
Urdu – Tawakkul– Make your Love like the Heart of the Bird نبی کریم ﷺ نے صحابی سے …
Tawakkul–
Make your Love like the Heart of the Bird
نبی کریم ﷺ نے صحابی سے فرمایا کہ (اللہ سے) اپنی محبت پرندے جیسی رکھیں جیسے پرندے کے دل ہوتاہے۔ علمائے کرام کو نبی کریم ﷺ کے اس فرمان کہ اپنی محبت کو پرندوں کے دل کی طرح بنا دینا کا مطلب سمجھ آگیا ۔ اور پھر اولیاءاکرام درس دینے تشریف لاتے ہیں کہ یہ پرندہ ، یہ چھوٹا سا پنچھی کبھی بھی شک نہیں کرتا کہ یہ اڑ نہیں سکے گا! یہ مخلوق آخرکیسے اُڑتی ہے؟ کیا سائنس(فزکس ) کا استاد بتائے گا (نہیں! وہ صرف تھیوری دےسکتا ہے )کہ پرندہ ہوا کے دوش( (air current پر اڑتا ہے ۔ اس پرندے کو اللہ (عزوجل) پر بے انتہا بھروسا ہے کیونکہ اللہ (عزوجل) نے اس کی تخلیق ( کے وقت ) پر ندےمیں پورا توکل بھر دیا تھا،اللہ کی ذات پر مکمل انحصار، اور ساری محبت اور پیار اللہ (عزوجل) سے ہے ۔ وہ محض اپنے پروں کو پھیلاتا ہے اور اللہ (عزوجل) کے حکم سے فرشتے پرندوں کی پرواز میں مدد کرتے ہیں۔ اور رسول اللہ ﷺاصحابہ کو روح کی حقیقت سکھا رہے تھے: کہ تم بھی (پرندوں کی طرح) اُڑ سکتے ہو!
تم اپنےمادی وجود اور ظاہری حدود کا علم پیچھےچھوڑ سکتے ہو اور تمہاری روح اُڑان بھرنے کے قابل ہو جائے گی اگر تم صرف اللہ کی ذات پر بھروسہ کرو اور اگر یہ خوبیاں چاہتے ہو تو اللہ (عزوجل) واقعتاً اچھا کردار (خوبیاں ) چاہتا ہے تو ، اللہ عزوجل ایک محبت عطا فرمائے گا! وہ محبت پہاڑ تک ہلا دیتی ہے ! اولیاء اللہ اہلِ محبت ہیں ، اُنکا یہی مطلب تھا کہ وہ پہاڑوں کو ہلاسکتے ہیں ، یعنی بارگاہِ خداوندی کی محبت ، اتنی طاہر، اتنی پاک ہے ، کہ وہ ہر چیز کو ہلا سکتی ہے۔ اگر اللہ ( عزوجل) کچھ پلٹنا چاہے تو کسی کی مجال نہیں کے اللہ کے راستے میں کھڑا ہو ! نہ تمہاری دعا کام آسکے گی، نہ تمہاری نماز مدد کرے گی ؛ نہ تمہاری زکوٰة سے فرق پڑے گا ؛ نہ ہی تمہارا روزہ اِسے ٹال سکے گا! تمہارا پیار اور اللہ (عزوجل) سے محبت ہے ، جو بندے کیلئے پہاڑوں(جیسی مشکلات اور آزمائش) غائب کر سکتی ہے!
"..جن لوگوں کے دل پرندوں کے دلوں کی طرح(توکل میں) ہوتے ہیں ، وہ جنت میں داخل ہوں گے … پرندہ اولیاء اللہ کی علامت ہے،کتنی بار ، جب ہم پرندوں کو دیکھتے ہیں ، تو وہ بہت ہی مقدس روحوں کی علامت اور مظہر ہوتے ہیں ، ان ارواح کو دیکھنے کی قابلیت ہمارے میں نہیں ، اور جب ہم انہیں دیکھنے کے لئے تیار نہیں ہوتے تو وہ پرندوں کی صورت میں نمودار ہوتے ہیں اور اسی وجہ سے جنت البقیع میں ہر طرف کبوتروں کا خوبصورت (منظر) پرندوں کا خوبصورت سمندر لگتاہے۔ اور کبھی کبھار بالکل درمیان میں ( ایک کبوتر بیٹھا )ہوتا ہے، جو پورا سفید رنگ کا ہوتا ہے! اور کبوتر ان قُبُور پر گندگی نہیں ڈالتے ، دیکھئیے اِن کبوتروں میں کتنا احترام اور تربیت ہے ، لیکن پرندہ اُس کی علامت ہے جو ہم نے پہلے بیان کیا تھا ، بے حد محبت ! اللہ (عزوجل) سے بے پناہ محبت ، اور یہی محبت ہے جو سر پر مشتمل نہیں اور اولیا اللہ تشریف لا کر جس پہلے ذکر کی تعلیم دیتے ہیں: ’لا الہ الا اللہ‘’ الا اللہ‘ دل کی طرف ! لہذا روحانی سلاسل درس دینے آتے ہیں کہ پہلا ذکر ہے "لا الہ الا اللہ" ہے ، " الا اللہ " دل کی ضرب دل میں ہے۔ اور دل اللہ (عزوجل) کا مسکن اور مکان ہے ، اور پھر اللہ عزوجل ہمیں تعلیم دیتا ہے:
میرا گھر صاف رکھو!
میرے گھر کو پاک رکھو!
میرے گھر کوغسل دو!
اور میرے گھر کا طواف کرو ، یعنی اپنے مادی وجود کو اپنے دل کی خواہش کے تابع کرو ، نہ کہ تمہارا دل جسم کی پیروی کرے۔ یہ دنیا ، یہ ظاہری دنیا ، سب کے دل کسی ایسی چیز کے پیچھے لگا دیتی ہے جو وہ جانتے بھی ہیں کہ ٹھیک نہیں۔ ایسے کام کرنے پہ مجبور کرتی ہے جو وہ جانتے ہیں کہ ٹھیک نہیں ہے اور اللہ (عزوجل) یاد دہانی کرا رہا ہے ، نہیں! اپنے مادی وجود کو ایسا کام کرنے پر مجبور کریں جو دُرست ہو اور جس سے اللہ (عزوجل) خوش ہوگا۔
پھر وہ ہمیں تعلیم دیتے ہیں کہ آپ کے سر(دماغ) کا سائزاہم نہیں ہے ، کیونکہ سر(دماغ)دراصل پریشانی کا باعث بننے والی چیز ہے لہذا پرندے کا دماغ ایک مٹر کے دانے جتنا ہوتا ہے ، اگرپرندے کے دماغ کی ساخت دیکھی جائے تو وہ ایک مٹر کی دانے جتنی ہوتی ہے ، تویہ بڑے سر (دماغ) والا انسان کچھ نہیں کرسکتا ؟
کیاوہ چیونٹی کی طرح (دور تلک ) بات اور گفتگو نہیں کرسکتا؟
کیاوہ پرندے کی طرح اُڑ نہیں سکتا؟
تو پھر کس لیئے محسوس کرتا ہے کہ وہ بڑا خاص ہے؟ جبکہ وہ اپنے بڑے دماغ سے کچھ بھی کرنے کے قابل نہیں ۔ تو آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) فرماتے ہیں کہ اگر آپ کو (اللہ عزوجل) سے پرندے کی طرح محبت ہے تو آپ بھی اہل جنت ہیں۔وہ پرندہ ان کیلئے ایک علامت کے طور یہ سکھانے آیا ہے کہ یہ آپ کے سر(دماغ) کا معاملہ نہیں ہے ، اپنا دماغ قابو کرنا سیکھیں ، اپنے دماغ کو تالا لگانا سیکھیں ، اور اللہ (عزوجل) کے نور اور محبت کو دل میں بسائیں ، دل کو طاقت کا وسیلہ(سر چشمہ) بنائیں ، پھر پرندہ کی مثال سامنے آتی ہے ، کہ آپکو اللہ (عزوجل) پر پورا بھروسہ کرنا ہوگا ، تب ہماری زندگی کی آزمائش شروع ہوتی ہے ، آپ اپنے پیسوں کی فکر کیوں کرتے ہیں؟ آپ کو اپنی زندگی کی ہر چیز کی فکر کیوں ہے ، آپ اس پرندے کی طرح کیوں نہیں ہیں جس کو قطعی طور پر کوئی فکر فاقہ نہیں ، وہ یہ بھی نہیں سوچتا کہ میں فضا میں 5000 فٹ اوپر ہوں اور اللہ مجھے مزید اُڑنے نہیں دے گا اور ……….. !!
اگر ہم زمین پر کسی لاٹھی پر چلتے ہیں تو آپ کو کوئی حرج نہیں ، اگر آپ وہی لاٹھی لیں اور اسے ہوا میں اچھالیں تو ، فورا ہی آپکو اندیشہ ہوگا کہ آپ چل نہیں پائیں گے، یہ خوف کیوں ؟ کیونکہ ، ( آپکو لگتا ہے کہ )میں گرنے والا ہوں!
پرندوں کو کوئی خوف کیوں نہیں ہوتا؟ وہ یہ(کیوں)نہیں سوچتے کہ کتنی اونچی اُڑان ہے اور (نہ سوچتے ہیں )کہ اللہ (عزوجل) اُن کے پر کاٹ دے گا اور وہ اگلے دو منٹ میں پرواز جاری نہیں رکھ سکیں گے ، لیکن ہمارا حال یہ ہے ! سب کچھ (خوف سے ) کہ شاید اللہ عزوجل مجھے کل کھانا نہیں کھلائے گا ، ہوسکتا ہے کہ میرا رزق دوبارہ آئے ہی نہ! شاید ایسا ہوسکتا ہے ،ویسا ہوسکتا ہے۔ ہر طرح کا خوف !!!
پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے لئے اِس چھوٹی سی مثال میں بیان فرمارہے ہیں ، جو درحقیقت ایک بہت بڑا سمندر ہے کیونکہ پرندہ اولیاء اللہ کی نمائندگی کررہا ہے! اور ان دیوانِ اولیا میں ، جب لوگ صحبت میں آس پاس پرندے دیکھتے ہیں ، اس سے مراد ہے کہ اولیاءاللہ ظاہر ہوچکے ہیں ، اور جب ہم مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جاتے ہیں ، اور متعدد بار پرندے آپکے کمرے کی کھڑکی پر آتے ہیں ، یعنی وہ اولیاءاللہ وہاں حاضرہوتے ہیں اور وہ آپکو پکار رہے ہیں، وہ اولیاءاکرام کی نمائندگی بھی کر سکتے ہیں ، یا خود پرندوں کی صورت پیش ہوسکتے ہیں۔ اور ان میں سے مور سیدنا محمد ﷺکی نمائندگی کرتا ہے ، جب ان کا دیوان سجتا ہے اور وہ سب پرندوں کی صورت موجود ہوتے ہیں ، اور تب نبی اکرم ﷺ کی روحانیات خوبصورت رنگوں سے مزین کھلتے ہوئے مور کے طور پر ظاہر ہوتی ہے۔ اور وہ پرندہ جو سیدنا مہدیؑ کی نمائندگی کرتا ہے فینکس ہے! جنگ کا پرندہ جو جلد آنے والا ہے ، وہ ایک الگ موضوع ہے۔ لیکن یہ پرندے – یہ توکل کی مثال ہیں ، یہ محبت میں ڈوبنے کی بات ہے! یہ دماغ کو زنجیر لگا کر اور دل کی ہتھکڑیاں کھولنے کے بارے میں ہے! ایمان رکھو اور اللہ (عزوجل) سب کچھ عنایت کرے گا اگر کردار اچھا ہے اور اگر محبت خالص ہے ۔ لہذا جب ہماری زندگی شک میں مبتلا ہوتی ہے تو شاید وجہ یہ ہے کہ ہم یہ نہیں سوچتے کہ ہماری محبت اور ہمارا کردار بہترین ہے ، اگر آپ کو یقین ہے کہ آپ کی محبت اللہ (عزوجل) کے لئے مخلص ہے اور آپ کو یقین ہے کہ آپ سیدنا محمد ﷺ سے اپنی قابلیت کے مطابق مخلص محبت رکھتے ہیں اور(دعاگو ہیں کہ) " اے میرے رب ، میں نہیں جانتا ، میں اب اپنی محبت مزید کس طرح ظاہر کروں"
اگر آپ اس درجے تک پہنچ جاتے ہیں تو آپکو کس بات کا ڈر ہے؟
اللہ (عزوجل) فرماتا ہے ، تم مجھ سے محبت کرتے ہو ، اور میں تم سے محبت کرتا ہوں! میں تمہاری جان نکال کر بھی تکلیف نہیں پہنچانا چاہتا ، تم سیدنا محمد ﷺ کے عاشقین (محبت کرنے والوں) میں سے ہیں ، میں تمہیں کھانا کیوں نہیں کھلاؤں گا ؟ میں تمہیں (رزق )کیوں نہیں دوں گا؟ میں تمہیں پناہ کیوں نہیں دوں گا؟ تم مجھ پر کیوں شک کرتے ہو؟ پھر یہ غم طاری ہو جاتا ہے۔ اور عشق و محبت کے یہ سارے گیت ، انھیں دکھ ہوتا ہے کہ میں اللہ (عزوجل) پر شک کرنے کی جسارت کیسے کرسکتا ہوں؟ لہذا جب بھی شک آتا ہے ، وہ یہ سکھا رہے ہیں کہ تمھاری محبت میں کچھ خرابی ہے!
اگر آپ محبت کو کامل ترین کرلیتے ہیں ، کہ آپ(ذاتِ حق کے سوا کسی پر) انحصار نہیں کرسکتے ہیں – اور اسی وجہ سے اولیاء اللہ جانتے ہیں کہ آپ اپنی نماز پر بھروسہ نہیں کرسکتے ، آپ اپنی زکوٰۃ پر بھروسہ نہیں کرسکتے ، آپ اپنے کسی عمل پر انحصار نہیں کرسکتے، آپ کو یہ احساس دلانے کیلئے کہ اللہ (عزوجل) ہر چیز مہیا کرنے والا ہے ، آپ کو اپنی ذات سے سچا (مخلص ) بننا ہوگا کہ میری نمازیں –اگر اللہ (عزوجل) میرا رزق، میری نماز کے ساتھ باندھ دیتا تو میں بہت بڑے خسارے میں پڑجاتا ، کیا میری نماز اتنی اچھی ہے کہ اس وجہ سے اللہ (عزوجل) میرا رزق بھیجے گا؟ کیا میرے امتحان اس لئے پاس ہوں گے ، کیونکہ میں نے دعا کی تھی؟ کیوں کہ میں نے روزہ رکھا تھا؟ نہیں تو! اس لئے کہ میں آپ سے پیار کرتا ہوں! میں آپ سے پیار کرتا ہوں ، میں آپکے رسولﷺ کو اپنی بہترین قابلیت کے مطابق بہت زیادہ پیار کرتا ہوں ، ممکن ہے کہ میں اُنھیں دوسرے شخص کے جیسے محبت نہیں کرتا ، "اے میرے رب ، میں اپنی پوری کوشش کر رہا ہوں کہ میں محبت کروں! میں چاہتا ہوں کہ میری محبت ظاہر ہو! اور میں اپنی محبت ظاہر کرنے جا رہا ہوں ، میں(ذکرونعت کی مجالس میں) شرکت کروں گا ، میں خدمت گُزاری کروں گا، میں کھانے کی اشیاء لاؤں گا ، میں اس محبت کو ظاہر کرنے جارہا ہوں ، تاکہ یہ کسی چیز سےظاہر ہو۔ شیخ آپ کے دل میں (چھپی) محبت ظاہر کرنے آئے ہیں اور اسے باہر نکالیں گے !
جب ہم میلاد کا جشن مناتے ہیں تو ، یہ ہماری کمیونٹی رسول اللہ ﷺ سے ہماری محبت اپنے ماتھے پر سجائے سب کو دکھا رہی ہے! محبت چھپی ہوئی نہیں ہوتی ! آپ کو محبت دکھانی ہے ، "اے میرے رب ، نظرِکرم فرمایئے، یہ 40 خاندان اور 30 خاندان آپکے حبیبﷺ کی محبت میں اکھٹے ہوئے ہیں ، یہ ایک تہوار منایئں گے اور سیدنا محمد ﷺکی محبت میں خوبصورتی کے جھنڈے لہرائیں گے" ۔ کوئی شک نہیں ، کہ اللہ عزوجل ایسی محبت قبول کرتا ہے! یعنی وہ مثال دے کر سکھاتے ہیں ، ایسی زندگی بسر کریں جس میں آپ اس محبت کا مظہر ہوں، اگر آپ اُن کا پیار رکھتے ہیں ، اگر آپ محبت رکھتے ہیں تو ، کسی چیز کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ، اگر آپ اس انداز میں پیار کرتے ہیں تو ، آپ کو اپنے تمام تر یقین دل وجان سے جاننا ہوگا کہ اللہ (عزوجل) آپ سے محبت کرتا ہے! اور جو کچھ بھی اللہ آپ کو بھیجتا ہے وہ ایک تحفہ ہے!! آپکو گلے لگانے کیلئے!! آپکو نورانی چادر اُوڑھانے کیلئے!! خوشبو سے معطر کرنے کیلئے !! کیونکہ تم اہل ِ عشق (عاشقین) میں سے ہو تم اُس سے محبت کرتے ہو ، جس سے اللہ (عزوجل) محبت کرتا ہے اور اللہ (عزوجل) سیدنا محمد ﷺسے محبت کرتا ہے!
شیخ نورجان میراحمدی نقشبندی (ق)
[Our Translation]
Tawakkul–
Make your Love like the Heart of the Bird
“…Prophet (s) told Sahabi that ‘make your Love like a bird, like the heart of the bird’ and Ulema came to understand that what Prophet (s) is meaning that make your love like the heart of the bird. And then Awliya comes and teach that the bird–it never occurs to this little bird that it cannot fly! How this creature flies? There is no physics teacher that can tell that wings is going to make and uplift current and that bird is going to fly. It has so much faith in Allah (Azwajal) because it was created with that complete Tawakul, complete reliance on Allah (Azwajal), complete Muhabbat and love for Allah (Azwajal). He merely moves his hands and Allah (Azwajal) provides angels that uplift it. And Prophet (s) was teaching companions reality of the soul: You Can Fly!
You can leave the physicality and understanding of your physicality and your soul can fly, if you only trust in Allah (Azwajal), if you want that characteristics that Allah (Azwajal) truly wants of good characteristics; Allah grants a love! That love can move mountains!
Auliya-Allah are the people of Muhabbat, that's what they meant that they can move mountains, means the love of Divinely Presence, so clean, so pure, that it can move everything. Nothing can stay in Allah’s way if Allah (Azwajal) wants something to move;
Not your prayer can move it,
Not your Salah can move it,
Not your Zaka't can move it,
Not your fasting can move it,
It's your love, and love for Allah (Azwajal), it can make the mountains to disappear for the servant!
“..People whose hearts are like the hearts of birds, they will enter into paradise… the bird is symbolic of Auliya-Allah, so many times, when we see birds around, they are a symbol and manifestations of very holy souls, that our ability is not to see these souls, and not prepared to see them and they appear as Birds and that's why all over Jannat al-Baqīʿ is a beautiful, like an ocean of beautiful birds, of these pigeons. And every now and then, there is one right in the middle, that's all white! And they don't put their body waste onto that grave area, how much they have ehtraam and training, but the bird symbolize what we said before, of an immense love! Immense love for Allah (Azwajal), and it is this love that’s not the head and Auliya-Allah come and teach the first zikr: ‘La ilaha il Allah’
La to the head that learn in your life to shut your head, your head is the thing that causing all your confusion, the head is where the Nafs resides, the Nafs becomes a partner with Shaytan, make shareek to come against Allah (Azwajal). So every confusion is in the head, so the Tariqa comes and the first zikr is ‘La ilaha il Allah’, ‘il Allah’into the heart . And the heart is the abode and house of Allah (Azwajal), and Allah (Azwajal) then takes and teaches us:
Clean My House!
Purify My House!
Wash My House!
And circumambulate My House, means make your body to move to the will of your heart, not your heart to follow the body. This Dunya, this material world (is) making everyone's heart to follow something (which) they know is not right. Do things, they know is not right and Allah (Azwajal) is reminding, no! Force your body to do which is correct and that will make Allah (Azwajal) to be happy.
Then they teach us it's not the size of your head, because head is actually the thing causing the problem so the bird has a pea brain, so physiology of the bird’s brain is like a pea–so this Insan with a big head can do nothing?
He cannot talk and communicate like an Ant!
He cannot fly like a Bird!
So what makes him to feel he is so special? With his big head he is not able to do anything. So then Prophet (s) say that if you have love, like a bird you are the people of paradise. That that bird comes to teach a symbol for them that it's not about your head, learn to shut your head off, learn to shut your head off, and bring the light and love of Allah (Azwajal) into the heart, make the heart to be a source of power, then the bird comes as an example, then you must be completely trusting in Allah (Azwajal), then this is where our life's testing comes, why are you concerned about your money? why are you concerned about anything in your life, why aren’t you like a bird that absolutely have no concern , it doesn’t even think that I’m 5000 feet in the air and Allah is going to not let me fly any more and………..!! If we walk on a stick on the ground, you have no problem, if you take the same stick and ? and putt it in the air, immediately your fear that you can't walk, why fear? Because, I am going to fall!
How the Bird has no fear? Not thinking that it's flying so high and that Allah (Azwajal) will cut it off and not be able to fly in the next two minutes, but for us! Everything is about maybe he is not going to feed me tomorrow, may be my Rizq won't come in again, may be this one happen, may be that one happen–every type of fear! Then Prophet (s) is describing for us, in this little example for us, which is a huge ocean because the bird is representing Auliya-Allah! And in these Diwaan, when people see in the association of birds around, means the Auliya have appeared, and we go to Makkah and Medinah, and many times the birds come on the window silt of your room, means they are Auliya there and they are calling upon you, they represent and can present themselves of these birds. And peacock of them is representation of Sayeddina Muhammad (S), when they have an association and they all are present as birds, and then Rohaniyat of the Prophet (s), when it appears as a Peacock with her full-bloom of beatific colours and bird that represent Sayedina Mahdi (AS) is the Phoenix! The Bird of war that is coming, that's a different subject. But this bird-it's about Tawakul, it's about having love! It's about shutting the head and opening the heart! Have faith and Allah (Azwajal) will provide everything if the character is good, if the love is good, hence when we have doubt in our life, it may be because we don't think that our love and our character is perfected, if you believe your love to be sincere for Allah (Azwajal) and you believe your love for Sayedina Muhammad (s) is sincere to your ability and “I don't know ya Rab, how can I show my love anymore and if you reach to that level”, what you have to fear for?
Allah (Azwajal) says, you love me, and I love you! I don't even want to harm you by taking your soul, you are from Ashiqeen(lovers) of Sayedina Muhammad (s), why am I not going to feed you? Why am I not going to provide you? Why am I not going to shelter you? Why is that you doubt me? Then it becomes like a sadness. And all these songs of Ishq and love, they feel sadness how could I dare doubt Allah (Azwajal)? So anytime the doubt comes, they are teaching there is something wrong in your love!
If you perfect the love, that you can’t rely– and that's why Awliya Allah know that– you can't rely on your Salah, you can't rely on your Zakat, you can't rely on any of your actions to make you feel that Allah (Azwajal) is going to provide everything, you have to be truthful to ourselves that my prayers, if Allah (Azwajal) wanted to give my sustenance based on my Salah, I’m in a big trouble, what makes my Salah to be so great that Allah (Azwajal) going to send sustenance for me? Why am I going to pass my test, because I prayed? Because I fasted? No. Because I love you! I love you, I love your Rasool (s) to the best of my ability, I may not be able to like love him like the next person, “Ya rabbi, I am trying my best to love! I want my love to manifest! And I am going to show my love, I am going to come, I am going to support , I am going to do, I am going to bring food, I am going to show so that love, it manifest in something.” The Sheikh come to take the love within your heart and bring it out!
When we do grand Melad, it's our community showing and putting our love on our sleeves! Love is not hidden. You have to show you love, “Ya Rabbi, Look at the band of 40 families and 30 families, it's going to put on a festival and a beautific sign of love of Sayedina Muhammad (s) to show our love and Allah (Azwajal), no doubt, accepts that love! So means they even teach by example, that make a life in which you manifest that love, if you have that love, if you have that love, there is nothing to worry about, if you love like that, you must know with all your heart and soul that Allah (Azwajal) loves you ! And everything Allah sends to you is like a gift to embrace you, to dress you, to fragrance you because you are from Ashiqeen that you love what Allah (AJ) loves, and Allah loves Syeddina Muhamamd (AJ)!
Sh. Nurjan Mirahmadi Naqshbandi (Q)