
Urdu – The Kawthar is a Light the Soul will be Dressed by it and they Enter that Light …
The Kawthar is a Light the Soul will be Dressed by it and they Enter that Light and their Speech Dresses you From the Kawthar. They are Kawthari 💚🌊
❤️الکوثر ایک نور ہے۔روح اِس(نور)سے آراستہ ہوگی اور وہ(اولیاء اللہؒ) اِس نور میں داخل ہوتے ہیں اور اُنؒ کا کلام آپ کو کوثر(کوثری حقائق) سے پیراستہ کرتا ہے۔ وہؒ کوثری ہیں:
ان شاء اللہ ہمیشہ میرے اپنے لئے یاددہانی،
اَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ۞
اللہ عزوجل کی پناہ مانگتا ہوں شیطان مردود سے
بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ۞
اللہ عزوجل کے نام سے شروع کرتا ہوں جو نہایت مہربان رحم کرنے والا ہے ۔
أَطیعُوا اللّهَ وَأَطیعُوا الرَّسُول وَأُولی الأمرِ مِنْکُمْ۞
اے ایمان والو! اللہ عزوجل کی اطاعت کرو اور رسول (صلی اللہ عزوجل علیہ وآلہ وسلم) کی اطاعت کرو اوراپنے میں سے (اہلِ حق) صاحبانِ اَمر کی۔
کہ وہ نوری عالم سے مادی عالم میں گُم لوگوں کو تعلیم دے رہے ہیں اور عالمِ نور کا حوالہ(سمجھنا)مشکل ہے۔ لہذا ،ہر چیز کو لوگ اس مادی عالم(دنیا)کے ساتھ مساوی کردیتے ہیں لیکن ، ہمارا راستہ اس(عالمِ) ملکوت، اس عالمِ نور پر مبنی ہے اور وہ عالمِ نور کو سمجھنے میں ہماری رہنمائی کرنے کی کوشش فرماتے ہیں اور عالمِ نور میں سب کچھ نور ہے کہ جب وہؒ الکوثر کی وضاحت فرماتے ہیں یہ ایک نور ہے۔جب وہؒ دریا کا بیان فرماتے ہیں تو یہ نور کے دریا ہیں۔جب وہؒ کسی سمندر کا بیان فرماتے ہیں تو وہ روشنی/نور کے سمندر ہوتے ہیں۔بدنِ نورانی پر، یہ مادی پانی نہیں ہے ، یہ ایک روحانی پانی ہے۔ یہ ایک نور ہے جو دریا کی طرح بہتا ہے۔انھوں(مشائخ کرامؒ) نے ہم سے جو فرمایا وہ اِن مضامین میں حقیقتِ محمدیہﷺ ہے جو انھوںؒ نے بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کی حقیقت سے سکھائی۔جب سیدنا محمد ﷺ اِس رجب سُبْحَانَ مَنْ ھُوَ الْخَالِقَ الْنُّوْرْ(پاک ہے وہ ذات جو خالق ہے، النور ہے ) کے مہینے میں اسراء والمعراج کے لئے تشریف لے گئے تھے ۔
Insha’Allah reminder always for myself A’udhu Billahi Minash Shaitanir Rajeem Bismillahir Rahmanir Raheem. Atiullaha wa atiur Rasula wa Ulil amre minkum that they are teaching from the world of light to people lost in the world of form and hard to have a reference of the world of light. So, everything people equate back to the world of form that our world is based on this malakut, this world of light and they try to guide us to the understanding of the world of light and in the world of light everything is light that when they describe the Kawthar it’s a light. When they describe the river it’s rivers of light. When they describe an ocean, they’re oceans of light. On a body of light, it’s not a physical water, it’s a spiritual water. It’s a nur that flows like a river. What they ask of us is this Muhammadan reality in these articles that they’ve taught from the reality of Bismillahir Rahmanir Raheem when Sayyidina Muhammad ﷺ now in the month of Rajab Subhana man huwal Khaliq anNur (Glory to Him who is the Creator, the Light) went for Isra wal Miraj.
۔ اور اِس معراج شریف میں سیدنا جبرائیل علیہ السلام یہ سلطنت دکھا رہے ہیں جو اللہ (عزوجل) نے سیدنا محمدﷺ کو عطا فرمائی۔عرض کیا، اس بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کو ملاحظہ فرمائیے، تمام مخلوقات کا شجر(درخت)،ہر شے جو تخلیق فرمائی گئی اِس خوبصورت بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ سے ظاہر ہورہی ہے
And in that Miraj Sayyidina Jibrael is showing this kingdom that Allah (AJ) has given to Sayyidina Muhammad ﷺ. Said,look upon this Bismillahir Rahmanir Raheem, the tree of all creation, everything created emanating from this beatific Bismillahir Rahmanir Raheem and from the
🌹 Meem of Bismi a fountain and a stream was flowing.
🌹 From the Ha of Allah (AJ)’s hidayat a stream was flowing.
🌹 From Rahman and the Meem a stream was flowing.
🌹 From Raheem a stream was flowing and Sayyidina Muhammad ﷺ for us to have an understanding said I looked upon and these four streams were flowing down and ended into an immense, immense what they call fountain and ocean and asked that, “what is this ocean?”, again for us, this is all from the light of Sayyidina Muhammad ﷺ. The dialogue was for later people who would come to pull and extract its realities and Sayyidina Jibrael said, “This is your Kawthar, Ya Rasool-e-Kareem that from this ocean fo Bismillahir Rahmanir Raheem are 4 streams flowing down and Allah (AJ) gave to you the Kawthar”. Innaa a'taina kal kawthar that Kathiran, more than Kathir that everything is emanating from it
إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ
اے محمدﷺ ! ہم نے آپ کو حوضِ کوثر عطا فرمایا [سورہ کوثر: 1]
اور بِسْمِ اللّٰه سے __ اِنَّہٗ مِنۡ سُلَیۡمٰنَ وَ اِنَّہٗ بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ ﴿ۙ۳۰﴾ اور اولیاءؒ اللہ سمجھ گئے کہ در حقیقت بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ اور اس کے 19 حروف سیدنا محمد ﷺ کا راز ہیں،
💚 م ح م د (محمدﷺ)
💚علیؑ
💚فاطمہؑ
💚حسنؑ اور
💚حسینؑ
کہ اِنؑ کے اسمائے کرام بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کے راز کو تھامے ہوئے ہیں اور بِسْمِ سے امام علی عَلَيْهِ ٱلسَّلَامْ کی ندی بہہ رہی ہے۔(لفظِ جلالہ) اللّٰهِ سے سیدی فاطمۃ الزہرا عَلَيْهِ ٱلسَّلَامُ کی ایک ندی بہہ رہی ہے۔ الرَّحْمٰنْ سے، سیدنا امام الحسن عَلَيْهِ ٱلسَّلَامُ کی ایک ندی بہہ رہی ہے۔ الرَّحِیْمْ سے ،سیدنا امام حسین عَلَيْهِ ٱلسَّلَامُ سے، ایک ندی بہہ رہی ہے اور وہؒ مشاہدہ فرماتے ہیں ، نور کی وسعت کا مشاہدہ فرماتے ہیں اور اِس نور سے اِسی نور سے امام علی عَلَيْهِ ٱلسَّلَام کے نور سے ایک ندی نکلتی اور بہنے لگتی ہے۔ تو ، یہ مادیت نہیں ہے کہ [آپ]کہو کہ، میں کہیں جاؤں گا کیا وہاں ایک تالاب ہے؟
إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ
To thee (O Muhammad) we have granted the Fount (of Abundance). [Surah Kawthar:1]
and from Bismillah Innahu Sulaiman wa innahua Bismillahir Rahmanir Raheem and Awliyaullah understood that actually Bismillahir Rahmanir Raheem and its 19 letters is the secret of Muhammad ﷺ, Meem-Ha-Meem-Dal. Ali, Fatima, Hassan and Hussain. That their names are holding that secret of Bismillahir Rahmanir Raheem and from the Bismi that stream of Imam Ali عَلَيْهِ ٱلسَّلَامُ is flowing down.
From Ha of Allah (AJ) a stream of Sayyidina Fatima-tul-Zahra عَلَيْهِ ٱلسَّلَامُ is flowing down. From Ar-Rahman, Sayyidina Imam al-Hassan عَلَيْهِ ٱلسَّلَامُ a stream is flowing down. From Raheem, a stream from Sayyidina Imam al-Hussain عَلَيْهِ ٱلسَّلَامُ is flowing down and they witness, they witness the immensity of light and from this light opens from that light a stream from the light of Imam Ali عَلَيْهِ ٱلسَّلَامُ begins to flow. So, it’s not physical. Say, I’m going to go somewhere were there’s a pond.
یہ نورِ محمدیﷺ، ایک نورِ لامحدود ہے۔ اِس(نورِ محمدیﷺ) سے ایک وسیع نور، انﷺ کے نور سے اچانک امام علی عَلَيْهِ ٱلسَّلَامُ کا نور بہتا ہوا نکلا۔اُس سے سیدنا فاطمۃ الزہراء عليْهِ ٱلسَّلَامُ کا نور نکلتا ہے۔ اسی سے ، نبی کریمﷺ کے اِس نور سے ، امام الحسن عَلَيْهِ ٱلسَّلَامُ کے نور کے لئے ایک روشنی نکلی۔ اسی سے امام حسین عَلَيْهِ ٱلسَّلَام کا نور نکلتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ اولیاءؒ اللہ جب بیٹھے ہوئے تھے اور یہ فرماتا دیکھ رہے تھے ، کیا آپ نے یہ چراغ دیکھے ہیں؟
This Nur-al-Muhammadi ﷺ an immense light from it all of a sudden comes out from its light, a light of Imam Ali عَلَيْهِ ٱلسَّلَامُ flowing down. From it comes out the light of Sayyidina Fatima-tul-Zahra عَلَيْهِ ٱلسَّلَامُ comes flowing out. From it comes, from that light of Prophet ﷺ a light emerges for the light of Imam Al-Hassan عَلَيْهِ ٱلسَّلَامُ come flowing down. From it the light of Imam a-Hussain comes flowing out and that’s why these Awliyaullah when they were sitting and seeing these say, did you see these chirag.
اُنؒ کی معارفت تھی کہ کیا آپ نے ان چراغوں اور انوارات کو دیکھا؟یہ نور الاحمدﷺ اور یہ کتنا دلکش(منظر) ہے کہ میں امام علی علِيْهِ ٱلسَّلَامُ کے رواں انوارات کا مشاہدہ کر رہا ہوں، امام الحسن عَلَيْهِ ٱلسَّلَامُ کے انوارات بہہ رہے ہیں ، رواں انوارات، اور امام الحسین عَلَيْهِ ٱلسَّلَامُ (کے انوار)بہہ رہے ہیں۔وہؒ احترام میں سیدنا فاطمہ الذھرا عَلَيْهِ ٱلسَّلَامُ کا ذکر نہیں کرنا چاہتے ، احترام کی بنا پر وہؒ امام علی عَلَيْهِ ٱلسَّلَامُ کی زوجہ کہتے ہیں۔ لیکن وہؒ کوثر کے چشمہ پر ، نور کے چشمے پر بیٹھے ہیں اور اپنی معرفت میں،وہؒ تشریف فرما ہیں اور ان انوارات سے فیضیاب ہورہے ہیں اور ان انوارات سے نوش فرما رہے ہیں اور اس کے ماخذ سے مشاہدہ فرما رہے ہیں کہ یہ سب کیسے سیدنا محمدﷺ کے نور سے ظہور پذیر ہورہے ہیں۔ یہ نور الاحمدی ﷺ بے حد وسیع و دلکش نور ہے اور اس سے جاری ہے، اسی سے سلسلہِ(نور) جاری ہے اور کوثر بنا رہا ہے۔ وہؑ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ بِحَقِّ مُحَمَّــدْ وَلْاَحْمَدْ کے اوپر کوثری نور کا سمندر ہیں ، تمام حمد سیدنا محمدﷺ کی حمد ہے۔ تو ، اس کا مطلب ہے
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کے اوپر سیدنا محمدﷺ کا " م ح م د" اہلِ کسوہ(متبرک غلاف) ہے۔میںﷺ والحمد ہوں ،میںﷺ ہی ثناء ہوں جسکے نیچے وہ حقیقت(نہاں) ہے۔
Their marifah was did you see these chirags and these lights. This Nur al-Ahmad ﷺ and how beautiful it is that I am seeing the lights of Imam Ali عَلَيْهِ ٱلسَّلَامُ flowing, the lights of Imam al-Hassan is flowing, moving lights and Imam al-Hussain flowing. Out of ihteram didn’t want to mention Sayyidina Fatima tul-Zahra عَلَيْهِ ٱلسَّلَامُ, out of a respect they say Imam Ali’s wife. But he’s sitting at the fountain of the Kawthar, at a fountain of light and his marifah he’s sitting and washing and drinking from these lights and looking from its source and how they’re all coming out from the light of Sayyidina Muhammad ﷺ. This Nur al-Ahmadi ﷺ immense beatific light and from it streaming out. From it streaming out and making the Kawthar. They are the ocean of the light of Kawthar above the Bismillahir Rahmanir Raheem Bi Haqq Muhammad wal hamd, all the hamd is the hamd of Sayyidina Muhammad ﷺ. So, it means the Ahle-Khiswah above Bismillahir Rahmanir Raheem is the Meem-Ha-Meem-Dal of Sayyidina Muhammad ﷺ. I am wal-hamd, I am the praise below that is that reality.
یعنی اِس راز کی وسعت آرہی ہے، ڈھانپ رہی ہے،تو یہ نور کا چشمہ ہے۔ تو ، یہ اولیاءؒ اللہ جو کوثری ہیں ،جب وہؒ اپنے نور کے ساتھ اِس چشمہ میں بیٹھ جاتے ہیں۔ اگر آپ نورانی ہیں اور آپ اِس چشمہ میں ہیں تو ، آپ اسے پی رہے ہیں ، آپ اس میں تیراکی کررہے ہیں ، آپؒ یہی(کوثری چشمہ) بن گئے ہیں۔ لہذا ، جب ہم ان نعتیہ کلمات(نشیدز) کو سن رہے ہیں ،تو سمجھ لیں کہ، ان کا سفر اس چشمے تک تھا۔
Means the immensity of that secret is coming, dressing so this is a fountain of light. So, when these Awliyaullah who are Kawthari, they sit into this fountain with their light. If you’re in a light being and you’re in this fountain, you are drinking it, you are swimming in it, you have become it. So, when we’re listening to those nasheeds understand, their journey was to that fountain.
وہ ہستی و مستی کی تمام منازل پار کر چکے ، ذات کی فنا اور دائمی بقا ہی( اُنؒ کی زندگی کا محور ہوتا ہے) اور انھوںؒ نے جو طلب کیا وہ صرف یہ کہ یا ربی! ہمیں اس (کوثری)چشمہ میں رہنا نصیب فرمائیے۔میرے نور کو اس نور میں داخل فرما دیجئے اور اس نور سے کبھی جدا نہ فرمائیں۔اس نور کا حصہ بنا دیجیئے۔اس نور کی حقیقت میں وہ راز ہے جو شیخؒ بول رہے ہیں۔اگر شیخ کے پاس کوئی راز نہیں ہے ، تو وہ اس(مقامِ)کوثر سے بات نہیں کر سکتے، وہ اس حقیقت سے نہیں ہے بلکہ اُنؒ کے لب ہائے مبارک سے جو (نوری) جھرنا پھوٹتا ہے اسلیے کہ اُنؒ کی روح اسی کوثر میں ہے۔ اُنؒ کی روح کے کوثر میں ہونے کے نتیجے میں جاری ہونے والی ہر شے اسی حقیقت سے ہے۔یہ(گلہائے نوری)سیدنا محمدﷺ کے نور سے جھڑ رہے ہیں۔یہ امام علی عَلَيْهِ ٱلسَّلَامُ کے بہتے ہوئے نور سے ہیں۔ یہ سیدتنا فاطمہ الزہراء عَلَيْهِ ٱلسَّلَام کا جاری و ساری نور ہے۔ یہ سیدنا امام الحسن علیہ السلام اور امام الحسین علیہ السلام کے نور سے ہے کیونکہ جب اُنؒ کی روح کوثر میں ہے تو اِس دنیا میں ہر لفظ جو وہؒ فرماتے ہیں وہ ایک کوثری جھرنا ہے اور اُنؒ کے پاس "علوم الاولین والآخرین "ہیں ، اللہ عزوجل جو چاہتا ہے کہ وہؒ بولیں اُس پر انحصار کرتے ہوئے وہؒ (مقامِ) کوثر سے خطاب فرماتے ہیں۔
Hasti-o-masti, they passed all of that to manifest and then to die all they asked is Ya Rabbi let us to be at this fountain. Let my light to enter this light and never to leave this light. To become from that light. The manifestation in their reality of that light is the secret that the shaykh is speaking. If the shaykh doesn’t have a secret, there’s no speaking from that Kawthar, he’s not from that reality but what opening form his mouth is because his soul is in that Kawthar. As a result of his soul in that Kawthar everything flowing down is from that reality. It’s from the light of Sayyidina Muhammad ﷺ flowing down. It’s from the light of Imam Ali عَلَيْهِ ٱلسَّلَامُ flowing down. It’s from the light of Sayyidina Fatima-tul-Zahra عَلَيْهِ ٱلسَّلَامُ flowing down. It’s from the light of Sayyidina Imam al-Hassan and Imam al-Hussain flowing cause as his soul is in that Kawthar every word that he speaks into this dunya is a Kawthar coming down and they have Uloom al-awaleen wa akhireen depending upon what Allah (AJ) want them to speak from they’re speaking from the Kawthar.
وہ تقریر ، وہ نور ، وہ انرجی ہی کوثر ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ کچھ لوگ یہ سوچ رہے ہوں کہ وہ کہیں جا کر ایک اصل ندی تلاش کریں گے کہ میں اُس دریا سے پینے جارہا ہوں ، ایسا نہیں ہے۔ جب اللہ چاہتا ہے کہ آپ کوثر سے سیراب ہوں، تو وہ آپ کو ایک کوثریؒ کے ساتھ رکھتا ہے اور یہ کہ ہر ایک لفظ جو وہ کوثریؒ فرماتے ہیں آپ اُس کی حقیقت سے سیراب ہوتے ہیں۔ وہؒ اس طاقت کی بنیاد پر مردہ کو زندہ فرماتے ہیں۔ فوری طور پر صرف بِسْمِ اللّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کے عمل سے ان کے انسان ، ان کی ذات کو اس حقیقت میں متحرک کیا جارہا ہے اور وہ حقیقت اس مخلوق پر ایک اشارۃ بھیج رہی ہے۔یہ عزت اللہ سے(اللہ عزوجل کے اذن سے)عطا ہورہا ہے، سیدنا محمدﷺ کی اجازت سے آرہا ہے اور عزت الرسولﷺ سے، پھر اہلِ بیت کرام اور اصحاب النبیﷺ ، و عزت المومنین کے فضل سے۔یہ خالی نہیں آرہا۔
That speech, that light, that energy is the Kawthar. I don’t know some people are thinking they’re going to go somewhere and find a actual river and I’m going to drink from that river, it’s not that. When Allah want you to drink from the Kawthar, he puts you with a Kawthari and that every word that Kawthari says you are dinking from its reality. They revive the dead based on that power. Immediately just the function of Bismillahir Rahmanir Raheem their Insan, their being been activated in that reality and that reality is sending an ishirat down upon this creation. Coming from izzatullah, coming by permission of Sayyidina Muhammad ﷺ, wa izzat ar-Rasool and then dressed by the beatific Ahlul-bayt and Ashab al-Nabi ﷺ, wa izzat al-momineen. It’s not coming empty.
لہذا ، تفکر کا تصور یہ ہے کہ اپنے آپ کو خالی کردیں کہ جب وہؒ خطاب فرمائیں تو آپ کچھ بھی نہ کریں، صرف تقریر کو محسوس کریں اور عرض کریں کہ مجھے اپنے نور سے ڈھانپ لیجیئے اور مجھے اُن حقائق سے سجا دیجیئے جن کو آپ اس عالمِ دنیا میں عیاں فرما رہے ہیں۔ میری روح کو یہ محسوس کرنے اور اس کا مشاہدہ کرنے کا اذن عطا فرمائیے۔جو محض اپنی عقل سے کسی اور کے دل کے حوالے سے بات کر رہا ہے اسے نہیں بلکہ جس کا دل خود کوثر ہے۔ یہ کتابی طریقہ نہیں ، یہ حقیقت ہے کہ وہؒ اس سمندر میں بیٹھتے ہیں ، وہؒ اس سمندر سے سیراب ہوتے ہیں اور اس سمندر میں غوطہ زن ہوتے ہیں ، وہؒ اسی سمندر سے ہیں اور یہ حرکت کرتا ہے اور اس زمین پر پھیلا ہوا ہے۔ تو ، جس کو انھیںؒ سننے کی اجازت ملی ، اللہ (عزوجل)اس کو کوثری لباس عطا فرما رہا ہے اور اسی وجہ سے امام علی عَلَيْهِ ٱلسَّلَام (نے فرمایا)، اگر آپ اُنؒ سے ایک الف سیکھتے اور سمجھتے ہیں تو آپ کی جان اُنؒ کی مقروض ہے اس وجہ سے کہ آپ یہ جان بھی نہیں سکتے کہ آپ کو کیا عطا کیا گیا ہے۔
So, the concept of taffakur is to empty yourself that when he speaks don’t do anything just feel the speech and ask that dress me in your light and dress me from the haqaiq that you are bringing into this earth. Let my soul to feel it and to experience it not the one whom speaking from his head about somebody else’s heart but the one whose heart itself is a Kawthar. This not the way of books, this reality they sit in that ocean, they drink and bathe in that ocean, they are from that ocean and it moves and emanates upon this earth. So, the on whom been granted a permission to hear them, Allah (AJ) granting you a dress of Kawthar. And that’s why Imam Ali عَلَيْهِ ٱلسَّلَامُ, if you took one Alif and understanding from them you owe your life to them cause you don’t even understand what you’ve been dressed with.
یعنی تفکر وہ راستہ ہے جس میں غور و فکر کرنا ہے ، اپنے دل پر تالا لگانا ہے کہ میں کچھ بھی نہیں ہوں اور جیسے ہی وہؒ بات کرتے ہیں کوثری جھرنے بہتے ہیں اور ان کی تقریر آپ کی روح کو جکڑنے کے لئے اتنی مضبوط ہے اور فوراََ ہی آپ کو اس حقیقت میں کھینچ لیتی ہے اور آپ کو غوطہ زن کرتی اور آپ کو اس کوثر میں غسل دیتی ہے۔ یہ کوئی چھوٹی چیز نہیں ہے ، یہ کوئی مشکل چیز نہیں ہے ، یہ ایک طاقت ہے اور روح کی طرف سے ہے۔ جب یہ روح اس نعمت میں متحرک ہوجاتی ہے تو رحمت کا نزول ہوتا ہے یہ رحمت ہر ایک کی روح کو اپنی لپیٹ میں لیتی ہے اور اسے فوراً ہی اس بحر میں کھینچ لیتی ہے۔ انہیںؒ آپ کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔ انہیںؒ آپ کی قابلیت کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کا تفکر آپ کو یہ احساس دلانا تھا کہ کیا ہو رہا ہے؟ آپ کیا کر رہے ہو؟ آپ کیا مشاہدہ کر رہے ہو؟ لہذا ، آپ حیا محسوس کرتے ہیں کہ وہ مجھے حقائق سے غسل دے رہے ہیں،سجا رہے ہیں،سنوار رہے ہیں، اور اگر میں اس زمین پر 1500 ، 1700 برس تک بھی زندہ رہتا تو بھی میں یہ سب کبھی اپنی نمازوں سے حاصل نہ کر پاتا، میں کبھی بھی یہ اپنے رمضان(روزوں) سے حاصل نہ کر پاتا۔
Means then taffakur is the way in which to contemplate, lock your heart, I’m nothing and as soon as they speak everything from the Kawthar is flowing through and their speech is strong enough to grab your soul and immediately pull you into that reality and put you and bathe you into that Kawthar. It’s not something small, it’s not something difficult, it’s a power and a qudra from the soul. When that soul is activated in this blessing is coming down that blessing grabs everyone’s soul and immediately pulls it back into that ocean. They don’t need your permission; they don’t need your ability. Your taffakur was to give you a sense of what’s happening? What are you doing? What are you experiencing? So, that you feel a shyness that they’re dressing me, blessing me, putting me and bathing me into realities that if I would have lived 1500, 1700 years on this earth I would have never got that with my salah, I wouldn’t have gotten that with my Ramadan.
کوئی عمل ایسا نہیں جسے کر کے کوئی اسے حاصل کر سکے اور اسی لئے اللہ (عزوجل) فرماتا ہے کہ جس کو میں نے نور دیا میں نے نور دیا ،جسے میں نے نور نہیں دیا اُس کے پاس نور نہیں ہے ، اُس کے پاس حقیقت نہیں ہے۔ اگر اللہ نے حقیقت عطا فرمائی، تو یہ ایک نعمت اور اللہ (عزوجل) کا تحفہ ہے۔ تو ، اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں عالمِ نوری کی ہر شے کو یاد رکھنا اور سوچنا ہے۔ہم جس کوثر کی تلاش میں ہیں اور شباب(جوانی) کا یہ چشمہ جس تک لوگ پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں یہ پہلے سے ہی یہاں موجود ہے۔آپ اپنی روح کو اس تک لانے کیلئے صرف اس کو بیدار کریں،کہ یا ربی ! مجھے انؒ کے کوثر سے سیراب فرما۔یعنی اسی لئے نعت( کے اشعار میں )یہ بیان ہو رہا تھا کہ وہ (معارف )بیٹھے بیٹھے کوثر سے جام نوش فرما رہے تھے اور اس مشاہدے کی بے حد خوبصورتی جسے وہ محسوس کر رہے تھے ( ان اشعار میں بیان ہوئی ہے ) اور یہی وجہ ہے کہ جب آپ یہ نعتیں سنتے ہو جو کہ سیکڑوں سال پہلے (لکھی گئی ہیں )اور آج بھی آپکو اُس راستے کی تعلیم (رہنمائی ) دیتی ہیں،جس پر آپ چل رہے ہو۔
No amal anyone can do that can achieve that and that’s why Allah (AJ) says whom we gave the light, we gave the light, whom we didn’t give the light they have no light, they don’t have that reality. If Allah gave the reality, it’s a nehmat and a gift from Allah (AJ). So, means that we have to remember and think of everything from this world of light. The Kawthar that we are seeking and this fountain of youth that people are trying to reach to it’s already there. You just open your soul, to bring it in that Ya Rabbi let me to drink from their Kawthar. Means and that’s why that Naat was saying cause he was sitting and drinking from the Kawthar and his immense beauty of what he’s experiencing and that’s why when you hear these Naats from hundreds of years ago and then been taught today you know that path that you’re on.
کیونکہ وہ اس کوثر سے سیراب ہوتے ہیں اور پھر اللہ (عزو جل) فرماتا ہے، باہر جائیے اور تعلیم دیجئے۔ باہر جائیے اور اپنے طلباء سے فرمائیں کہ وہ ایک (خالی ) پیالہ لے آئیں۔ اس راستے کہ طالب بنیں ، اس کوثر سے سیراب ہوں اور اچھے طالب علم بن جائیں کہ آپ نے ( پیالہ بھر) لیا ؛ آپ نے اسے سمجھا؛ آپ نے اِسے اپنی روح میں جذب کر لیا؛ اور اب تم وہ بن جاتے ہو جو دراصل کوثر ( کوثری حقائق) پروس رہا ہے۔ تم ساقی بن گئے – جو کہ سب (کے پیالے ) بھرتا ہے ۔
جی چاہے تو شیشہ بن جا، جی چاہے پیمانہ بن جا
شیشہ پیمانہ كیا بننا، مے بن جا ،میخانہ بن جا
Cause they drink in that Kawthar and then Allah (AJ) (say) go out and teach. Go out and tell your students to come with a cup. Be a student in the way to take from their Kawthar and be such a good student that you took, you took, you understand it, you absorbed it with your soul and now you become the one whom pouring the Kawthar. You become Saaqi— the one whom is pouring for everyone.
اور وہ لوگ جو اس حقیقت سے سیراب ہورہے ہیں ، وہ اس حقیقت میں شرابور ہیں۔ مہ خانہ سے مراد ہے، ان کا گھر اور خانقاہ/زاویہ اسی وجہ سے ہم اسے کوئی اور(نام ) نہیں دیتے ، خانقاہ سے مراد آقا ( روحانی پیشوا) کا گھر ہے ، جہاں ہر شخص اُس انرجی سے شرابور ہے۔ اور اب (آج کے دور میں ) انکا گھر کوئی بھی ایسا گھر ہے جو( اُنہیں آن لائن) دیکھ رہا ہے اور سن رہا ہے۔ وہ ہر ایک تک پہنچ سکتے ہیں۔ جو بھی سننے کے لئے اپنا دل کھولتا ہے وہ وہاں موجود ہر ایک کو اور آس پاس کا سب کچھ جکڑ سکتے ہے۔ یہاں تک کہ پالتو جانور بھی سن رہے ہیں۔ اگر کسی نے کوئی پالتو جانور رکھا ہے ، تو شاید وہ بیٹھے ہوئے سن رہے ہیں اور اور دیکھ رہے ہیں، وہ انسان سے بھی زیادہ متوجہ اور زیادہ اٹیون (ہم آہنگ) ہو جاتے ہیں۔ وہ فیض اور برکت نواز رہے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ تم کیوں ساقی نہیں بن جاتے اور اب اسے (طریقت کو ) اپنی زندگی میں اس قدر سنجیدہ لیں کہ آپ اسے سیکھنا چاہیں، آپ اس کا حصہ بننا چاہیں اور آپ اسے–اس کوثر (کوثری حقائق کو)– لوگوں تک پہنچانا شروع کریں۔
And those whom drinking of that reality, they’re drunk in that reality. The may مہ, the maykhana means their house and the khanaqah this is why we don’t call it something else, the khanaqah means in the home of the Agha (Master) everybody is drunk from the energy and their home is any home that is watching and listening. They can reach to anyone. Anyone who opens their heart to listen, they’re in there grabbing everyone and anything around. Even the pets are listening. If anyone has a pet, they’re sitting and probably listening and watching more attuned, more attentive than even the Insan. They’re dressing and blessing and say that why you don’t become Saaqi and now take it so serious in your life that you want to learn it, you want to be from it and you’re going to begin to dispense it to people, this Kawthar.
پھر ( یہ نعت ) بیان کرتی ہے کہ یہ ایسی راہ ہے کہ ہم سب اس چراغ (شمع) کے پاس آتے ہیں ( اور ) ہم سب محبت میں ، اس چراغ کے گرد منڈلاتے ہیں۔ ہمیں احساس ہے کہ یہ (اولیااللہ) عاشقین ہیں ، ان کا دل آگ کی طرح بھڑک رہا ہے اور ان کی روح کوثر ( کے چشمے) پر بیٹھی ہے اور اگر وہ اپنے لب ہائے مبارک وا فرماتے(زبان کھولتے) ہیں تو اس کوثر سے سب فیض دیتے ہیں۔۔ وہ حی القیوم ہیں کیونکہ وہ حق بات کرتے ہیں، دماغ سے نہیں بولتے لیکن ان کی آزمائش اور امتحان لیے گئے ہیں۔ 20-30 سال تک انہیں گردش ایام میں پیسا گیا ہے ۔ ہم بعد میں آج رات اس گفتگو میں جائیں گے۔ ہم بیان کر چکے کہ (منزلِ) معرفت کی زکوۃ ہے ، (منزل ِ)حقیقت کی زکوٰۃ پیسے سے ادا نہیں ہوتی یہ بالکل مختلف حقیقت ہے۔ لہذا ، جب وہ اس کوثر سے پیتے ہیں ، تب وہ سب کی اس طرح آنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں جیسے نعت شریف میں بیان ہو رہا ہے ، آؤ اور ہماری آگ (آتشِ محبت ) کے گرد ، چاروں طرف جمع ہو جاؤ۔ ہمارے دیوان میں آؤ ، ان دیوانوں کی انجمن میں آؤ، جنہیں اپنی دنیا میں دلچسپی نہیں رہی ، وہ اس محبت میں گم ہیں اور اللہ (عزوجل) سے التجا کر رہے ہیں کہ وہ انہیں سیدنا محمد (ﷺ) کے ساتھ محفل عطا فرمائیں۔
Then describes then the path is that we all come in this chirag, we’re all coming around this chirag of love. We realize that these are ashiqeen, their heart is burning like a fire and their soul is sitting in the Kawthar and if they open their mouth, everything is being dressed from this Kawthar. They are Hayyu-ya-Qayyum cause they speak Haq not from head but they have been tried and tested– 20-30 years of pounding, crushing. We’ll go into that talk later tonight. We said that the zakat of Marifah, the zakat of haqiqa is not the giving of your money. It’s a completely different reality. So, when they drink from that Kawthar, they then encourage everybody come like that Naat shareef is saying come now and gather around our fire. Come into our Divanah, the divan the association of those whom they’re not interested in their dunya, they’re lost in this love and begging Allah (AJ) to grant them an audience with Sayyidina Muhammad ﷺ.
بے پناہ محبت میں مبتلا ہیں کہ اگر ساری دنیا ٹوٹ بکھر رہی ہے تو انہیں اس سے کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ اس وقت ( اس دور میں) ، میرے آقا کی بادشاہت قائم ہونے جارہی ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ وہ اس ظہور کیلئے تیار ہوجائیں۔ نعت بیان کر رہی ہے کہ پھر پروانے کی طرح بن جاؤ، کیونکہ ہم پروانے کی طرح منڈلا رہے ہیں پھر جب انہوں نے پروانے کی طرف دیکھا تو وہ کہتے ہیں عجیب ، یہ پروانہ خود کو شعلے میں جلا دیتا ہے ، یہ شعلے میں جا کر (اس پر قربان ہو) جاتا ہے۔ یہ وہی( بات) ہے جو ہم نے (منزل ِ ) معارفت کی زکوٰۃ کے بارے میں کی تھی۔ پروانہ صرف آگ کے گرد چکر نہیں کاٹتا،( سالک نہ صرف ) یہ کہتے ہیں کہ میں اس گروہ کو پسند کرتا ہوں ، میں آتا ہوں، میں انکے کباب کھاتا ہوں ، میں ان کے ساتھ چائے بھی پیتا ہے لیکن اصلی پروانہ (سالک ) وہ کہتا نہیں درحقیقت میں یہاں جا کر اور شعلے میں جلتا ہوں۔ وہ خود قربانیاں دیتا ہے۔ وہ خدمت کی زندگی گزارنا سیکھتا ہے یا خدمت کی زندگی گزارتا سیکھتی ہے۔ جیسے ہی وہ اس خدمت میں داخل ہوں گے اور وہ (محبت میں )جلنے لگیں گے۔
سیكھ ذہینؔ كے دل سے جلنا، كاہے كو ہر شمع پہ جلنا
اپنی آگ میں خود جل جائے تُو ایسا پروانہ بن جا
Intoxicated with an immense love that if all the world is collapsing they got no problem with it cause time, the kingdom of my lord is coming down and it’s time to get ready for that appearance. The Naat is saying then be like the moth cause we’re coming like a moth then when they looked at the moth, they say ajeeb, this moth, it burns itself into the flame, it goes into the flame. This what we talked about the zakat of marifah. The moth not only goes around the fire, say I like this group, I come I eat their kabab, I have some tea with them but the real moth he says no actually I want to go now and burn in the flame. He self-sacrifices. He learns to live a life or she live a life of service. As soon as they enter into that service and they begin to burn.
پھر وہ شیخ کیا بیان فرما رہے ہیں کہ تمہارے دل میں وہ آگ کیوں نہیں ہے؟ نہ صرف جلنے والا پروانہ بلکہ حقیقی آگ بن جاؤجو (پروانے کے ) جلنے کا سبب بنتی ہے ۔ اب آپ ( منزلِ ) حقیقت کی زکاۃ دے رہے ہیں۔ آپ اپنی قربانی دینا شروع کردیں گے ۔ آپ اپنی رائے اور اپنی کمنٹ نہیں دیتے ، آپ نہیں کرتے، کسی کو آپکے تبصرے کی پرواہ نہیں ۔ 'مجھے ایسا محسوس ہوا ، مجھے ایسا محسوس ہوا…'آپ کو تو (آتشِ محبت میں ) مرنا اور جل جانا ہے ۔ میں نے پروانے کو شکایت کرتے نہیں سنا۔ یہاں تک کہ تم اپنی (صفائی) میں جواز نہیں پیش کرتے یا آپ جواب دینے کا راستہ نہیں ڈھونڈھتے۔ آپ ہمیشہ قصوروار ہیں! کوئی فرق نہیں پڑتا سب آپ کو کیا کہتے ہیں۔ آپ نے کچھ غلط کیا ، آپ کہتے ہیں ، "آپ ٹھیک ہیں ، میں قصوروار ہوں ، میں جل رہا ہوں۔" میں اپنی صفائی پیش نہیں کرتا اور نہ خود کو کریڈٹ دیتا ہوں۔ مطلب ہے کہ وہ جل رہے ہیں ، جل رہے ہیں ، جل رہے ہیں یہاں تک کہ آخرکار شیخ جو دوسرے کنارے کھڑے ہیں ، فرما دیتے ہیں ، اب تم کوثری ہو۔ تم نہ صرف صراحی بن گئے ( جو حقائق کی مہ ) انڈیلتی ہے، بلکہ تم در حقیقت ، حقیقت بن گئے ہیں ، تم کوثری ہو ، تم محض زبان کھولتے ہو اور ہر ایک ان (الفاظ کی ) حقیقت سے فیض اُٹھائے گا۔
Then what that shaykh is saying then why you don’t even have that fire within your heart. Not only be the moth that burned but the actual fire that causing the burn. Now you’re at the zakat of haqiqa. You begin to sacrifice yourself. You don’t put your opinion and your comment, you don’t, nobody cares about the comment. I felt like this, I felt like this…. you were supposed to die and burn. I don’t hear the moth complaining. You don’t even justify yourself. Give yourself a way to answer for it. You’re always guilty no matter what anyone says to you. You did something wrong, say, “You’re right, I’m guilty, I’m burning now.” I don’t justify myself and give myself a credit. Means they’re burning, burning, burning until the shaykh at the end says then now you’re from the Kawthar. You’re not only the vessel pouring it, you actually became the reality, you are Kawthari, you merely open your mouth and everybody will be dressed from that reality.
جو کچھ بھی وہ کھاتے ہیں وہ اس حقیقت سے فیض لیتا ہے۔ جو کچھ بھی وہ پیتے ہیں اس حقیقت سے فیض پاتے ہیں اور ہر چیز میں اللہ ( عزوجل ) کی بے انتہا نعمت اور تحفہ ملتا ہے جو انہیں سیدنا محمد (ﷺ)کی بارگاہ میں واپس لے جاتا ہے، داخلی راستے پر نہیں ، داخلی (دروازے) پر نہیں بلکہ سیدنا محمد (ﷺ) کے قلب اقدس کی گہرائی" منزل قرآن" میں۔
Whatever they eat is dressed from that reality. Whatever they drink is dressed from that reality and everything has an immense gift and nehmat from Allah (AJ) that bring them back into the presence of Sayyidina Muhammad ﷺ not at the entry, not at the entry but from the depth of the holy heart of Sayyidina Muhammad ﷺ, Manzil Quran.
وہ خوبصورت دل جس میں حقائق اور قرآن مجید (کے انوارت ) پھوٹ رہے ہیں ، اللہ (عزوجل ) ہمیں واپس اس سوراخ پر اس دل کی طرف پکارتا ہے ، جو اس حقیقت کا مرکز ہے۔ یہ کوثری (چشمہ) " محمدن ہارٹ " کے مرکز ، قلب المحمدیہ( ﷺ) سے بہہ رہا ہے۔ تو ، یہ کہیں اور سے جاری نہیں ہے۔ یہ جوہر کے جوہر کا جوہر ہے۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ (عزوجل ) ہمیں اس حقیقت کا ادراک عطا کرے اور ہمیں اس کا ذائقہ چکھنے کی توفیق عطا کرے۔ جب وہ خطاب کرتے ہیں تو آپ کو آنکھیں بند کر کے اور تقریر کو محسوس کرنا ہوتا ہے۔ ان کی تقریر سے وہ آپ کو کھینچ لیں گے۔ بہت سارے (طلبہ) ہیں جو قریب اور دور ہیں۔ جیسے ہی وہ ( اولیاءاللہ) خطاب کرتے ہیں وہ "حال " محسوس کرتے ہیں اور شیخ انھیں (سفر پر ) لے جا رہے ہیں ، ہر ایک کو اُس مقام پر لے جا رہے ہیں لیکن جن لوگوں کو اللہ نے عطا کیا ہے اور ان کے اعمال ( آداب ) مضبوط ہیں ، وہ اس کا مشاہدہ کر رہے ہیں ، چکھتے ہیں اور محسوس کررہے ہیں کیونکہ یہ راستہ ایک حقیقت ہے
That beatific heart in which emanating the realities and the holy Quran emanating from it, Allah (AJ) calling us back to the hole, to that heart, the center of that reality. That Kawthari is flowing from the center of the Muhammadan Heart, Qalb al-Muhammadiyah. So, it’s not from somewhere else. It’s the essence of the essence of the essence. We pray that Allah (AJ) give us an understanding of that reality grant us to taste it. (Ameen) When they speaking all you have to do is close your eyes and feel the speech. with their speech they will pull you in, there are many, near and far. As soon as they speak they’re in ha’al feeling and the shaykh is taking them, taking everyone to that location but those whom Allah granted and their practices are strong, they’re witnessing, tasting and feeling it because the path is real.
اسی لئے ہم اسے راہِ ذوق کہتے ہیں ، یہ چکھنے کا راستہ ہے۔ اُن کا "علم الیقین " جاری ہے ، اُن کے "عین الیقین" نے آپکو یہ سکھایا کہ یہ جسمانی آنکھیں نہیں ہیں ، اپنی جسمانی آنکھیں بند کرنے کا طریقہ سیکھیں اور "حق الیقین " فورا ہی روحوں کو اپنی گرفت میں لے لیتا ہے اور اسے واپس کھینچ لیتا ہے – سوچ کی رفتار سے بھی تیز ۔ ہم نے یہ بیان کیا ہے کہ محبت اور یہ طاقت سمجھ سے بالاتر ہے اور جگہ (مکان) اور وقت (زمان) سے پرے ہے ۔ کوئی جگہ اور وقت نہیں ہے ، جو انہیں حقیقت میں سفر سے روک سکے جیسے ہی یہ (حقیقت) کھلتی ہے ، ان ( اولیااللہ )نے سب کو اس سمندر میں ڈال دیا اور وہ اس سمندر سے سیراب ہو رہے ہیں ، وہ اس سمندر میں تیر رہے ہیں۔ پھر وہ یہ تجویز کرنے لگتے ہیں کہ آپ کیوں اپنا تفکر اور غور و فکر نہیں کرتے ؟ ہوسکتا ہے کہ پھر آپ اس شئے کی قدر کرسکیں جس کا فیض آپکو ملتا ہے اور آپ جاہل نہیں رہیں گے، جب آپ کو ان تمام حقائق سے ڈھانپا جاتا ہے اور آپ انہیں 2 سیکنڈ میں بیچ دیتے ہیں اور آپ ہر 5 منٹ میں ہر چیز کے بارے میں شکایت کرتے ہیں۔ اگر آپ واقعی سمجھتے اور محسوس کرتے ہیں کہ کس شئے سے آپ کو ڈھانپا جا رہاہے ، تو آپ اس آگ کی طرف (دیوانہ وار) لپکنے والا پروانہ بن جایئنگے اور آپ محبت اور سیدنا محمد (ﷺ) کی خاطر ہر قسم کی مشکل قبول کریں گے۔
That’s why we call it the path of zauq, it’s a path of tasting. Their ilm-ul yaqeen is moving. Their ayn al-yaqeen taught you it’s not the physical eyes, learn how to close your physical eyes and the Haq al-yaqeen immediately grabs the souls and pulls it back, faster than the speed of thought that’s we said this love and this power is beyond understanding and beyond space and time. There is no space and time, that stops them in their travel from that reality, as soon as, it opens immediately, they put everyone into that ocean and they’re drinking in that ocean, they’re swimming in that ocean. Then they begin to recommend why you don’t make your taffakur and contemplation. So, maybe then you can appreciate what you’ve been dressed with and you wont be like jahl where you’re being dressed by all these realities and you sell them in 2 seconds and you complain about everything every other 5 seconds. If you truly understood and felt what you’ve been dressed with, you would be a moth running into the fire and you would accept every type of difficulty for the love and sake of Sayyidina Muhammad ﷺ.
Subhana rabbika rabbil 'izzati amma yasifun wa salamun alal mursalin wal hamdulillahi rabbil 'alamin Bi hurmati Muhammad al Mustafa wa bi siri surat al Fatiha 🌹🌻🌼🌸
السید شیخ نورجان میر احمدی نقشبندی (ق)
Watch Link:
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=255526628779152&id=273797535979854