
Urdu – YA SEEN ي س = يس س = سِر = یقین کا راز علم اليقين ، عين اليقين ، حق اليقين …
YA SEEN ي س = يس
س = سِر = یقین کا راز
علم اليقين ، عين اليقين ، حق اليقين
پھر وہ (اولیا٫اکرام ) ہمیں حرف " س " کی نعمت سے نوازتے ہیں، سرِ (راز) سے ، ہماری ساری زندگی سرِ (راز) کی تلاش ہے۔ یہ راز علم اليقين ، عين اليقين ، حق اليقين سےہے کیونکہ یقین کا حرف ی ان تمام حقائق سے ہمیں فیضیاب کرے گا ۔ جب اللہ (عزوجل) نے قلب ِمبارکﷺ پر ا لف سے ی تک سارے حروف نازل کیے تو دل ان تمام حقائق کو سامنے لانے کے لئے ضروری اجزاء سے بھر گیا۔پھر وہ (اولیااللہ ) ہمیں درس دیتے ہیں کہ راز کی طرف قدم بڑھاؤ۔ اگر نبی کریم ﷺ دل میں سرِ راز افِشائی شروع کردیں اور تمہیں علم اليقین سے عنایت فرمانا شروع ہو جائیں تو یہ وہ علوم ہیں جو وہ (اولیااللہ ) ان مجالس میں تعلیم دیتے ہیں۔ وضو کرنے کے علم سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔وضو کا علم تمہیں جسمانی طہارت دے گا تاکہ تم نماز پڑھ سکو لیکن اللہ عزوجل کی بارگاہ الہی میں نہیں لے جا سکتا اور نہ ہی حقائق کا طالب بنا سکتا ہے ۔
علم اليقين–حقائق اور یقین کا علم: لہذا علم اليقين کا تعلق حقائق سے ہے۔ یہ حقائق کے علوم ہیں کیوں کہ حرف س ایک کھلے’ڈبلیو‘کی طرح ہے، ایک ایسا سمندر جس کے حقائق کے علوم سے سیراب ہو سکتے ہو کیونکہ یہ رسول اللہ ﷺ کا قلبِ مبارک ہے جو اب یہ خزانے عنایت کرنا چاہتے ہیں ۔ آنحضرت ﷺ کی روح سے خزانہ” كَنْزاً اللہ“ ہے۔ ”میں ایک چھپا ہوا خزانہ تھا۔ میں نے چاہا کہ میں پہچانا جاؤں پس میں نے مخلوق کو پیدا کیا تاکہ میری پہچان ہو، پھر وہ مجھے جان گئے"
جب وہ (اولیااللہ ) بیان فرماتے ہیں کہ اللہ عزوجل کا واحد خزانہ رسول اللہ ﷺ سے ہے۔ 'میں اس حرف " یا" کو تمہارے دل میں پھیلا دوں گا ، وہ یقین ہےاور تمام علوم اورہر ایک حرف جو لکھا گیاہے – وہ علم آپ کے قلب مبارک ﷺ میں ہوگا۔ اسی لئے اولیاء اللہ کے پاس ’’ علوم الأولين والآخرين "(ابتداء اور آخر کے علوم) ہے۔ وہ گوگل سے زیادہ طاقتور ہیں۔ پہلے یاہو Yahoo ہوتا تھا لیکن اس کا کاروبار بند ہو گیا ، ہوسکتا ہے کہ اللہ یہ پسند نہیں کرتا تھا کہ آپ کسی چیز کو یاہو بلائیں کیونکہ صرف ’ایک‘ ہی ہے–یا ھو۔لہذا ’علم اليقين‘، یقین کے علم کے بارے میں جاننے کے لئے تمہیں اُن اولیااللہ کی مجلس و انجمن میں بیٹھنا ہوگا ، اگر تم علم اليقين کی اس انجمن میں نہیں بیٹھے تو تم اپنا وقت ضائع کررہے ہو۔
عین اليعقین- یقین کی نگاہ (بصارت)
اور تم اسے یقین کی آنکھ سے دیکھ لو گے
القرآن 102:7
’علم اليقين کی یہ مجالس تعلیم دینا شروع کردیتی ہیں کہ تمہیں ’’ عین الیقین " یقین کی بصارت(نگاہ) کی تربیت حاصل کرنی ہوگی۔ کہ تمہارے سر کی (جسمانی) آنکھیں تمہیں کہیں بھی نہیں لے کے جاسکتیں ، یہ روح کی آنکھ ہے اور دل کی آنکھ ہے جس کی تربیت ہونی ہے۔ یعنی یہ علوم روح کے لئے اچھے ہیں اور ضروری نہیں تم اسے(دماغ سے) سمجھ پاؤ کیونکہ تم مجھے اس طرح دیکھ رہے ہو جیسے 'شیخ کیا باتیں کر رہے ہیں، ( ہنستے ہوئے )فکرکی کوئی بات نہیں ۔
العلیم کا " ع " علیم کا مطلب ہے سب جاننے والا:
ع الیقین : وہ یہ درس دینا شروع کرتے ہیں کہ‘ عین ہی ’’ یقین کی نگاہ ‘‘ ہے۔ الیقین کا ”ع“ ہی العلیم‘ کا ’’ ع ‘‘ بھی ہے۔ صفت العليم (سب جاننے والا)۔ کہ اللہ (عزو جل) تمہیں دو” ع “سے نوازے گا ۔ ایک میں آپ کو اپنی جسمانی آنکھیں بند رکھنے کی تربیت دینے والا ہوں کیونکہ یہ تمہارا دھیان بھٹکاتی ہیں ، تم سب غلط چیزیں دیکھتے ہو ، وہ چیزیں تمہارے دل میں اندھیرے بھر دیتی ہیں ۔ ایسی زندگی بسر کرو جس میں اپنی آنکھیں بند رکھو اور خود کو اندھیرے میں تصور کرو ۔ کئی بار وہ (سالک ) اپنی تربیت ایسے کرتے ہیں کہ انہیں ایک کمرے میں محدود کردیا جاتا ہے۔ تم کسی ایسے کمرے میں چلے جاؤ جہاں روشنی نہ ہو ، اور نہ ہی کسی شخص سے کوئی رابطہ ہو۔ وہ اندھیرے میں بیٹھتے ہیں اور ایک شمع جلا لیتے ہیں ، دلائل الخیرات یا قرآن پڑھتے ہیں اور صلٰوات اور درود شریف پڑھتے رہتے ہیں اور کہتے ہیں ، ' اے میرے رب ، یہ میری قبر ہے جب تک آپ میری قبر روشن نہیں کرتے، میں اس کمرے کو نہیں چھوڑوں گا
ہر رات عصر سے مغرب تک خود کو( سب سے ) الگ کردیتے ہیں یہاں تک کہ وہ اپنی تربیت کرتے ہیں اور اتنی تربیت کرتے کہ رسول اللہ ﷺ کا حکم جاری ہوتا ہے کہ اس بندے کو خلوت میں ڈال دیا جائے کیونکہ وہ(اولیااللہ ) اس کی تربیت کررہے ہیں۔ وہ موت کی تربیت دے رہے ہیں– خودکش حملہ آور جیسی موت نہیں، جو لوگوں کو نقصان پہنچاتے ہیں ، وہ جاہل ، گدھے ہیں۔ لیکن وہ(سالک/مشتاق) اپنی آپ کو موت کی تربیت دیتے ہیں ، وہ خود کو (اپنے جسم کی تربیت کے لیے) مشکلات سے دوچار کرتے ہیں ۔ وہ ایک کمرہ بناتے ہیں اور کہتے ہیں ، 'یا رب یہ میری قبر ہے ، یہ میری قبر ہے ، یا تو میری قبر زندگی میں روشن ہوجائے ، کیونکہ میں ایسا موت کے بعد نہیں چاہتا ( بلکہ ابھی چاہتا ہوں )'۔ وہ بیٹھ کر مشق (روزانہ کے آداب، تفکر، تدبر، مراقبہ) کرتے ہیں اور اگر اللہ (عز و جل) اُنکے اعمال میں اخلاص دیکھ لے ، تو (حقائق ) آشکار ہوتے ہیں اور روحانی بصیرت بیدار ہونا شروع ہو جاتی ہے تو ان کے قلب و جان کی آنکھ کھل جاتی ہے۔ اگر ان کی قلبی آنکھ کھل جائے تو وہ کمرہ ان کے دل کے دیے سے روشن ہوجاتا ہے اپنے شیخ کی الفت سے ، سیدنا محمد ﷺ کی محبت سے اور بارگاہ ِ الہیہ کے عشق سے ، وہ اپنی روحانی نگاہوں سے وہ دیکھ پاتے ہیں جو اللہ عزوجل اُنہیں دکھانا چاہتا ہے۔
خلفائے راشدین – صاحب ِ ع ہیں، اللہ عزوجل کے قدیم (سرمدی ) علوم کو جانتے ہیں اس کے ذریعہ اللہ (عز و جل) فرما رہے ہیں : چونکہ آپ نے یہ ’’ ع " (عین –آنکھ-بصارت) بیدار کرلی ہے ، اس لیے میں تمہیں اپنے قدیم ’’ ع ‘‘ سے نوازنے جا رہا ہوں میں تمہیں صفت ’ العلیم‘ سے نوازنے جارہا ہوں۔ یعنی میں تمہیں اپنے قدیم علوم میں سے عطا کروں گا، جو کہ کون تھے؟ سیدنا علی ، سیدنا عمر ، سیدنا عثمان ، سیدنا ابوبکر (اصل نام عبد اللہہے) رضوان اللہ اجمعین ہیں۔ وہ صاحبِ ع اور 'ع 'کے مالک تھے۔ وہ اللہ عزوجل کے قدیم حقائق کے مالک تھے۔
حق الیقین-
اور بیشک (و شبہ) یہ یقینی حق ہے
قرآن 69:51
کہ میں تمہیں(صفت العلیم) سےنوازوں گا۔ وہ صفت (خدائی وصف) تمہیں برکت عطا کرے گی ، کہ وہ صفت (العلیم) تمہارے دل میں تمام انوار نازل کرے گی اور سینہ روشن کردے گی۔ تم محض اپنا غور و فکر(مراقبہ) ، اپنا تفکر جاری رکھو اور جو تم علم اور حقائق ڈھونڈتے ہو، وہ دل کو معطر کردیں گے اور زبان سے خوشبو آئے گی یہ حق الیقین بن جاتا ہے۔وہ ایسے لوگ نہیں ہیں جو کتاب پڑھتے ہیں اور سامعین سے گفتگو کرتے ہیں۔ سلسلہ نقشبندیہ کے اصول بہت سخت ہیں ، کتاب پڑھ کر اور لوگوں کو درس دینے کی ہرگز اجازت نہیں ۔ علوم ، وہ علم ہیں جس کا ذائقہ بیان کرنے سے پہلے اُنہیں چکھنے کا تجربہ لازم ہے ۔ یعنی علم حاصل ہو گیا ، تمہارے دل میں سما گیا ، اور اپنے تفکر(مراقبہ) کے ذریعہ اور غور و فکر کے ذریعہ تم نے ان علوم کی حقیقت کو دیکھا ، تم نے اس علم کو چکھا اور تجربہ کیا– یہ ہمارے لئے حق (سچ ) بن جاتا ہے۔ اس کے علاوہ کچھ بھی ، اگر تم کسی ایسی چیز کے بارے میں بات کرو جس کا تم نے تجربہ نہیں کیا ، تو تم اُنکی نظر میں جھوٹے ہو کیونکہ یہ جھوٹ ہے ، تم نے اسے تجربہ نہیں کیا۔
علم اليقين، عين اليقين، حق اليعقين کے راز کھلنے شروع ہو جاتے ہیں اور وہ حقائق کے مخزن بنتے ہے۔ وہ ہی یا سین ﷺ کی کملی ہے (جو سالک کو اوڑھائی جاتی ہے)۔ یعنی قلب سے عاشقین اور احباب النبی ﷺ کے لیے حقائق سے پردے اُٹھنا شروع ہوتے ہیں وہ رسول اللہ ﷺ کے چاہنے والے ہیں اور وہ حقائقِ محمدیہﷺ کے دربان ہیں کیونکہ وہ اس حقیقت کو چاہتے ہیں ، وہ ان حقائق کی خوشبو سے مہک اُٹھنا چاہتے ہیں۔
شیخ نورجان میراحمدی نقشبندی (ق)
YA SEEN ي س = يس
Seen س = Sir سر – Secret of Certainty
‘Ilm al Yaqeen, ‘ayn al Yaqeen and Haqq al Yaqeen
علم اليقين، عين اليقين، حق اليقين
All that knowledge and then they dress us from the Seenس , from the Sirr سر, our whole life is to seek out the Sirr, the Secret. The Secret is from ‘Ilm al Yaqeen علم اليقين, ‘ayn al Yaqeen عين اليقين and Haqq al Yaqeen حق اليقين because this Yaa ي of Yaqeen يقين is going to dress us from all those realities. When Allah (Azza wa Jal) throws into the heart all the huroof from Alif ا to Yaa ي means the heart is filled with the ingredients necessary to bring out all of its realities.
Then they begin to teach that come towards the Secret. If Prophet (sallallahu alayhi wa sallam) begins to open the Sirr سر into the heart and begin to give you from ‘Ilm al Yaqeen علم اليقينthese are the knowledges that they teach in these associations. The knowledge of wudu (ablution) is not going to do anything. Knowledge of wudu going to clean you so that you can make your namaz (prayer) but you cannot go into Allah Azza wa Jal’s Divinely Presence and ask for realities.
‘Ilm al Yaqeen علم اليقين –
Knowledge of Certainty and Haqayiq (Realities)
كَلَّا لَوْ تَعْلَمُونَ عِلْمَ الْيَقِينِ
102:5 – “Kal la law t’alamoona ‘ilm al yaqeen.“ (Surat At Takathur)
“No! If you only knew with knowledge of certainty.” (Holy Quran)
So ‘Ilm al Ya‘qeen has to do with Haqayiq (realities). These are the knowledge’s of Haqayiq because the Seen س is like a ‘W’ open one of those oceans that you have to be fed from the knowledge of realities. Because this is the heart of Prophet (sallallahu alayhi wa sallam) who now wants to give the treasures. The treasure from the soul of Prophet (sallallahu alayhi wa sallam) is kanzu‘llah.
كُنْت كَنْزاً مخفيا فَأَحْبَبْت أَنْ أُعْرَفَ؛ فَخَلَقْت خَلْقاً فَعَرَّفْتهمْ بِي فَعَرَفُونِي
“Kuntu kanzan makhfiyya, fa ahbabtu an a’rafa, fa khalaqtu khalqan, fa ‘arraftahum bi fa ‘arafonee.”
“I was a hidden Treasure then I desired to be known, so I created a creation to which I made Myself known; then they knew Me.”
What they describe is that the only treasure of Allah (Azza wa Jal) is from Prophet (sallallahu alayhi wa sallam). “I am going to throw that Yaa into your heart that yaqeen يقين ” and every ‘uloom (knowledges) and very letter that has been written, that knowledge will be in your heart. That is why awliyaullah have ‘Uloom ul Awwaleen wal Akhireen (the knowledges of the beginning and the end). They are more powerful than Google. It used to be Yahoo but Yahoo went out of business, maybe Allah didn’t like that you can’t say something a Yahoo because there is only One, Yaa Huu يا هو.
So for ‘Ilm al Ya‘qeen knowledge of Certainty, you have to be sitting in that association, if you are not sitting in that association of ‘Ilm al Ya‘qeen then you are wasting your time.
‘Ayn al Yaqeen عين اليقين – Vision of Certainty
ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَيْنَ الْيَقِينِ
102:7 – “Thum ma la tara wun naha ‘ayn al yaqeen.” (Surat At Takathur )
“Then you will surely see it with the eye/vision of certainty.” (Holy Quran, 102:7)
These associations of ‘Ilm al Ya‘qeen begin to teach that you have to be trained on ‘ayn al-Yaqeen عين اليعقين Vision of Certainty. That the eyes of your head will get you nowhere, it is the eye of the soul and the eye of the heart that has to be trained. Means these knowledges are good for the soul and you do not have to understand them because you are looking at me like, “What is he talking about?” (laughter) it’s okay.
‘Ayn ع of al ’Aleem العليم (The All Knowing)
‘Ayn al Yaqeen عين اليقين they begin to teach that ‘ayn is the ‘Eye of Certainty’. ‘ayn al Yaqeen عين اليقين is also the ‘ayn ع of al ’Aleem العليم. Siffat al ’Aleem العليم (The All Knowing). That Allah (Azza wa Jal) is going to give you the two ‘ayn’s: one I am going to train you to close your physical eyes because these are a distraction for you, you are looking at all the wrong things. Those things are going to bring darkness into your heart.
Live a life in which you close your eyes and put yourself in darkness. Many times they train themselves where they are shut off in a room. You go into a room where there is no light, and no one is in contact with that person. They sit in darkness and they light one candle for reading Dalaail al Khairat or Qur’an and they play salawaats and durod shareef and say, “Yaa Rabbi this is my grave until you open the lights of my grave I am not leaving this room.”
Every night from ‘asr to Maghrib they would seclude themselves until they train themselves and train themselves until the order of Prophet (sallallahu alayhi wa sallam) comes to put that servant into seclusion because they are training for it. They are training for death, not death like suicide bombers who harm people, those are jahal (ignorant) donkeys. But they train for death on themselves, they put hardship on themselves. They make a room in a closet and say, “Yaa Rabb this is my qabr, this is my grave, either my grave will be illuminated in life, I don’t want it in death,”
They sit and practise and practise and if Allah (Azza wa Jal) finds a sincerity in what they do, begins to emanate and open the Basirah, open the eye of their heart and soul. If the eye of their heart opens that room becomes illuminated from their heart. Through the eyes of the soul they see what Allah (Azza wa Jal) wants them to see from the love of their shaykh, love of Sayyidina Muhammad (sallallahu alayhi wa sallam) and love of Divinely Presence.
Khulafae Rashideen – The Owners of`Ayn ع Allah’s Ancient Knowledge العليم
Through that Allah (Azza wa Jal) says: since you opened that ‘ayn عين (Vision), I am going to dress you from My Ancient Qadeem ‘ayn ع, I am going to dress you from Siffat al ’Aleem العليم. Means that I am going to give you from My Ancient Knowledges which were who? Sayyidina ‘Ali علي, Sayyidina ‘Umar عمر, Sayyidina ‘Uthman عثمان, and Sayyidina Abu Bakr (whoes real name was ‘Abdullah عبدالله) ridwanullahi ta’ala ajma’een. They were the sahib and the owners of the ‘ayn ع. They were the owners of Allah Azza wa Jal’s ancient realities.
Haqq al Yaqeen حق اليقين – Truth of Certainty
69:51 – “Wa inna Hu, la haqqul yaqeen.” (Surat Al Haqqah )
“Indeed, He is the truth of certainty.” (Holy Quran, The Reality)
“That I am going to dress you,” that Siffat (divinely attribute) will bless you, that Siffat (al ‘Aleem) will give you all illuminations and light within your heart. That you merely make your tafakkur in your contemplation and what you seek out of knowledge and realities, it begins to flow into the heart and emanate upon the tongue. That becomes Haqq al Yaqeen حق اليقين.
إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ حَقُّ الْيَقِينِ
56:95 – “Inna hadha la huwa haq qul yaqeen.” (Surat Al Waqi’ah )
“Indeed, this is the truth of certainty.” (Holy Quran, The Inevitable)
They are not a people who read a book and talk to an audience. Naqshbandiyya rules are very strict, there is no reading a book and talking to people. The ‘Uloom, the knowledge that you speak has to be something that you experience. Means that knowledge came in, went through your heart, and through your tafakkur and through contemplation you saw the reality of that knowledge, you tasted and experienced that knowledge, it becomes a Haqq حق (truth) for us. Anything other than that, if you talk about something that you have not experienced, you are a liar in their presence because it is a lie, you didn’t experience it.
The ‘Ilm al Yaqeen, ‘ayn al Yaqeen, Haqq al Yaqeen علم اليقين، عين اليقين، حق
اليعقين begin to open and that becomes the source of reality, that becomes the dress of Yaa Seen (sallallahu alayhi wa sallam). Means from the heart begins to open the realities for the ashiqeen Ahbaab an Nabi they are the lovers of Prophet (sallallahu alayhi wa sallam) and they are the doorkeepers of the realties because they want that reality, they want to be dressed by these realties.
💕Sh. Nurjan Mirahmadi Naqshbandi (Q)