Urdu – Ya Hannan Ya Mannan and Salatullahi Ma Laahat Kawakeb Page 24-26| Salawat Book…
Ya Hannan Ya Mannan and Salatullahi Ma Laahat Kawakeb
? Page 24-26| Salawat Book
"مشکل کی گھڑی میں لوگوں کو اکھٹا کیجئے ، اپنی درود شریف کی کتاب لیجئے اور کیونکہ( کرونا کی وجہ سے ) اجتماع نہیں ہورہے تو اپنی فیملی کو اکھٹا کریں ، اپنی درود کی کتاب(صلوات بک) نکالیں اور تلاوت کرنا شروع کردیں۔ یہ سب (نعتیہ اشعار) اولیاء کی دعائیں ہیں ، ابھی جو ہم تلاوت کر رہے تھے (یا حنان یا منان)، اس میں کہا گیا ہے، 'مجھے اپنی رحمت سے جدا نہ کیجئے، میں بے بس ہوں اور میں آپ کے دروازے پر کھڑا پناہ مانگتا ہوں اور میں ابھی تک تاریکی اور الجھن میں گم ہوں ، اور اپنے مہربان رب کو پکارتا ہوں۔ ' یہ تمام الفاظ جو اولیاء کے قلم سے لکھے گئے ہیں ، اولیاء اللہ کا کلام ، یہ نجات ہیں اور ہمارے لئے نجات کا زریعہ ہیں ، ہمارے لئے تمام دعائیں ہیں ، جو اللہ کی بارگاہ میں سو فیصد مقبول ہیں۔ جب شیاطین حملہ آور ہو رہے ہوں تو آپ اپنی فیملی کو اکھٹا کریں اور تلاوت کرتےرہیں ، حمدوثناءاور نعت پڑھتے رہیں۔میلاد النبی (ﷺ) مناتے رہیں ، یہ الفاظ پڑھتے رہیں اور حمد کرتے رہیں، تو ایک سکون ملتا ہے ، ایک انرجی ملتی ہے ، ایک طاقت آتی ہے ، ہمارے گھروں میں اور ہماری فیملی میں اور، اور سب سے اہم ، ہمارے دلوں میں سیدنا محمد (ﷺ) کی موجودگی اور نظر تشر یف لاتی ہے ۔"
? شیخ سید نورجان میراحمدی نقشبندی (ق)
“In times of difficulty you should gather people around, have your Salawat Book and your family, because there's no gatherings, have your Salawat book and begin to recite. These are all dua of Awliya, the last one we were reciting (Ya Hannan Ya Mannan) says don't deny me your mercy, I am helpless and I seek refuge at your door and I'm still lost in the darkness and confusion, and I'm calling upon you all the most compassionate. All the words of this Qalam of Awliya, the words of Auliya Allah, they are nijaat and a salvation for us, they are all duas for us, that are hundred percent accepted in divinely presence that when the shaitaans are attacking, you gather your family around and keep reciting, keep reciting. Have a Melad un Nabi (S), praising and reciting these words that bring a tranquility, bring an energy, bring a power, bring the presence and Nazar of Sayedena Muhammad (S) into our homes and into our family and into our hearts most importantly. Page 26, in'sha Allah. Read the English words, as we're singing along all of the beginning of the book is for Nejaat and salvation from difficulties.”
Ya Hannan Ya Mannan
? Page 24| Divine Love Book
یَا حَنَانْ یَا مَنَانْ
یَا قَدِیْمُ الْاِحْسَانْ
بَحْرَجُودِکَ مَلْیَانْ
جُدْلَنَا بِالْغُفْرَانْ
اے سب سے زیادہ مہربان ، اے ہمارے داتا ،
اے قدیم صاحبِ احسان، ہمیں مغفرت ، خوشی اور قناعت عطا فرمایئے
O’ Most Compassionate, O’ Giver, O’ ancient Excellence, Grant us forgiveness, felicity and contentment
جُدْ لِھَذَا الْاِنْسَانْ
عَبْدُ سُوءٍ خَزْیَانْ
مِنْ ذُنُوبِہِ وَحْلَانْ
خَائِفْ اِنَّکْ غَضْبَانْ
مجھ ذلیل ، برائی میں مبتلا ، ایک ایسے بندے کو جو گناہوں سے آلودہ ہے ،اپنے گناہوں پر شرمسار ہے اور ڈرتا ہے کہ کہیں آپ ناراض نہ ہو جائیں (اپنا فضل) عطا کیجیے۔
Grant this human being (me), a disgraced evil doer servant, who is ashamed of his sins, worried that You might be angry (with me)
رَبَّنَا نَسْتَعْفِیک
رَبَّنَا نَسْتَرْضِیک
وَلَنَا ظَنُّ فِیک
یَا رَجَاءَ اَھْلَ الَاِیمَان
اے ہمارے رب ، ہم آپ سے معافی مانگتے ہیں ،ہم آپکی رضا کے طلب گار ہیں۔
اور ہم امید لگا کر بیٹھے ہیں ، اے ہمارے رب، آپ اہل ایمان کی امید ہیں۔
O’ our Lord, we are asking for Your pardon, We are seeking Your satisfaction. Our hopes are high, O hope of the believers
لَاَ تُخَیِّبْ رَاجِییْ
تَحْتَ بَابِکْ لَاَجِییْ
لَمْ یَزَلْ فِی الدَّاجِیْ
قَائِلًا یَا حَنَّانْ
مجھے اپنی رحمت سے جدا نہ کیجئے، میں بے بس ہوں اور میں آپ کے دروازے پر کھڑا پناہ مانگتا ہوں اور میں ابھی تک اندھیرے اور الجھن میں گم ہوں ، اور اپنے مہربان رب کو پکارتا ہوں۔
Don’t deny us Your mercy, I am a refugee waiting at Your door, I am still lost in the darkness and confusion, Saying, O’ the Most Compassionate
بِالنَّبِیِ الْاُمِّیْ
وَخَدِیْجَۃُ اُمِّیْ
وَالْبَتُولِ الْخَتْمِیْ
سَیِّدَاتِ النِّسْوَانْ
پیغمبر اکرم (ﷺ) کی والدہ حضرت آمنہ ؑ ، اور ہماری اماں حضرت خدیجہؑ [آپؐ کی پہلی زوجہ] ، اور آپؐ کی پیاری بیٹی ، سیدہ فاطمہ بتولؑ جن کے کامل نور جیسا نہ کوئی ہے اور نہ ہوگا— یہ سیدات تمام خواتین کی ملکہ ہیں—ان کے وسیلے سے مانگتے ہیں۔
By Prophet’s [Sayedena Muhammad (s)] mother [Amina (as)], And our Mother Khadija (as) [his first wife], And [Fatima (as), his daughter] the purified and perfected light like no other to come. They are the leaders of all women
بِالنَّبِیِّنْ الْجَمْ
مِنْ اَبِیْنَاْ آدَمْ
وَبِنَوْحِ الْاَقْدَامْ
وَخَلِیْلِ الرَّحْمَنْ
تمام انبیاء(کے وسیلے سے)، ہمارے والد حضرت آدم ؑ کے وسیلے سے اور ثابت قدم حضرت نوح ؑ کے وسیلے سے ، اور الرحمن کے گہرے دوست (حضرت ابراہیم ؑ) کے وسیلے سے مانگتے ہیں
By all the Prophets, from our father Adam (as), And by the courageous Prophet Noah (as), And the intimate friend of the Most Beneficent (Prophet Ibrahim (as)
بِاَھْلِ تُرْبَتہِ بِشَارْ
وَالْفَقِیْہِ الْمِشَھَارْ
وَبِآَلِ وَ بِالْاَبْرَارْ
مَنْ بِھِمْ حَالِ زَانْ
بشار(یمن میں ایک جگہ تَرِيْم) کےاہل قبور اور ان کے نامور فقہا کے وسیلے سے
اور ان کے اہل خانہ اور پاک لوگوں کے وسیلے سے جن کے ساتھ میرا حال بہتر ہوگیا۔
By the people of the Bashar’s graveyard (place in Tarim, Yemen), and its renowned jurist. And by his family and the purified ones, with whom my condition got well
اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلَیْہِ وَعَلٰی آَلِہْ
اے اللہ (عزوجل) نبی کریم (ﷺ) اور ان کے آل پر سلامتی اور درود بھیجے
O Allah (AJ) send peace and blessings upon Prophet Muhammad (pbuh) and his family
Salatullahi Ma Laahat Kawakeb
? Page 26| Divine Love Book
صَلَاۃُ اللہِ مَلَاحَتْ کَوَاکِبْ
عَلَی احْمَدْ خَیرِمَن رَکِبَ النَّجَآیِبْ
اے اللہ (عزوجل) جتنے آسمان میں ستارے نمودار ہوتے ہیں؛
اُس تعداد میں سیدنا احمد (ﷺ) پر درود نازل فرمایئے، جو اس خوبصورت سفر کے بہترین رہنما ہیں۔
Allah (AJ) sends blessings as many as the stars appear in the sky, Upon Prophet Ahmad (pbuh), the best guide in this excellent journey
حَدَی حَادِی السُّرَی بِاِسْمِ الحَبَآئِبْ
فَھَزَّ السُّکرُاَعطَافَ الرَّکَائِبْ
اُس ( نعت خواں ) کی آواز سنتے ہوئے سب جھوم اُٹھے جو پیارے نبی کریم (ﷺ) کی شان میں نعت پڑھتا ہے ؛ اُس نے مدینہ المنورۃ کی جانب رواں مسافروں کے دل چھو لیئے اور ایک میٹھی (سی)خوشی اور لطف محسوس ہوا۔
Swaying in hearing the person who sang the praising of the beloved Prophet Muhammad (pbuh), It touched the hearts of the travelers on the journey to Madina Sharif and they felt sweet joy and ecstasy
اَلَمْ تَرَھَا وَقَدْ مَدَّتْ خُطَاھَا
وَسَالَتْ مِنْ مَدَامِعِھَا سَحَآئِبْ
کیا تم نے دیکھا نہیں، کیسے جوش سے اونٹ بڑے بڑے قدم اٹھائے جا رہا ہے؛
اور مدینہ شریف قریب ہونے کی خوشی میں ، اس کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے ہیں۔
Did you not see how the camel in excitement took wider steps, And tears fell down from its eyes in happiness when he got closer to Madina Sharif.
وَتِلْکَ الْقبَّۃُ الْخَضْرَاء وَفِیْھَا
نَبِیُّ نُوْرُھُو یَجْلُو الْغَیَاھِبْ
اور یہ سبز گنبد خضریٰ ہے ، یہاں وہ نبی کریم (ﷺ) ہیں
جن کا نور دنیا میں اُجالا کرتا ہے اور اندھیروں کو روشن کرتا ہے
And that is the Green Dome, in it rests a Prophet whose light brightens and illuminates the darkness of the world
فَقُلْ لِلنَّفْسِ دُوْنَکِ وَالتَّمَلَّیْ
فَمَا دُوْنَ الحَبِیْبِ الْیَوْمِ حَاجِبْ
اپنے نفس سے کہو ، وقت ضائع نہ کرےاور تاخیر نہ کرے،
کیونکہ ہمارے سامنے اللہ کا محبوب ہے،آج ہمارے درمیان کوئی پردہ یا حجاب نہیں ہے۔
Say to yourselves, don’t waste time and don’t delay, Because in front of us is the Beloved of Allah (AJ). Today there is no veiling or barrier between us.
نَبِیُّ اللہِ خَیرِالْخَلْقَ جَمَیْعًا
لَہُ اعْلَی الْمَنَاصِبِ وَالْمَرَاتِبْ
یہ اللہ کا(محبوب) نبیﷺ ہے ، تمام مخلوقات میں سب سے ارفع و اعلیٰ ہے،
خدا کی بارگاہ میں حضور (ﷺ) کا رتبہ اور مقام نہایت بلند ترین ہے
This is the Prophet of Allah (AJ), the best of all creation, Who has the highest rank and most honourable position in divinely presence
وَلَوْاَنَّا عَمِلْنَا کُلَّ یَوْمٍ
لِاَحْمَدَ مَوْلِدٍ قَدْ کَانَ وَاجِبْ
اور اگر ہم ہر روز نبی کریم ، سیدنا محمد (ﷺ) کی ولادت باسعادت کا جشن ِ میلاد منائیں،
تو ایسا کرنا ہمارا فرض اور مقصد ہے
And if every day we do this Mawlid celebration of the birth of Prophet Muhammad (pbuh). It is our obligation and duty to do so
عَلَیِہِ مِنَ الْمُھَیْمِنِ کُلَّ وَقْتٍ
صَلَاۃٌ مَا بَدَا نُورُالْکَوَاکِبْ
اے پیارے اللہ سبحانہ وتعالی، ستاروں کی چمکتی ہوئی روشنیوں کی مقدار میں؛
ہر وقت حضور(ﷺ) پر سلامتی اور برکتیں بھیجئے۔
Allah (AJ), the All Powerful, sends peace and blessings upon him at all times, As much as the shining lights of the stars
تَعُمُّ الْآلَ وَالْآَصْحَابَ طُرًّا
جَمِیْعَھُمْ وَ عِتْرَتَہُ الْآَطَایِبْ
اے اللہ (عزوجل ) نبی کریم (ﷺ) کے تمال اہل بیت اطہار، اور آپﷺ کے صحابہ اکرام ،
اور آپﷺ کی آل پر تا بہ ابد، نعمت اور برکت نچھاور فرمائیے.
The praising of Allah (AJ) that embraces all of Prophet’s holy family and his companions, Also his descendants that are eternally blessed
اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلَیْہِ وَعَلٰی آَلِہْ
اے اللہ (عزوجل) نبی کریم (ﷺ) اور ان کے آل پر سلامتی اور درود نازل فرمائیے
O Allah (AJ) send peace and blessings upon Prophet Muhammad (pbuh) and his family
Download Salawat Book: