Urdu – The importance of the cycle of the moon and realities of guidance: بِسْمِ اللہ …
The importance of the cycle of the moon and realities of guidance:
بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ۞
اللہ عزوجل کے نام سے شروع کرتا ہوں جو نہایت مہربان رحم کرنے والا ہے ۔
"اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَعَلیٰ آلِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدْ"
شیخ سید نورجان میراحمدی نقشبندی [ق] کے ۳ مئی ۲۰۲۰ کے خطاب سے اقتباس
سوال: کیا چاند کے مراحل( ایام ) انسان کو جسمانی اور روحانی طور پر متاثر کرتے ہیں؟(ایسے میں) اپنی حفاظت کیسے کی جائے؟
سیدی : کوئی شک نہیں ، ہر چیز حقائق تلاش کرنے والے (سالک)کو متاثر کرتی ہے۔ چاند ایک حقیقت ہے۔ سورج ایک حقیقت ہے۔ ہمارے پاس سورج اور چاند (کے حوالے سے بیان کی ویڈیوز) پلے لسٹ موجود ہے۔ والشمس والقمر ۔سورج نمائندہ ہے ، نور المحمد (ﷺ) کا اور (وہ ) نور ، (جو )دائمی نورِ ھدایت ہے ۔ چاند قمرون کی نمائندگی کرتا ہے ، جو اولیاء اللہ ، اولی الامر ہیں۔ اور انہوں نے ایک راستہ اختیار کیا جس میں چاند ہمیشہ سورج کی پیروی کرتا ہے اور کسی اور چیز میں مصروف نہیں ہوتا۔ انہوں نے سورج کی اتنی پیروی کی کہ سورج نے اُن ( کی ہستی) سے سب کچھ جلا کر مٹا دیا۔ اور اس کے نتیجے میں، وہ سورج کی پاک روشنی(نور) کو مخلوق کی طرف موڑ دیتے ہیں (ریفلیکٹ کرتے ہیں) ۔ اس زمین پر سورج ، چاند اور زمین کی حکمرانی ہے۔ زمین عوام ہے ، چاند ھدایت ہے اور سورج نور ہے ۔( وہ ) دائمی نور جسے اللہ (عزوجل) سیدنا محمد (ﷺ) کے قلبِ مبارک کے ذریعے ریفلیکٹ ( عکاسی ) فرماتا ہے ،(یہ)ابدیت کی نمائندگی کرتا ہے۔ لہذا ، یقینی طور پر ، چاند کے ہر مرحلے کا انسان پر اثر پڑتا ہے۔.. کیونکہ چاند سے ہر دن کی ایک تجلی ہوتی ہے ، ہر دن کی ایک تجلی ہوتی ہے ۔ لہذا پہلا دن ، اور یہ قمری کیلنڈر ہے ، شمسی کیلنڈر نہیں۔ قمری کیلنڈر ، جیسے ہی پہلا دن آتا ہے ، یہ الف کے تحت ہے۔ اور "الف" سے متعلق جو کچھ بھی (حقیقت ) ہے وہ پہلا دن ہے۔ تو مہینے کے پہلے دن ایک طاقتور عزت ہے۔ کیوں کہ "الف" اُس دن کو، اُس یُوم کو ڈھانپ رہا ہے۔
Questioner: …Does phases of moon affect people physically and spiritually, how to protect ourselves?
Sayeddi:" …No doubt, everything effects the seeker of the realities. The moon is a reality. The sun is reality. We have a play list on the sun and the moon. Wa shams Wal qamar. The sun represents Nuru Muhammad (S) and the light, the eternal light of guidance. The moon represents Qamrun, which are the Awliya, the ulul-amar , and they took a path in which moon always follows the sun and is not busy with anything else. They followed the sun so much that the sun burned away everything from them and as a result they reflect that pure sun light out towards creation. This earth is governed by the sun, the moon and the earth. Earth are the people, moon is the guidance and sun is the light, the eternal light that Allah (Azzwajal) reflects through the heart of Sayedena Muhammad (S), represents eternity So definitely, every phase of the moon has an effect on Insan. ..Because every day has Tajali from the moon, every day has a Tajalli, so the first day, and this is the moon calendar, not the sunshine calendar. the Lunar calendar, as soon as the first day comes, it's under the Alif. And anything related to the Alif is that first day. So there is a mighty Izzah on the first day of the month. Cause the Alif is dressing that day, that youm.
پھر دوسرا دن "با" کے تحت ہے ، یہ ابجد آرڈر نہیں ہے۔ الف، یہ ریگولر الف ہے۔(ا)،(بَ)،(ثَ)۔لہذا آپ حروف کو اور پھر ایک(عدد) کو اور پھر دو(عدد) کو اور پھر حروف کو رکھیں، اس طرح ہم کسی پیمانے(سَکَیْلْ)کی طرح سمجھتے ہیں، آپ اسے پہیلی بوجھنے کا اشارہ سمجھیں،کہ دن آتا ہے ، یہ پانچواں قمری مہینہ ہے ، پانچواں قمری دن، پھر اس پانچویں دن کا کیا حرف ہے ؟ کونسا راز اس دن کو ڈھانپ رہا ہے؟ کیونکہ یاد رہے کہ یہ ھدایت ہے جو چاند سے آرہی ہے۔چنانچہ ہر روز آپ چاند کو دیکھ رہے ہیں ، یہ آپ کو ھدایت بھیج رہا ہے ، کس کی طرف سے؟
بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ۞
اللہ عزوجل کے نام سے شروع کرتا ہوں جو نہایت مہربان رحم کرنے والا ہے ۔
اِنَّاۤ اَنۡزَلۡنٰہُ فِیۡ لَیۡلَۃِ الۡقَدۡرِ ۚ
بیشک ہم نے اس (قرآن) کو شبِ قدر میں اتارا ہے،
وَمَاۤ اَدۡرٰىکَ مَا لَیۡلَۃُ الۡقَدۡرِ
اور آپ کیا سمجھے ہیں (کہ) شبِ قدر کیا ہے،
لَیۡلَۃُ الۡقَدۡرِ ۬ۙ خَیۡرٌ مِّنۡ اَلۡفِ شَہۡرٍ ؕ
شبِ قدر (فضیلت و برکت اور اَجر و ثواب میں) ہزار مہینوں سے بہتر ہے،
تَنَزَّلُ الۡمَلٰٓئِکَۃُ وَ الرُّوۡحُ فِیۡہَا بِاِذۡنِ رَبِّہِمۡ ۚ مِنۡ کُلِّ اَمۡرٍ
اس (رات) میں فرشتے اور روح الامین اپنے رب کے حکم سے (خیر و برکت کے) ہر امر کے ساتھ اترتے ہیں،
سَلٰمٌ ۟ۛ ہِیَ حَتّٰی مَطۡلَعِ الۡفَجۡرِ
یہ (رات) طلوعِ فجر تک (سراسر) سلامتی ہے،
لہذا اس کا مطلب ہے الروح ، الملائکہ—روح سے مراد اس سورج کا محمدی نمائندہ ہے جو روحِ محمدی(ﷺ) کی(ذمہ داری) اس سورج پر اُٹھاتا ہےحکم (امر) اسی روح پر نازل ہوتا ہے پھر ملائکہ پر، اور (پھر) اس پوری کہکشاں کا ہر "امر" گزر رہا ہے۔ یہ محمدن وائی فائی ، فایئو جی سے زیادہ طاقتور ہے ، اسی لئے اللہ (عزوجل) نے سورۃ یوسف میں سمجھایا ہے ، وہ (سیدنا یوسف ؑ) اپنے والد (سیدنا یعقوب ؑ) سے عرض کرتے ہیں ، میں نے دیکھا کہ ایک سورج اور چاند اور گیارہ سیاروں نےمجھے سجدہ کیا۔ یعنی سب میرے اختیار میں ہیں۔سجدہ کرنے سے مراد ہے کہ وہی وہ ہے جو اِس حقیقت پر ایک اختیار رکھتا ہے۔ لہذا یہ مقامات اور اسٹیشن(درجات) ہیں۔ پھر سورۃ القدر میں وہ بیان فرما رہا ہے کہ یہ طاقت " سَلَاْمٌ ھِیٰ " ایک وائی فائی کی طرح بہہ رہی ہے جو ہماری پوری کہکشاں کو چھوتی ہے۔ اور ہر کہکشاں کا ایک سورج ہے جو محمدی نمائندہ ہے ، وہ روح وہاں موجود ہے ،احکام لیتی ہوئی،کیونکہ اَطِیْعُوْ اللّٰه وَ اَطِیْعُوْ اَلْرَّسُوْلْ،(حکم)اَطِیْعُوْ اَلْرَّسُوْلْ سے لے کر تمام سورجوں تک جاتا ہے اور پہلے یہ انسان اور پھر ملائکہ تک جاتا ہے ، کیونکہ انسان کا درجہ فرشتوں سے اونچا ہے لہذا وہاں ایک کامل حقیقت کا انسان(انسانِ کامل) ہونا ضروری ہے۔ اس کی روح سیدنا محمد (ﷺ) کے نور سے ہے۔ اور اس کی روح سے فرشتوں پر ان کا حکم تقسیم کیا جاتا ہے ۔ فرشتوں سے لے کر ہر بُدَلَا(ابدال کی جمع)، نُجَابْ ، نُقَّابْ ، اَوْتَادَ الْاَخْیَارْ ، جن و الانس ، سب اللہ(عزوجل) کا امر وصول کرتے ہیں۔ یہاں ایک نظام ہے جس میں یہ اینرجیز بہہ رہی ہیں ۔ سب سے واضح طور پر ،(قمری) مہینے میں ایک تجلی ہوتی ہے اور ہم ہر دن کے حروف کو سمجھتے ہیں تب ہی ہم اس حقیقت کو سمجھنے لگیں گے کہ اس دن پر کیا (تجلی) ملبوس کی گئی، ان شاء اللہ ۔
Then the second day has to do with the “ba” , it's not the abjad order. alif it's the regular, alif..ba, tha , so you put the Huruf and then one and then two and then the haruf, that way we would understand like a scale , you keep it like a key for the puzzle, that the day comes, it's the fifth lunar month ,fifth lunar day then what's the huruf of that 5th day , what's the secret dressing that day. Cause remember it's a guidance coming through the moon. So every day you are seeing the moon , it's sending you a guidance. From who? So means the Ruh, the malaika, the Ruh being the Muhammadan representative of that sun who carried the Muhammadan soul on that sun . The order comes to that soul then Malaika , and every Amar in this whole galaxy is flowing through. That Muhammadan Wi-Fi, more powerful than the 5G , that's why Allah (AJ) gave in Surah al Yusuf, the understanding , he is saying to his father, I saw a sun and the moon and 11 planets made sajud to me. Means all are under my authority. Made sajud means he is the one that he is an authority over that reality, So these are Maqams and stations then in Surah Al Qadar, he is describing, this power, Salamun Hiyaa is flowing out like a wi-fi that's touches our entire galaxy and each galaxy has it's sun from the Muhammadan representative , that soul is there, taking the order cause Ati ullah, Ati ar Rasool, from ati-ar rasool goes to all the suns and first it goes to insaan and then Malaika,because insaan station is higher than angels so it has to be an insaan there of a perfect reality. His Ruh is from the light of Sayedna Muhammad (S). and from his sould is distributed out to the angel , their command , from the angels to every Budala, Nujab, Nuqab, Awtad al akhyar, jinn wal ins , all reciving the amr of Allah (Azwajal) There is a system in which these energies are flowing. The most definitely, the month has a tajali , and we understand the huruf of every day then we began to understand the reality of what being dressed on day in sha'Allah.
ہم بیان کر چکے کہ اگر ہم کوئی ایسا فارم بناتے ہیں جس میں تیس دن ہوں اور ان کے کالم میں حروف ہوں ، اسلامی حروف تہجی ، الف ، بَ ، تَ ، اور ہر حقیقت ان حروف میں ہے ، اور یہ کہ انتیسواں(29) دن جو لام + الف = لا ہے۔ قمری سائیکل (چاند کی گردش) اور اس کی اہمیت سمجھنے کیلئے ، ہم بہت ساری معلومات( کسانوں کے سالانہ رسالے سے ) لے سکتے ہیں جسے "فارمرز المینک "( کسانوں کی جنتری) کہا جاتا ہے ، جس سے (کسان ) رہنمائی لیا کرتے تھے ، جس کے زریعے چاند کی گردش دیکھ کر پودے لگاتے تھے۔ اور پہلے 14 تا 15 دن، چودھویں رات تک ، وہ دن ہیں جسے وہ روشن(سفید) راتیں کہتے ہیں۔ حروف کا تعلق سپیدی(سفیدی) اور روشنی(نور) سے ہے۔ اور 15 سے 29 دن تک ، ان کو تاریک راتیں سمجھا جاتا ہے۔چاند کی پیدائش کا دور ایک عزۃ ہے اور طاقت ہے کہ(جو) آتی ہے اور یہ تجلیات انسان پر کھلنا شروع ہوجاتی ہیں۔ کیونکہ یہ سورج سے آنے والا ایک اشارہ ہے۔ یہ اشارات چاند سے ٹکرا رہے ہیں اور چاند زمین پر رہنمائی کا ذمہ دار ہے۔ جب زمین پر سورج چمکتا ہے تو زمین میں مٹھاس آتی ہے۔ چاند پرورش کا ذمہ دار ہے ،زمین پر چمکتا ہے، اور اسی وجہ سے پودے چاندنی (چاند کی روشنی)سے اُگتے ہیں۔ یہ سورج کی روشنی سے مٹھاس پاتا ہے۔ تو یہ سمجھنے کے لئے ہم سفید روشنی،روشن ایام کے سائیکل میں ہیں ، جس میں چاند بڑھ رہا ہے اور اپنی تجلیات باہر پھیلا رہا ہے۔ پھر چاند کے گھٹنے(غروب) کے مرحلے میں ، موت کی آمد کے جیسے چاند کا تاریک دن آتا ہے ،تب تک جب تک چاند چھپ نہیں جاتا۔ چاند 29(انتیس) کو اوجھل ہوتا ہے تب وہ وقت ہوتا ہے جس میں کالا جادو کام کرتا ہے۔ یہ وہ رات ہے ، جو سب سے زیادہ خطرناک ہے، کیونکہ وہ روشنی زمین کو نہیں ٹکرا رہی اور یہ ان لوگوں کیلئے (اشارہ) ہے جو سمجھ رکھتے ہیں ، ایسا وقت جس میں خود کو چھپالیا جائے۔ اور لام + الف لا ہے ، کہ فنا کی حالت میں داخل ہوا جائے۔ اور یہ وہ دن ہے جس میں برائی اپنا راستہ اختیار کرتی ہے۔ چاند پر آنے والی طاقت کا براہ راست اثر زمین پر پڑتا ہے ، جب ہم زمین پر پڑنے والے اثر کا مطالعہ کرتے ہیں تو انسان کو یہ جان لینا چاہئے کہ وہ زمین کا صرف ایک عکس ہیں۔ زمین 70فیصد پانی ہے۔ تو چاند کا زمین پر اور اس کے پانی پر اثر پڑتا ہے ۔ چنانچہ چاند کے گھٹنے کا زمین کے(سمندروں کے)مدوجزر پر اثر ہوتا ہے۔حقیقتاً چاند کے سائیکل کی بِنا پر سمندر (کی سطح) میں اتار چڑھاؤ آتا ہے۔ لہذا اگر چاند کے ذریعے سمندر متاثر ہو رہا ہے تو پھر سوچئے کہ انسان اور ان کے خون کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔ ان کے وجود میں کیا ہورہا ہے ، (وہ ) اوقات جن میں خون منجمد ہے یا بہہ رہا ہے ، اینرجیز جو آرہی ہیں یا کچل رہی ہیں۔
We said that if we make a form that has thirty days and in their column is the alphabets , the Islamic alphabets, Alif, Baa, Taa, and every reality are in these haruf, and that the 29th day which is the Laam+Alif, the la. In the understanding of the moon cycle, it's important that we can take a lot of information from what we called the Farmers' Almanac, which used to be a source in which they would plant based on moon cycles and that the first, 14 to 15 days, by the fourteenth night, are what they called white nights. The haruf are related to white and light.
And from the 15 to the 29th days, those are considered dark nights. The cycle of the birth of the moon is a Izza'h and might that coming and these Tajalis began to open upon Insan. Because it's a ishrat coming from the sun. Its isharats are hitting the moon and moon is responsible for guidance on the earth. That when the sun shines upon the earth, the earth sweetens. The moon is responsible for raising, and that's vegetation is being grown by moonlight. It's sweeten by sunlight. So to understand that we are in the cycle of the white light, the white days, in which the moon is opening and bringing out it's Tajlis. Then in the phase of the moon closing like a death coming becomes a dark day of the moon, all the way towards the moon is hidden. The moon hidden on the 29th then is the time in which the black magic operate. That's the night, that is most dangerous, because that light is not hitting the earth and that is for those who understand, a time in which to hide themselves and Laam+Alif is Laa, that to enter into a state of annihilation and that is the day in which evilness takes its course. the power that is coming on to the moon has a direct effect on the earth, when we studies the effect it has on the earth, then insan has to know that they are just a reflection of the earth. The earth is 70% water. So the moon has affects upon the earth and its water. So the moon in its closeness has an effect upon the tide of the earth. The oceans actually come in and go back based on the moon cycle. So if the ocean is being effected by the moon then imagine what's happening with insan and their blood. What’s happening within their being, times in which the blood is restricted or flowing, energies that are coming or crushing.
یہ ساری حقیقتیں اس چاند کی گردش اور ان اینرجیز سے متعلق ہیں جو آرہی ہیں۔ مغربی ثقافت یہ سارے ڈریکولا اور ویمپائر اور ویروولف (انسانی شکل سے بھیڑیے کی شکل میں تبدیل ہونے والے کردار) کیوں دکھاتی ہے؟؟؟ کیونکہ ھدایت و رہنمائی کا یہ چاند سیدنا محمدﷺ سے متعلق ہے۔اور جب روشنی(نور) ظاہر ہوتی ہے تو ، یہ برائی کو شدید بھڑکا دیتی ہے۔ جب حق آتا ہے تو ، ہر باطل پر اثر پڑے گا اور اللہ (عزوجل) بیان کرتا ہے ،
وَقُلۡ جَآءَ الۡحَقُّ وَ زَہَقَ الۡبَاطِلُ ؕ اِنَّ الۡبَاطِلَ کَانَ زَہُوۡقًا ﴿۸۱﴾
(81 – الاسراء)
اور فرما دیجئے: حق آگیا اور باطل بھاگ گیا، بیشک باطل نے زائل و نابود ہی ہو جانا ہے،
(باطل) فطرتاً ریزہ ریزہ ہونے والا ہے، زھوقاً اور تباہ ہو رہا ہے۔ تو یہ سمجھنے کی بات یہ ہے کہ جب یہ محمدن نور اس زمین پر سب سے زیادہ چمکتا ہے۔ یہ وائٹ نائٹس(روشن راتیں)، پورے چاند (ماہِ کامل ، فل مون) ہیں۔ جب یہ نور آب و تاب سے چمکتا ہے تو شیطان کو سب سے زیادہ جلاتا ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ ویروولف اور ویمپائر اور ان تمام مخلوقات کے تصور سامنے آرہے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ انسان اپنے اندر جو بھی حقیقت چھپانے کی کوشش کرتا ہے ، یہ تجلی اتنی مضبوط ہے ،یہ اُس کو بے نقاب کرتی ہے۔ تو اس سے لوگوں میں موجود ہر برائی سامنے آتی ہے۔ مومنین کیلئے ، وہ( نہ قابل بیاں)خوشی محسوس کرتے ہیں ، جب پورا چاند ( ماہِ کامل) آتا ہے تو ، وہ اس نور کی تجلی کو محسوس کرتے ہیں جو زمین پر پڑتی ہے ، جن کے اندر برائی ہے ، اس پورے چاند(ماہِ کامل) کی وجہ سے یہ جل رہی ہے۔
All of these realities are related to this moon cycle and this energies that are coming. why western culture shows all these draculas and vampires and ware-wolfs, because this moon of guidance is related to Sayedena Muhammad {s}. And when the light appears , it aggravates, everything bad. When the Haq comes, every falsehood is going to be affected and Allah (Azzwajal) describes, falsehood by it's nature is crumbling, zahooka, and perishing. So this understanding is that when this Muhammadan Light shines brightest upon this earth. These are the White Knights, the Full Moon. That light, when it shines it's brightest,burns the shaytan the most. And that's why that concept of werewolf and vampires and all these creatures coming out. It means whatever Insaan tries to hide of a reality within themselve, these Tajalis so strong , it exposes it. So it brings out every wickedness that people have within themselve. For the believers, they feel an ecstasy, when the full moon comes, they feel the Tajali of this light that coming upon earth, those whom have badness within them, it's burning by that full moon.
یہی وجہ ہے کہ پھر بہت سارے لوگ ویروولف کی طرح ہوجاتے ہیں ، بالکل خودغرض پاگل(خبطی) لوگوں کی طرح۔کتے جیسے یعنی وہ صرف حملہ کرتے ہیں ، اور اسی وجہ سے وہ فلمیں ایک مارکیٹنگ کی طرح تھیں کہ اللہ (عزوجل) ہمیں یہ بتانا چاہتا ہے کہ جب نور آتا ہے تو ، لوگوں کی ہر برائی کو سامنے لاتا ہے۔ اور اسی بات کو سمجھنا ضروری ہے اسی لئے انہیں پاگل(خبطی) کہتے ہیں۔لیونیشن (lunation) کا مطلب ہے کہ ہر ایک کو معلوم تھا چاند سے آنے والی روشنی اور اشاعت لوگوں کو متاثر کررہی ہے۔ لیونیشن(خبطی پن) کیوں؟ اس لئے کہ تجلی انسان کی ہم آہنگی پر اثر انداز ہو رہی ہے ، یہ طاقتور آسمانی روشنی ہے جو آتی ہے ، جب ٹکراتی ہے تو سب کچھ مشتعل ہوجاتا ہے۔ انسان ، وہ بس کی طرح ہیں جس میں بہت ساری مخلوقات موجود ہے ، ان میں سے زیادہ تر منفی ہیں۔ تو تصور کیجیے جیسے آپ کے اندر ایک بے گھر ، پاگل ، منفی لوگوں سے بھری ہوئی ایک بس ہے اور اچانک اس پر روشنی چمکا دیں، کیا ہوتا ہے؟ ہر طرح کی خراب چیزیں (جو اندر ہیں) وہ لڑنا شروع کر دیتی ہیں اور پاگل ہوجاتی ہیں اور بس میں ایک افراتفری مچ جاتی ہے اور انسان اوتوبس ، (بس) کی طرح ہے ، جو ان تمام پاگل مسافروں کو لیے ہوئے ہے ، جیسے ہی یہ لائٹس مضبوط اور مضبوط تر ہونے لگتی ہیں ، وہ پاگل ہو جاتے ہیں۔( جیسے اس انگلش گانے میں ) وہ کہتے ہیں 'پاگلوں نے پاگل خانے پر قبضہ کر لیا ہے۔'کیونکہ وہ سب بس میں خاموشی سے بیٹھے تھے ، جب تک چاند پورا ہوا (اور ) تجلی سخت سے سخت ترین ہوتی گئی، تو وہ چیخ و پکار کرنے لگے ۔اور اس شخص کو آپ پاگل ، غصہ ہوتے ہوئے دیکھتے ہیں ، اسی وجہ سے چاند کی گردش پر، آپ کو تشدد ( جرائم ) میں تیزی نظر آتی ہے۔ زیادہ تر جرائم پورے چاند کے دن ہوتے ہیں۔ کیونکہ تمام پاگلوں پر تجلی پڑتی ہے ۔
That's why then many people become like warewolf, just like crazy mean people. Dogs, means they just attack, and that's why those movies were like a marketing that Allah (Azzwajal) wants us to know that when the light comes, it makes every badness of people to come out. And that's what is important to understand that's why call them lunatic. Lunation means that everyone knew before that the light and emanation coming from the moon is affecting people. Why lunation? Is because the Tajali is effecting the co-ordance of insaan , it's a powerful heavenly light that come, when it hit, everything become agitated, Insaan , they are like a bus that has many creatures within them, most of them negative. So imagine like you have a bus filled with homeless, crazy, negative people inside you and all of sudden flash this light. Make what happen? Everything bad inside they start to fight and go crazy and there is chaos onside the bus and insaan is like otobus (اتوبوس), like a bus, carrying all these crazy passengers, as soon as, these lights start to become stronger and stronger, they become lunatics, (song) they say that 'the lunatics have taken over the asylum.' Cause they were all quiet on the bus, until the Tajali gets stronger, stronger, stronger, by the full moon's coming, they are howling! and the person you see going crazy, angry, that's why then on the moon cycle, you see the spike in violence. Most amount of crimes are on the full moon days. Because all the crazies being hit by these Tajalis.
ان شاء اللہ ، ہم زیادہ سے زیادہ حکمت مانگتے ہیں۔ ہم اس سے ایک اچھی طرح ڈائی گرام تیار کرسکتے ہیں ، جو ہر دن کو ظاہر کرے اور حروف کی تجلی کو اور فلاں روشن دن اور تاریک دن ہیں اور (یوں)چاند کی گردش کو سمجھتے ہیں۔ جب جوار(مدوجزر) چڑھ رہا ہے ، بلڈ سسٹم پر اور انسان کے اندرونی نظام پر کیا اثر ہوتاہے۔ جب جوار(مدوجزر) اتر رہا ہے تو ، انسان کے اندرونی نظام میں کیا ہوتا ہے۔ ہم یونہی تنہا نہیں چھوڑ دیئے گئے۔ ہم ایک اینرجی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ہر چیز ہماری اینرجی کو مثبت انداز میں یا پھر منفی انداز میں متاثر کررہی ہے۔
وبحرمة محمد المصطفیٰ وبسر سورۃ الفاتحہ
In'sha Allah , we pray for more and more understanding. We can make a nice sort of diagram from it, that shows every day and the Tajali of the huruf and those are the white days and the dark days and understanding the cycle of the moon. When the tide is rising, what's happening onto the blood system and the internal system of insaan. When the tide is pulling, what's happening within the internal system of the insaan. We are not here left by ourselves. We are an energy being and everything is effecting our energy in a positive way, and in a negative way.Bi Hurmati Muhammad (s) Mustafa wa bisri surat al Fateha
Sayyed Shaykh Nurjan Mirahmadi Naqshbandi Q