![The Secret of Ascension –and the Sufi Formula [E = mc^2] Your Energy = (Your M...](https://nurmuhammad.com/wp-content/uploads/Urdu-The-Secret-of-Ascension-–and-the-Sufi-Formula.jpeg)
Urdu – The Secret of Ascension –and the Sufi Formula [E = mc^2] Your Energy = (Your M…
💫The Secret of Ascension –and the Sufi Formula [E = mc^2]
Your Energy = (Your Mass) (your Angelic Light and the Light of your Fire)
حصہ سوئم:
گھومنے کے نتیجے میں –
1) مرکز کی کشش
2) اُوپر کی جانب دباؤ
3)اور مرکز سے دور ہٹانے والی قُوَّت جنم لیتی ہے ۔
اس لئے جب ہم سیدنا جلال الدین ( قدس اللہ سرہ ) کے مقام گئے تھے ،وہاں سَمَاع تھا۔ اُنکا آیت الکریم (قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي )سکھانے کا طریقہ صوفی رقص کے زریعے تھا کہ اگر تم اپنے الیکٹرانوں کی تقلید کرنا چاہتے ہو ، تو تمہیں اپنی محبت اور اپنے نیوکلئس ( ذرے کے مرکز )کو محسوس کرنا ہوگا جو خدائے ذوالجلال نے ہمیں دیا ہے۔ ہمارا جسمانی مرکز ہمارا دل ہے۔ اور تمہارا جسم الیکٹران ہے۔ جو منفی ہے وہ تمہارا جسم ہے ، جو تمہارے اندر دائمی ہے ، وہ نور ہے جو تمہارے دل میں سمایا ہے۔ تو اپنی ذات کو الیکٹران بنائیں۔ اپنے جسم کو اپنے دل کے گرد چکر کاٹنے دیں۔ لہذا جب وہ گھومتے ہیں ، اور گھومتے جاتے ہیں اور الیکٹران گردش میں ہیں تو ، اب یہ (وجود) اوپر کی طرف بڑھ جاتا ہے۔ تو زندگی کا یہ سارا ہالوگرام جس میں ہم رہتے ہیں ، اور ہر سیارہ اور ہر مخلوق اس پر موجود ہر شئے ، ایک کھوکھلی جگہ ہے۔ اور یہ صرف ایک ہالوگرام کے طور پر موجود ہے۔
اور اسی وجہ سے اللہ عزوجل فرماتا ہے ، یہ زندگی محض ایک نظر کا دھوکہ ہے۔ اگر میں یہ گردش ہٹا دوں تو ، ہر شئے کچھ ایٹموں پر گر جائے گی اور کچھ بھی ظاہر نہیں ہو گا۔ اس کا تمام ظہور محبت پر مبنی ہے۔ اللہ عزوجل کے حکم سے الیکٹران محبت میں ہے ”فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَّهُ “کہ میری پیروی کرو ، اور اللہ عزوجل تم سے محبت کرے گا۔ یقینا، اس کے نتیجے میں وہ گھومےجارہے ہیں ، ان میں کوئی انا نہیں ہے۔ الیکٹران گھوم رہا ہے۔ تیزی سے گردش کرتا ہے ، اوپر کی جانب زور کا دباو پڑتاہے ۔ تو زندگی کا سارا فریبِ نظر اور ہماری زندگی کا ہالوگرام کے اسی حقیقت پر مبنی ہے۔ اگر ہم واقعتاً سمجھ جاتے ہیں تو ، پھر ایٹم ، اس کا سارا وجود بارگاہِ الہی کی محبت پر مبنی ہے۔ اور وہ بارگاہِ الہی کی اس محبت میں گردش کررہا ہے۔ اب ، پوری کائنات کا تصور کریں۔ اس سے کیا فرق پڑتا ہے ؟اگر تم ایک ایٹم کو سمجھ جاتے ہو، صحیح معنوں میں سمجھتے ہو ، تو تم سمجھ گئے کہ پوری کائنات اب ایسی ہی ہے۔ تو پھر یہ مرکز سے الیکٹران کے درمیان محبت کی جنبش ہے۔ یہ خدائی وائی فائی ہے۔ یہ ایک ایسا وائی فائی ہے جو سامنے آتا ہے ، اور ہر شئے اس سے جُڑ جاتی ہے۔ اب ہر شئے اسی طاقت کے چشمے سے ظاہر ہورہی ہے۔ ہمارا مراقبہ ،عاجز ہونے پر مبنی ہے۔ میں کچھ نہیں ہوں، میں کچھ بھی نہیں ہوں ۔ میرے الیکٹران باہر سے مجھے یہ سوچنے پر مجبور کر رہے ہیں کہ میں کچھ ہوں ، لیکن حقیقت یہ نہیں ہے۔ یہ وہم ہے جو گردش کر رہا ہے۔ جب اللہ عزوجل اس گردش کو روک دیتا ہے تو آپ کی تُربت(قبر) سامنے آتی ہے۔
ہر ایک کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے۔ وہ کتنا ظاہر ہورہے ہیں ، کتنے دولت مند ہیں، کتنے طاقتور ہیں۔ انکی کیا پوزیشن ہے ، ہر ایک اسی مٹی میں مل جائے گا۔ پھر ان ایٹموں کا کیا ہوگا؟ راکھ، راکھ میں مل جائے گی اور خاک، خاک ہو جائے گی! گردش رُک گئی۔ قصہِ زندگانی ختم ہوا، اور وہ واپس چلے گئے۔ لیکن ان کے اندر ایک روح ہے ، روشنی اور ایک حقیقت ہے جو ان کے مادے سے آزاد تھی۔ تمہاری انرجی MC^2 کے برابر ہے. تمہاری انرجی، تمہارے مادے اور دو روشنیوں کےبرابر ہے۔ تمہارے پاس تمہاری روح کی روشنی ہے ، اور تمہاری آگ کی روشنی ہے۔
روشنی–ملکوتی نوراور شیطانی (آگ کی)روشنی۔ کیا آپ نے شیطانی (آگ کی)روشنی کو بُراہونے کے لیے استعمال کیا ، اور اپنے ملکوتی نورکو دبا دیا؟ 'ایک بار جب تمہارا مادہ (مٹی میں) چلا جائے تو ، تم دو مختلف سمتوں میں جا سکتے ہو۔ تب احساس ہوتا ہے کہ ہماری زندگی–یہ مادہ عارضی ہے۔ میری زندگی کا مقصد اپنی روشنی کو ملکوتی نور بنانےکے متعلق ہے۔ اور شیطانی اور غصے کی روشنی ، غضب اور برے کردار کو نیچے لانے کی کوشش کے بارے میں ہے، تاکہ میرا ملکوتی نور (آتشی) روشنی پر قابو پالے اور اچھائی بُرائی پر حاوی ہو جائے اور حق باطل پر فتحیاب ہو جائے۔
کیونکہ ہر ایک کے مادے نے ختم ہو جانا ہے۔ مراقبہ میں ، تم اپنا مادیت کھو نا شروع کرسکتے ہو ، تاکہ تمہیں اپنی انرجی کا احساس ہو۔ تو 'E' مساوی ہے MC کے، یہ ایک صوفی فارمولا ہے۔ وہ کیا سکھانے کی کوشش کر رہے ہیں ، کیا تم انرجی محسوس کرنا چاہتے ہو؟ جو تمہیں ، فارمولہ سے دور کر رہی ہے ، وہ مادہ ہے۔ اگر تم اپنے جسم پر بہت زیادہ فوکس کرتے ہو ، مادیت پر بھی فوکس بہت زیادہ ہے تو ، تمہیں اس طرف سے کوئی انرجی محسوس نہیں ہوگی۔ تو پھر پوری تربیت یہ تھی کہ ، تم اپنی مادیت کی اہمیت خود کم کرو۔ جب تم ان کے ساتھ تربیت حاصل کروگے تو ، وہ تمہیں درس دینا شروع کردیں گے اورتمہیں تمہارے تمام خراب خصائل دکھائیں گے۔ اگر تم ان کو دبا سکتے ہیں اور ان کو نیچے لاسکتے ہیں تو ، تمہاری مادیت در حقیقت کم ہونا شروع ہوجاتی ہے۔ جیسے جیسے تمہاری مادیت ختم ہوگی ، اب تمہاری دو لائٹس سامنے آنا شروع ہوجائیں گی۔ اگر تمہاری خصوصیات اچھی ہیں تو ، اعلی نور ، ملکوتی نور ، بُری روشنی کو دبانے لگے گی۔
بری روشنی آپ کے دل کے اندرہمت کی آگ بن جائے گی۔ جسے وہ نیک کام کرنے کا جوش کہتے ہیں یا تو آپ کی زندگی کی آگ بھڑک اٹھے گی ، تم غصیلے اور آتش گیر انسان بن جاتے ہو اور یہ آتش تمہارا مقدر بن جاتی ہے ۔ اگر تم اس آگ کو دبادیتے ہو اور ملکوتی نور سامنے لے آتے ہوتو وہ آگ جوش و جذبے کی مانند ہو جاتی ہے۔ تب تم باہر ( موج مستی کرنے)نہیں جاؤگے اور تم اچھا عمل کرنا چاہو گے ۔ تم اچھی چیزیں کرنا چاہتے ہو۔ تم خدمت میں رہنا چاہتے ہو۔ تم صوفے پر (یعنی سُست زندگی گزار کر) مر نا نہیں چاہتے، تم باہر (اچھے عمل کی غرض سے )جانا چاہتے ہو اور خدمت میں رہنا چاہتے ہو۔
یہ لوگ کیسے باہر جاتے ہیں اور خدمت میں حاضر رہتے ہیں؟ کیونکہ ان کے اندر جوش کی آگ ہے۔ غصے کی آگ نہیں کہ وہ سب کچھ جلادینا چاہیں۔ انہوں نے اپنی منزل مقصود کو اُس غلط سمت نہیں جانے دیا۔ اور یہ اُنکے تفکر یعنی اُن کے مراقبہ اور غور و فکر کے ذریعے تھا۔ کہ میں کس طرح اپنی ترکڑی( پیمانے) کا توازن قائم کروں گا؟ میں اسے کیسے نیچے لاؤں گا؟ میں یہ سارے انوار کس طرح سمیٹوں گا ؟ میں خود کو نیچے کیسے لاؤں ، خود کو نیچے کیسے کروں ، میں خود کو کیسےنیچے کروں گا۔ یہ حمدیہ گیت ایک بےحد طاقتور وائی فائی نشر کر رہے ہیں
'کیونکہ وہ ان خدام میں سے ہیں ، جو اِس طاقت سے جُڑے ہیں۔ جیسے ہی وہ انجمنیں شروع کرتے ہیں ، محبت کا یہ وائی فائی سگنل (آن ہوتا ہے )۔ وہ اہلِ حب ہیں۔ وہ محبتِ الہیہ کے لوگ ہیں –جب اُنکے (مقصد کی ) تکمیل ہوئی اور وہ اللہ عزوجل کی طرف اخلاص سے بڑھے تو اللہ (عزوجل) کا اُنکے لئے جواب ہے ”يُحْبِبْكُمُ اللَّهُ “کہ میں آپ سے محبت کروں گا! جب اللہ (عزو جل) بندے پر اپنی محبت نچھاور کرتا ہے ، تو یہ عاشقین اور خادم ہوتے ہیں جن سے اللہ عزوجل محبت کرتا ہے۔ جیسے ہی وہ ذکر کی محفل سجاتےہیں ، وہاں ایک نشریاتی سگنل ملتا ہے۔ اور ہر ایک کو اس سگنل سے جُڑنا ہے۔ سگنل محسوس کرنا ہے ۔ وہ نور جذب کرنا ہے۔ اپنی دعائیں مانگیں ۔ اپنا رابطہ شریف قائم کریں۔ ساری انرجی اپنی ذات میں سمو لیں۔ اپنا سر، اپنا وجود جُھکا دیں۔
جب زیادہ نور کی بارش ہوتی ہے۔ جتنا زیادہ نور آئے گا ، تمہیں ، تمہارا 'C ^ 2' نظر آئے گا ، تمہارا نور بڑھ جائے گی ، تمہارا ملکوتی نور زیادہ طاقتور ہوجائے گا۔ جب بھی تم اُن کی مجلس میں قدم رکھتے ہو ، ہر بار تم دیکھتے ہو۔ تم گیت گاتے ہو۔ جب بھی تم درود شریف پڑھتے ہو ، تمہارے ملکوتی نور کو تقویت بخشی جارہی ہے ، اور تمہاری غصے والی روشنی کا تذکیہ کیاجارہا ہے۔ اسی وجہ سے بہت سے لوگ غصے ہوکر گھر جاتے ہیں۔ ہا! کیوں؟ 'اسی وجہ سے کہ تمہارا ملکوتی نور ، تمہاری خراب روشنی کی پیٹائی کرتا ہے!! اور بری روشنی بہت ناراض ہے۔ [شیخ بری روشنی کی آواز کی نقل کرتے ہیں]۔ ہمیں یہ سب کچھ کیوں دیکھنا پڑتا ہے ؟ تم اس طرح کیوں نہیں بیٹھتے ؟ میں رو رہا ہوں کہ انہوں نے وقت پر شروع نہیں کیا۔ یہ (خراب روشنی) بدمزاج بوڑھیا ہے ، کیونکہ وہ سارا وقت شکایت کرتی رہتی ہے۔ تب تم جان جانتے ہو کہ اس (تذکیہ ) نے کام کیا۔ کیونکہ وہ نور آیا اور اِس برےکردار پر آتش فشانی ہوئی۔
اور اسی وجہ سے ہم پھر بیان کرتے ہیں: اس سے خبردار رہیں۔ وہی بدبخت روشنی ، وہ تمہیں یہاں تک آنے نہیں دے گی۔ آج رات نہیں. ہرگز نہیں. آج رات نہیں، میں آج رات نہیں جانا چاہتا جتنا تم آسکتے ہیں ، اُتنا تم آتے ہیں ، یہ انوار آتے ہیں، وہ نور آتا ہے ، اور دھلائی کرنے لگتا ہے۔ پھر وہ درس دے رہے ہیں ، اور ان کا سارا راستہ کچھ نہ ہونے پر مشتمل ہے۔ کچھ نہ رہو۔ خدمت کرو۔ وہ کام کریں جو تمہاری انا کے خلاف ہوں۔ بہترین کردار اپناؤ۔ اِس دنیا نے سکھایا ہے : تم ہر ایک کو پلٹ کر جواب دو، اپنے منہ کو بُری طرح سے استعمال کروتوتم مرنے سے پہلے کیسے مروگے؟ آہ ، تم منہ استعمال کرنا بند کرو! لوگوں کو توہین کرنے دو۔ کسے پرواہ ہے؟ جسمانی تشدد کے علاوہ ، لوگ جو چاہیں ، اُنہیں کرنے دو۔ تمہیں جواب دینے کی ضرورت نہیں ۔ تمہیں ہر چیز کا جواب دینے کی ضرورت نہیں ۔( دعا مانگیئے) اے میرے رب ، یا ربی ، میں خود کو لگام ڈالنے کی کوشش کر رہا ہوں۔اپنی ذات کولگام نہیں بلکہ چاہتا ہوں میری ذات ناچیز بن جائے، میں کچھ نہیں بننا چاہتا، میں کچھ نہیں ہونا چاہتا ۔ اور یہ فارمولا کام کرنے لگتا ہے۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ (عزوجل) ہمیں برکت فیض عطا فرمائے ، ہمیں رحمت کی چادر بخشے، اور ہمیں”قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي “کے بارے میں مزید گہری تفہیم عطا فرمائے ۔ جو کچھ بھی وقوع پزیر ہورہا ہے یہ (آیت )ایک طاقت اور جوہر ہے ۔
یہی وجہ ہے کہ ہماری اسلامی خطاطی میں ، مرکز میں سیدنامحمدﷺ کا نام لکھ کر خوبصورت دائرے بناتے ہیں۔ اور وہ بہت ہی سجاتے ہیں۔ یہ اولیاء اللہ ہمیں ایٹم دکھانے کی کوشش کر رہے تھے۔ یہ ایٹم ہے ، جس میں محمدرسول اللہ ﷺ لکھا گیا ہے اور بہت خوبصورتی سے سجایا ہوا ہے۔ کیوں دکھا یا جارہا ہے؟ کیونکہ یہ ساری انرجیاں (مرکز )سے نکل رہی ہیں۔ یہ سب الیکٹران ہیں۔
سب کچھ، لا الہ الا اللہ محمدرسول اللہ ﷺ سے (حیات ) پا رہے ہیں۔ اور یہی وجہ ہے کہ وہ محمدرسول اللہ ﷺ کے گرد دائرے بنا رہے ہیں تاکہ ظاہر کریں کہ یہ ایٹم ہے۔ ایٹم کی حقیقت یہ ہے کہ اس کےمرکز میں آسمانی نور ہے، ہر شئے تک پہنچ جاتاہے۔ یہ ہر شئے کو برقرار رکھتا ہے۔ اللہ عزوجل کے قل کی وجہ سے–۔ یہ اللہ عزوجل کا حضور کوایک حکم ہے۔ اور اے مرکز ، انہیں بتا دیجئے ۔ کوئی آغاز نہیں۔ آخر نہیں۔ وہ نبی کریم ﷺمستقل ”قل“ میں ہیں۔ الیکٹران سے مستقل کلام کر رہے ہیں کہ میری پیروی کرو۔ اور الیکٹران آگے بڑھ رہے ہیں–سمعنا واطعنا – اور پھر اللہ (عز و جل) نے اِنہیں فیض دیتا ہے : ۔ میں تم سے محبت کرتا ہوں. ایٹم یہی کر رہا ہے، سورج یہی کر رہا ہے، پھر ، ہم خانہ کعبہ جاتے وقت بھی یہی کرتے ہیں۔ الیکٹران تم ہو، خانہ کعبہ میں حاجی ۔ تمہارا مرکز نیوکلئس ہے، ایک علامت ہے۔ خدا پتھروں میں نہیں ہے اور نہ ہم پتھر کے پوجاری ہیں۔ یہ نیوکلئس کی علامت ہے۔ کہ اللہ (عز و جل) ہمیں درس دے رہا ہے: تمہارے پاس ایک نیوکلئس ہے ، اور ہر شئے کا مرکز ہے۔
تمہاری کہکشاں کا مرکز وہ سورج ہے۔ تمہارے وجود کا مرکز تمہارا دل ہے۔ اور تمہارے دین اور تمہارے مذہب کا مرکز کعبہ ہے۔ اور کعبہ مرکز اور طاقتِ الہیہ کی ایک قوت کی نمائندگی کرتا ہ۔ کہ جب تم کعبہ کے پاس آو ،تو وہ سارے کپڑے اتار کردوسفید چادر اُوڑھ لو ، اور الیکٹران بن جاو۔ کیونکہ الیکٹران منفی ہیں، کعبہ مثبت ہے۔ اور تم آرہے ہیں اور طواف کررہے ہو ، اور دراصل اس حقیقت کی نقل کر رہے ہیں کہ” اے میرے رب ، میں صرف ایک الیکٹران ہوں ، اپنے مخزن پر لوٹ رہا ہوں۔ میرے الیکٹران کا پہلےسے یہ عمل جاری ہے“، جو بھی حج ادا کرنا چاہتا ہے (جان لے ) کہ آپ پہلے ہی (حج ادا )کر رہے ہیں۔ زمین سورج کے گرد حج کر رہی ہے۔ سورج ماخذِ اعلی ہے کیونکہ وہ روشنی ہے۔ سیارہِ زمین روشنی سے خالی ہے۔ یعنی جو زندگی میں ہمیشہ اعلی وبرتر ہوتا ہے–وہ نور ہے۔
حضرت شیخ سید نورجان (قَدس اللہ سِرّہٗ
[Third Part 3/3] As a result of the spin, you have now upward thrust. Attraction, centrifugal force. That's why, when we went to Sayyidina Jalaluddin, that was the Samaa. The Sufi dance was his way of teaching that Ayat Al-Kareem. That if you want to imitate your electrons, you've to feel the love, and your nucleus that God Gave to us. Our physical nucleus is our heart. And your body is the electron. Your body is that which is negative. That which is eternal within you, is the light that come within your heart. So make your electrons. Make your body to spin around your heart. So when they spin, and spin, and spin the electrons, it becomes now upward thrust. So this whole hologram of life that we live, and every planet, and every creature. Everything upon it, is a hollow space. And it's just existing as a hologram.
And that's why Allah ('azza wa jal) Says, this life is but an illusion. If I take this spin, everything collapses to a few atoms that nothing will appear. It's whole appearance is based on love. The electron is in love with The Command Of Allah. Fattabouini Yuhibukumullah. That follow me, and Allah WIll Love you. As a result, of course, they're going to, they've no ego. The electron is spinning. Spinning fast, creating upward thrust. So this whole illusion of life, and the hologram of our life, is based on that reality. If we truly understood, then the atom, its whole existence is based on The Love Of Divinely Presence. And it's spinning for That Love Of Divinely Presence. Now, imagine the whole universe. What does it matter ?
Now if you understood, truly understood one atom, you understood now the whole of the universe is like that. So then this from the nucleus, to the electron, is a vibration of love that comes out. It's the Wifi Of Divine. It's A Wifi That Comes Out, and Connects to everything. Everything is now manifesting from THat Power Coming Out. Our meditation, is based on being nothing. I'm nothing. I'm nothing. Whatever my electrons on the outside, are making me to think that I'm something, that's not the reality. That is the illusion that's spinning. When Allah Stops the spin is your grave.
Everyone tastes of death. How much they're manifesting, how wealthy they are. How powerful they are. What potions they have. Everybody goes to the same dirt. Then what happen to those atoms ? Ashes to ashes, dust to dust. The spin stopped. The life ended, and they went down. But there's a soul, and a light, and a reality within them, that was free from their mass. Your 'E' equals MC^2. Your energy equals your mass by your two lights. You've a light of your soul, and you've a light of your fire.
The light, the angelic light. And the demonic light. Did you use the demonic light to become something bad, and suppress your angelic light. 'Cause once your mass goes, you're going in two different directions. Our life was then to realize, this mass is temporary. My life is about how to make my light angelic. And the demonic and angry light – the anger, and the bad character to be brought to be brought down, so that my angelic light overpowers the bad light. And that the good overcomes the bad. And the truth overcomes the falsehood.
'Cause everybody's mass is going to go. In meditation, you can begin to lose your mass, so that you feel the energy. So 'E' equals MC squared, is a Sufi formula. What they're trying to teach, do you want to feel the energy ? What's blocking you from the, the formula, is the mass. If you're too much in your body, too much with your physicality, you're not going to feel any energy on that side. So then the whole training was, reduce your mass by yourself. The importance of your mass by yourself. When you train with them, they'll begin to teach you and show you all your bad characteristics. If you can suppress them, and bring them down, your mass actually begins to deflate. As your mass deflates, now your two lights will begin to come out. If your characteristics are good, the superior light, angelic light, will begin to suppress the bad light.
The bad light will become the fire of himah within your heart. What they call the zeal to do good. Either your life of fire overtakes you. You become angry and fiery person. And that overtakes your destiny of fire. If you suppress that fire, and bring an angelic light, that fire becomes like a flame of zeal. Then you won't go out and you want to do good. You want to do good things. You want to be of service. You don't want to sit on the couch and ddie. You want to go out and be of service.
How do these people go out and be of service ? Because that fire of zeal is within them. Not the fire of anger which they want to burn everything. They didn't let their destiny to head in that direction. And that was through their tafakur – their meditation and contemplation. That how am I going to balance my scale ? How am I going to bring that down ? How am I going to bring all these lights ? I begin to lower myself, lower myself, lower myself. These praising in these associations, are emitting a tremendous Wi-fi.
'Cause they're from these servants, that have connected to that power. As soon as they begin the associations, this Wi-fi signal of mohabbat, tuhibbunallah, fattabiouni. They are the people of Hubb. They're the people of Divinely Love, where Allah ('azza wa jal): When they completed and, and moved towards Allah ('azza wa jal) Sincerity, Allah ('azza wa jal's) Response for them Wa Yuhibukumullah. That I Will Love you. When Allah ('azza wa jal) Puts His Love upon the servant, these are Ashiqeen, and servants whom Allah ('azza wa jal) Loves them. As soon as they begin an association, there's a broadcast signal going out. And everybody is to connect with that signal; feel the signal. Bring that light. Make your prayers. Make your connection. Put all that energy upon yourself. Bring yourself down.
The more light that comes. The more light comes, you'll see your, your 'C^2', your light squared, your angelic light becomes more powerful. Every time you attend with them, every time you watch. Every time you praise. Every time you're making the salawas, your angelic light is being energized, and your angry light is being deflated. That's why many people go home, angry. Ha ! Why ? 'Cause your angelic light is beating the, tok, out of your bad light. And the bad light very angry. [Shaykh imitates growling of bad light]. Why we having all that ? Why you don't sit like that. I'm crying that they didn't give it on time. That's the grumpy old one, as he kept complaining the whole time. Then you know it worked. 'Cause that light came, and began like a fire upon that character.
And that's why we say then : Be aware of it. That same grumpy light, it won't even let you come here. Not tonight. No way. Not tonight. I don't wanna go tonight. As much as you can come, as much as you come, these lights are coming. That light comes, and begin to suppress. Then they're teaching, and all their way of be nothing. Be nothing. Be of service. Do things that come against your ego. Have the best of character. This world taught: Teaches you to answer back to everybody. Use your mouth in a bad way. How do you die, before you die ? Ah, stop using your mouth. Let people insult you. Who cares. Let people do whatever they want, other than abuse your physically. You don't have to answer back. You don't have to give a response to everything. That, Ya Rabbi, My Lord, I'm trying to inflate myself. Not inflate myself.
I want to be nothing. I want to be nothing. I want to be nothing. And this formula begins to work. We pray that Allah ('azza wa jal) Bless us, Dress us, and Give us a deeper understanding of Qul inni kuntum, tuhibbunallah fattabiouni, is a power and an essence of what's happening. That's why in our Islamic calligraphy, when they make beatiifc circles, with Muhammad (s) in the centre. And they make very ornate. These awliAllah were trying to show us an atom. That an atom, with Muhammadur Rasulullah (s), and very ornate. Showing that why ? 'Cause all these energies are going out. These are all electrons.
Everything is taking from that, la ilaha illallah Muhammadun Rasulullah (s). And that's why they were making all these circles of Muhammadun Rasulullah (s), to show that these are the atom. The reality of the atom, is That Divinely Light in the centre, Reaches to everything. It Sustains everything. 'Cause Allah ('azza wa jal): Qul. It's A Command From Allah ('azza wa jal) to that presence. And the nucleus, Tell them. No beginning. No end. That Prophet (s) is in continuous Qul. In continuous speech to the electron: Fattabouini. That follow me. And the electrons are moving, Samina Watona. And then Allah ('azza wa jal) Dress them: Yuhibukumullah. I Love you. The atom is doing that. The sun is doing that. Then, we do it when go for, Kaaba. The electron is you. The Hujjaj at the Kaaba. Your centre is the nucleus. Is a symbol. God Is Not in stones, and we're not stone worshippers. Is a symbol of the nucleus. That Allah ('azza wa jal) Teaching us: You have a nucleus, and a centre for everything.
Centre of your galaxy is that sun. The centre of your being is your heart. And the centre of your Deen, and your religion, is the Kaaba. And the Kaaba represents the nucleus, and a force of Divine Power. That when you come to the Kaaba, take all that clothes off. Wear two white robes, and be an electron. 'Cause the electrons are negative. The Kaaba is positive. And you're coming and circumballating, and imitating that reality. That My Lord, I'm just a electron, coming back to my origin. My electrons are already doing this. Anybody doesn't want to make Hajj, you're already doing it. The earth is making a Hajj around the sun. The sun is the superior source because it's the light. The planet is devoid of light. Means, that which in life is always superior, is the light.
Subhana Rabbika Rabbil izzati ama yasifun. Wa salamun al mursalin. Wa hamdulilahil Rabbil Alameen. Bi hurmati Muhmmad Al-Mustafa wa bi sirri surat Al-Fatiha.
💘Hazrat Sh. Sayed Nurjan Mirahamdi (Qs)