![Soul is like the She-Camel of Prophet Saleh [AS], nourish it with energy of Zikr...](https://nurmuhammad.com/wp-content/uploads/Urdu-Soul-is-like-the-She-Camel-of-Prophet-Saleh.jpeg)
Urdu – Soul is like the She-Camel of Prophet Saleh [AS], nourish it with energy of Zikr…
Soul is like the She-Camel of Prophet Saleh [AS], nourish it with energy of Zikr'Allah.
اَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ۞ بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ۞
وَ أَطیعُوا اللّٰهِ وَأَطیعُوا الرَّسُول وَأُولی الأمرِ مِنْکُمْ۞
اللہ کی پناہ مانگتا ہوں شیطان مردود سے۔اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں جو نہایت مہربان رحم کرنے والا ہے ۔اے ایمان والو! اللہ (عزوجل) کی اطاعت کرو اور رسول (ﷺ) کی اطاعت کرو اوراپنے میں سے (اہلِ حق) صاحبانِ اَمر کی۔
ہمیشہ اپنے نفس کیلئے ایک تاکید کہ اللہ (عزوجل) مثال دے کر درس دیتا ہے کہ حضرت صالح (علیہ سلام)، ان کی قوم ایک معجزہ چاہتے تھی اور اللہ(عزوجل) نے انکی قوم کیلئے اُونٹنی بھیجی۔ تو ، یہ ایک پہاڑ سے نکلی ، بہت بڑی اور ناقۃ (اونٹنی)— "نَاقَةُ اللَّه"اللہ (عزوجل) کا اونٹ۔ اولیاء اللہ ہمیں درس رہے ہیں یہ ہماری روح ہے۔ اور قرآن مجید میں مثال ہے کہ اللہ (عزوجل) نے فرمایا:' اگر میں یہ حقیقت دیتا ہوں ، تو تمہیں اسکا خیال رکھنا ہوگا، اُسے پانی تک رسائی دینا ہوگی اور اُسکے حقوق کا احترام کرنا ہوگا۔اور لوگوں کی برائی اور شر ( کی وجہ سے ) ، انھوں نے اس (اونٹنی) کا پانی روک دیا اور اللہ (عزوجل) نے جس مخلوق کو بھیجا تھا، آخر کار، اُسکی کونچیں (نس) کاٹ کر لنگڑا کردیا اور اسے ہلاک کردیا۔
﷽
وَإِلَىٰ ثَمُودَ أَخَاهُمْ صَالِحًا ۗ قَالَ يَا قَوْمِ اعْبُدُوا اللَّهَ مَا لَكُمْ مِنْ إِلَٰهٍ غَيْرُهُ ۖ قَدْ جَاءَتْكُمْ بَيِّنَةٌ مِنْ رَبِّكُمْ ۖ هَٰذِهِ نَاقَةُ اللَّهِ لَكُمْ آيَةً ۖ فَذَرُوهَا تَأْكُلْ فِي أَرْضِ اللَّهِ ۖ وَلَا تَمَسُّوهَا بِسُوءٍ فَيَأْخُذَكُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ۞
"اور (قومِ) ثمود کی طرف ان کے (قومی) بھائی صالح (علیہ السلام) کو (بھیجا)، انہوں نے کہا: اے میری قوم! اللہ کی عبادت کیا کرو، اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں، بیشک تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے ایک روشن دلیل آگئی ہے۔ یہ اللہ کی اونٹنی تمہارے لئے نشانی ہے، سو تم اسے (آزاد) چھوڑے رکھنا کہ اللہ کی زمین میں چَرتی رہے اور اسے برائی (کے ارادے) سے ہاتھ نہ لگانا ورنہ تمہیں دردناک عذاب آپکڑے گا۔"
سورۃ الاعراف (7) آیت 73
اور ہمارے لئے اونٹ ہماری روح ہے۔ہماری روح ایک ایسی شئے ہے جسے اللہ (عزوجل) نے ہماری ذمہ داری کے طور پر ہمیں دیا ہے، اور یہ ہماری ذات میں موجود ہے۔ ہمیں اسکی ضروریات کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔ یعنی اللہ (عزوجل) چاہتا ہے کہ ہم اس کی دیکھ بھال کریں، اسے چشمے، پانی تک پہنچائیں۔ اس کا مطلب ہے پھر اولیا اللہ آ کر درس دیتے ہیں کہ ، یہ ہماری روح ایک ذمہ داری ہے کہ تماسے ہلاک اور تباہ تو نہیں کرسکتے لیکن تم روح کو تکلیف پہنچانا شروع کرسکتے ہو۔ اور (عالم) ملکوت کی سمجھ اور ہمارے راستے کی کاملیت کا معانی یہ ہے کہ اللہ (عزوجل) ہمارے لئے کیا چاہتا ہے جب وہ ہمیں (اس راہ پر چلنے کی) ترغیب دیتا ہے کہ اس راستے پر چلو کہ سمجھ آ جائے : یہ تمہاری روح ایک انرجی اور روشنی ہے ۔ اسکی خوراک جسم کی خوراک جیسی نہیں ہے۔ اس کی انرجی کھانے کی انرجی جیسی نہیں ہے۔
Audhu Billahi Minash Shaitanir Rajeem (I seek refuge in Allah from satan, the cursed one)
Bismillahir Rahmanir Raheem (In the name of Allah the all Beneficent, the All merciful)
A reminder always for myself that Allah (AJ) teach by example. That the Prophet Salih (AS), his people wanted a miracle and Allah (AJ) sent for his people the she camel. So, it came from a mountain out, huge and Naqat (camel), Naqatullah, the camel of Allah (AJ), the Awliyaullah are teaching us is our soul. And the example in Quran that Allah (AJ) say, 'If I bring this reality, that you have to take care of her. She has to have access to water and to respect her rights.' And the badness and evilness of people, they denied her access to water and eventually hamstrung and killed the creature that Allah (AJ) has sent.
وَإِلَىٰ ثَمُودَ أَخَاهُمْ صَالِحًا ۗ قَالَ يَا قَوْمِ اعْبُدُوا اللَّهَ مَا لَكُمْ مِنْ إِلَٰهٍ غَيْرُهُ ۖ قَدْ جَاءَتْكُمْ بَيِّنَةٌ مِنْ رَبِّكُمْ ۖ هَٰذِهِ نَاقَةُ اللَّهِ لَكُمْ آيَةً ۖ فَذَرُوهَا تَأْكُلْ فِي أَرْضِ اللَّهِ ۖ وَلَا تَمَسُّوهَا بِسُوءٍ فَيَأْخُذَكُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ
Wa ilaa Samooda akhaahum Saalihaa; qaala yaa qawmi' budul laaha maa lakum min ilaahin ghairuhoo qad jaaa'atkum baiyinatum mir Rabbikum haazihee naaqatul laahi lakum Aayatan fazaroohaa ta'kul feee ardil laahi wa laa tamassoohaa bisooo'in fa ya'khuzakum 'azaabun aleem
To the Thamud people (We sent) Salih, one of their own brethren: He said: O my people! worship Allah: ye have no other god but Him. Now hath come unto you a clear (Sign) from your Lord! This she-camel of Allah is a Sign unto you: So leave her to graze in Allah´s earth, and let her come to no harm, or ye shall be seized with a grievous punishment. (The Heights 7:73)
And for us our soul is the camel. Our soul is something Allah (AJ) has given to us as our responsibility, and that it lies within our self. We are in need to take care of it is requirements. Means Allah (AJ) wants us to give her access to the fountain, to the water, to take care of her. Means then Awliyaullah coming and teaching that, this soul of ours is a responsibility that you cannot kill it and destroy it, but you can begin to torment the soul. And understanding of 'malakut' (heavenly realm) and understanding of the wholeness of our path is what Allah (AJ) wants for us when He inspires that, take this path to understand that this soul of yours is an energy and a light. It is food is not the same food of the body. It is energy is not the same the energy of the food.
لہذا ،(عالم) ملکوت ہمیں سکھانے کیلئے آتی ہے، روشنی کی دنیا ہمیں سکھا رہی ہے کہ یہ روح اور اس روح کی یہ انرجی، اسکی خوراک انرجی ہے ۔ اس کی خوراک حمدو ثنا٫ بیان کرنا اور اللہ (عزوجل) کا ذکر ہے۔ یہ روح کو برقرار رکھتا ہے ۔ روح کو تقویت بخشتا ہے۔ برقرار رکھنے سے مراد ہے کہ اسے طاقت دیتا ہے، اسکی اصل قدرۃ (طاقت) ہمیشہ اللہ (عزوجل) کے ہاتھ میں ہوتی ہے ، لیکن اس کو تقویت بخشنا اور امید دلانا، اسے طاقت عطا ہونا، اسے وہ دینا جو اللہ (عزوجل) کو مطلوب ہے— وہ ذکر، مراقبہ، تفکر (غور و فکر) ہے، یہ سب کچھ نماز میں ہونا چاہئے تھا۔ اور لوگ آخرزمان میں نماز توقائم کرنے لگے لیکن تفکر کی حالت میں نہ رہے۔ تو گویا صلاۃ (نماز) کوئی مختلف عمل بن گیا ۔ جبکہ پہلے مراقبہ اور صلاۃ (نماز) ایک ہی عمل تھا۔ ساٹھ ، ستر سال پہلے جب وہ صلاۃ (نماز) قائم کرتے تو وہ سب تفکر (غور و فکر) کرنے کے ماہر تھے ۔ ایسا نہیں تھا کہ یہ دو (مختلف عمل ) تھے ، یہ ایک ہی (بات) تھی۔ یعنی جس طرح وہ سانس لیتے ، جس طرح سے وہ ہوش میں ہو تے ( ہوش در دم ) ، جس طرح ان کا دل رابطے میں ہوا کرتا تھا ، ان کے تزکیہ اور طہارت کے اطوار، کہ جیسے ہی وہ صلاۃ (نماز) قائم کرتے ، پھر یہ نبی کریم (ﷺ) کی حقیقت بن جاتی ہے۔ ( آقا ﷺ کا فرمان ہے ) کہ اللہ (عزوجل) نے میرے لئے تین چیزوں کو عزیز بنایا : صلاۃ (نماز) میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے ۔ عطر اور خوشبو مجھے عزیز ہے۔ اور حقیقتِ نسواں میرے لئے عزیز ہے۔ کیونکہ نسوانیت روح کی نمائندگی کررہی ہے۔
حدیث مبارکہ:
قَالَ حَدَّثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ حَدَّثَنَا سَلَّامٌ أَبُو الْمُنْذِرِ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
" حُبِّبَ إِلَيَّ مِنْ الدُّنْيَا النِّسَاءُ وَالطِّيبُ وَجُعِلَ قُرَّةُ عَيْنِي فِي الصَّلَاةِ.
" انس (رضی الله عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ( صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا:
”دنیا کی چیزوں میں سے نسا٫ اور خوشبو میرے لیے محبوب بنا دی گئی ہیں اور میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں رکھی گئی ہے“ ۔ (سنن نسائي، حدیث نمبر: 3391)
سیدنا محمد (ﷺ) کی یہ حدیث مبارکہ کہ نسا٫، عطر اور صلاۃ سے محبت اور پیار ہونا، یہ دنیا وی (معانی میں) نہیں ہے۔ ایسا نہیں کہ نبی کریم (ﷺ) 'مچھر کے پرجتنی دُنیا کی پرواہ 'کررہے ہیں۔ لیکن ہمارے لئے ایک کوڈ دیتے ہیں کہ نسوانیت تمہاری روح ہے۔ یہ فطرت کے لحاظ سے لطیف ہے لیکن بہت طاقتور ہے۔ ایسی شئے جو تمہیں اما نت کے طور پر دیکھ بھال کرنے کیلئے دی گئی ہے۔ تمہاری مادی شکل سخت ہے ، تم جانتے ہو کہ تم اسے چھڑی سے مارو (تو) تمہارا گوشت پوست اور ہڈی کا جسم ایک چوکیدار ہے کیونکہ تمہارے وجود میں اللہ (عزوجل) نے لطیف طبیعت کی (روح) ڈال رکھی ہے۔ تمہاری گاڑی مادی جسم ہے ۔روح تمہاری پائلٹ (ڈرائیور)ہے اور تمہاری مسافر ہے۔ (روح ہے ) جو اللہ (عزوجل) کے نزدیک اہمیت کی حامل ہے نہ کہ تمہارا مادی جسم ۔ اللہ (عزوجل) تمہاری گاڑی کی پرواہ نہیں کرتا ہے۔ اللہ (عزوجل) اُس مسافر کا خیال کرتا ہے،جو اُس نے تمہاری گاڑی میں بھیجا ہے۔ اور اللہ (عزوجل) کی ان تمام تعلیمات میں–جو نبی کریم (ﷺ) ہمارے لئے بھیج رہے ہیں – (ہم ) سے پوچھ رہا ہے کہ تم مسافر کی بجائے گاڑی کو زیادہ وقت کیوں دیتے ہو؟ اور سیدنا محمد (ﷺ) تشریف لاتے ہیں اور یہ درس دینے لگتے ہیں ، کہ اگر تم اس ( روح )کی دیکھ بھال کرو ۔۔
So, malakut comes to teach us the world of light is teaching us this soul and this energy of the soul it is food is energy. It is food is praising and the zikr'(remembrance) of Allah (AJ), it sustains the soul, energise the soul. Sustains in a sense that gives it is power, it is true qudra (power) is always in ALLAH (AJ)'s hand, but to energise and give it hope, give it it is power, give it what Allah (AJ) required of it is the zikr, the meditation, the taffakur (contemplation). That was all supposed to be in the salah (ritual prayers) and people began to pray in last days but not in a state of taffakur. So, as if salah became something different. Where before the meditation and the salah was all ONE. Sixty, seventy years ago when they made salah they were all trained in taffakur (contemplation). It was not something that was TWO, it was ONE. Means the way that they breathe, the way that they were conscious, the way that their heart was connected, their way of tazkiyah (purification) and cleaning, that as soon as they entered into the salah, then this becomes the reality of Prophet (S) that, Allah (AJ) made 3 things dear for me: the salah to be the coolness of my eyes. The attar and the perfume to be dear for me and the reality of the feminine to be dear for me. Cause the feminine is representing the soul.
Hadith translation:
Made beloved to me from your world are women and perfume, and the coolness of my eyes is in prayer. (Ahmad and An-Nasa i)
That Holy Hadith of Sayyidina Muhammad (S) that the dearness and the love for a woman, for perfume and for salah, it is not a dunya (physical world). This is not the Prophet (S) caring for dunya for the wing of a mosquito. But giving a code for us that the feminine is your soul. It is subtle by nature but very powerful. Something that been given as a trust to you to take care of her. Your physicality is hard, you know you hit it with a stick, your physical bone and flesh is a defence because of the subtle nature, Allah put it (soul) within your being. Your vehicle is the body, your pilot and your occupant that Allah (AJ)'s concerned with is the soul, not your body. Allah (AJ) doesnt care for your car. Allah (AJ) cares for the passenger He sent into your car. And Allah (AJ)'s asking in all the is e teachings that Prophet (S) is sending for us, why you spend more time on the car instead of the passenger. And Sayyidina Muhammad (S) comes and begins to teach that, If you take care of her.
'اور پھر مجھے خوشبو کیوں عزیز ہے'، کیونکہ وہ فرشتوں کی دنیا (کی حقیقت ) ہے۔" اروما تھیرپی" ( خوشبو سے علاج ) خوشبو اور مہک کا عالم ہے۔ یہ ایک ملکوتی عالم ہے۔ جب نبی کریم (ﷺ) اپنے صحابہ اکرام کو یہ تعلیم دے رہے تھے کہ اگر تم روح سے اُسکے پیار ، اُسکی نرمی ، اُسکی رحمدلی سے پیش آتے ہو ، تو تم اپنے پیاروں کے ساتھ کیسا سلوک رکھتے ہو(یہ) اس کا ایک اہم عکس ہے کہ تم روح کے ساتھ کیسا سلوک کرتے ہو۔ وہ لوگ جوبےپرواہی اور بدسلوکی کرتے ہیں ، غالبا ً، وہ اپنی روح کے ساتھ بہت ہی بے پرواہ اور بدسلوک ہیں۔ ایسا کوئی راستہ نہیں کہ تم کسی ایک کے ساتھ نرمی اختیار کر و اور دوسری چیز کے ساتھ نرم(نہ ) رہو ، یہ ایک عکس ہے۔ کیونکہ وہ کمزور ہیں اور انہیں توجہ کی ضرورت ہے ، انہیں مدد کی ضرورت ہے۔ تمہیں دھیما اور نرم مزاج بننا ہے۔ اور پھر نبی کریم (ﷺ) ہمارے (دل) میں ترغیب دیتے ہیں ، اگر تمہارے پاس اللہ (عزوجل) کا شیر بننے کی فطرت موجود ہے، تو یہ اس طرح نہیں ہے کہ جو ہم ان یوٹیوب پر دیکھتے ہیں ، کہ یہ لڑکے اتنا چیخ رہے ہیں کہ ان کے منہ سے تھوک نکلتا ہے۔ اور پھر وہ کہتے ہیں' واہ ، ماشاء اللہ ، یہ اللہ (عزوجل) کے شیر ہیں۔' نہیں ، یہ جانور(لگڑ بھگا) ہے۔ اللہ (عزوجل) کے شیر سے ان کی کیا مراد ہے: کہ وہ ایک جھٹکے میں سب کچھ ختم کرسکتے ہیں لیکن وہ حرکت نہیں کرتے، اور وہ بلی کے بچےکی طرح نرم ہیں۔ فطرت میں بہت نرم مزاج ہیں لیکن تم نے انہیں غلط طریقے سے دھکیل دیا تو وہ ہر چیز پچھاڑ سکتے ہیں۔ لیکن یہ صرف اللہ (عزوجل) اور اس کے رسول (ﷺ) کے حکم سے۔
And then why perfume is dear to me because that is the angelic realm. Aroma therapy is the realm of fragrance and smell. It is an angelic realm. Where Prophet (S) was teaching His companions that, If you treat the soul with it is dearness, it is tenderness, it is kindness. How you treat the ones you love is an important reflection of how you treat the soul. Those whom are rough and abusive, most likely they are very rough and abusive to their soul. There is no way you can be tender with one thing and be soft with the other, it is a reflection. Because they are frail and they need attention, they need support. You have to be gentle and kind. And then Prophet (S) is inspiring within us, If you have that nature to be a lion of Allah (AJ)…..it is not like we watch on the is e YouTube, this guy is screaming so much, spit coming out of his mouth (shaykh imitates them) and then they say, 'Wow, Masha’Allah, the is e are lions of Allah (AJ).' No, it’s hyena. What they mean by lion of Allah (AJ): they in one blow they can destroy everything but they don’t move, and they have like a gentleness of kitty cat. Very soft in nature but you pushed them the wrong way they can bring everything down. But that by only by command of Allah (AJ) and His Rasul (S).
وہ (ﷺ) اپنے صحابہ اکرام کو تربیت دے رہے تھے جو زمین کو فتح کر رہے ہیں۔ 'جس بھی تلوار سے تم فتح حاصل کر رہے ہو روح کے ساتھ نرم رہو اور نسوانیت کے ساتھ نرم رہو۔ ان کے ساتھ سختی نہ کرو۔ نرم رہو۔' تاکہ اللہ (عزوجل) حکمت کھولے کہ اپنی روح کی دیکھ بھال کیسے کرنی ہے ۔ خوشبو کے حسن کو سمجھیں۔ کیسے ہو سکتا ہے تم سے بدبو آئے اور تمہیں لگتا ہے کہ تم عالم ملکوت کی طرف بڑھ رہے ہو؟ ہر چیز عکس ہوتی ہے۔ تمہیں جسمانی بالوں کو کاٹنا چاہئے تاکہ جسم سے بدبو اور بو نہ آئے۔ تمہیں خود کو خوشبو لگانی چاہئے۔، خود کو صاف رکھو۔ 'صفائی خدا کے قریب تر ہے'۔ نہاؤ اور صاف رہو ۔ یہ سب ایک عکس ہے ۔ جو حقیقت کی نقل کرتا ہے، حقیقت تک پہنچ جاتا ہے۔ تم خود کو خوشبو لگا کر اس کی تقلید کرو۔' یا ربی ، میں نہیں چاہتا کہ کوئی بھی میرے خراب کردار کو سونگھ سکے۔ لہذا ، میں نے اپنی خوشبو لگا لی ہے اور (پھر) میں نماز پڑھتا ہو ں۔' باہر لوگوں کیلئے خوشبو لگانے اور مخالف (جنس کے) لوگوں کی توجہ راغب کرنے کی ضرورت نہیں، یہ شریعت کے خلاف ہے۔ یہ ( خدا کیلئے ) معطر اور صاف ستھرا ہونے کے بارے ہے۔ یہ نماز قائم کرنے کے بارے ہے ، جب کوئی آس پاس نہیں ہوتا، تب خود کو معطر کرنے کیلئے ہے۔ اللہ (عزوجل) کیلئے خود کو صاف ستھرا رکھنا۔ میں اپنے رب کے ساتھ ملاقات کر رہا ہوں۔ میں سیدنا محمد (ﷺ) کے ساتھ ملاقات رکھتا ہوں اور میں نے اپنا لباس اوڑھ رکھا ہے کہ یہ مجھے عزیز ہے۔خوشبو اور بخور مجھے پیارے ہیں۔
He was training His Sahabi (companions)
that are conquering the earth. With whatever sword, you’re conquering with be soft with the soul and be soft with the feminine nature. Don’t be hard with them. Be soft. So, that Allah (AJ) open an understanding of how to take care of your soul. Understand the beauty of fragrance. How can you smell bad and you think that you’re moving towards the angelic realm? Everything is a reflection. You’re supposed to cut the body hair so that there’s no fragrance and smell from that body coming out. You’re supposed to perfume yourself. Clean yourself. 'Cleanliness is close to Godliness'. Wash and clean. It’s all a reflection. One whom imitates a reality, reaches the reality. You imitate it by perfuming yourself. ‘Ya Rabbi, I dont want anyone to smell my bad character. So, I put my fragrance and I make my salah. Now for outside there’s no need to perfume and attract the opposite attention of people. That’s against shariah (divine law). This is about being fragrant and clean. This is about entering your Salah, when nobody’s around fragrancing yourself. Making yourself clean for Allah (AJ). I have an audience with my lord. I have a audience with Sayyidina Muhammad (S) and I put my attire on because it’s dear to me.
اور پھر اللہ (عزوجل) نے ایک حقیقت آشکار کرنا شروع کردیتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ، یہ ملکوتی عالم ہے۔ کہ یہ خوشبو جو تم اپنے محبت بھرے دل سے پیدا کرتے ہو، اُسی کی طرف فرشتے راغب ہوتے ہیں۔ وہ لوگ جو اپنے دل کو صاف رکھتے ہیں ، ان کا ماحول صاف ستھرا ہوتا ہے ، ان کو چاروں طرف سے ملائیکہ (فرشتے) گھیر لیتے ہیں کیونکہ وہ 'پف پف' (بدبو) کے پاس نہیں آتے۔ کسی (بدبو دار شخص ) کی حفاظت کرنا ان کیلئے بہت مشکل ہے، یہ ایک مشکل کام ہے۔ وہ اللہ (عزوجل) سے شکایت کرتے ہیں ، اس شخص کے ساتھ کیا مسلہ ہے۔ ان کی سانسوں سے بدبوآ رہی ہے۔ وہ سارا دن لہسن اور پیاز کھا رہے ہو۔ ان کے جسم سے بدبو آتی ہے۔ ان کے ماحول سے بدبو آتی ہے۔ تم فرشتوں اور مومن مخلوق کیلئے نوکری بہت مشکل بنا رہے ہو۔ وہ نہ صرف لوگوں کے بارے میں شعور رکھتے ہیں، نہ صرف لوگوں کے بارے میں آگاہ ہیں، بلکہوہ انکے آس پاس کی ہر چیز سے آگاہ ہیں۔ لہذا ، وہ ہمیشہ خوشبودار ، ہمیشہ خوبصورت رہتے ہیں۔کہ اُن کا دل محبت کی حالت میں ہے ، وہ پاک صاف رہتے ہیں اور اب فرشتے ان کی طرف راغب ہوگئے ہیں۔ مومن مخلوق چاروں طرف موجود ہے، انکے دل کے احساس اور خوشبو اور بخور اکھٹا کرنے کیلئے۔
Fragrance and Bakhoor is dear to me and then Allah (AJ) begin to open a reality. As a matter of fact, that is the angelic realm. That the is e fragrances that you produce from your loving heart are what the angels are attracted to. Those whom keep their heart clean, their environment clean are surrounded by malaikah (angels) because the pfft, pfft (bad odour) they cannot take. It is very hard for them to guard someone like this very pfft,uf uf, it is a hard job. They complain to Allah, What’s wrong with this person. Their breath smells. They are eating garlic and onion all day long. Their body smells. Their environment smells. You are making the job very difficult for angels and the momin (believing) beings that are guarding. They are conscious not only for people or self-conscious about people. They are conscious of everything around them. So, they are always fragrant, always beatific. That their heart is in a state of love, they are clean and washed and the angels are now attracted to them. The momin beings are all around them to take the feeling and the fragrance and the Bakhoor of their heart. And as soon as they praise and mention something beatific, it is like Allah (AJ) releasing an attar (perfume) upon their heart cause it is already burning. They are already clean.
اور جیسے ہی وہ حمد کرتے ہیں یا کو ئی خوبصورت تذکرہ کرتے ہیں ، ایسا ہے کہ اللہ (عزوجل) نے انکے دل پر ایک عطر (خوشبو) جاری کر دیتا ہے کیونکہ وہ (دل ) پہلے ہی جل رہا ہے، وہ پہلے ہی صاف تھے۔جیسے ہی یہ بخور دل کو ٹکراتا ہے ، یہ خوش کن خوشبوئیں جاری کرتا ہے۔ فرشتے انھیں اللہ (عزوجل) کے پاس لے جاتے ہیں ، وہ نہیں جو تمہارا منہ رٹے ہوئے طوطے کی طرح بولتا ہے۔ وہ دل سے خوشبو چاہتے ہیں جو اخلاص کا مقام ہے۔ وہ تمہارے باطن سے، اللہ (عزوجل) کے گھر سے ، تمہارے قلب سے جاننا (خوشبو چنُنا) چاہتے ہیں۔ وہ دعا کیا ہے ، وہ دعا کیا ہے جسے تم اخلاص کے ساتھ مانگ رہے ہو ، ایک مہک اُٹھ رہی ہے۔ فرشتے یہ خوشبو کفور کی طرح لے جارہے اور آسمانوں میں جا رہے ہیں، اور صرف خوشبو کے زریعے یہ ساری دُعا پہنچائی گئی ہے ۔ یہ ایک مخلص کی دعا ہے۔ کلام (الفاظ) کے ذریعہ نہیں اور زبان سے نہیں ، بلکہ دل سے۔ ایک ایسے دل سے جو اس محبت کیلئے جلتا اور تڑپتا ہے ، جو دنیا سے غمزدہ رہتا ہے ، واقعات سے غمزدہ رہتاہے اور وہ صاف ستھرا ہوتا ہے۔ اسی حالت میں پھر نبی کریم (ﷺ )ارشاد فرماتے ہیں ، 'میری صلاۃ (نماز) ٹھنڈک جیسی ہے کیونکہ میں مشکل اور اداسی کی آگ میں ہوں اور مجھے تب ہی راحت مل سکتی ہے جب میں راحت پانے کیلئے اس صلاۃ (نماز) میں داخل ہوتا ہوں۔ یا ربی، ، میری مدد فرمایئے ، مجھے نجات عطا فرمایئے ، مجھے اس مشکل سے نکلنے کا راستہ عطا فرمایئے۔' الفاظ سے نہیں زبان سے نہیں بلکہ دل کی کیفیت سے۔ روح کیلئے ہم پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم روح کی دیکھ بھال کریں اور روح کو تقویت دیں ۔ تب اللہ (عزوجل) تمہیں جوابدہ ٹھہرائے گا۔
As soon as this Bakhoor hit is the heart, it releases beatific fragrances. The angels carry those to Allah (AJ), not what your mouth as a trained parrot maybe saying. They want the fragrance from the heart which is the location of ikhlas (sincerity). They want to know from the house of Allah within you, your Qalb (heart). What is the dua (supplication), what is the dua that you are making when they have ikhlas, a fragrance is coming. The angels are taking this fragrance like Camphor and going up into the heavens, and just the smell of it, it is conveyed, all the dua. This is the dua of a mukhlis (sincere person). Not by kalam (words) and not by tongue, but by heart. A heart that burning and yearning for this love, that saddened by the dunya, saddened by events and they are clean. At that state then Prophet (S) describes then, My salah is like coolness for me because I am in the fire of difficulty and sadness and I can only find relief when I enter into that salah for a relief. ‘Ya Rabbi, grant me a help, grant me a nijat (salvation), grant me a way out of this difficulty. Not by words and not by tongue but by the state of the heart. We have a responsibility to the soul. We have a responsibility to take care of the soul and energise the soul. Thats when Allah (AJ) holds you accountable.
جب تم سیدنا صالح (علیہ سلام) اور اس کے اونٹ کے بارے میں سورۃ پڑھو توزرا سوچو جو تم نے اپنی روح کے ساتھ سلوک کیا ، اس وجہ سے اللہ (عزوجل) تمہارے ساتھ کیا سلوک کر ے گا۔ وہ ( عزوجل ) فرمائے گا' کیا میں نے اسے (روح کو ) تمہارے پاس نہیں بھیجا تھا اور تمنے اسے میرے چشموں سے پینا روک دیا؟ تمہاری ہمت کیسے ہوئی؟ تم اسے ذکر کیلئے نہیں لے گئے ۔ تم اسے اسکی انرجی حاصل کرنے اور اسکی پرورش کرنے کی تربیت لینے نہیں گئے۔' یہ ایسا کام نہیں جسے انتخاب کرنے (یا نہ کرنے کا حق ) رکھتے ہو اور کوئی حرج نہ ہو گا۔ اولیا اللہ ، وارننگ دیتے ہیں ، اس لئے اللہ (عزوجل) سزا دے گا، نہ کہ تمہارے جسم کے کاموں کی وجہ سے ۔ وہ تمہارے جسم کی پرواہ نہیں کرتا ۔ تم جاکر کہو ، میں نے گیراج میں اپنی گاڑی مار دی۔ یہ صفا مروہ جیسا ہوجاتا ہے۔ جب خواتین نے ابھی گاڑی چلانا سیکھی تو وہ اس کار کو لے گئیں اور سارے ماربل کے ستونوں پر گاڑی مار رہی تھیں کیونکہ ان کے پاس صفا مروہ میں یہ نئی گاڑیاں تھیں اور ان خواتین کو کبھی بھی گاڑی چلانے کی اجازت نہیں تھی۔ انہوں نے ان کو یہ گولف کارٹ دے دیں ۔ انہوں نے ان گولف کارٹوں سے ہر چیز پر ٹکر ماری (ہنسی گونج اُٹھی) ، انہوں نے ماربل پر گاڑی مار ی ، ۔۔۔ سبحان اللہ ، سب کی وہاں تربیت ہورہی تھی ۔
When you read Surah about Sayyidina Salih (AS) and his camel. Think to yourself what Allah will do to you because of what you did to your soul. He said, Didn't I send her to you and you forbid her from drinking from my fountains. How dare you? You didn't take her for zikr. You didn't take her to train on how to bring her energy and to nourish her. It is not something that you can just choose and it is no problem. Awliya Allah warning, this is why Allah (AJ) will punish. Not because of what your body does. He doesn't care for your body. You go and say, I smash my car all along the garage. That becomes like the Safa-Marwa. When the ladies just learned how to drive, they took that car and they were smashing every marble pillar on the top cause they had the is e new carts on Safa-Marwa and the is e ladies had never had permission to drive. They gave them the is e golf carts. They smashed the is e golf carts on everything (laughter), they hit every marble pow, pow. Subhan Allah, everyone's training up there (laughter).
اللہ (عزوجل) مادیت کی پرواہ نہیں کرتا ۔ تم نے اسے(مادی جسم کو ) لیا اور تم اسےہر جگہ پر توڑتے ہو اور تباہ کرتے ہو۔ اوہ! اس کیلئے تم سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ لیکن تم جو جسمانی کام کر رہے ہو وہ واقعی اس بات کا خطرہ ہے کہ تم اپنی روح کے ساتھ کیا کررہے ہو۔ میں نے تمہیں اس مسافر کی پرورش اور نگہداشت کیلئے بھیجا ہے اور تم نے اس میں سے کوئی کام نہیں کیا ، اور اسی وجہ سے اللہ (عزوجل) کی سب سے بڑی نعمت ان راہ (طریقت) کی طرف رہنمائی فرمانا ہے ، یہ راستے ، سارے اعمال /آداب روح کیلئے ہیں۔ ذکر کرو ، اپنے وضو کو سمجھو ، عطر کو سمجھو ، طریقت کو سمجھو ، خوبصورتی اور محبت کو سمجھو۔ کہ اس روح کا واحد چشمہ ذکر اللہ کا چشمہ ہے۔ اس کی واحد خوراک جس میں اسے دلچسپی ہے وہ یہ ہے کہ وہ حلقہ ذکر میں بیٹھنا چاہتی ہے چاہے گھر میں سن رہے ہو یا شخصی طور پر۔ اوروہ اس غذا سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے اور اس کی سب سے بڑی محبت سیدنا محمد (ﷺ) کی محبت ہے۔ جہاں سارے اونٹ ، یہ ساری روحیں اس دربار کی طرف واپس بھاگ رہے ہیں۔ اونٹ کیونکہ یہ لمبا فاصلہ طے کرسکتا ہے۔ تم نے زندگی بھر کوئی (نیک ) کام نہ بھی کیا اور یہ تب بھی تمہارے جسم کو (قوت) فراہم کررہا ہے۔ لیکن جو اسے کھلاتے اور اس کی دیکھ بھال کرتے ہیں ، وہ واقعتا اللہ (عزوجل) کی طرف سے برکت والا ہے کیونکہ تب اس روح میں انرجی بھری ہے ، خوشی بھری ہے ، اللہ (عزوجل) کا شکر کرتی ہے اور یہ تمہارا مستقل شکریہ ادا کرتی ہے۔ یا ربی ، یہ میری دیکھ بھال کررہا ہے۔ یہ میری پرورش کر رہا ہے ، یہ ہر وہ کام کر رہا ہے جو آپ نے اسے کرنے کو کہا ، اِسکے مادی جسم کی مدد فرما ۔ جن کو افسردگی اور بیماریاں ہیں ، روح اتنی طاقتور ہے کہ جب اس اونٹ کی صحیح دیکھ بھال نہیں کی جاتی تو ، وہ جسم پر پاؤں رکھ دیتی ہے اور فوراًہی جسم ڈپریشن اور اضطراب (کی حالت )میں جانا شروع کردیتا ہے۔ افسردگی اور بے چینی ، کیونکہ یہ روح کی طرف سے آ رہی ہیں۔ کہ تم (دنیاوی کاموں میں) بہت مصروف ہوئے ہو ، اپنی دُنیا کے بارے میں بہت سوچ رہے ہو۔ یقینا، تم افسردہ ہوجاؤ گے کیونکہ اب روح جسم پر اپنی انرجی بھیج رہی ہے۔
Allah doesnt care for the physicality. You take it and you smacking it all over the place and destroying. Oh! You are going to be questioned for that. But what you are doing to that physicality is really the danger of what you are doing to your soul. That I sent you this passenger to be nourished and to be taken care of and youve done none of that, and thats why Allahs biggest nehmat (blessing) is guiding to the is e path, the is e path, all the practices are for the soul. Make your zikr, understand your wudhu (ablution), understand the attar, understand the way, understand beauty and the love. That this soul it is only fountain is the fountain of zikrullah (remembrance of Allah). It is only food that it is interested in is it wants to fit in the circles of zikr whether in the home listening or in person going. And it wants to take from that nourishment and it is greatest love is the love of Sayyidina Muhammad (S). Where all the camels, all the is e souls are running back into that presence. Camel because it can go long distance. You spend a life time not doing anything and it is still is providing for your body. But the one whom feeds it and takes care of it, it is truly blessed by Allah (AJ) because then that soul has an energy, has a happiness, has a gratefulness to Allah (AJ). And it is continuously thanking you. That ‘Ya Rabbi, he is taking care of me. He is nourishing me. He is doing everything that you asked from him, help his physicality. Those whom have depressions and sicknesses, the soul is so powerful that when that camel is not being treated correctly, it puts like a foot down onto the body and immediately the body begin to enter into depression and anxiety. Depression and anxiety because it is coming from the soul.
جیسے (روح نے ) پاؤں نیچے رکھا اور تم جانتے ہو کہ واقعی کچھ بہت بُرا ہوا ہے۔ تم خود کو ایسا محسوس کرتے ہو جسے وہ "بائی پولر" کہتے ہیں۔ ایک دن خوش ، ایک دن اداس۔ ایک دن خوش ، ایک دن اداس۔ ایک اکثریت کو دوائی لینا پڑتی ہے۔ کوئی شک نہیں ، دوا کبھی نہیں رکتی ۔ ادویات ہر ایک کیلئےپہلا قدم ہے، جب تک تم درست سوچ و فکر کی طرف واپس نہیں آجاتے ، تب ہی روحانیت کام کر سکتی ہے۔ لیکن ہمارے سمجھنے کیلئے جسم روح کو افسردہ کر رہی ہےکہ تم پریشان ہونے جا رہے ہو۔ افسردہ ہو جاؤ گے، اس وجہ سے کہ تم وہ کام نہیں کررہے ہو جسے اللہ (عزوجل) نے تمہاری روح کو اس زمین پر کرنے کیلئے لکھا تھا اور تم پریشان ہو گے کیونکہ تم اللہ (عزوجل) سے ملنے جارہے ہو۔ تمہیں لگتا ہے کہ یہ دن ، ہفتے اور سال ہیں اور اللہ (عزوجل) روح کیلئے یاد دلاتا ہے لیکن یہ (صرف) ایک دن ہی ہے۔' یار ، ہم ابھی یہاں آئے ہیں ، واپس جانے والے ہیں۔' تمہارا مادی جسم سوچتا ہے یہ ساٹھ ، ستر سال ، تیس (سال باقی) ہیں۔ روح جانتی ہے ، ہمارے پاس وقت نہیں ہے ، ہم ابھی یہاں آئے ہیں ، ہم ابھی واپس جارہے ہیں۔ روح کیلئے وقت مختلف ہے۔ تم جانتے ہو کہ تم یہ ( مختلف وقت) کہاں دیکھ سکتے ہو بچوں کے ساتھ ۔ بچوں کیلئے وقت کا احساس بالغوں سے بالکل مختلف ہوتا ہے ، وہ تمہاری نسبت بہت تیزی سے بڑھ رہے ہوتے ہیں۔ جب تم انھیں 5 منٹ انتظار کرنے کو کہتے ہوتو ، یہ ان کیلئے 5 دن کے برابر ہے۔ یہ وہ شرح ہے جس میں وہ بڑھ رہے ہیں ، یہ میری اور تمہاری طرح نہیں بڑھ رہے۔ تم انہیں 9 ماہ کی عمر میں دیکھو (اور پھر )تم انہیں 2 سال میں دیکھو تو وہ بالکل بدل گئے ہیں۔ کیاتم نہیں سوچتے کہ ان کیلئے وقت بھی مختلف ہے۔ روح کیلئے وقت ، کوئی وقت (کی قید ) نہیں ہے ۔ ہم ابھی یہاں آئے ہیں اور ہمیں معلوم ہے کہ ہم ابھی واپس جارہے ہیں۔ تم تیاری نہیں کررہے ، تم نہیں کررہے ، تم کوئی ایسا کام نہیں کررہے جو اللہ (عزوجل) نے ہمیں کرنے کو کہا ہے۔ لہذا ، اَلْحَمْدُ ﷲِ وَ شُکْراً ﷲِ (خدائے پاک کا شکر ہے اور اللہ کا شکر ہے) اضطراب اور ڈپریشن کا ایک بڑا علاج ہے۔
That you’re too preoccupied, too thinking of your dunya. Of course, you’re going to be depressed because now the soul is inflicting it is energy upon the body like putting it is foot down and you know something is really bad. You feel yourself what they call bi-polar. One day happy, one day sad. One day happy, one day sad. A good majority of it they have to take medication. No doubt, this never stops medication. Medication is number one for everyone until you return to a correct state of thinking, only then spirituality can work. But for us to understand the soul is inflicting on the body that you are going to be depressed and you are going to be anxious. Depressed because you are not doing what Allah (AJ) had written for your soul to achieve on this earth and you are going to be anxious cause you are about to meet Allah (AJ). You think it is days and weeks and years and Allah (AJ) reminding for the soul it is but one day. Man, we just got here, were about to go back. Your body is thinking, it is sixty, seventy years, thirty. The soul knows, we have no time, we just got here, were going right back. Time is different for the soul. You know where you see that is with children. Children’s sense of time is completely different than adults, they are growing at a rate much faster than you. When you tell them to wait for 5 minutes, it is like 5 days for them. It is the rate in which they are growing, it is not growing like me and you. You look at them at 9 months, you look at them at 2 years, they are completely changed. You don’t think time is also different for them. Time for the soul, there is no time. We just got here and we know were going right back now. You are not preparing, you are not doing, you are not doing anything that Allah asked us to do. So, “Alhamdulillah Wa Shukranlillah” (praise be to God and Thanks to God) is a big medication for anxiety and depression.
الحمد للہ ، ہر چیز اللہ (عزوجل) کی حمد میں ہے اور ہمیں ہمیشہ حمد اور اللہ (عزوجل) کی تعریف میں (مصروف) رہنا چاہئے۔ تو ، ہر روز" اَلْحَمْدُ ﷲِ وَ شُکْراً ﷲِ " کم از کم ایک سو مرتبہ ۔شُکْراً ﷲِ شکر گزاری کیلئے۔ تیرا شکر ہے یا ربی ، شکر ، اَلْحَمْدُ ﷲِ وَ شُکْراً ﷲِ ۔ ان تمام چیزوں کیلئے نہیں جو میں چاہتا ہوں بلکہ وہ ساری چیزیں جو تونے مجھے دی ہیں اور میں شاید انھیں صحیح طور پر چاہتا بھی نہیں ہوں۔ بہت سے لوگ چیزیں چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس جو چیزیں موجود ہیں، اُن کیلئے مشکور ہونا پڑے گا۔ اللہ (عزوجل) نے انہیں سانس دیا۔ اللہ (عزوجل) نے انہیں بینائی عطا کی ۔ جو اللہ (عزوجل) نے انہیں گردے دیئے جو کام کرتے ہیں ۔ ہر قسم کے جسمانی نظام جو تمہارے پاس ہے جو ابھی تک کمزور نہیں اور بیمار نہیں ہیں ، ہمیں شکر گزار اور شُکْراً رہنا چاہئے۔ لہذا ، ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ (عزوجل) زیادہ سے زیادہ سمجھ عطا فرمائے، یہ اعمال روح کی خوراک ہیں۔
Alhamdulillah cause everything is in the hamd (praise) of Allah (AJ) and we must always be in the hamd and praising of Allah (AJ). So, everyday “Alhamdulillah wa Shukranlillah” one hundred times minimum. Shukranlillah to be thankful. Thankful. ‘Ya Rabbi, Shukr, Alhamdulliah wa Shukranlillah. Not for all the things I want but all things that you have given to me and I'm maybe not wanting them correctly. Many people want things but they have to be grateful for what they already have. The breath Allah (AJ) gave them. The eye sight that Allah (AJ) gave them. Kidneys that function that Allah (AJ) gave them. Every type of body function that you have that’s not deficient and not sick yet, we have to be thankful and Shukran. So, we pray that Allah (AJ) give a more understanding, the is e practices are food for the soul.
وہ لوگ جو اپنے جسم کیلئے کھانے میں مشغول رہنا پسند کرتے ہیں ، الحمدللہ۔ انشاء اللہ ، اللہ (عزوجل) ہمیشہ جنت کی دسترخوان اور دعوتوں پر آنے کی ترغیب دیتا ہے۔ وہ اسے جنت کی دعوت کیوں کہتے ہیں۔ جنت میں کھانا نہیں ہے۔ تم روشنی کے ہالے کی طرح ہو۔ تم روشنی کی دنیا میں چل رہے ہو۔ تمہیں کیا لگتا ہے کہ تم وہاں کھاناکھا رہے ہو؟ روشنی کے کباب؟ تو '، یا ربی ، میں روشنی ہوں، مجھے صرف کبابوں کا ایک پورا دسترخوان دے دیجئے جو روشنی جیسا نظر آئے اور میں اس پر "سماق " (مصالحہ) چھڑکوں گا کیونکہ یہ اچھا اینٹی وائرس ہے'…. (ہنسی گونج اُٹھی) اور پھر میں روشنی کے کباب نہیں کھا سکتا ۔ یہ روشنی ہے۔ جنت کا کھانا ذکر اور حمد کے دسترخوان ہیں اور ہر حمد کے ساتھ کہ کس طور کی روشنیاں اور خوبصورتی اور سیرشکمی ہوتی ہے۔ اللہ (عزوجل) کس طور کی بیخُودی کی سر وری کیفیت مومنین کو عطا کرتا ہے ، جب وہ اپنے نفس (انا) اور جسم کے بغیر ذکر شروع کرنے لگتے ہیں ، اور صرف خالص انرجی ان کے چار سو ہوتی ہے ۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ (عزوجل) ہمیں روح کی اس بے مثال حقیقت اور اس کی پرورش کی بے انتہا حقیقت کے بارے میں زیادہ سے زیادہ سمجھ عطا فرمائے۔ اور جو سب سے زیادہ پاکیزہ کرتی ہے ، وہ مدد ہے۔ یعنی جب ہم ذکر کرتے ہیں ، جب ہم مشقیں (آداب قائم )کرتے ہیں اور یہ سب کام جو ہم کر رہے ہو ، جب لوگ دیتے ہیں ، وہ مادی جسم سے نہیں دیتے ، جب لوگ دیتے ہیں، اور اس کی تائید کرتے ہیں اور حصہ لیتے ہیں اور خدمت کرتے ہیں تو یہ روح پر ایک لباس ہوتا ہے ، یہ روح پر ایک دائمی لباس ہوتا ہے۔ یہ روح پر تمغات ہیں۔ جس میں اللہ (عزوجل) سورۃ منافقین میں یاد دہانی کراتا ہے، کہ جب وہ مرجائیں ، تو صرف ایک ہی چیز اللہ (عزوجل) سے مانگتے ہیں ، یا ربی ، مجھے واپس جانے دیجئے، اپنی صلاۃ (نماز) پوری کرنے کیلئے نہیں، حج کیلئے نہیں ، کچھ اور کرنے کیلئے نہیں بلکہ یا ربی ، مجھے سب کچھ اس راستے پر قربان کرنے دیجئے تاکہ میں صالحین (نیکوکاروں) میں سے بن جاؤں۔
﷽
وَأَنْفِقُوا مِنْ مَا رَزَقْنَاكُمْ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَ أَحَدَكُمُ الْمَوْتُ فَيَقُولَ رَبِّ لَوْلَا أَخَّرْتَنِي إِلَىٰ أَجَلٍ قَرِيبٍ فَأَصَّدَّقَ وَأَكُنْ مِنَ الصَّالِحِينَ۞
"اور تم اس (مال) میں سے جو ہم نے تمہیں عطا کیا ہے (اللہ کی راہ میں) خرچ کرو قبل اِس کے کہ تم میں سے کسی کو موت آجائے پھر وہ کہنے لگے: اے میرے رب! تو نے مجھے تھوڑی مدت تک کی مہلت اور کیوں نہ دے دی کہ میں صدقہ و خیرات کرلیتا اور نیکوکاروں میں سے ہو جاتا"
سورۃ المنافقون (63) آیت 10
That people who like to engage in food for their body, Alhamdullilah. InshaAllah Allah (AJ) always inspire us to come to the tables and the feast from paradise. Why they would call it feast from paradise. Theres no food in paradise. You are in a silhouette of light. You are walking in a world of light. What did you think you were eating there? Light kebabs? (laughter). So, ‘Ya Rabbi, I am light make a whole table of just kebabs that look like light and I put sumac on it cause it is good from anti-virus…. (laughter) and then I cannot eat the kebabs in light. It is light. The food in paradise are tables of zikr and praise with every praise what type of lights and beauties and fulfilment. What type of drunken state of ecstasy Allah (AJ) give to the believers when they begin to enter into a zikr with no nafs (ego), no body and just pure energy all around them. We pray that Allah (AJ) give us more and more understanding of this immense reality of the soul and the immense reality of nourishing it. And what purifies most is the support. Means when we make zikr, when we make practices and all the is e things that we are doing, when people give it is not giving from the body. When people give and do and support and participate and give khidmat (service), it is a dress upon the soul, it is an eternal dress upon the soul. It is the medallions of the soul. In which Allah (AJ)’s reminder from Surah 63 Munafiqeen, that when they die the only thing, they ask Allah (AJ), ‘Ya Rabbi, let me go back. Not to complete my salah. Not to go for Hajj (pilgrimage). Not to do anything other, then ‘Ya Rabbi, let me give everything in the way so that I can become from Saliheen (virtuous).
وَأَنْفِقُوا مِنْ مَا رَزَقْنَاكُمْ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَ أَحَدَكُمُ الْمَوْتُ فَيَقُولَ رَبِّ لَوْلَا أَخَّرْتَنِي إِلَىٰ أَجَلٍ قَرِيبٍ فَأَصَّدَّقَ وَأَكُنْ مِنَ الصَّالِحِينَ
Wa anifqoo mI am maa razaqnaakum min qabli any-ya'tiya ahadakumul mawtu fa yaqoola rabbi law laaa akhkhartaneee ilaaa ajalin qareebin fa assaddaqa wa akum minassaaliheen
And spend something (in charity) out of the substance which We have bestowed on you, before Death should come to any of you and he should say, O my Lord! why didst Thou not give me respite for a little while? I should then have given (largely) in charity, and I should have been one of the doers of good.(The Hypocrites 63:10)
ہر کوئی اس حقیقت میںتفکر کرے۔ جو کام ہم اپنی ظاہری شکل سےکرتے ہیں وہ ظاہری شکل کیلئے ہیں۔ تمہاری نماز ، تمہاری شہادت (گواہی ) دینا (تمہاری زکوٰۃ، زکوٰۃنہیں)، تمہارا حج— یہ سب مادیت سے جڑے ارکان ہیں لیکن جو روح کو پاک کرتی ہے وہ ایک بالکل ہی مختلف حقیقت ہے۔ اور یہی وہ راستہ ہے جس کے بارے اللہ (عزوجل) بیان کرتا ہے ، یہی صالحین کا راستہ ہے۔ کہ وہ مانگتے ہیں ، 'یا ربی ، بس واپس جانے دیجئے،مجھےفراخ دلی کی اجازت دیجئے تاکہ مجھے صالحین کا مقام حاصل ہوسکے۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ (عزوجل) ہمیں ان انوارات سے سجائے ، ہمیں روشنیوں سے نوازے۔ سیدنا محمد (ﷺ) کے قلب مبارک میں قدر کی ان مبارک راتوں ( سے نوازے) ۔ یا ربی ، کہ ہم پر اپنی نعمت پوری کر دیجئے کہ ہم کمزور بندے ہیں۔ ہم محبت کے دروازے اور دکھ اور دشواری کے دروازے سے آئے ہیں جو اس دنیا نے ہر ایک پر ڈھایا ہے ، یار ربی ۔ ہمیں نجات عطا فرما اور ہمیں رہائی عطا فرما ، ہمیں اپنی رضا اور اپنا نور عطا فرما۔ ہماری بیماریا ں دور فرما دے۔ ہمارے افسردگی دور فرما دے ۔ ہماری بےچینی دور فرما دے ۔ یا ربی سب کچھ لے لیجئے اور اس کی جگہ سیدنا محمد (ﷺ) کی محبت اور الفت عنایت کیجئے۔ انشاء اللہ
Everybody to meditate in that reality. That the things we do from our form is for the form. Your praying, your shahadah (testimony of faith), your zakat (charity), not the zakat… your Hajj. The is e are all the disciplines of the physicality but that which purifies the soul is a completely different reality, and that’s the way that Allah (AJ) address, this is the way of the Saliheen. That they ask, Just to go back ‘Ya Rabbi, let me to be generous so as to achieve from the Maqam of Saliheen (station of the righteous). We pray that Allah (AJ) dress us from the is e lights, bless us from the is e lights. The is e Holy nights of Qadr (Power) in the heart of Sayyidina Muhammad (S). ‘Ya Rabbi, that complete your nehmat (blessing) upon us that we are weak servants. We come through the door of love and the door of sadness and difficulty that this dunya (material world) has afflicted upon everyone ‘Ya Rabbi. Grant us a nijat and grant us salvation, grant us your rida (satisfaction) and your light. Take away our sicknesses. Take away our depressions. Take away our anxiety. Take away everything ‘Ya Rabbi, replace that with the love and muhabbat of Sayyidina Muhammad (S). InshaAllah.
Bi Hurmati Muhammad al-Mustafa wa bi Siri Surat al-Fatiha.
بحرمة محمد (ﷺ) المصطفی و بسرِ سورۃ الفاتحه
شیخ سید نورجان میراحمدی نقشبندی (ق)
Watch here:
https://www.youtube.com/watch?v=MOCkwaJt6-Y
Please Subscribe Now:
https://www.youtube.com/user/NurMir
Please Like Our Main Page:
https://facebook.com/shaykhnurjanmirahmadi/