
Urdu – The Reflection of Sayedena Muhammad(S)’s Light in His Holy Descendants—Min'…
The Reflection of Sayedena Muhammad(S)’s Light in His Holy Descendants—Min'ni Wa Min'hum
ان شاءاللہ. "مِنِّیْ وَمِنْھُمْ" ، جب سیدنا محمد (ﷺ)یہ راز ظاہر فرما رہے تھے کہ"علیؑ مجھ سے ہے، اور میں علیؑ سے ہوں" اور "امام الحسینؑ مجھ سے ہیں ، اور میں امام الحسینؑ سے ہوں"۔ یہ اُس آئینہ الہی کی ایک بہت بڑی حقیقت ہے جو اللہ ( عزوجل) اِس حقیقت کو عطا فرما رہا ہے کہ اُن کے نور کا سرچشمہ(سیدنا محمدﷺ ہیں)۔ نبی کریم (ﷺ)تعلیم دے رہے ہیں کہ وہؑ نبی محمد (ﷺ) کے نور سے ہیں۔ اُنہیں تعلیم دیتےہیں کہ" وہ میرے نور سے ہیں ، جب میرا نور اُن میں داخل ہو رہا ہے اور انہیں پاک کر رہا ہے۔ یہ روشنی ، سیدنا محمد (ﷺ) کے نور سے تشریف لارہی ہے اور یہ تعلیم دے رہی ہے کہ جب وہؑ بہت پاک ، انتہائی پاک ہو گئے ،اس آئینے کے عکس میں اور تزکیہ کرتے رہے، تزکیہ کرتے رہے تو اب علی (علیہ السلام) باقی نہیں رہے۔اور جسے تم دیکھو گے، وہ سیدنا محمد (ﷺ) ہیں۔ لہذا وہ تعلیم دے رہے ہیں ، یہ نور جو ان ؑ کے پاس آرہا ہے،اس (نور) نے اُنہیں بنایا ہے ۔ اور یہ کہ انہوں نے خود کو اتنا پاک کردیا کہ اب وہؑ موجود نہیں رہے ، لیکن" تم مجھے (سیدنا محمد ﷺ کو) اُن ؑ میں دیکھتے ہیں ، اُن میں میری جھلک ہے ، میری طاقت ، میری قوت ، میری حقیقت ہے ۔"
یعنی یہ بے پناہ بڑے حقائق ہیں۔ لیکن لوگ، یہ ظاہری (دنیاوی) لوگ، وہ صرف بات سنتے ہیں اور وہ کھوئے ہوئے ہیں۔ وہ ناک( کا مقصد)نہیں جانتے، کیوں آپکے دو سوراخ (نتھنے) ہیں (سیدی ق اپنے ناک کی طرف اشارہ کرتے ہیں)، اللہ (عزوجل) نے آپکو صرف ایک سوراخ (نتھنا) کیوں نہ دیا۔تاکہ تمہیں زیادہ ہوا مل سکے؟ کیونکہ وہ دو (نتھنے ) ہیں؟ (سیدی ہنسنے لگے) نہیں، یہ ایک بہت بڑی حقیقت ہے۔ نبی کریم (ﷺ) تعلیم دے رہے ہیں کہ یہ عظیم حقیقت ہے کہ میرے نور سے اُن میں (نور) داخل ہورہا ہے۔ لیکن ان (علیہ السلام) کی پاکیزگی اس درجے بلند ہے کہ یہ درحقیقت میرا عکس ہیں۔ انکے ہاتھ پر تم میرے ہاتھ دیکھتے ہو؛ انکے چہرے پر تم میرا چہرہ اقدس دیکھتے ہو ، تم میری آنکھیں مبارک دیکھتے ہو۔آپ (ﷺ) صحابہ کرام کو تعلیم دے رہے تھےکہ محتاط رہو۔ جب تم انؑ کے ساتھ معاملہ کر رہے ہو ،تو تم مجھ سے پیش آرہے ہو۔ جو چیز اُنہیں مضبوط بناتی ہے، وہ اُن کی حقیقت محمدیہ (ﷺ) ہے۔جو چیز اُنہیں عالم بناتی ہے ، وہ اُنکی حقیقت محمدیہ (ﷺ) ہے۔ تو اس میں ایک بے حد عظیم حقیقت ہے۔
اور (نبی کریم ﷺ نے ) امام حسین (علیہ السلام) کے بارے وارننگ کرتے ہوئے فرمایا کہ" اُنکا نور معمولی روشنی نہیں ہے۔ اُنکا نور
میرے نور سے ہے اور وہ ؑ اس قدر پاک درجہ پر ہیں کہ وہ (امام حسینؑ) دراصل میں ہوں جو انؑ کے نور میں جھلکتا ہوں ۔ کہ وہ ؑ مجھ سے ہیں اور تم انؑ میں مجھے دیکھو گے۔ اور جن لوگوں نے انؑ سے محبت کی اور انؑ کی خدمت کی؛ انہوں نے سیدنا محمد (ﷺ) کو اُن میں دیکھا ، اور انہوں نے (امام حسینؑ کے ساتھیوں نے) اپنی جان خوشی سے دے دی۔ اور جن لوگوں نے ظاہری دنیاوی آنکھوں سے (امام حسینؑ کو ) دیکھا ، تو اُنہیں کچھ نظر نہ آیا۔ اور اس زندگی میں ہمیشہ یہی صورتحال رہتی ہے۔ اور آج بھی، وہ (اولیاءاللہ) ایسے لوگ ہیں جن کو اس نورِ محمدیہ(ﷺ) سے نوازا گیا ہے نبی کریم (ﷺ) نے اپنی آل کو اس نور سے نوازا ہے اور ان کے توسط سے آپ کو سیدنا محمد (ﷺ) نظر آنے چاہیئے۔لہذا محتاط رہیں کہ آپ اُن کے ساتھ کیسا سلوک کرتے ہیں ، اُن کے ساتھ کیسا رویہ رکھتے ہیں، کیونکہ آپ سیدنا محمد (ﷺ) سے ڈیل کررہے ہیں۔ کیا فرق ہے؟ جب وہ پاک (طیب) ہوجاتے ہیں ، پاک (طاھر) ہوجاتے ہیں ، پاک ہوتے چلے جاتے ہیں (حتیٰ ) کہ اپنی ذات کو دھو کر ختم کر دیتے ہیں۔
اللہ (عزوجل) نے ان کی روح کے اُوپر ایک شکل بھرم میں رکھی ہے (سیدی ق جسم کی طرف اشارہ کرتے ہیں) اور ایک مختلف چہرہ اور آنکھیں رکھ دی ہیں، جوتم دیکھ رہے ہیں۔ اور اللہ (عزوجل) نے انھیں صفائی کیلئے سکربنگ برش' سنگ پا' دیا ہے ، اور اُنھیں سکھایا ہے کہ اگر تم اپنی ذات سے ، اپنی ذات کو ہی صاف کر دو گے تو تمہارے ذریعے کس کی جھلک دکھائی دے گی ؟ نبی کریم (ﷺ) کی ۔ یہ محمدیہ ہیں، یہ گلِ محمدیہ ہیں کہ اگر وہ پولش کریں ، اور پالش کریں ، اور پالش کریں ، تو اُن کے کانوں سے کس کی عکاسی ہو گی؟ انکی آنکھوں سے کس کی عکاسی ہو گی؟ انکے ہاتھوں سے کس کی عکاسی ہو گی؟ انکی زبان سے کس کی عکاسی ہو گی؟اور نبی کریم (ﷺ) فرما رہے ہیں، "وہ مجھ سے ہیں اور اگر وہ تطہیر (پاکی ) کے درجے تک پہنچ جاتے ہیں تو میں ( ﷺ) ان میں سے (ظاہر) ہوں گا ، اور تم مجھے ان میں دیکھو گے۔"
سب سیدنا مہدی (علیہ السلام) کے منتظر کیوں ہیں؟ کیونکہ ( اُن کی) طہارت کا درجہ اس قدر اُونچا ہے کہ وہ مکمل طور پر سیدنا محمد (ﷺ) کی حقیقت کو اس زمین پر واپس ظاہر کرتے ہیں۔ اگر اولیاء اللہ میں (سیدنا محمدﷺ) کی جھلک نظر آتی ہےتو وہ اُنکے درجے کے قطرہ برابر بھی نہیں جو سیدنا مہدی (علیہ السلام) نور محمدیہ (ﷺ) کو لا رہے ہیں۔ "اُنکے والد کا نام میرے والدکے نام پر ہے ، اُنکی والدہ کا نام میری والدہ کے نام پر ہے۔" نبی کریم (ﷺ) نے تمام اشارے دے دیئے کہ " اُس دن کا انتظار کرو، اگر تم مجھ سے محبت کرتے ہو تو اس دن کا انتظار کرو، کیونکہ تم مجھےدیکھو گے، اُس نور کے ذریعے۔ تم اس شخصیت میں میرا کردار / خوبیاں دیکھو گے"۔ وہ لباسِ مھدیہ،سب سے کامل ھادی اور ھدایت ، جو اس زمین پر تشریف لارہے ہیں، جو ہر چیز پر مُہر لگائیں گے۔ اتنی اہم بات کہ سیدنا عیسی (علیہ السلام) (نے دعا مانگی ) کہ مجھے زندگی عطا کیجئے کہ میں اُنہیں دیکھ سکوں ۔ اس حقیقت کا مشاہدہ کرنے کیلئے اُس زمانےمیں موجود ہوں ۔ اور ہر پیغمبر اور تمام اولیاء اس حقیقت کو دیکھنا چاہتے ہیں۔ سیدنا محمد (ﷺ) سےاُنکی محبت کی وجہ سے۔تو "مِنِّیْ وَمِنْھُمْ" ایک بے حد عظیم حقیقت ہے۔ اس زمین پر ایسے لوگ موجود ہیں جو امام حسین (علیہ السلام) کے نور سے ملبوس ہیں۔ وہ اسی نور سے ہیں ، اور جب وہ طیب ہوجاتے ہیں تو ان (علیہ السلام) کی روشنی ان میں چمکتی ہے۔ اُن سےکثرت کا چشمہ اور حقائق کا چشمہ بہتا ہے ، انکی کوثر اس زمین پر بہتی ہے۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ (عزوجل) ہمیں ان سے فیض عنایت فرمائےاور اُن سے ہمیں رحمت عطا فرمائے، ان شا٫اللہ، ان حقائق اور ان انوارات سے سے ہمیں عطا فرمائے۔
بحرمة محمد( ﷺ) المصطفی و بسر سورۃ الفاتحه
شیخ سید نورجان میرا حمدی نقشبندی (ق)
Transcript:In shallah , Mini, wa’Minhum, when Sayyidina Muhammad (S) was giving out the secret that, “Ali is from Me, and I am from Ali” And that “Imam Al-Hussain is from me, and I am from Imam Al-Hussain”. That is an immense reality of this divinely mirror that Allah (AJ) giving to this reality. That the source of their lights, Prophet (S) is teaching, they are from the light of Nabi Muhammad (S) . To teach them , that they are from my light, when my light is entering into them, and purifying them. But this this light that coming from the light of Sayyidina Muhammad (S) , and teaching that when it becomes so pure, so pure in this mirror of reflecting and purifying, and purifying, that there is no more Ali (As) left. And all that you should be seeing is Sayyidina Muhammad (S) . So he (S) is teaching, this light is coming to him (As), that made him. And that he (As) purified himself so much, that he (As) no longer exists, but you see me (S) in him, its me reflecting, my might, my power, my reality. Means these are immense realities. But people , these Zahiri (material) people they just hear things and they’re just lost. They don’t know the nose .Why you have two holes( Seyyidi Q point to his nose), why Allah (AJ) didn’t give you just one hole, so you can have even more air because they’re two (Seyyidi Q laughs). No, It’s an immense reality Prophet (S) is teaching this immense reality, that from my light is going into them , but he (As) has such a level of purity, it’s actually me reflecting. You see my hands on his hand, you see my face on his face, you see my eyes. He (S) was teaching the companions, be careful, when you’re dealing with him, you’re dealing with me. What makes him strong is his Muhammadan Reality. What makes him knowledgeable is his Muhammadan Reality. So this is an immense, immense reality in this. And warned for Imam Hussain (As), saying ,that His light is not a normal light, his light is from my light, and He (AS) is such a level of purity, it’s me reflecting through his light. That he (AS) is from me, and you will see me in him. And those who loved him and served him, they saw Sayyidina Muhammad (S) in Him , and they gave their life willingly. And those who looked with an external dunya (worldly) eye and saw nothing. And this is always the situation in this life.
And till today, there are those whom are dressed with that light. That Prophet (S) dressed his descendant with that light, and through them you should be seeing Sayyidina Muhammad (S) . So guard how you act with them, how you deal with them, because you are dealing with Prophet (S) . What’s the difference? When they’re purifying, purifying, they’re purifying to wash away themselves. Allah (AJ) put an illusionary form on top of their soul (Seyyidi (Q) points to the body) and put a different face and eyes of what you see. And Allah (AJ) gave them a scrubbing brush, and taught them, if you cleanse yourself, of yourself, who’s going to reflect through you? Prophet (S) . These are Muhammadiyah, these are the flowers of Muhammadiyah that if they polish, and polish, and polish, who will be reflecting through their ears, who will be reflecting through their eyes, who will be reflecting through their hands, who will be reflecting through their tongue. And Prophet (S) is saying, they are from me, and if they reach a level of purity , I will be from them, and you’ll see me in them. Why is everyone waiting for Sayyidina Mahdi (As)? Because of the level of purity is so high, that He (As) completely reflects the reality of Sayyidina Muhammad (S) , back onto this earth. If Awliyaullah reflected it, they are not a drop in the level of what Sayyidina Mahdi (As) is brining of the Muhammadan light.His father is my father’s name, his mother is my mother’s name, Prophet (S) gave every clue, that wait for that day, if you love me wait for that day. Because you are going to see me through that light. You’re going to see my characteristics in that personality. That Madhiyoon dress, that most perfected Hadi (guide) and guidance that’s coming onto this earth, the one whom going to seal everything. So important that Sayyidina Isa (As), give me a life to see him. To be at that time, to witness that reality. And every Prophet(As) and every saint wants to see that reality, because their love for Sayyidina Muhammad (S) . So Minhu wa Minhu, is an immense reality. There are people on this earth that are dressed by the light of Imam Hussain (As). They are from that light , and when they purify, His (As) light shines through them. The fountain of abundance, and the fountain of realities, flows through them , their kawthar (heavenly fountain) flows upon this earth. We pray that Allah (AJ) dress us from them, and bless us from them, in shallah. And grant us from these lights and these realities.
Bi hurmati Muhammad al-Mustafa wa bi siri Surat al-Fatiha.
Watch: https://web.facebook.com/shaykhnurjanmirahmadi/videos/258068198727672/?__tn__=H-R
🔶 Please Subscribe Now:
https://www.youtube.com/user/NurMir
🔶 Please Like Our Main Page:
https://facebook.com/shaykhnurjanmirahmadi/