
Urdu – تمام امتِ مسلمہ کو “شیخ سیّد نورجان میراحمدی نقشبندی (ق)” کی جانب سے رمضان مبارک…
تمام امتِ مسلمہ کو “شیخ سیّد نورجان میراحمدی نقشبندی (ق)” کی جانب سے رمضان مبارک۔
شیخ سید نورجان میراحمدی نقشبندی (ق) کی سنہری تعلیمات سے اقتباس۔
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
اَلَّھُمَّ صَلِّ عَلَی سَیَّدِنَا محَمَّدٍ ﷺ وَعَلَی آلِ سَیَّدِنَا محَمَّدٍ ﷺ
رمضان الکریم ۔ ایک بابرکت
ماہ:فیوض و برکات سے بھرپور “ماہِ رمضان” انشاءاللہ جلد ہی شروع ہونے والا ہے۔ یہ انتہائی مبارک مہینہ ہے جس میں اللہ عزوجل اپنے بندوں پر خاص فضل و کرم کی بارش کرتا ہے۔ یہ ایسا ماہ نے جس میں کثرت سے صدقہ و خیرات کیا جانا چاہئیے جس کے باعث ہم پر سے اور ہمارے پیاروں پر سے بہت سی مشکلات دور کردی جاتی ہیں۔ اور ہمیں بے تحاشہ عطاؤں سے نوازا جاتا ہے۔
نبی پاک ﷺ کا فرمانِ مبارک ہے؛
“جو اللہ عزوجل کی رضا کی خاطر ایک دن کا روزہ رکھے گا، اللہ عزوجل اس کے چہرے کو ستّر سال تک دوزخ کی آگ سے دور رکھے… More
Source