
Urdu – The Last Days and Signals of shaytan –Increase your frequency by increasing Zik…
The Last Days and Signals of shaytan
–Increase your frequency by increasing Zikr, Darood and Salawats:
الحمداللہ ہمیشہ اپنے لئے ایک نصیحت کرتا ہوں کہ ان سلاسل اور طریقت سے وابستہ جمعیّت اورتصوف کے راستوں میں سب کچھ ایک انرجی پر منحصر ہے اور اللہ (عزوجل) اپنے بندوں کی حالت جانتا ہے اور وہ اپنے بندوں کو ان(اولیااکرام) کے ساتھ بیٹھنے کی ترغیب دیتا ہے ، یا تو اُنکی انرجی کی تعمیر کرنے کیلئے اور جہاں اللہ (عزوجل)چاہتا ہے، وہاں لے جانے کیلئے، یا پھر اُن(اولیااکرام ) کی انرجی سے شفا٫ پانے کیلئے، یعنی یہ اللہ عزوجل کاسب سے بڑا تحفہ ہےجو وہ عنایت کر سکتا ہے – نہ کہ وہ معمولی چیزیں جو ہر کوئی دعا میں مانگتا رہتا ہے۔
الحمد اللہ، گزشتہ رات ہم بیان کر رہے تھے ، ہم نے بتایا کہ قدرہ ہے(جس کیلئے دُعا مانگنی چاہیے) ،اے میرے رب! میں کچھ( غیب)دیکھنے کے لئے دُعا نہیں مانگ رہا ، جو میرے دل میں(خیال) آتے ہیں میں اُن تمام چیزوں اور خواہشات کے لئے دُعا نہیں مانگ رہا ،لیکن اپنی پاک قدرہ عنایت کیجئے، میری روح پر اپنےانوارِ الہی کی بارش کیجئےکہ آپ کی رضا اور طمانیّت مجھے حاصل ہو ، اے میرے رب، میرے اللہ۔ اگر اللہ (عزوجل)قبول فرمائے اور اطیعواللہ اور اطیعوالرسول سے فیض کی ابتدا ہو جاتی ہے ، یعنی نبی سیدنا محمدﷺ سے اجازت ملناشروع ہوجائے گی اور فیض سیدنا محمدﷺکے قلب سے سیٹلائٹ ڈش کی طرح اولیاء اللہ کےچہروں اور دلوں پر ظاہر ہوناشروع ہوجائے گا۔ وہ خادم جہاں بھی ہو، وہ تجلیات اُس تک پہنچیں گی اور یہ فیض کی حقیقت ہے۔ یہ راز سورج کے فوٹون جیسا ہے، یہ ہر جگہ ہے۔ اس کے کسی رابطے میں کبھی کمی نہیں آتی۔
تو اب وہ اس زمین پر فائیو جی سگنل جاری کررہے ہیں تاکہ وہ زمین پر اپنی فریکوئنسی/تعدد بڑھاسکیں۔ وہ لوگ جو روحانی فطرت کے ہیں ہر آنے والی علامت کو سمجھتے ہیں اور شیطان زمین کو اپنے سگنل سے بھرنا چاہتا ہے ۔لیکن بدقسمتی سے ، جب شیطانی سگنل بہت مضبوط نشر ہونا شروع ہوتا ہے ، تو وہ ہر ایک کی تاروں کو پلٹنا شروع کردیتا ہے۔ ہر دماغ کو دشواری ہوگی، ہر دل میں خرابی پیدا ہوجائے گی ہر طرح کی انرجی اور مصیبت بندوں پرحملہ شروع کردے گی کیونکہ وہ اس(شیطانی) حقیقت سے محفوظ نہیں ہیں۔ ( فون کی گھنٹی بجتی ہے) ثابت ہوا –کیونکہ شیطان بھی سن رہا ہے ، وہ کہہ رہا ہے، " شرط لگاؤ ، میرا سگنل ہر ایک کو پہنچے گا اور میں اس فریکوئنسی کے ساتھ، اس انرجی کے زریعے تمہارے خلیہ کی ساخت اورتمہارے تمام ایٹم میں بھی داخل ہو سکتا ہوں اور انسان کی انرجی کے ساتھ کھیل سکتا ہوں۔
لہذا، اس دور میں وہ(اولیااللہ) ہمیں سمجھانا چاہتے ہیں کہ ہم اس دنیا کے اختتام کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ ہر شے اپنے مخزن(ابتدا/بنیاد) کی طرف لوٹ جاتی ہے ، یعنی ہر وجود اور ہر شکل کی بنیاد ایک انرجی ہے اور اپنی انرجی کو بہتر بنانے کا واحد راستہ ہمیں تھوڑی سی گہرائی میں اُترنے سےملے گا؛ انرجی کی بنیاد صوت ہے جو آواز تم نکالتے ہو اور جس سے گونجتے ہو ۔ ہمارے پاس آنے والی کسی بھی قسم کی دشواری یعنی جو انرجی ہماری طرف بڑھ رہی ہے اور اُس انرجی سےخود کو بچانے کی صلاحیت ہم نہیں رکھتے ۔(فائیو جی)
لوگ اسے شیطان ، جن اور یہ ، ہر طرح کا جادو وغیرہ وغیرہ کہتے ہیں صرف ایک(بُری) انرجی ہے۔ ایک انرجی تمہاری طرف بڑھ رہی ہے ، اگر تم خودکو بچانے کے قابل نہیں تو یہ انرجی تم پرحملہ کرنے لگتی ہے ، تمہارے سر کی جانب لپکتی ہے ، تمہارے جسمانی وجود پر حملہ آور ہوتی ہے ، تمہارے سارے وجود پر حملہ کردیتی ہے اور انکے وسوسے اور بدگوئی اور(شیطانی) سب کچھ(بُرائی) شروع کردیتی ہے۔ اور وہ (اولیااللہ )ہماری زندگیوں میں آتے ہیں اور ہمیں تعلیم دیتے ہیں کہ اپنی انرجی کو محفوظ رکھنے اور اسےتعمیر کرنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ تم اپنی فریکوئنسی میں اضافہ کرو۔ یہی وجہ ہے تمام اولیاء اللہ، صالحین کے تمام معتقدین کو ، اللہ والوں کو، نیک بزرگان کوسکھایا گیا کہ سب سے اہم کام ذکر اللہ ہے جو وہ کرتے ہیں ۔ آپ کی نماز ذکراللہ ہے ۔جب آپ نماز پڑھتے ہیں تو آپکو اللہ کا نام لینا ہوتا ہے ۔ آپ کی آذان ذکراللہ ہے لیکن اللہ کا نام لینے سے، حقیقتِ سیدنا محمدﷺ پر درودوسلام پیش کرنے سے آپ اپنے وجود کی ساری فریکوئنسی بدل رہے ہیں، حق! اگر تمہیں مشکل درپیش ہے ، تو ذکربڑھا دو۔
اگر تم کوئی ذکر نہیں کررہے تو عملی طور پر مر چکے ہو ، تم پر مکمل حملہ ہو چکا ہے اور آئندہ جو آنے والی ہیں (اُن مشکلات سے ) تم زندہ نہیں بچ پاؤ گے۔ وہ فلم برڈکیج انسانیت کو خبردار کررہی تھی ، تم فریکوئنسی کو بڑھا لو ورنہ پاگل بننے جارہے ہو۔ اور پھر دیکھیں گے کہ لوگ سڑکوں پر بے دماغی میں بھاگ رہے ہوں گے اور اُن (اولیااللہ )کی دُعا دلائل الخیرات میں شامل ہے کہ:اے میرے رب! مجھے ظالم لوگوں سے بچانا ، مجھے ان لوگوں سے بچانا جن کے پاس مغز(عقل) نہیں ہے ، ان کا دماغ نہیں ہے ، (انکے دماغ) کام نہیں کر رہے ۔ یعنی ان انرجیوں سے زمین پر بے حد مشکلات پیدا ہونے لگتی ہیں اور جس چیز کی ہمیں ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ ہم اپنی انرجی کی تعمیر کریں۔ اور اپنے لیئے انرجی تعمیر کرنے کا واحد طریقہ، گھر کا نسخہ اللہ (عزوجل) کا ذکر ہے کہ روزانہ کے اوراد، روزانہ تلاوت کریں۔
اللہ (عزوجل) کا ذکر کرو ، سیدنا محمدﷺ پر صلوات(درودوسلام) بھیجو۔ یہ اذکار ، یہ زبردست انرجی پیدا کرتے ہیں۔ یہ ایک حیرت انگیز ملکوتی حقیقت ہے، وہ(اولیاللہ) اس کی وضاحت کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو لوگ کھوجاتے ہیں اور ”اوہ ، یہ بہت زیادہ (ازحد) لگتا ہے“ ، کیونکہ ایسا ہے۔ کیا تم اسکا وزن تصور کر سکتے ہو ، جب ہم (اللہ کا نام ) لیتے ہیں– لیکن مجھے نہیں لگتا کہ لوگ غور و فکر کرتے ہیں–جب تم اللہ کہتے ہو ، اس (نام) میں کتنی طاقت ہے؟ کیا اسکا تصور بھی ممکن ہے؟ کیا تم اللہ (عزوجل)کے نام کو تول سکتے ہو؟ اور کیا کوئی مجھے بتا سکتا ہے کہ اس کی قدر کیا ہوگی ، یہ سمجھنا ناممکن ہے۔ یعنی ، جب دورانِ ذکر ہم اللَّهُمَّ صَلِّ عَلٰی سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِہٖ سَيِّدِنَا مُحَمَّد ﷺ کہتے ہیں ، آپ نے اللہ (عزوجل ) کی شان میں حمد کہی، آپ نے سیدنا محمدﷺ کی شان میں نعت کہی،اور آپ نے نبی سیدنا محمدﷺ کے اہل بیت کی شان میں منقبت کہی، اور آپ ﷺ کے تمام صحابہ اکرام، حق ، اہل بیت ہیں، آپ نے سب کو شامل کرلیا ، آپ نے صلوات میں سب کی (حمدو ثنا) کہی جن سے اللہ (عزوجل)خوش/راضی ہے ، اللہ (عزوجل)کی شان میں مناجات پڑھیں۔اس سے روح کی قدر کیسے بڑھتی ہے؟ فرشتے کس قسم کی انرجی لا رہے ہیں؟ ان مقدس ارواح کی کیسی نظر اور نگاہ تمھیں دیکھے گی جن کی تم نے ابھی تعریف کی اور ان پر درودو بھیجا ، اب انہوں نے ہم پر کیسی نظرِکرم فرمائی ہے اور اب تمہیں اُنکی توجہ حاصل ہو گئی ہے۔ اُن کی توجہ ، اُن کی نظر ، ایک قدرہ اور طاقت ساتھ لاتی ہے۔ لہذا ، مطلب یہ ہے کہ کوئی بھی اپنی انرجی میں کمی کا شکار ہے اور اُنہیں مشکلات کا سامنا ہے ،تو ایک اشارہ ہے–اپنے ذکر کو بڑھا دو ، اپنے درود میں اضافہ کرو ، اپنی صلوات میں اضافہ کرو۔ اپنے گھر کے اندر دلائل الخیرات اور سیدنا محمدﷺ پرصلوات (سپیکر ، فون ،لیپ ٹاپ یا کمپوٹر پر ) چلائیں ۔ ہمارے پاس ساؤنڈ کلاؤڈ ہے ، ہمارے پاس ایک مفت پلے لسٹ ہے ، اُسے سارا دن اپنے لیپ ٹاپ پر اپنے گھر میں چلائیں۔ آپ گھر ہوں یا آپ گھر نہ ہوں ، اپنے گھر کو ایک مقام بنائیں۔ اپنے گھر کو شیطان کیلئےمقام مت بنائیں ، جہاں تم ہر بُرے کام کرتے ہو ، ہر بُرےٹی وی شو دیکھتے ہو ، ہر بُرا میوزک دیکھتے ہو ، آوازیں(گانے) بجاتے ہو۔ جب بھی تم اپنا اسٹیریو آن کرتے ہو تو ، اُس گانے کے ساتھ آسیب آتے ہیں۔ اسی مقصد سے انہوں نے اسے بنایا اور ایک گانا کم فریکوئنسی پر تھا اور جب تم ایلومناٹی اور ریکارڈ انڈسٹری کو گوگل کرتے تو ، ان کے ریکارڈ پروڈیوسر بتاتے ہیں کہ ہم ریکارڈ جلاتے تھے ، شیطانی عبادت کیلئے لے جاتے تھے ، اس ریکارڈ پر (شیطانی) دعا کرتے تھے اور پھر ریلیز کرتے تھے۔ کیا یہ ذکر کے برعکس نہیں؟؟ شیوخ تمہیں ذکر کے بارے تعلیم دیتے ہیں…بُری آوازوں کے بارے میں ، بُرے الفاظ کی آوازیں اور بُرے اعمال ، بُرے خیالات ، بُرے خواص۔ جیسے ہی تم ان کو بجاتے ہیں ، یہ ماحول میں ایک وجود(آسیب) لے آتے ہیں، اگر تو تم اتنے مضبوط ہو کہ اس وجود کو نشانہ بنا کر باہر نکال دو،( ورنہ) وہ(آسیب) وہی ہوتے ہیں ، وہ وہاں رہتے ہیں اور زیادہ سے زیادہ آتے ہیں۔ یہاں تک کہ وہ ٹی وی سے آتے ہیں، وہ اب 5G سے آرہے ہیں ، تاکہ وہ آپ کے گھر میں اور تیزی سے داخل ہوسکیں… یہی وجہ ہے کہ وہ تیزرفتاری کی ترغیب دے رہے ہیں کہ ہم اُنکے گھروں اور اُنکے دماغ میں،اُنکے وجود میں آہستہ رفتار سے نہیں آنا چاہتے ، وہ فُل تیز سپیڈ سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ لہذا ، جب بھی ان آلات(ڈیوئس) کو چلاتے ہیں ، تو یہ ساری چیزیں(اسکے زریعے) آرہی ہیں۔ وہ کمرے میں آتے ہیں ، گھر آتے ہیں ، وہ ہیڈ فون میں آتے ہیں ، وہ کانوں میں آتے ہیں اور انسان کے دل میں آتے ہیں۔ اللہ (عزوجل) نے ہمیں اسکا جو (علاج/توڑ) دیاہے کہ: تم وضو کرو ۔اپنی نماز قائم کرو۔ ، ذکر کرو۔ یہ سارے اعمال ایک زبردست انرجی لاتے ہیں اور جو بھی ناپسندیدہ مخلوق آئے، اسے باہر پھینکنا شروع کردیتے ہیں ، نبی سیدنا محمدﷺ نے کیا نسخہ تجویز کیا تھا؟
اپنے گھر میں اُونچی آذان دیں، وہ(شیاطین) آذان نہیں سن سکتے ، تمہیں(انکے بھاگنے کی آواز) پوپ ، پوپ ، پوپ سنائی دے گی ، جیسے ہی شیطان ماحول سے جاتا ہے آواز آتی ہے جسےتم سُن لو گے۔ تم آذان دو ، سب کو خاموش کراؤ، اپنے گھر میں اُونچی آواز میں آذان دو۔ یہ گھر میں پڑی ہر چیز کا دفاع کرتی ہے ، دلائل الخیرات لگائیں ، ذکر لگائیں ، گھر میں قرآن کریم کی تلاوت لگائیں ، گھر میں سورۃ البقرۃ کی تلاوت لگائیں۔یہ سب انرجی کے متعلق تعلیمات ہیں اور آپ حیران ہوں گے کہ اصل میں بہت کم لوگ اس پر عمل کرتے ہیں اور انہیں مشکلات پیش آتی ہیں ، انھیں تکلیفات پیش آتی ہیں ، انہیں بیماریاں لگتی ہیں ، سب کچھ (بُرا ہونے لگتا ہے)۔ مطلب یہ ہے کہ سب سے پہلے آپ صلوات(درودشریف ) پڑھنے میں اضافہ کریں پھر آپ اپنے گھر کو خطاطی ، حمدوثنا٫ اور آیت القرآن الکریم کے ساتھ محفوظ کرتے ہیں ، پھر گھر میں ان تمام صلوات اور درود شریف لگائے رکھتے ہیں۔ تو ، یہ گھر فرشتوں کا مقدس مخلوقات کا مقام بن جاتا ہے ، ، وہ وہاں آواز اور حمدوثناء کیلئے آتے ہیں،وہ وہاں دعا کیلئے آتے ہیں تم اپنی نماز کے لئے ایک اچھی جگہ طے کر لو ، قالین باہر نکال دو۔ سب خوبصورت ہے ، یہاں موم بتی ہے ، ہر چیز (پاک) اور فرشتے اور اولیاءاللہ ایسی جگہ دعا کرنے آئیں گے تاکہ گھر مقدس(پاک) ہوجائے۔ اور جب وہ ان صحبتوں میں بیٹھتے ہیں اور جب اُنکی نشریات شروع ہوتی ہے تو ، وہ مدد اور امداد طلب کرتے ہیں۔ وہ دعا مانگتے ہیں ، اے میرے رب ، نور اور انرجی عنایت کیجئے اور یہ اولیا اللہ ، جیسے ہی ان کی نشر یات ہوتی ہے ، انکی روح ہر طرف(پہنچ) جاتی ہے۔ آیت الکریم میں ، بیان ہوتا ہے کہ جب حق آتا ہے تو باطل مٹ جاتاہے ۔
وَقُلْ جَآءَ ٱلْحَقُّ وَزَهَقَ ٱلْبَٰطِلُ ۚ إِنَّ ٱلْبَٰطِلَ كَانَ زَهُوقًا
”اور فرما دیجئے: حق آچکا اور ناحق نابود ہوگیا۔ یقیناً باطل تھا بھی نابود ہونے واﻻ“
سورۃالاسراء آیت 81
یعنی یہ حق کا نور لیزر اور تلواروں کی طرح ہر جگہ اور ہر ایک پر چھانے لگتا ہے اور ہر حق (کی تلوار) جیسے ہی حرکت میں آتی ہے تو فطرتاً ہر باطل کو نیست و نابود کر دیتی ہے کیونکہ باطل اس نور کی موجودگی میں نہیں رہ سکتا اور (حق کی روشنی) نمودار ہوتی ہے اور ضرب لگاتی ہے۔ یعنی تم نہیں آسکتے ، اپنے گھر میں ذکر کو مدعو کریں ، گھر کے اندر ذکر کواونچی آواز میں لگائیں۔ ذکر کے ذریعے گھروں میں ( نوری) مخلوقات داخل ہوتی ہیں اور (اِسے)پاک کرتی چلی جاتی ہیں اور وہ انجمن کو صاف کرتی ہیں۔ اگر آپ بیمار ہیں اور ٹھیک نہیں ہیں اور ذکر کا انعقاد ہو رہا ہے ، تو اپنا ہاتھ جہاں مرض ہے وہاں رکھیں اور کہیں کہ اے میرے رب ، اس جگہ پر ایک انرجی ، قدرہ اورنور بھیج دیں ، اور مجھے شفا عطا فرمائیں اور اس ذکر ، اس ختم اور اس درود شریف اور سیدنا محمد ﷺ پر صلوات کی برکت سے شفا عطا کریں کہ آپ کا ذکر ہی میرا علاج ہے اور آپ کا نامِ مبارک میری دوا ہے (يا مَنْ اِسْمُهُ دَوآءٌ وَ ذِكْرُهُ شِفآءٌ) ۔ اے میرے رب ، مجھے اور کسی چیز کی حاجت نہیں ۔ اگر اللہ عزوجل تم سے محبت کرتا ہے تو ساری دنیا مجھے تباہ کرنے آئے تب بھی کچھ نہیں بگاڑ سکتی ۔ اور ان شیوخ کو ہر چیز سے باہر نکالا گیا ہے ، انہیں گھروں سے بے دخل کیاگیا ، انہیں گاڑیوں سے باہر نکالا گیا ، انہیں جہاز سے باہر نکالا گیا – ہر طرح کی مشکل اُن کی زندگی میں آئی ، بہت سے لوگوں نے اُنہیں تباہ کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ ابھی بھی (سلامت )کھڑے ہیں جو ان کو تباہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں ، اُن کے پاس اللہ کی قدرت نہیں ہے۔
تو ، وہ ایک مثال ہیں ، بہت سے لوگ تباہ کرنے آئے لیکن وہ اب بھی موجود ہیں ، اللہ آپ سے محبت کرتا ہے۔ اگر آپ اللہ (عزوجل) کے ساتھ اچھے ہیں تو اُنہیں آنے دیں اور اگر آپ اللہ (عزوجل) کے ساتھ اچھےنہیں ہیں تو ، آپ کو کسی چیز(دشمن ) کی ضرورت نہیں ہوگی ہر چیونٹی آپ کے گھر آئے گی ، ہر مشکل تمہارے گھر آئے گی۔ اللہ اپنی تمام مخلوقات کو تمہارےگھر بھیجے گا، اُسے بڑی چیزوں ( بڑےطوفان) بھیجنےکی بھی ضرورت نہیں ، ہر مشکل کو اللہ کہے گا کہ اب تم انکا رزق ہو ۔ تمام مخلوقات اس بندے کے پیچھے لگ جائیں گی ، یہاں تک کہ بڑے خادم کو آنے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔ یعنی ہمارے ساتھ جڑی ہر چیز انرجی کے متعلق ہے۔ انشاء اللہ، ان دنوں ہمارے لئے ہر تحفظ انرجی ہے۔ ذکر میں اضافہ کریں ، صلوات(درودشریف) میں اضافہ کریں ، اور اس انرجی کو اُن جگہوں پر فوکس کریں جو بیمار ہیں۔ اگر آپ اس میں شریک نہیں ہوسکتے ہیں تو گھر میں ذکر(انٹرنیٹ یا ٹی وی پر) نشر کریں ، تاکہ یہ شفا اور مداوا بنے۔
گھر کو ایک مسجد کی طرح بنائیں جہاں تعویز ہوں ، آیت القرآن ہوں، چاروں طرف سب (پاک ) چیزیں موجود ہوں۔ لہذا ، شیطان کیلئے ایسی جگہ، اس ماحول پر قبضہ جمانا آسان نہیں ہے۔ وہ ٹی وی کے ذریعے آتے ہیں ،(اور جب) وہ سب(مقدس چیزیں) دیکھتے ہیں ، کہتے ہیں ، "آؤ ہم یہاں سے چلے جائیں ، ہم اگلے گھر چلتے ہیں ۔" وہ کھڑکی سے اُس پار اگلے گھر چلےجاتے ہیں ، اگر آپ کو یقین نہیں آتا ہے تو کوئی تھا، دو گھر تھے۔ایک شخص کے گھر کے آس پاس تھوڑی سی جھاڑیوں اور ہر طرح کا کوڑا کرکٹ تھا ، اس نے اپنے گھر کو صاف کرنے کا فیصلہ کیا۔ جیسے ہی اس نے اپنا گھر صاف کیا اور ہر چیز کاٹ ڈالی جو چوہوں سے بھری پڑی تھی ۔ جب اس نے اپنا گھر صاف کیا تو چوہے ساتھ والے گھر چلے گئے۔ یہ ایک… یہ ایک بہت ہی آسان مثال ہے۔ اگر آپ اپنا گھر صاف کرتے ہیں تو ،یہ شیطان، انہیں مشکلات میں دلچسپی نہیں ہوتی ، وہ کہیں اور شفٹ ہو جاتے ہیں۔ لہذا ، اسی وجہ سے اللہ (عزوجل) حفاظت کیلئے یہ سب اعمال کرنے کی تلقین کرتا ہے ۔ ان سب انرجیوں کو اپنی زندگیوں میں لائیں۔ اس انرجی پر توجہ دیں ، اس حقیقت کو فوکس کریں اور جان لیں کہ اُنکے انوار(کے سرچشمہ) پھوٹ رہے ہیں اور پھیل رہے ہیں اور یہ انوار روح میں تشریف لاتے ہیں ، قدرہ جمع کرتے ہیں ، روح کی انرجی کی تعمیر کرتے ہیں ، روح کی استعداد بڑھاتے ہیں تاکہ ایک دن وہ روح بھی ہر طرح کی مشکلات کو دور کرنا شروع کرسکے۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ (عزوجل) ہمیں قدرت اور انرجی کی زیادہ سے زیادہ سمجھ عطا فرما دے اور اللہ (عزوجل) ہمیں ان انوار اور ان نعمتوں سے نوازے۔ ان شاء اللہ۔
شیخ السید نورجان میر احمدی نقشبندی (ق)
Alhamdulillah always a reminder for myself that in these associations from the tarooqs and tariqas and the ways of spirituality everything is based on an energy and Allah (AJ) knows the condition of his servants and whom he inspires his servants to sit with them, either to build their energy and to reach where Allah (AJ) wants them to reach or to be cured by their energy means the greatest gift that Allah (AJ) can give, not all the other side items that everybody keeps asking for. Alhamdulillah last night when we were talking, we said that it’s Qudra, Ya Rabbi! I’m not asking to see anything, I’m not asking for all these other items and desires that coming to my heart but send your divine Qudra, send your divine lights upon my soul that your rida and satisfaction to be dressed upon me, Ya Rabbi Allah. If Allah (AJ) accept and begin to send the faiz from Atiullaha to atiur Rasul ﷺ means the permission from Prophet ﷺ will begin and the faiz from the heart of Sayyidina Muhammad ﷺ, like a satellite dish and begin to emanate upon the faces and the heart of Awliyyah Allah. Wherever that servant is that emanation will reach to them and this is the reality of faiz. It is like the secret of the photon of the sun, it’s everywhere. It’s lacking no loss in any connectivity.
So, now they are going to release unto this earth a 5G signal that they want to increase their frequency upon the earth for those whom are of a spiritual nature understand every symbolism that’s coming and shaytan want to fill the earth with his signals.
But unfortunately, the satanic signal when it begin to broadcast too strong, it begin to flip everybody’s wires. Every brain will have difficulty, every heart will be disfunctioning, every type of energy and difficulty begin to hit upon the servant because they are not sheltered from that reality. ( A phone rings) Proof! Cause shaytan listening too, he saying, “you bet, my signal will reach everyone and what I can do with that frequency is even enter into your cellular structure and all in your atoms with this energy and begin to manipulate the energy of insan.” So, in those days they want us to understand is we become closer towards the end of this dunya everything goes back to its origin, means that every emanation and every form is based on an energy and the only way to improve your energy is we go a little bit lower is going to be based on the sound that you make and that you resonate. Any type of difficulty coming to us, means that the energy coming to us and we have no ability to shield ourself from that energy.
People want to call it shaytan and Jinns and this and etcetera, every type of magic just go back to an energy. An energy is coming towards you, if you are not able to shield yourself that energy begins to hit you, hit you in your head, hit you in your physicality, hit you in your entire being and begin their waswas and whisperings and everything. And they come in our lives and teach us then the only way to shield and build your energy is that you have to increase your frequency. That’s why then the importance and all Awliyyah Allah and all the students of pious people، of Awliyyah Allah, pious saints they were taught that the single most important act that they do is zikrullah. Your salah is zikrullah, you’ll have to mention Allah’s name when you’re praying. Your Azan is zikrullah but by mentioning Allah’s name by praising upon the reality of Sayyidina Muhammad ﷺ you are changing the entire frequency of your being, Haqq. If you have difficulty, increase your zikr.
If you are not doing any zikr, you are practically dead, you are under full attack and you won’t survive whats coming. That movie Birdcage was warning for humanity, you turn the frequency up you are going to go crazy. And then you will see people running on the streets with no mind and their dua in Dala’il al-Khayrat is Ya Rabbi! Protect me from oppressive people, protect me from people who have no magz, they have no brain, they are not functioning. Means immense difficulty begin to emanate upon this earth with these energies and what we are in need of is to build our energy. And the only way to build the energy for ourselves in our own prescription at home is zikrullah that do the awrads, the daily recitations. Do the zikr of Allah (AJ), do the salawats on Sayyidina Muhammad ﷺ these zikrs, they are bringing a tremendous energy. A tremendous angelic reality, they try to explain it then people get lost and “oh, it sounds too outrageous”, cause it is. Can you imagine the scale, when we keep saying but I don’t think people contemplate. When you say Allah, what does that have as a power, can it even be imagined, can you weigh the name of Allah (AJ) and can anybody tell me what its value will be, it’s impossible to understand. So, means in zikr when we say Allahumma Salli Ala Sayyidina Muhammad we ala alai Sayyidina Muhammad ﷺ, you have praised Allah, you have praised Prophet ﷺ and you have praised the Ahle-Bayt of Prophet ﷺ and all his companions are Haqq, Ahle-Bayt. You have included everyone, you have covered everyone whom Allah (AJ) is happy with in that salawat, praised upon Allah (AJ).
What type of value does that come unto the soul? what type of energies the angels are bringing? what type of nazar and gaze from these holy souls that you just praised upon them and send a blessing upon them, what type of nazar now they put upon us and now you got their attention. With their attention, their nazar comes with a qudra and a power. So, means anyone deficient in their energy and having difficulties, a sign is increase your zikr, increase your Darood, increase your salawats. That put within your home the playing of Dalail al-Khayrat and the salawats on Sayyidina Muhammad ﷺ. We have a soundcloud account, we have a free playlist, play it in our home on your laptop all day long. You’re home, you’re not home, make your home a maqam. Make your home not a maqam for shaytan, where you do every bad thing, watch every bad show, watch every bad music, playing sounds. Every time you turn your stereo on, there are demons coming with that song. That’s why they made it and a song was at a low frequency and when you google illuminati and the record industry, their record producers tell that we used to burn records, take them for a satanic worshipping, put a prayer upon that record and then release it. Isn’t that the opposite of the zikr, the shaykhs have teaching you about zikr, not about the bad sounds. Bad, the sounds of bad words and bad actions, bad thoughts, bad characteristics. As soon as you play it, it brings a being into the environment, if you are strong enough to hit the being and send him out, he’s there, he’s staying and just coming in more, more. They even turn TV, is coming out 5G, they can get faster into your house and what’s coming now. That’s why they’re inspiring to increase the speed, we don’t wanna come slowly into their homes and into their brain and into their bring, they want to come full speed ahead. So, every time they turn these devices, all these things are coming in. they coming to the room, they coming to the house, they coming to the headphone, they coming to the ears and into the heart of insan. So, what Allah (AJ) gave to us, make your wudhu, make your salah, make your zikr, all of these practices bring a tremendous energy and begin to push out, whatever unwanted creatures came, what Prophet ﷺ prescribed?
Call Azan loud in your home, they can’t stand the Azan, you’ll begin to hear pop, pop, pop, popping noises cause shaytan pops as he’s leaving the environment, you’ll hear it. You call the Azan, get everybody quiet, call the Azan loud in your home. It was a defense for everything that’s lying in the house, play the Dalail al-Khayrat, play the zikrs, play the Holy Quran in the house, play Surat al-Baqarah in the house. All of this is a energy teaching and you’ll be surprised how little people actually practice it and they have difficulties, they have pains, they have sicknesses, everything. It means that first you increase the salawats then you fortify your home with the calligraphy, the praisings, the Ayat al-Quran al-Kareem, then play within the home all of these salawat and Darood e-Sharif. So, that the house becomes an angelic maqam, the holy beings, they come for the sound and the praisings, to come and pray there and you put a nice area for your salah, the carpet is out. Everything is beautiful, there’s candle, everything and the angels and Awliyyah will come to pray in that location. so, that the house becomes sanctified. And when they sit on these associations and when they broadcast is beginning, they’re asking for madad and support. They asking that Ya Rabbi, dress from the light and the energy and these Awliyyah Allah, as soon as they broadcast their soul is moving everywhere. Where the Ayta al-Kareem, that say when the truth comes and the false perishes, Qul jaaa'al haqq.
وَقُلْ جَآءَ ٱلْحَقُّ وَزَهَقَ ٱلْبَٰطِلُ ۚ إِنَّ ٱلْبَٰطِلَ كَانَ زَهُوقًا
Wa qul jaaa'al haqqu wa zahaqal baatil; innal baatila kaana zahooqaa
And say: "Truth has (now) arrived, and Falsehood perished: for Falsehood is (by its nature) bound to perish." [17:81]
Means this light of Haqq when begin to emanate everywhere like a laser and like swords and moving on everyone and every truth as it moves by its nature eliminates every falsehood cause the falsehood doesn’t stay in the presence of that light and begin to emanate and to hit. Means that you can’t come, invite the zikr in your home, play the zikr loud inside the house. There are beings coming through the zikrs to enter into the homes and to begin to clean and they clean the association. If you’re sick and not well and the zikr’s conducting hold your hand where your sickness is and say Ya Rabbi send a energy and the qudra and the light into that region, into that area and grant me a shifa and healing from the barakah of this zikr, this khatm and this Darood e-Sharif and salawat on Sayyidina Muhammad ﷺ. Zikr hu-shafas wa Isma hu-dawas that your remembrance is my healing and your names are my medicine. I’m not in need of anything else, Ya Rabbi. If the whole world comes to destroy me, if Allah loves you, they can’t do nothing to you. And those shaykhs have been thrown out of everything, they’ve been thrown out of homes, they’ve been thrown out of cars, they’ve been thrown out of planes, every type of difficulty came into their life, many have tried to destroy them but they’re still standing cause those who try to destroy them, they don’t have the power of Allah (AJ).
So, they are an example, many have come to destroy but they’re still there, Allah loves you. If you’re good with Allah (AJ) let them come and if you’re not good with Allah (AJ), you don’t need anything every ant will come into your home, every difficulty come into your home. Allah will send all his creatures to come into your home, he doesn’t even need big things to come, every difficulty Allah will say you’re now their sustenance. Make all the creatures come to after that servant, he doesn’t even need big servants to come. Means everything with us is about energy. Every protection for us, Insha’Allah in these days is energy. Increase the zikrs, increase the salawats, they focused that energy onto areas that are sick. Broadcast the zikrs into the home, if you are not able to attend so that it’s a shifa and a healing. Make the house to be like a Masjid in which there’s Taweezes, there’s Ayat al-Quran, there’s everything all around. So, the environment is not easy for shaytan to occupy that space. They come in through the TV, they see everything, they say, “let’s get out of here, we’ll go next door.” They run across the window to the house next door, if you don’t believe that, there was somebody, there were two homes.
One person, he had a little of bushes and all sorts of garbage around his house, he decided to clean his house. As soon as he begin to clean his house and cut everything down, it had been infested with rats. When he cleaned his house, the rats went next door. That’s a…it’s a very simple example. If you clean your house, these devils they’re not interested in difficulty, they just go someplace else. So, that’s why Allah (AJ) inspire that do all of these practices for protection. Bring all these energies into our lives. Focus that energy, focus that reality and know that their lights are emanating and pulsating out and these lights come into the soul, begin to build the Qudra, build the energy of the soul, build the ability of the soul so that one day that soul can also begin to push out all sorts of difficulties. We pray that Allah (AJ) inspire us more and more towards the understandings of Qudra and energy and that Allah (AJ) grant us from those lights and those blessings. Insha’Allah.
🕋Sh. Sayed Nurjan Mirahmadi Naqshbandi (Q)