
Urdu – Show Your Love of Prophet Muhammad ﷺ By Praising and Celebrating His Birth. You …
Show Your Love of Prophet Muhammad ﷺ By Praising and Celebrating His Birth. You Feel the Presence of Sayyidina Muhammad ﷺ in the Association of Ashiqeen:
نبی محمد ﷺسےاپنی محبت کا اظہار،حمدونعت سےاور اُ ن کامیلادمنا کر کریں: اپنی زندگی کو نبی کریم ؐکے ساتھ گزاریں۔ یعنی ، اگر ہم اس حقیقت ِ محمدیہ کی طرف گامزن ہیں توآپ کواپنی ذات سے زیادہ اس حقیقت سے
محبت کرنا ہوگی۔
لاَ يُؤْمِنُ أَحَدُكُمْ حَتَّى أَكُونَ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ وَالِدِهِ وَوَلَدِهِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ
"آپ میں سے کسی کو بھی اُس وقت تک ایمان حاصل نہیں ہوگا جب تک کہ وہ مجھے اپنے باپ ، اپنے بچوں اور تمام انسانیت سے زیادہ محبت نہ کرے۔"
اس کا مطلب ہوا، پھر ہر عمل اُسی محبت پر مبنی ہو گا۔ اگر آپ واقعی محبت کرتے ہیں ، پیغمبرانہ حقیقت سے، توآپ کو حمدونعت پڑھنی چاہئے۔ آپ کو درود شریف پڑھتے رہنا چاہئے ، آپ کو محافل کا انعقاد کرنا چاہئے ، آپ کومیلاد مصطفیؐ مناناچاہئے۔ یہ سب زبردست اعمال ہیں۔
آپ عاشقینِ (مصطفیٰ) کی محفل میں سیدنا محمؐد کی موجودگی محسوس کرتے ہیں۔کیونکہ ایسے لوگ موجود ہیں جو آ کر کہتے ہیں ، ’ہاں، ہم مذہبی لوگ ہیں۔ ہمیں حقیقتِ نبویﷺ پر درودوسلام کیوں بھیجنا ہوگا؟ آپ کو درود شریف کیوں پڑھنا ہے؟ آپ کو صٰلوات کیوں پڑھنی ہے؟ آپ کو میلاد النبی ؐ میں کیوں شرکت کرنی ہے ؟ ‘شاید یہ صرف ایک چھوٹی سی پارٹی ہو اور معمولی سی بات ہو۔‘
یہ سب کچھ ہے! یہ محبت کی ہر علامت ہےجسکا ہم اظہار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ کوئی چھوٹی چیز نہیں ہے اور یہ پارٹی نہیں ہے۔ یہ ہماری تخلیق کا جشن ہے۔ یہ محبت کا جشن ہے۔ یہ خداوند قادر مطلق (کے سامنے اظہار) کےلیے ہے کہ ، ’’ اے میرے رب ، آپ جس سے محبت کرتے ہیں، ہم اُنکی صحبت اختیار کر کے ، آپکی اطا عت کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔“
لہذا، رسولِ اکرم ﷺ کے عاشقین کی انجمن، محافلِ (میلاد) سے پُر ہوں گی ، درود شریف سے بھری ہوں گی ، پیغمبر اکرم ؐ کی ثناء کی خوبصورت خوشبو سے معطر ہونگی۔ لوگ یہاں جو اِنرجی محسوس کرتے ہیں ، اور وہ اسے محسوس کریں گے۔ وہ آتے ہیں اور کہتے ہیں ، ‘مجھے ایک اِنرجی محسوس ہو رہی ہے۔’ یہی سیدنا محمؐد کی محبت ہے۔ یہی سب کچھ ہے جو کسی نے جاننا ہے۔ آپ کا تصور ، آپ جو چاہیں اِس کا تصور کرسکتے ہیں۔ اس کی حقیقت خوشبو ہے اور سیدنا محمدﷺ کی موجودگی ہے۔
اگر نبی ﷺ کا نور وہاں موجود ہے تو ، اللہ عزوجل کا نور وہاں موجود ہے ، ملائکہ کا نور وہاں موجود ہے۔بنیادی عقل کی بات ہے ، اگر ، سیدنا محمدﷺ کی موجودگی نہیں ہے تو ، اللہ عزوجل وہاں کیونکر ہوگا؟ اگر نبیوں کا نور وہاں موجود نہیں تو خالق کا نور کیوں ہوگا؟ یعنی محبت وہاں موجود نہیں۔ نبیﷺ کا نور وہاں موجود نہیں۔ نور الہٰی وہاں موجود نہیں۔ملائکہ کا نور وہاں نہیں ہو گا۔
لہذا،لوگ جو محسوس کرتے ہیں وہ سیدنا محمدﷺ کی محبت ہے۔ آپ کہتے ہیں کہ میں اس نبی کو نہیں جانتا۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، آپ آکر اُن کی محبت سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ آپکا اتنا ہی جاننا کافی ہے۔ آپ محبت کی لہر پر سوار ہیں۔ آپ لوگوں کی محبت کو محسوس کرسکتے ہیں– جب اُن کی محبت مخلص ہو اور ان کے اعمال صاف اور اچھے ہوں اور وہ کسی نقصان کی خواہش نہیں کرتے۔ وہ صرف بارگاہِ الہی میں حمدوثنا کرنا چاہتے ہیں ، وہ صرف حقائق نبوتﷺ کی تعریف کرنا چاہتے ہیں۔ تاکہ ان کی نظر حاصل ہو، اُنکی توجہ حاصل ہو– ان کی ارواح زندہ ہیں۔ وہ الحیی القیوم کے سمندروں میں سے ہیں۔
شیخ نورجان میراحمدی نقشبندی ق
Make your life to be with the Prophet alayhis salatu salaam. It means that if we’re moving towards that reality, then you have to love that reality more than you love yourself.
لاَ يُؤْمِنُ أَحَدُكُمْ حَتَّى أَكُونَ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ وَالِدِهِ وَوَلَدِهِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ ”.
“La yuminu ahadukum hatta akona ahabba ilayhi min walidihi wa waladihi wan Nasi ajma’yeen.”
“None of you will have faith till he loves me more than his father, his children and all mankind.” Prophet Muhammad (ﷺ)
It means then every action is going to be based on that love. If you’re really in love, the Prophetic reality, you should be praising upon it. You should be making your durood sharif, you should be making the mehfils (gatherings), you should be doing the Mawlid an Nabi ﷺ (celebration of Prophet’s ﷺ birth). All of those are tremendous actions.
You Feel the Presence of Sayyidina Muhammad ﷺ in the Association of Ashiqeen:
Because there are people who come out, and, they say, ‘Well, we’re religious people. Why do we have to praise the Prophetic reality? Why do you have to make durood sharif? Why do you have to make salawats? Why should you attend a Mawlid an Nabi ﷺ?’ Maybe it’s just a small party and a small thing. It’s everything! It’s every sign of love that we’re trying to show. It’s not something small and it’s not a party. It’s a celebration of our existence. It’s a celebration of love. It’s to show the Lord All Mighty, that, ‘My Lord, we’re trying our best to follow you, by keeping the company of those whom you love.’
So, then the associations of the lovers of Sayyidina Muhammad ﷺ must be then filled with the mehfil (gatherings), filled with durood sharif, (praising upon Prophet Muhammad ﷺ), fragranced by that beautific fragrance. The energy people feel here, and they feel it. They come and say, ‘I feel an energy.’ That is the love of Sayyidina Muhammad ﷺ. That’s all anybody has to know. Your imagination, you can imagine it whatever you want. Its reality is the fragrance and the presence of Sayyidina Muhammad ﷺ.
If the light of Prophet ﷺ is there, the light of Allah (AJ) is there, the light of malaika (angels) is there. Basic mind, if the presence of Sayyidina Muhammad ﷺ is not there, why would Allah (AJ) be there? Why would the Light of the Creator be there if the lights of the prophets aren’t there? It means that love is not there. The light of the prophet is not there. The Divinely Lights won’t be there. The angelic lights won’t be there.
So, what people feel is the love of Sayyidina Muhammad ﷺ. You say I don’t know that prophet. Doesn’t matter, you come and enjoy the love. That’s all you have to know. You are riding on a wave of love. You can feel the love of people. When their love is sincere and their actions are clean and good and they wish no harm. They only want to praise the Divinely Presence, they only want to praise the Prophetic realities. So, that to get their nazar (gaze), to get their attention. These souls are alive. They’re from the oceans of Al Hayyu Al Qayyum (the Ever-Living, The Self-Subsisting).
🌺Sh. Nurjan Mirahmadi Naqshbandi 🌺
Read More: https://nurmuhammad.com/power-milad-nabi-spirituality-…/