
Urdu – ماہِ محرم کا خیر مقدم مُحَرَّمْ /مُحَرَّمُ الْحَرَامْ داخلی راستہ: 9 9X1=9 9…
ماہِ محرم کا خیر مقدم
مُحَرَّمْ /مُحَرَّمُ الْحَرَامْ
داخلی راستہ: 9
9X1=9
9اسمائے رسول:
سیدنا عاقب ﷺ (جہنم سے پاک فرمانے والے )
9 اسمائے الحسنیٰ:
الجبار ﷻ (سب پر غالب بڑی عظمت والا)
قرآن مجید کا 9باب: سورۃ التوبہ
(غار میں داخل ہوں) [باب توبہ – توبہ کا دروازہ]
قرآن مجید 9:40
إِلَّا تَنصُرُوهُ فَقَدْ نَصَرَهُ اللَّـهُ إِذْ أَخْرَجَهُ الَّذِينَ كَفَرُوا ثَانِيَ اثْنَيْنِ إِذْ هُمَا فِي الْغَارِ إِذْ يَقُولُ لِصَاحِبِهِ لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللَّـهَ مَعَنَا ۖ فَأَنزَلَ اللَّـهُ سَكِينَتَهُ عَلَيْهِ وَأَيَّدَهُ بِجُنُودٍ لَّمْ تَرَوْهَا
“اگر تم رسول (ﷺ) کی مدد نہ کرو– تو اللہ ہی نے ان کی مدد فرمائی جب کافروں نے انہیں (وطنِ مکہ سے) نکال دیا تھا ، وہ دو (ہجرت کرنے والوں) میں سے دوسرے تھے جبکہ دونوں غارمیں تھے جب وہ اپنے ساتھی سے فرما رہے تھے: غمزدہ نہ ہو بیشک اللہ ہمارے ساتھ ہے، پس اللہ نے ان پر اپنی تسکین نازل فرما دی اور انہیں فرشتوں کے ایسے لشکروں کے ذریعہ قوت بخشی جنہیں تم نہ دیکھ سکے اور اس نے کافروں کی بات کو پست و فروتر کر دیا، اور اللہ کا فرمان تو (ہمیشہ) بلند و بالا ہی ہے، اور اللہ غالب، حکمت والا ہے” سورۃ التوبہ (۹) آیت ۴۰
حجاب طاقت:
سُبْحَانَ رَبِّيُ الْأَعْلَي
(پاک ہے میرے رب ، وہ بلند و بالاہے)
12،000 مرتبہ ورد کیجئے
محرم کے اہم واقعات:
یکم محرم — سیدنا محمد (ﷺ) کی مکہ سے مدینہ منورہ (انوارت کے شہر )کی طرف ہجرت ، اسلامی کیلنڈر اسلامی سال ِنو کا آغاز
یکم محرم — امیر المومنین ، سیدنا عمر الفاروق (علیہ السلام ) کا یوم شہادت
سیدنا محمد (ﷺ) کے دوسرے خلیفہ راشد
10محرم (61ھ) — یوم عاشورا ، شہادت امام حسین (علیہ السلام)
نواسہ رسول (ﷺ) ، تیسرے مقدس امام
25محرم (95 ھ) — امام علی زین العابدین (علیہ السلام) کا یوم شہادت
امام الساجدین، صاحبزادے امام حسین (علیہ السلام) اور چوتھے مقدس امام
سلسلہ نقشندیہ کی اہم تواریخ:
یکم محرم —شیخ خاص محمد شیروانی (ق) کا یوم ولادت
(نقشبندی گولڈن چین کے ۳۳شیخ)
9محرم —شیخ قاسم بن محمد بن ابی بکرصدیق (ق) کا عرس مبارک
(نقشبندی گولڈن چین کے ۴ شیخ)
9محرم — شیخ شمس الدین حبیب اللہ (ق) کا عرس مبارک
(نقشبندی گولڈن چین کے۲۹ شیخ)
10محرم — شیخ أبو الحسن الخرقاني (ق) کا عرس مبارک
(نقشبندی گولڈن چین کے۷ شیخ)
10محرم — شیخ فاروقی سرہندی (ق) کا یوم ولادت
(نقشبندی گولڈن چین کے۲۵ شیخ)
14محرم— شاہ بہاؤالدین نقشبند (ق) کا یوم ولادت
(نقشبندی طریقت کے امام اور نقشبندی گولڈن چین کے۱۷ شیخ )
16 محرم—شیخ جمال الدین الغُموقی الحسینی (ق) کا یوم ولادت
(نقشبندی گولڈن چین کے۳۵شیخ)
17 محرم—شیخ محمد آفندی الیرأ غی(ق) کا عرس مبارک
(نقشبندی گولڈن چین کے۳۴ شیخ)
19 محرم—شیخ درویش محمد (ق) کا عرس مبارک
(نقشبندی گولڈن چین کے۲۲ شیخ)
——————————————–
محرم کے بے پناہ فضائل:
محرم اسلامی قمری یا ہجری کلینڈر کا پہلا مہینہ ہے، یہ نیا اسلامی سال ہے، جس میں رسول اللہ (ﷺ) کی مکہ سے مدینہ ہجرت کا اہم واقعہ پیش آیا۔ محرم سال کے چار حرمت والے مہینوں میں سے ایک ہے ، اس میں جنگ و جدال ممنوع قرار دی گئی ہے۔
محرم کے کچھ اہم واقعات حسب ذیل ہیں۔
—سیدنا محمد( ﷺ ) کا مکہ مکرمہ سے مدینہ شریف کی طرف ہجرت ۔
—امام علی (علیہ السلام) کا نبی کریم (ﷺ) کے بستر پر لیٹ جانا، انہوں نے خود کو قربانی کیلئے پیش کیا تاکہ نبی کریم (ﷺ) مدینہ منور ہ کی طرف ہجرت فرما سکیں۔
—حضرت محمد (ﷺ) محرم میں اپنے ساتھی، سیدنا ابوبکر صدیق (علیہ السلام ) کے ساتھ مدینہ جاتے ہوئے غار ثور میں ٹھہرے ۔ اس واقعہ کا ذکر قرآن مجید میں سورۃ توبہ (9:40) میں ہوا ہے۔
—سیدنا محمد (ﷺ) عاشورا کے دن مدینہ منورہ پہنچے۔
—محرم کے دوسرے دن ، امام حسین( علیہ السلام )نے کربلا میں داخل ہوکر خیمہ قائم کیا
—قرآن مجید 9:40—إِلَّا تَنصُرُوهُ فَقَدْ نَصَرَهُ اللَّـهُ إِذْ أَخْرَجَهُ الَّذِينَ كَفَرُوا ثَانِيَ اثْنَيْنِ إِذْ هُمَا فِي الْغَارِ إِذْ يَقُولُ لِصَاحِبِهِ لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللَّـهَ مَعَنَا ۖ فَأَنزَلَ اللَّـهُ سَكِينَتَهُ عَلَيْهِ وَأَيَّدَهُ بِجُنُودٍ لَّمْ تَرَوْهَا
(اگر تم رسول (ﷺ) کی مدد نہ کرو– تو اللہ ہی نے ان کی مدد فرمائی جب کافروں نے انہیں (وطنِ مکہ سے) نکال دیا تھا ، وہ دو (ہجرت کرنے والوں) میں سے دوسرے تھے جبکہ دونوں غارمیں تھے جب وہ اپنے ساتھی سے فرما رہے تھے: غمزدہ نہ ہو بیشک اللہ ہمارے ساتھ ہے، پس اللہ نے ان پر اپنی تسکین نازل فرما دی اور انہیں فرشتوں کے ایسے لشکروں کے ذریعہ قوت بخشی جنہیں تم نہ دیکھ سکے اور اس نے کافروں کی بات کو پست و فروتر کر دیا، اور اللہ کا فرمان تو (ہمیشہ) بلند و بالا ہی ہے، اور اللہ غالب، حکمت والا ہے۔سورۃ التوبہ (۹) آیت ۴۰)
——————————————–
سلسلہ نقشبندیہ میں ماہ محرم کی اہمیت:
—سلسہ نقشبندیہ میں ماہِ محرم بہت اہم مہینہ ہے۔ ہمارے آقا اور امام طریقت شاہ بہاؤالدین نقشبند (ق) کا یوم ولادت ۱۴ محرم ہے ۔ لہذا ، انکے پیروکاروں کا اس مبارک دن کے موقع پر جمع ہونا بہت اہم اور مرغوب ہے ، ذکر اور میلادالنبی (ﷺ) منائیں، مولانا شاہ نقشبند (ق) کے حضور ہدیہ پیش کریں اور ان کی حیات مبارکہ سے اقتباسات پڑھیں۔
— سلطان اولیا شیخ عبداللہ الفائز الداغستانی (ق) کا یہ روایت اور معمول رہا ہے کہ وہ یوم عاشور پر دو بھیڑیں قربان کرتے اور غریب اور محتاج میں گوشت تقسیم کرتے ۔ وہ ہر سال مولانا شاہ نقشبند (ق) کے یوم ولاد ت پر بھی یہ روایت برقرا رکھتے ۔
——————————————–
دیگر تمام اقوام کیلئے یوم عاشور ہ کی اہمیت:
ماہ محرم کی ۱۰ تاریخ ، یوم عاشور، عظیم تاریخی اہمیت کاحامل ہے جس میں بہت سے انبیاء اور ان کی اقوام کو نجات دی گئی تھا۔
یوم عاشورا :
—اس روز ، آسمان و زمین ، لوح وقلم وجود میں آئے۔
—سیدنا آدم ؑ اور سیدتنا حواؑ کی تخلیق اسی روزہوئی۔
—سیدنا آدم (علیہ السلام )کو جنت سے جلاوطنی کے بعد اللہ ( عزوجل ) نے اس روز معاف فرمادیا
—سیدنا نوح ؑاور کشتی میں موجود اُنکے ساتھیوں کو اللہ ( عزوجل ) نے بچالیا۔
—سیدنا ابراہیم ؑ کو نمرود نے جس آگ میں پھینکا تھا، اللہ (عزوجل) نے اُس آگ کو بجھادیا۔
—اللہ (عزوجل) نے سیدنا موسیٰ) علیہ السلام( سے براہ راست کلام فرمایا اور انہیں احکام عشرہ دیئے ۔
— اسی روزسیدنا موسیٰ )علیہ السلام( کیلئے سمندر تقسیم ہوا اور قوم بنی اسرائیل کو اسیر ہونے سے بچا لیا گیا۔ اورپھرفرعون کی فوج غرق کردی گئی۔
—یوم عاشور میں سیدنا عیسیٰ)علیہ السلام) کو جنت میں اٹھالیاگیا ۔
—سیدنا محمد (ﷺ) کو انوارات کے شہر (مدینہ المنورہ) سے نوزا گیا ۔
—سیدنا ایوبؑ صحتیاب ہوگئے (جذام سے نجات ملی ) ۔
—سیدنا یوسف ؑ اپنے والد سیدنا یعقوب ؑسے 40 سال بعد دوبارہ مل گئے۔
—سیدنا یونس ؑمچھلی کے پیٹ سے باہر نکالے گئے۔
—سیدنا داؤد ؑکو معاف فرما دیا گیا۔
—سیدنا سلیمان ؑ کی بادشاہت بحال ہوگئی۔
—سیدنا محمد (ﷺ) کا سیدتنا خدیجہ ؑ سے عقد نکاح ہوا ۔
—سیدنا امام حسین ؑ، نواسے رسول (ﷺ) کو میدان کربلا میں ۶۱ ھ (10 اکتوبر ، 680 ء) میں شہادت کا شرف حاصل ہوا۔
“عاشورا کے روز جتنا ہوسکے اللہ سبحانہ وتعالی کی عبادت کریں۔ جو شخص اس دن کا روزہ رکھتا ہے ، ایسا ہے گویا اس نے ساری زندگی روزے رکھے ہوں۔ جو شخص کسی بے لباس محتاج کو کپڑے لیکر دے گا،اللہ (عزوجل) اسے دردناک عذاب سے نجات دلائے گا۔ جو شخص کسی بیمار کی عیادت کرے گا ، اللہ تبارک وتعالیٰ اسے ایسا اجر عطا فرمائے گا جس میں کبھی کمی نہیں ہوگی۔ جو شخص کسی یتیم کے سر پر ہاتھ رکھتا ہے ، یا کسی بھوکے شخص کو کھانا کھلاتا ہے یا کسی پیاسے کو پانی پلاتا ہے ، اللہ اسے جنت کی دعوت سے کھلائے گا اور اسکی پیاس سلسبیل (مشروب جس سے خمار نہیں آتا) سے بجھائے گا ۔ اور جو شخص اس دن غسل کرے گا وہ اچھی صحت پائے گا اور بیماری اور سستی سے آزاد رہے گا۔ جو شخص اس دن اپنے گھر والوں کیلئے دل کھول کر خرچ کرے گا، اللہ ( عزوجل ) سارا سال اس کے ساتھ فیاض رہے گا۔ اور جو شخص اپنی آنکھوں میں سرمہ( کوہل ) لگائے گا اسے دوبارہ کبھی آنکھوں میں تکلیف نہ ہوگی ، انشاء اللہ العزیز۔”
محرم میں روزہ رکھنا:
ماہ محرم میں جتنا ہو سکے زیادہ سے زیادہ دن ، روزے رکھیں، اسے پسندیدہ قرار دیا گیا ہے۔ احادیث نبوی میں سیدنامحمد ( ﷺ) نے خاص طور پر درج ذیل مقدس ایام میں روزہ رکھنے کی تاکید فرمائی ہے :
یکم محرم —اسلامی نیا سال
9محرم —عاشورا کی گزشتہ رات
10 محرم—یوم عاشورا
14محرم— شاہ بہاؤالدین نقشبند (ق) کا یوم ولادت
تین دن: جمعرات ، جمعہ اور ہفتہ کو )محرم کے پہلے 10 دن کو ترجیح دی جائے )
محرم اور عاشورا میں روزوں کے حوالے سے احادیث
۱ ) حضور نبی اکرم (ﷺ) نے ارشاد فرمایا: رمضان کے بعد سب سے افضل روزے اللہ کے مہینے محرم کے ہیں اور فرض نماز کے بعد سب سے افضل نماز تہجد کی نماز ہے۔ (الصحیح مسلم)
۲) سیدنا ابن العباس (رضی اﷲ عنہ) سے روایت ہے ، نبی کریم (ﷺ) نے ارشاد فرمایا: جو کوئی ذو الحجہ کے آخری دن اور محرم کے پہلے دن روزہ رکھتا ہے ، گویا اس نے پچھلے سال بھر روزے رکھے ہوں ، اور اللہ اسے پچاس سالوں کی توبہ عطا فرماتا ہے۔
۳)سیدنا حضرت انس (رضی اﷲ عنہ) سے مروی ہے کہ نبی کریم رئوف ورحیم ﷺ نے فرمایا کہ جو کوئی محرم کے پہلے جمعہ کو روزہ رکھے تو اس کے گزشتہ گناہ معاف ہوجاتے ہیں، اور جو کوئی محرم کے یہ تین روزے رکھے— جمعرات جمعہ اور ہفتہ میں تو اس کے لئے نو سو سال کی عبادت لکھی جاتی ہے
۴) سیدہ حضرت عائشہ صدیقہ ، اُم المومنین(رضی اﷲ عنہ) سے روایت ہے کہ رحمتہ للعالمین ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جو کوئی محرم کے پہلے دس دن، عاشورا تک روزے رکھے تو وہ فردوس اعلیٰ کا وارث و مالک ہوگا۔
۵) ایک اور حدیث میں رسول اللہ ( ﷺ ) کا ارشادمبارک ہے: عاشورا (دسویں محرم) سے پہلےیا بعد کے دن کا روزہ رکھو تاکہ (دوسرے مذاہب) سےالگ پہچانے جاؤ۔ (بعض علماء کرام خاص طور پر عاشورا سے قبل (محرم کی 9 تاریخ) کو روزہ رکھنے کی تائید کرتے ہیں۔
۶)عاشورا کا روزہ سنت مؤکدہ ہے، جو انتہائی مستحب ہے۔ رسول اللہ ( ﷺ) نے ارشاد فرمایا: "جو شخص 'عاشورا (۱۰ محرم ) کا روزہ رکھے ، اللہ (عزوجل) اس کی ایک ہزار مرادیں پوری فرمائے گا اور ایک ہزار سال کی عمر ، اور اسے ایک ہزار شہیدوں کا اجر عطا فرمائے گا، اور اس کیلئے سیدنا اسماعیل (علیہ السلام) کا اجر تحریر فرمائے گا ، اور اس کیلئے جنت میں ستر محلات لکھ دے گا ، اور اس کے جسم پر جہنم (کی آگ) حرام کردے گا۔
ایک اور حدیث میں بیان ہوا ہے ، رسول اللہ ( ﷺ) نے ارشاد فرمایا ہے "جو شخص عاشورا کا روزہ رکھتا ہے، اسے ایک ہزار فرشتوں کا اجر عطا کیا جائے گا۔ اور جو شخص عاشورا کے دن ایک ہزار (1000) مرتبہ " قل ھو اللہ احد " پڑھے ، اللہ (عزوجل) اس پر اپنی نظرِرحمت فرمائیں گے ، اور اسے صدیقین میں شامل ہونا تحریر فرمائیں گے۔
ماہ محرم سے متعلق مولا شیخ نورجان میر احمدی نقشبندی (ق) کے مضامین:
محرم کے آداب ، وظائف ، اور دعائیں ، محرم اور عاشورا کی اہمیت اور محرم میں روزے کے بارے میں احادیث ، یوم عاشور کے آداب
Muharram’s Adab, Practices, and Du’as – Significance of Muharram and ‘Ashura, Ahadith about Fasting in Muharram, practices of the Day of Ashura
https://nurmuhammad.com/muharram-practices-and-duas/
حج اور غار کے حقائق- چاند کے دو رخ: سیدنا ابوبکر صدیق (علیہ السلام) اور امام علی (علیہ السلام)
Reality of the Hijrah and the Cave– Two Faces of the Moon- Abu Bakr Siddiq (as) & Imam Ali (as)
https://nurmuhammad.com/reality-of-hijrah-two-faces-of…/
اصحاب کہف کے غار میں پناہ لیں – حجرت، غار اورسیدنا ابوبکر صدیق (علیہ السلام) (غار کے صحابی ) کے حقائق
Seek Refuge in the Cave of Ashab e Kahf – Reality of Hijrah, Cave, and Abu Bakr Siddiq (companion of the Cave)
https://nurmuhammad.com/realities-of-the-hijrah-cave-a…/
عاشورا کی فضیلت ، رسو ل اور دل کے درجات – سیدنا آدم (علیہ السلام) ، سیدنا ابراہیم (علیہ السلام) ، سیدناموسیٰ (علیہ السلام) ، سیدنا عیسیٰ (علیہ السلام) ، اور سیدنا محمد (ﷺ)
‘Ashura’s Significance, Prophets and Levels of the Heart – Adam (as), Ibrahim (as), Musa (as), Isa (as), and Muhammad ﷺ
https://nurmuhammad.com/adam-noah-abraham-moses-muharr…/
امام حسینؑ ؑ ہمارے ہیرو، ایمان کی عبارت ہیں ۔ متقی لوگوں کے خلاف حسد اور غصے کا مقابلہ کریں
Imam Hussain (as) is our Hero and Symbol of Faith – Resist Jealousy and Anger towards pious people
https://nurmuhammad.com/imam-hussein-as-our-hero-fight…/
نمبر 9 کی حقیقت۔ کامل وجود ، فیوژن ، اور ضرب
Reality of No. 9 – The Perfected Being, Fusion, and Multiplication
https://nurmuhammad.com/reality-of-nine-the-perfected-…/
باب التوبہ (توبہ کا دروازہ) کے حقائق – سورۃتوبہ کے اسرار (قرآن کریم کی ۹ باب)
Reality of Bab e Tawbah (Door of Repentance) – Secrets of Surat at Tawbah (9th Chapter of Quran)
https://nurmuhammad.com/realities-of-bab-e-tawbah-door…/
لام الف کے راز اور امام علی (علیہ السلام) کا نام – حصہ اول
Secrets of Lam Alif and The Name of Imam ‘Ali (as) – Part 1
https://nurmuhammad.com/secrets-of-lam-alif-la-and-the…/
لام الف کے مزید راز ۔ لم جلالہ۔ حصہ دوئم
More Secrets of Lam Alif – Lam Jalala- Part 2
https://nurmuhammad.com/more-secrets-of-lam-alif-lam-j…/
چشمہِ حیات تلاش کیجئے – علم الہیہ – اپنے برے کردار کی قربانی دیجئے
Seek Fountain of Life – Divinely Knowledge – Sacrifice your Bad characters
https://nurmuhammad.com/seek-the-fountain-of-life/
متعلقہ یوٹیوب پلے لسٹ:
امام حسین (علیہ السلام ) اور اصحاب النبی(ﷺ) کی قربانی کے حقائق
Reality of Sacrifice of Imam Hussain and Ashab Nabi ﷺ
https://www.youtube.com/playlist…
Original Article In English: https://nurmuhammad.com/muharram/
مزید خاص وظائف اور اسلامی معلومات کیلئے ڈاؤن لوڈ کیجئے
Download: The Muhammadan Way App
Google Play:
play.google.com/store/apps/details…
App Store:
apps.apple.com/us/app/muhammadan-way/id1244297852