
Urdu – محبت سے متعلق 40 احادیث حدیث :5 حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے : ر…
محبت سے متعلق 40 احادیث
حدیث :5
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا :
يَا بُنَيَّ إِنْ قَدَرْتَ أَنْ تُصْبِحَ وَتُمْسِيَ لَيْسَ فِي قَلْبِكَ غِشٌّ لِأَحَدٍ فَافْعَلْ
”اے نوجوان ، اگر تم ہر صبح و شام اپنے دل پہ نگاہ ڈالو اور کسی کے بارے میں کوئی رنجش ہو تو دل صاف کر سکو تو ایسا کرڈالو۔“
پھر نبی کریم ﷺ نے مجھ سے فرمایا:
يَا بُنَيَّ وَذَلِكَ مِنْ سُنَّتِي وَمَنْ أَحْيَا سُنَّتِي فَقَدْ أَحَبَّنِي وَمَنْ أَحَبَّنِي كَانَ مَعِي فِي الْجَنَّة
” اے نوجوان ، یہ میری سنت ہے۔ جس نے میری سنت کو زندہ رکھا وہ مجھ سے پیار کرتا ہے ، اور جسے مجھ سے محبت ہے وہ جنت میں میرے ساتھ ہوگا۔“
ماخذ: [سنن الترمذی 2678 ، درجہ:حسن]