہ اور قواعد مختلف (جگہ پر مختلف طور پر ) استعمال ہو رہے ہیں۔
When we understand that that means everything that we're doing is with the consciousness. ‘Ya Rabbi, whatever I'm doing in my life is equal in every place I go.’ Why do you put a set of rules on certain things and other things you play no rules? As soon as you say, it's a Mawlid, so everybody has to be separate, everybody on this side, everybody on that side, everybody like this, oh make all ten different rules. As soon as you say, it's a Mehndi! 'Hey everybody can be together, we can be dancing and holding hands' Or what this is the one that ‘chaand raat’ on the eid, the night of eid. The night of Eid, Islamic law is to be spent in worshipness that you prepare all your, all of what you did for that Holy day , especially Ramadan the whole of Ramadan, the whole night is all being packaged by Malaika so that you stay home, you make all your zikar, make all your preparations and the first one at the Eid gets the rewards, the highest reward. Who then came up with these rules that you can go to the bazaar and have a bazaar and have a booze and have functions this is when Tariqas come, say do what you want, it doesn't matter, we are not saying not to do. But what they're trying to teach us is that in every aspect of life, look at the inner munafiq, ‘Ya Rabbi, how come this is okay for me and that's not okay for me’. Because we see it with our eyes, somebody is dressed the next day somebody says it's the beach, immediately they take all their clothes off, they're in their underwear. Excuse me this is the same world we were in, no but this is they call Beach, so therefore you can take your clothes off. If I tell you this is the street that you cannot take your clothes. You say, I’ll never do that. This is a store, I can do that. Means shaytan makes everybody to be fooled by certain words or by certain understandings and then the belief and the rules are applying differently.
وہ آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ کوئی مقدس تصویر نہ لگائیں ۔ مقدس لوگوں کی کوئی تصویر نہیں لگانی ، لیکن پھر اُن کے پاس ہر ایک کی تصاویر ہوتی ہیں ، ان کی والدہ کی، بچوں کی ، ان کے دادا کی ، اپنے ملک کے بادشاہوں کی ۔ اور وہی لوگ جو تصویر لگانا جائز نہیں کہتے ، ان کے ملک کی ہر عمارت میں ان کے بل بورڈ لگے ہوئے ہیں ، کم از کم سو فٹ اونچے ، جس پر روشنیاں روشن ہیں جیسے یہ اہل جنت ہوں۔ سلاسل طریقت آتے ہیں اور کہتے ہیں ، ہوشیار رہو کہ یہ اندرونی منافق ، یہ اندرونی کردار جو اللہ (عزوجل) کے ساتھ مسلسل منافقت کررہا ہے اور خدائی موجودگی کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہا ہے جیسے اللہ (عزوجل ) کا اندازہ کم لگارہا ہے۔ " میرے بندے میں ہر جگہ تمہارے ساتھ ہوں ، کیوں تم ایک دن ایک بات پر یقین کرتے ہیں اور اگلے دن بالکل مختلف بات پر۔" اس کا مطلب یہ ہے کہ (ہمیں )ہماری زندگی کے ہر پہلو کی حفاظت کرنی ہے کہ 'یا ربی ، میں روزانہ لوگوں کے ساتھ کیسا سلوک کر رہا ہوں ، خواہ یہ مسجد کے اندر ہوں یا مسجد کے اندر نہ ہوں۔' میں روزانہ کی بنیاد پر خود کو کیسے لیکر چلتا ہوں، ایسا کیوں ہے کہ میں صرف سنت کی پیروی تب کرتا ہوں جب مسجد میں ہوں، لیکن سڑکوں پر میں بالکل مختلف طرزعمل رکھتا ہوں اور پھر اس لئے کہ یہ راہِ معرفت ہے اور اللہ (عزوجل) چاہتا ہے کہ ہم جان جائیں، اگر تم اس کردار کو ختم نہیں کررہے تو ، کیا تمہیں لگتا ہے میرے ساتھ چلاکی کر رہے ہو؟ یہ کہ اپنے 90فیصد وقت میں تم اپنی خواہش کے مطابق ہر کام کر رہے ہو اور 5 فیصد وقت جب تم انجمن میں آتے ہو ، تمہارا ، ایک امیج ہے ، ایک طرز ہے جسے تم اسلام سمجھتے ہو۔ اور وہ اندرونی منافق جسے وہ مار دینا چاہتے ہیں ، نہیں ، آپ کا ہر لمحہ اسلام ہے۔ آپ کا ہر لمحہ آپ کا عقیدہ ہے۔ آپ جہاں بھی جائیں اپنے عقیدے(ایمان ) کو لے کر جائیں۔ آپ جہاں بھی جاتے ہو خود کو اور اپنے طرز عمل کو ساتھ لے جاتے ہو، کیونکہ اللہ (عزوجل) ہر جگہ موجود ہے۔
They come and they say no holy pictures. No pictures of holy people but then they have pictures of everyone, from their mother’s their children's, their grandfather’s, the kings of their country. And those same people who say no pictures, every building in their country has billboards of them, at least hundred feet high with lights illuminating on top of them to show as if they are heavenly people. Tariqas comes and say watch, be careful that this inner munafiq, this inner character that is constantly making a hypocrisy with Allah (Azwajal) and blocking the way towards Divinely Presence as if to underestimate Allah (Azwajal). “I am with you everywhere my servant, why is it that you believe something on this day and the next day is completely something different.” Means every aspect of our life is to guard it that ‘Ya Rabbi, how am I treating people on a daily basis, whether it's within the Masjid or not within the Masjid.’ How do I carry myself on a daily basis, why is it that I only follow the Sunnah when it's in the Masjid but I'm something completely different out upon the streets and then because this is the way of Marifah and Allah (Azwajal) wants us to know that if you are not destroying this characteristic, is it me that you think you are fooling? That there are every other 90% of your time, you're out doing everything you want and the 5% of the time that you come into the association, you have an image and a way that you believe to be Islam. And the inner munafiq that they want to be killed is no, your every moment is Islam. Your every moment is your belief. You carry your belief wherever you go. You carry yourself and your conduct wherever you go because Allah (Azwajal) is everywhere.
لہذا ، سلاسل طریقت میں ، ایک بہت مشہور مثال شیخ عبد القادر (قدس اللہ سرہ) کی ہے، آپ نے اپنے تمام طلبہ کو اکٹھا کیا اور کہا کہ میں تم سب کو مرغ دوں گا اور اس مرغ کو ذبح کرنے کے لئے ایک ایسی جگہ ڈھونڈو جہاں اللہ (عزوجل) آپ کو نہیں دیکھ سکتا اور اس مثال میں، سب ایسی جگہ تلاش کرنے بھاگ کھڑے ہوئے جہاں اللہ اُنہیں دیکھ نہیں سکتا اور ایک طالب علم واپس آیا جس کے پاس اچھی عقل اور اچھادل تھا ، یا سیدی ، یہ ناممکن ہے ، اللہ (عزوجل) مجھے ہر جگہ دیکھتا ہے ، یہ میرا مرغ ہے ، میں کہاں اسے ذبح کروں جہاں اللہ (عزوجل) نہیں دیکھتا ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جب آپ طریقت کی تربیت حاصل کرتے ہیں تو آپ ان کی تربیت پر عمل پیرا ہوتے ہیں اور ان کی مثال پر عمل کرتے ہیں تو ، وہ آپ کو بچا رہے ہیں تاکہ وہ آپ کو منافقت سے ہٹانے کیلئے بچا رہے ہیں (ورنہ ) تم سخت ہو جاؤ اور کہو کہ مسجد کے لئے اصول طے ہیں اور سب اسی طرح کرو۔ عورتوں کو الماری میں رکھ دو، دروازہ بند کردو۔ اوہ، ماشاء اللہ پھر تم (مسجد سے واپس) گھر چلے گئے اور تم نے ٹی وی آن کر دیا اور شیطان اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ٹی وی پر ہر فرد اور ہر عورت جو تم دیکھو وہ شادی شدہ ہو ۔ وہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ وہ نیوز کاسٹرز اور ان تمام لوگوں کو خبر سنانے پر رکھیں جو بہت خوبصورت ہیں ، اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ شادی شدہ ہوں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ انہیں دیکھ رہے ہوں اور پہلے ہی آپ زنا میں داخل ہوگئے۔ آپ اپنی آنکھوں سے یہ سب دیکھ کر پہلے ہی زنا میں داخل ہو چکے ہیں۔ مطلب اگر وہ حقیقت پر بات کریں تو کوئی بھی محفوظ نہیں ہوگا۔ اگر وہ بات کرتے اور آپ کو یہ سکھاتے کہ ہم واقعی کیا کر رہے ہیں اور اللہ (عزوجل) واقعی سزا کے طور پر ہمارے ساتھ کیا کر ے گاتو ، کوئی بھی محفوظ نہیں ہوگا جب وہ سمجھ گئے کہ 'یا ربی ، ہر لمحے ایک زنا ہے ، ہر ٹیلی ویژن شو کرپٹ ہے ، ہر اخبار جسے آپ دیکھتے ہیں کہ اس میں برہنگی ہے ، تو ، پھر اللہ (عزوجل) سے استغفار کے لئے دعا گو ہیں ، یا ربی مجھے معاف فرما دیجئے ، مجھے اپنے لامتناہی سمندروں میں سے عطا فرمایئے۔
And so the Taruqs, they have a very famous example Shaykh Abdul Qadir (Qadas’Allahu Sirru) gathered all his students and said that I'm going to give you all the chicken find a place now to slaughter this chicken where a Allah (Azwajal) can't see you and all ran that example all over the place looking for a place that Allah can see them and the one student came back had a good aqaal and a good heart and said, Ya Sayedi , it's impossible, Allah Azwajal sees me everywhere, this is my chicken what am I going to go to slaughter this where Allah (Azwajal) doesn't see . Means that tariqa trainings come begin to teach, when you follow their training and follow their example, they're saving you they're saving you to avoid hypocrisy, were you become very stern and you said there's a certain set of rules for the Masjid and that everybody like this put the women in the closet, shut the door. Oh mashallah and then you go home and you turn on the TV and Shaytan makes sure that every person and every woman that you saw on TV is a married woman. He makes sure that they hire the newscasters and all of these people on the news that are very beautiful, make sure that they're married and make sure that you're watching them and already you entered into zina. You're already into a zina by just your eyes watching these things. Means if they talk the reality, nobody is going to be safe. If they talk and teach you what we're really doing and what Allah (Azwajal) is really going to do to us as a punishment, nobody's going to be safe so when they understood that ‘Ya Rabbi, that every moment there's a zinna, every television show is corrupt, every newspaper you see there's nakedness, so, then ask Allah (Azwajal) for istaghfaar, Ya Rabbi forgive me, grant me your endless oceans of forgiveness.
یہی وجہ ہے کہ رجب کی دعا اتنی اہم ہے ، اوراد، روزانہ رات کے آداب کی تلاوت ، یا ربی میں عاجزی کے دروازے سے گزر رہا ہوں ، میں ہر لمحہ بے اعتقادی کے دروازے سے گزر رہا ہوں ، میں جانتا ہوں کہ میں آپ کو غصہ دلانے کے لئے کچھ کر رہا ہوں اور میں چھپا نہیں ہوں اور میں جھوٹ نہیں بول رہا اور میں ایسی چیز کا ڈھونگ نہیں کر رہا جو میں نہیں ہوں ، یا ربی ، ہر لمحہ مجھے میرے دل میں معافی عطا فرمایئے ، میں سڑکوں پر کچھ کرتا ہوں جبکہ میں یہاں کچھ مختلف کرتا ہوں۔ کیونکہ جب ہم سمجھ گئے کہ منافقین ہی سب سے بڑی سزا ہے ،اللہ (عزوجل) کی طرف سے سب سے بڑی سزا ہے۔جب ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ایک وجود ہمارے اندر ہے اور اسی وجہ سے اس مہینے کی سورۃ تشریف لارہی ہے کہ اللہ (عزوجل) فرماتے ہیں کہ ہم جنت کے دروازے کھولیں گے لیکن غور و فکر کا راستہ اختیار کریں، جس میں آپ زندگی کی ہر چیز پر غور کریں کہ میرے رب مجھے اجازت دیجئے کہ میں ہر کام میں جو میں کروں ، آپ کے ساتھ مستقل مزاج رہوں، نہ صرف اُس وقت جب سمندر میں طوفان آرہا ہو اور مجھے دعا کی ضرورت ہو اور مجھے دعا کی ضرورت ہو جب میں اپنے قالین پر عاجزبیٹھاہوں بلکہ مجھے ہمیشہ آپ کے راستے میں عاجز رہنے دیجئے ، مجھے اجازت دیجئے کہ میں ہمیشہ آپ کا راستہ اختیار کروں اور جہاں بھی جاؤں، آپ کے راستے کا سفیر بنوں اور مجھے اپنی سمجھ میں متوازن رہنے دیجئے اور صرف کچھ تقریبات پر انتہاپسند ہو جاؤں اور دوسری تقریبات پر اس قدر لبرل ہوں کہ یہ مکمل منافقت ہے جہاں ہر چیز الٹی ہے اور کیا اس طرح اسلام رہ گیا ؟ ایک طرف دکھاوا اور دوسری طرف مکمل طور پر بائیں فیلڈ میں ہیں ۔ وہ ہمیں سکھاتے ہیں ،نہیں، درمیانہ انداز اپنایئں، توازن برقرار رکھیں کہ آپ زندگی کا ہر کام کرتے ہوئے متوازن ہوں، اعتدال پسند ہوں عاجز ہوں اور سمجھ بوجھ ہو ، یا ربی میں مسلسل غور و فکر کر رہا ہوں کہ مجھے منافقت کے سمندروں میں جانے نہ دیجئے ، میں جانتا ہوں کہ میں اپنے آپ سے اور اپنے اہل خانہ سے اپنے لوگوں سے ایک بات کہہ رہا ہوں لیکن عمل بالکل مختلف کر رہا ہوں ۔ توبہ کیجئے ، استغفار کیجئے ، (دعا گو ہیں ) کہ اللہ (عزوجل) ہمارا ایک درمیانے خط پر فیصلہ کریئے کہ انتہائی فیصلہ نہ کیجئے گا ، یا ربی کہ ہم سب مشکل میں ہیں اور یہ دنیا مشکلات سے بھری پڑی ہے ، ہم پر رحم کیجئے ۔ (آمین)
That's why the Dua of Rajab is so important, the awraad and the daily the nightly recitation of Rajab, ya Rabi I'm coming through the door of humbleness, I'm coming through the door of disbelief at every moment, I know I'm doing something to anger you and I'm not hiding and I'm not lying and I'm not pretending to be something that I'm not, Ya Rabbi, grant me your forgiveness at every moment within my heart, I do something on the streets when I do something differently here. Because when we're understood munafiqeen is the highest punishment, the munafiqeen is the highest punishment by Allah (Azwajal). When we understand that that being is within us and that's why that's Surah on this month is coming that Allah Azwajal says we're going to open the doors of the heaven but take a way of contemplation in which you contemplate everything in life that my Lord let me to be consistent with you in everything I do, not only when the ocean is storming and I need a du’a and I need a prayer that I'm humbled on my carpet but let me to be always be humble in your way, let me to always carry your way and be an ambassador of your way everywhere I go and let me to be balanced in my understanding and not to be too extreme only on certain events and so liberal on other events that it is complete hypocrisy where everything is upside down and so this is all this left of Islam? That the pretending on one side and the other side is completely in the left field, they teach us, no keep a balance in a middle way that in everything you do in life to be balanced to be moderate to be humble and to have an understanding, Ya Rabbi that constantly making contemplation that don't let me to enter the oceans of hypocrisy my lord, I know that I'm saying one thing and to myself and to my family to my people, but I'm doing something completely different، that asks for repentance, ask for forgiveness and that Allah( Azwajal) grade us upon a curve that don't make the extreme in the judgment that Ya Rabbi that we're all in difficulty and this world is filled with difficulty, have mercy upon us.
ہم نے اس پچھلے مہینے میں بیان کیا تھا کہ جب بندہ اس مقام پر پہنچتا ہےکہ یار ربی آپ کی نجات کب آئے گی اور آپ کی نجات کب آئے گی اور میں مشکلات سے بھرا ہوا ہوں، اپنے اندر اور باہر کے ظلم و ستم سے بھر گیا ہوں اور اللہ (عزوجل ) کا جواب یہ ہے کہ ہم نے "سما٫ " کھولا دیئے ، ہم نے جنت کے دروازے کھول دیئے ہیں اور ہم آپ کو رحمت کی طغیانی (سیلاب) میں بہا رہے ہیں ، یہ رحمہ (رحمت ) کا پانی ہے ، یہ وہ پانی ہیں جو شیطان کو ڈُوبا دیتے ہیں اور انھیں دور کردیتے ہیں اور وہ سمندر ہے جو روح پر فیض رسانی کرتے ہیں اور روح کو برکت عطا کرتے ہیں اور یہ (نجات) صرف اللہ (عزوجل) کی طرف سےملتی ہے کہ اپنے آپ کے ساتھ سچائی کا مظاہرہ کریں ، اپنے ارد گرد ہر چیز کے ساتھ اعتدال پسند راستہ اختیار کریں ۔ یا ربی ، آپ کی نجات ہمیں ڈھانپ لے اور ہمیں برکت دے۔ دعا ہے کہ اللہ (عزوجل ) ہمیشہ ہماری رہنمائی کرتا رہے اور ہم زندگی میں اعتدال پسند راہ اور اعتدال پسند فہم (سمجھ بوجھ ) اختیار کریں۔ وہ کہتے ہیں کہ (اسلام میں )کوئی تصویر نہیں ہے اور وہ آکر کہتے ہیں کہ آپ کیوں نیک لوگوں کی تصاویر لگاتے ہو ، آپ کے پاس نیک لوگوں کی تصاویر کیوں ہیں؟ وہی لوگ جیب میں پیسوں کے ساتھ نماز ادا کرتے ہیں۔ ہم اپنی جیب میں پیسوں کے ساتھ دعا نہیں مانگتے کیونکہ ہم ان پریزڈینٹز (صدر )میں سے کسی کو بھی معراج پر نہیں لے جانا چاہتے ۔ وہاں (پیسوں پر ) ان تمام صدور کو دیکھو ، یہ سارے چہرے وہی ہیں ، یہ ٹھیک ہے ، کیونکہ یہ نقد رقم ہے! لیکن نیک لوگوں کی تصاویر ، اوہ، انہیں اپنی دیوار سے اتار دو ، انہیں اپنی دیوار سے اتار دو۔ ہاں یہ منافقت ہے ۔ اگر وہ ہمارے ہر کام کو بے نقاب کرنا شروع کردیں جو ہم کرتے ہیں اور کیسے یہ اللہ عزوجل کی خدائی موجودگی میں منافقت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اگر آپ طریقت کی پیروی کرتے ہیں تو ، وہ یہ سکھاتے ہیں ، اچھے انداز میں اعتدال پسند رہو ، نیک لوگوں کی تصاویر لگائیں کیونکہ ہمارے آس پاس ناپاک لوگوں کی تصویر ہے اور ہم جو کچھ بھی کر رہے ہیں وہ ایک ایسی راہ ہے جس میں اللہ (عزوجل) کی قبولیت کی تلاش ہے کہ یا ربی ، خواتین کو تعلیم دی جائے ، انہیں انجمنوں میں شامل رہنے دیجئے اگر وہ خواتین کو تعلیم نہیں دیتے تو بچے کچھ نہیں سیکھیں گے اور اسی وجہ سے اب زیادہ تر بچے نائٹ کلبوں میں ہیں نہ کہ ذکراللہ کے قالینوں پر ۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالٰی ہمارے لئے ان شاء اللہ ایک اعتدال پسند راہ اور درمیانی راستہ کھول دے۔ (آمین)
We said in the month before that Allah (Azwajal) when the servant reached a point that Ya Rabbi when will your Najat come when will your salvation come and I'm filled with difficulties I'm filled with an oppression outside and inside myself and Allah Azwajal's response is that we have opened the Sama, we have opened the gates of the heaven and we're flooding you with waters these are the waters of Rahma, these are the waters that drown the Shyateen and push them away and the oceans that dress the soul and bless the soul and that only comes from Allah (Azwajal) that to be truthful to ourselves to be honest with ourselves to take a moderate path with everything that's around us that Ya Raabi, Your najat has to dress us and bless us we pray that Allah Azwajal continue to always guide us and that we take a moderate path in life and a moderate understanding. That they say that there's no pictures that they come and say why you have pictures of pious people, why you have pictures of pious people the same people pray with money in their pocket. We don't pray with money in our pocket because we don't want to take any of those presidents on a Miraaj with us. Look there all these presidents, all these faces those are ok to have, because this is its cash! But pictures of pious people, ohh take them off your wall, take them off your wall. Yeah this is the hypocrisy if they begin to expose everything that we're doing and how it’s hypocritical in Allah Azwajal's Divinely Presence. That's why if you follow the Taruqs, they teach it, in a nice way the be moderate, have pictures of pious people because we are surrounded by pictures of unpious people and everything we're doing is a is a way in which Allah Azwajal's to find acceptance that Ya Rabbi, let the women to be taught, let them to be in the associations if they don't teach the women, the children will learn nothing and that's why most of the children now are in nightclubs and not on the carpets of zikarullah, we pray that Allah (Azwajal) opened for us a moderate way and a middle ground in’sha Allah.
Subhana rabbika rabbil 'izzati amma yasifun wa salamun alal mursalin wal hamdulillahi rabbil 'alamin Bi hurmati Muhammad al Mustafa wa bi siri surat al Fatiha.
حضرت شیخ سید نور جان (قدس اللہ سرہ)🙏
Watch this Sohba here:
https://www.youtube.com/watch?v=95sQ2y7LiNM