![Secrets of Khalwah (Seclusion), Punishment of the Grave [Part One] اَعُوْذُ بِ...](https://nurmuhammad.com/wp-content/uploads/Urdu-Secrets-of-Khalwah-Seclusion-Punishment-of-the-Grave.jpeg)
Urdu – Secrets of Khalwah (Seclusion), Punishment of the Grave [Part One] اَعُوْذُ بِ…
Secrets of Khalwah (Seclusion), Punishment of the Grave
[Part One]
اَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ۞
بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ۞
اللہ عزوجل کی پناہ مانگتا ہوں شیطان مردود سے
اللہ عزوجل کے نام سے شروع کرتا ہوں جو نہایت مہربان رحم کرنے والا ہے ۔
ان شاء اللہ، اس ماہِ مقدس” رجب دار العجب“ میں ہمیشہ اپنی ذات کو یاد دلاتا ہوں کہ سُبْحَانَ مَنْ هُوَ الْخَالِقَ النُّورْ اور سورۃالمنافقون کے یہ سب حقائق ، ہم دیکھتے ہیں کہ اِس ماہ میں یہ ( حقائق ) کیسے ظاہر ہوتے ہیں۔ اللہ (عزوجل) نے چاہا کہ کچھ گروہ خود کو عیاں کریں، اپنی حقیقت ظاہر کریں کہ وہ کون ہیں اور اللہ ( عزوجل) نے ان کو عیاں فرما دیا۔ اس کا مطلب ہے کہ پاکیزگی اور تزکیہ جو اللہ (عزوجل) چاہتا ہے ، وہ”صفت الجبار“ کے ذریعے خود کو ظاہر کرے گی۔ جب اللہ (عزوجل) کچھ چاہتا ہے، تو وہ واقعی ہوگا۔ جو اللہ (عزوجل) چاہتا ہے، وہ غالب ہوگا۔
سُبْحَانَ مَنْ هُوَ الْخَالِقَ النُّورْ
پاک ہے وہ ذات جو خالق ہے، نور ہے
[بارہ مہینوں کے حجاب سے]
A’udhu Billahi Minash Shaitanir Rajeem
Bismillahir Rahmanir Raheem
InshaAllah always a reminder for myself in this holy month of Rajab Darul ‘ajab that Subhaana man huwa al Khaliq anNoor [From 12 Monthly Veils] and from Surat al-Munafiqoon. All of these realities, we see how they open in this month. Allah (Azza wa Jal) wanted certain groups to expose themselves, expose the reality of who they are and Allah exposed them. It means that cleanliness and purification that Allah (Azza wa Jal) wants, it will reveal itself through Siffat al Jabbar. When Allah (Azza wa Jal) wants [something], it will occur; what Allah (Azza wa Jal) wants it will prevail.
سُبْحَانَ مَنْ هُوَ الْخَالِقَ النُّورْ
Subhana man huwal Khaliq anNur
)Glory to Him who is the Creator, the Light(.
Naqshbandiya Unveils from Reality of the Soul to the Body
سلسلہء نقشبندیہ روح کی حقیقت سے لیکر جسم تک پردے اُٹھاتا ہے
اس ماہِ مقدس میں جو کہ خلوت اور اعتکاف ( کا مہینہ ہے ) ، اپنے لئے ایک یاد دہانی کہ نقشبندیہ کیلئے خلوتوں کا پہلا سیٹ(حصہ) یہ ہے کہ اگر رسول کریم (ﷺ) کا حکم اولیاء اللہ کو ملتا ہے، مولانا شیخ کو ملتا ہے، تو پہلی خلوۃ اور اُس پہلی خلوۃ کا معانی یہ ہے کہ سلسلہ نقشبندیہ بارگاہِ الہی میں روح کی حقیقت سے ہے اور اس حقیقت کا نزول انکے انسانی حجاب کی جانب واپس لوٹتا ہے۔ بہت سے (دوسرے) سلاسل میں، سفر دنیا سے آسمانوں کی طرف ہے۔ اور وہ دُنیا اسٹیشن ( عالم ناسوت، اجسام و محسوسات کی دنیا ) سے پردے اُٹھانے کا عمل شروع کرتے ہیں اور طالب علم کیلئے بارگاہِ الہی کی جانب انکے سفر سے پردے اُٹھانا شروع کردیتے ہیں۔ اور یہ عمل بہت سارے طلباء کو کھو دیتا ہے کیونکہ جیسے ہی ان کی (نگاہ کے ) پردے اُٹھتے ہیں ، اور وہ ابھی تک کامل نہیں ہوئے ہوتے تو تب وہ بھٹک جائیں گے۔ ان کی توجہ آس پاس موجود بہت سے حقائق پر بٹ جائے گی ، جن میں سے اکثر جن اور جنات کی دنیا ہوگی ۔ اُن کی توجہ ان (جنات کی وجہ) سے یہ سوچتے ہوئے بھٹک جائے گی کہ وہ انکے ساتھ بات چیت کرسکتے ہیں ، اُن کا استعمال کرسکتے ہیں اور اُن کے ساتھ کام کرسکتے ہیں۔
In this holy month of khalwah and seclusion, a reminder for ourself, that for Naqshbandiya the first set of seclusions, that if the order of Prophet (sallallahu alayhi wa sallam) comes to Awliyaullah to Mawlana Shaykh. That the first seclusion and the understanding of that first seclusion is that Naqshbandiya is from the reality of the soul in Divinely Presence and that reality moves (down) back to their human hijaab. For many [other] Tariqas the journey is from dunya towards the Heavens. And they begin the process of unveiling from the dunya station and begin to unveil the student towards their movement towards the Divine Presence. And that process has lost a lot of students because as soon as they have an unveiling, and they are not yet perfected, then they will be lost. They will be distracted by many different realities that are around them, most of which would be the jinn and the jinn world. They will be distracted by them thinking they can communicate with them, use them and work with them.
نبی کریم (ﷺ) کا سلسلہء نقشبندیہ کے مشائخ کو تحفہ :
سلسلہ نقشبندیة العاليه رسول کریم (ﷺ) کا سلطان الاولیاء اور تمام سلطان الاولیاء کو ایک تحفہ ہے؛ کہ اُنکی حقیقت یہ ہے کہ جیسے ہی یہ طالب علم پانچ منٹ کے لئے ہماری انجمن میں بیٹھا ، وہ اُنکی ارواح—جو کہ پہلے ہی قربِ حق میں موجود ہیں— کو اِن سلطان العارفین اور سلطان الاولیا کی حقیقت میں جانے کیلئے منظور کر دیتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ جیسے ہی ایک طالب علم سلسلہ نقشبندیة العاليه کی انجمنوں میں قالین پر بیٹھتا ہے ، ان کی روح جو ہمیشہ اس بارگاہ الٰہی میں موجود ہوتی ہے ، انکے دربار، ان کے اسٹیشنوں اور مقامات میں داخل ہونے کی اجازت مل جاتی ہے ۔ جو بھی مقام (اسٹیشن) سلطان الاولیاء مولانا شیخ محمد ناظم الحقانی (قدس اللہ سرہ ) اور سلطان الاولیاء مولانا شیخ عبد اللہ الفایز الدغستانی (قدس اللہ سرہ) کو فیض دیتا ہے ۔ ان کے پاس ”مقام الصدیق“ ہے، ان کے پاس صادق مقامات اور حقائق ہیں جن میں اللہ (عزوجل) نے ان کی ارواح کو رکھا ہے۔
The Gift of Prophet (saws) to NaqshbandiaShaykhs
Naqshbandiya til ‘Aliya is a gift from Prophet (sallallahu alayhi wa sallam) to Sultanul Awliya and all the Sultanul Awliyas; that their reality is that as soon as that student sits in our association for five minutes, they grant their arwah – which is already in the Divinely Presence – to move into the reality of these Sultanul ‘Arifeen and Sultanul Awliyas. Means that as soon as a student sits on the carpet in the associations of Naqshbandiya til ‘Aliya, their soul that is always in that Divinely Presence is allowed to enter into their presence and their stations and maqaams. Whatever maqaam(station) dress Sultanul Awliya Mawlana Shaykh Muhammad Nazim alHaqqani and Sultanul Awliya Mawlana Shaykh AbdAllah alFa’iz adDaghestani. They have Maqaam asSiddiq they have the truthful stations and realities in which Allah (Azza wa Jal) placed their souls.
نبی کریم (ﷺ)کی طرف سے یہ سلسلہ نقشبندیة العاليه کیلئے ایک عطیہ ہے۔ اور عمل کو سمجھنا یہ ہے کہ فوراً ہی اِسکی روح کو اُن کی موجودگی میں مدعو کیا جائے گا۔ اِس کو اُن کے دیوان میں مدعو کیا جائے گا اور ان کے زیرِ تربیت بیٹھے ہوئے ہوں گے ، اُن کی روح سے اِن کی روح پر فیض رسانی ہو گی ، اور اُن کے اسرار اور اُن کے سارے حقائق جمع کریں گے۔ یعنی پانچ منٹ میں ، آپ اس مقام (اسٹیشن) کے وارث ہوں گے۔ اور یہی وہ عظمت ہے جو رسولِ کریم (ﷺْ)نے سلسلہ نقشبندیة العاليه کو دی۔
It is a grant from Prophet (sallallahu alayhi wa sallam) for Naqshbandiya til ‘Aliya. And to understand the process is that immediately that soul will be invited into their presence. It will be invited into their Diwan and will be sitting under their tarbiya, to be dressed from their soul to their soul, and depositing their secrets and all their realities. It means in five minutes, you inherit that maqaam (station). And that is the greatness that Prophet (sallallahu alayhi wa sallam) gave to Naqshbandiya til ‘Aliya.
Understanding of the first khalwah
پہلی خلوۃ کا معانی:
پہلی خلوت (اعتکاف) کا معانی یہ ہے کہ اگر وہ (وقت ) آجائے ، اور خلوت کے مہینے (رجب ) میں آپ دیکھتے ہیں کہ ہر وقت ہی ( اعتکاف) کا ہوتا ہے۔ جب ہم یہ سمجھ جاتے ہیں کہ خلوۃ کا سفر اسی (روح کی ) حقیقت سے ہوتا ہے ، تو وہ ہمیں تعلیم دیتے ہیں کہ کیسے اپنے حجاب البشریہ، انسانیت کے پردے کی طرف بڑھا جائے ۔ یہ بات ہے جو سلسلہ نقشبندیة العاليه کیلئے اہم ہے کہ آپ اپنی جنت سے گزریں ۔ جو خود کو پہچانتا ہے وہ اپنے نفس کو جانتا ہے ، جو اپنے نفس کو جانتا ہے وہ اپنے رب کو پہچانتا ہے۔
مَنْ عَرَفَ نَفْسَهْ فَقَدْ عَرَفَ رَبَّهُ
"جو خود کو پہچانتا ہے ، اپنے رب کو پہچان جاتا ہے۔"
سرکارِ دو عالم حضرت محمد (ﷺ)
The understanding of the first khalwah(seclusion), if that comes in, and in the month of khalwah you see that it is going to be all the time. That when we understand the journey of the khalwah is from that [soul] reality, they are going to teach us how to move towards our hijaab al bashariya, the veil of our humanity. That is what is important for Naqshbandiya til ’Aliya. It is that you move from your Paradise -who knows himself will know his nafs, who knows his nafs will know his lordship.
مَنْ عَرَفَ نَفْسَهْ فَقَدْ عَرَفَ رَبَّهُ
“Man ‘arafa nafsahu faqad ‘arafa Rabbahu”
“Who knows himself, knows his Lord.” Prophet Muhammad (ﷺ)
اس کا مطلب ہے ہر وہ چیز جو آپ پر حکمرانی کرتی ہے وہ چاہتے ہیں کہ ہم اس خلوۃ میں اُس کو پہچان لیں ۔ اِس کا مطلب ہے کہ وہ اُس حقیقت سے ہماری انسانیت کے پردے کی کھدائی کرنے لگتے ہیں، کھودتے ہیں، کھودتے ہیں —جو ہمارے وجود پر سب سے زیادہ دبیز (موٹا) پردہ ہے — اگر اس پردے کی تمام صفائی کے ذریعے، تزکیہ کے ذریعے ساری (میل ) چھیددی جائے تو پھر مکمل اور کامل ( وجود) کو اُوپر کھینچ لیا جاتا ہے ۔ کیونکہ جنت کے تمام حقائق پہلے ہی نازل ہو رہے ہیں ، اور پھر سخت ترین کام جو جنگلی اور بری عادتیں ہیں ( اُن سے نجات ) تمام راہِ طریقت بن جاتا ہے ، حقیقت کا سارا راستہ بن جاتا ہے۔ چاہے یہ خلوت کے اندر ہو جائے یا یہ ہمیں آہستہ آہستہ ، ایک ایسی مقدار میں دینا شروع ہوجائیں ، جس کو ہم جذب اور برداشت کرسکیں۔
It means everything that governs you is what they want us to go through in that seclusion. It means that from that reality they begin to dig, dig, dig, to the veil of our humanity which is the thickest veil upon our being. If that veil is pierced through all the cleansing and through all the purification, then the complete and kaamil perfections are lifted (up). Because all of the Paradise realities are already coming down, and then working on the hardest, which is the wild and bad characteristics becomes the whole way of Tariqa, the whole way of reality. Whether that opens within a khalwah or it begins to be given to us slowly, slowly in a dose that we can absorb and tolerate.
وہ خلوۃ جیسے ہی وہ اَس عزلت نشینی میں داخل ہوتے ہیں ، اُس حجاب کے معانی یہ ہیں ، جو کہ اللہ (عزوجل) چاہتا ہے کہ ہم جان جائیں ، کہ سب کچھ ایک انرجی ہے اور آپ جو کچھ بھی کر رہے ہیں (ایک انرجی ہے)۔ خلوت تفکر پر مبنی ہے ، غور و فکر پر مبنی ہے۔ یعنی طالب علم جو تفکر نہیں کرتا ، غور و فکر نہیں کرتا ، اس کے (بارے میں ) مولانا شیخ فرماتے ہیں ، "بندر اندر گیا ، بندر باہر آگیا۔" وہ (طالبعلم )کہتے ہیں، "نہیں ، نہیں ، شیخ میں اعتکاف کرنا چاہتا ہوں۔" مولانا شیخ فرماتے ، "بندر اندر گیا ، بندر باہر آگیا" جیسے انہیں سمجھ نہ آئی ہو کہ (طالبعلم ) نے کیا کہا۔
That khalwah as soon as they enter into that khalwah, they understanding of that hijaab is that Allah (Azza wa Jal) wants us to know, that everything is an energy and whatever you are doing. That the khalwah is based on Tafakkur, based on contemplation. Means that the student who does not make tafakkur, does not make contemplation, then Mawlana Shaykh would say, “Monkey in, monkey out.” They would say, “No, no, shaykh I want to make a khalwah.”And Mawlana Shaykh would say, “Monkey in, monkey out,” as if Mawlana Shaykh didn’t understand.
اس کا مطلب ہے کہ اگر آپ تفکر اور غور و فکر کرنے کا عمل نہیں کر رہے ، تو پھر آپ خلوۃ میں کیا کرنے جارہے ہیں؟ خلوۃ خود کو جاننا ہے۔ باطن کی حقیقت اور ذکر جو وہ آپ کو پڑھنے کیلئے دیتے ہیں وہ آپ کو سکت اور طاقت دے گا اپنے باطن میں جانے کی، تمام حواس بند کر کے اور نفس کے اندر جانے اور روح کی حواس بیداری کیلئے اور دل کو محسوس کرنے کی شروعات کیلئے اور ذکر سے لطیف، ہلکا (ایتھر) بننے کی شروعات کیلئے ۔
It means if you are not going to take a process of tafakkur and contemplation, then what are you going to do in the khalwah? The khalwah is to know yourself. The inner reality and the zikr they give you to recite is going to give you the energy and the power to go within yourself, to close all the senses and go within the self and open up the soul’s senses; and begin to sense the heart, and begin to become latif, subtle from the zikrs.
In First Khalwah , You Feel ‘Azaab al-Qabr (Punishment of the Grave)
پہلی خلوۃ میں آپ کو عذاب القبر (قبر کی سزا)محسوس ہوتا ہے
آپ بہت لطیف ہوجاتے ہیں اور اپنی انرجیاں محسوس کرنے لگتے ہیں۔ یہ قبر کے ’’ عذاب ‘‘ (قبر کی سزا) جیسا ہوتا ہے۔ لیکن آپ یہ نہیں چاہتے کہ قبر میں عذاب ہو اور پہلی خلوۃ قبر کے" عذاب " جیسی ہے کہ آپ ایک کمرے میں ہیں ، آپ کو ایک ذکر کرنے کیلئے دیا جائے گا۔ جب آپ ذکر کر رہے ہیں اور اپنا تفکر کر رہے ہیں تو آپ کو باغاتِ بہشت نہیں دِکھائی دیں گے، بلکہ آپ اپنے شیطانوں کو دیکھیں گے۔
You become very subtle and begin to experience your energies. It becomes like an ‘azaab of the qabr (punishment of the grave). But you don’t want that ‘azaab in the qabr and the first khalwah is like the ‘azaab of the qabr. That you are in the room, you will be given a zikr to do. As you are doing the zikr and make your contemplation, you are not going to see the Heavens but you are going to see your demons.
وہ تعلیم دینا شروع کرتے ہیں اور اللہ (عزو جل) چاہتا ہے کہ تم یہ جان جاؤ، جو کچھ بھی تم نے کیا ، جو کچھ بھی تم نے دیکھا، جو کچھ بھی تم نے سنا ، سب کچھ جس میں تم نے خود کو شامل کیا؛ یہ ایک انرجی ہے اور یہ آپ کی ہارڈ ڈسک (hard disc ) پر چھپ گئی ہے اور آپ اس ڈسک کو اپنے ساتھ قبر میں لے جارہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ ٹیکنالوجیز ، اللہ چاہتا ہے کہ ہم اِن کو جانیں ، اِس سے پہلے تمہارے پاس سی ڈی ہوتی تھی اور تم حیران رہ جاتے کہ وہ سی ڈی پر اتنا کچھ ڈال سکتے ہیں۔ اب اُن کے پاس ایسی چپس chips ہیں جو ناقابل تصور ہیں کہ یہ کتنا (مواد)محفوظ کرسکتی ہے۔ اللہ (عزوجل) کہہ رہا ہے کہ میری تخلیق (انسان) بہتر ہے ، میں نے بہترین چپ بنائی۔ تمہارا دماغ ہر چیز محفوظ کرے گا جو تم دیکھتے ہو ، سنتے ہو ، جو تم کرتے ہیں اور بولتے ہیں ، ہر چیز کی ایک انرجی ہوگی۔
They begin to teach and Allah (Azza wa Jal) wants you to know that everything you did, everything you saw, everything you heard, everything you involved yourself with; it is an energy and it was burnt onto your hard disc and you are taking that disc with you into the grave. That is why these technologies, Allah wants us to know them, that before you had a CD and you were amazed that they could put so much on a CD. Now they have chips that are unimaginable on how much it can capture. Allah (Azza wa Jal) is saying I made the better one, I made the best chip. Your brain will capture everything you see, you hear, you do and speak, everything will have an energy.
جیسے ہی خلوۃ شروع ہوئی تو گویا اللہ (عزوجل) نے اجازت دے دی کہ تم قبر میں ہو ۔ کہ تم اپنے ڈسپلن کی وجہ سے کسی سے بات نہیں کررہے ، تم محدود خوراک پر ہو ، اور تم اپنا ذکر اور مشق شروع کرتے ہو ۔ جیسے ہی تم تفکر کرتے ہو اور مانگنا شروع کرتے ہو، نیک لوگوں کی صحبت میں رہنے ، رہنماؤں کے ساتھ رہنے اور شیوخ کے ساتھ کے طلبگار ہوتے ہو ، تو وہ اس ( نامہ اعمال کو ) جاری کرنا شروع کردیتے ہیں: آئیے آپ کو دکھائیں کہ آپ اس قبر میں کیا لائے ہیں۔ کسی ایسے بچے کی مثال کی طرح جو گھر کے پچھلے صحن میں جاتا ہے اور تمام مکڑیاں، کیڑے مکوڑے اور وہ سب چیزیں چنتا ہے اور کار میں لا کر وہ کھڑکی بند کر دیتا ہے، دروازہ بند کردیتا ہے ۔ یہ اللہ (عزوجل) تمہیں سزا نہیں دے رہا بلکہ بچہ جو اس کار میں لے کر آیا ہے اب وہ اس کا تجربہ کرنے جارہا ہےکہ تمام مکڑیاں ، کیڑے مکوڑے ، یہ تمام بری چیزیں ، جو کہ تمہارے اندر ہیں اور آس پاس ہیں، اپنی انرجی کو ظاہر کرنا شروع کردیں گی۔
As soon as the khalwah begins it is as if Allah (Azza wa Jal) gave permission that you are in a qabr. That through your discipline you are not speaking to anyone, you are on a restricted diet, and you begin your zikr and practises. As soon as you make tafakkur and begin to ask to be in the company of pious people, to be with the guides and to be with the shaykhs, then they begin to release that: let us show you what you brought into this qabr. Like an example of a child that goes all over the backyard and picks up all the spiders, the worms and all these things and they get into the car close the window and shut the door. It is not Allah (Azza wa Jal) punishing you but what that child brought into that car he is now going to experience it. That all the spiders, the worms, all these bad things that are inside and around you will begin to show their manifestation of their energy.
Your bad characteristics manifest as Insects/Animals in Khalwah
تمہارے کردار کی برائی خلوۃ میں حشرات / جانوروں کے طور ظاہر ہوتی ہے۔
جیسے ہی وہ بیٹھ کر اپنا ذکر اور ان کو دیئے جانے والے اوراد پڑھتے ہیں ، فوراً، یہ انرجیاں، بری انرجیاں ،خود کو ظاہر کرنا شروع کردیں گی۔ ذرا تصور کیجئے کہ ایک کمرہ مکڑیوں سے بھرا ہوا ہے منفی انرجی سے جو تم اپنے وجود کے ذریعے اور اپنے کردار کے ذریعے کمرے میں لائے ہو۔ اللہ (عزوجل )پورا کمرا بھر دے گا اور یہ اللہ (عزوجل) کے حکم سے ہےکہ ان انرجیوں کو خود کو ظاہر کرنے کی اجازت ہوگی۔ وہ خود کو مکڑیوں کے طور پر ظاہر کرتی ہیں اور تم ان کی خوراک ہوتے ہو اور وہ تمہارے اوپر پھیل جاتی ہیں اور تمہارے اوپر ظاہر ہوجاتی ہیں ، وہ تمہیں کاٹنے لگتی ہیں۔ انھیں کھال کو چھیدنے یا چیرنے کی اجازت نہیں ہے۔ وہ محض اپنی انرجی سے تمہارے ذہن کو تمہارے خلاف استعمال کرنے کے قابل ہیں۔ کیونکہ جب تمہارے ذہن کو لگتا ہے کہ اس نے تمہارے ہاتھ پر کچھ دیکھا ہے تو ، یہ فوری طور پر ایک سینسر کو متحرک کرسکتا ہے تاکہ تمہیں ایسا محسوس ہو کہ تمہیں ابھی کاٹا گیا ہے لیکن جلد کو چھیدنے کی اجازت نہیں ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ تمہارے بے قابو دماغ کی ہر چیز اور تمہاری ہر بُری عادت ( خصائل ) سب کچھ خود کو ظاہر کریں گے۔
As soon as they sit and do their zikr and the awraads they have been given, immediately these energies will begin to manifest themselves. Imagine that a room filled with spiders from the negative energy that you brought into the room through your existence and through your character. Allah will make the whole room and this is by permission of Allah (Azza wa Jal), that these energies will have a permission to manifest themselves. They manifest themselves as spiders and you are their source of food and they come all over you and manifest all over you, they begin to bite you. There is no permission for them to pierce or rip the skin. They are merely able with their energy to use your mind against yourself. Because when you mind thinks it saw something on your hand, it immediately can trigger a sensor to make you feel like you have just been bitten but there is no permission to pierce the skin. It means that everything on your uncontrolled mind and everything from your bad characteristics will manifest themselves.
تفکر اور غور و فکر کی تربیت کے بغیر ، کہ تم ہر وقت تربیت میں رہتے ہو جس وقت میں غور کر رہا ہوں ، میں اپنے ذکر پڑھ رہا ہوں ، اپنے لئے مدد مانگنا جاری رکھتا ہوں ، اپنے شیخ کے آداب کو ہمیشہ اپنے ساتھ رکھتا ہوں ، وہ ہمیشہ میرے ساتھ ہوتے ہیں. اگر یہ پختہ نہیں تو اس حملے سے بچنے کا کوئی راستہ نہیں اگر وہ (حملہ ) اس خلوۃ میں شروع ہوجائے۔ جب یہ سانپ آنا شروع ہوجاتے ہیں ، جب مکڑیاں آنا شروع ہوجاتی ہیں یا چوہے آنا شروع ہوجاتے ہیں ، کیونکہ ہر قِسم کی بری خصلت ظاہر ہوگی۔ یہاں تک کہ بھڑ ، سوچو ہر قسم کے جنگلی جانور جو ظاہر ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ ایک دن تم جاتے ہو ( اپنے اندر جھانکتے ہو )اور سب سانپوں سے ملتے ہو اور یہ سانپ پھر حرکت کرنے لگتے ہیں کیونکہ یہ ایک پردہ کشائی ہے تمہیں اپنے چاروں طرف، یہ سب محسوس ہونگے ۔
So without the training of tafakkur and contemplation, that you are in training all the time that I am making my contemplation, I am making my zikr, keeping my madad (support), keeping my practice of my shaykh always with me, he is always with me. If that is not solid, there is no way to survive that attack if it begins into that khalwah. When these snakes begin to come, when the spiders begin to come or the rats begin to come, because every level of the characteristic will have a manifestation. Even the wasps, think of every type of wild animal that begins to manifest. One day you go and it is all snakes and these snakes then begin to move because this is an unveiling you will sense all of them all around you.
اور تمہارا تمام آدب /عمل یہ ہے کہ خود کو تسلیم میں رکھنا اور اطاعت میں رہنا ، اپنے لیئے مدد مانگتے رہنا اور اپنا رابطہ قائم رکھنا اور اپنا ذکر کرنا۔ پھر یہ چیزیں تمہارے منہ ، تمہاری ناک ، کانوں اور جسم کے سارے حصوں کے سوراخ میں داخل ہونے لگتی ہیں۔ تمہیں محسوس ہوتا ہے کہ وہ تمہارے جسم میں داخل ہو رہے ہیں۔ اور تم خود کو استقام کی حالت میں رکھتے ہو ، تم قائم رہتے ہو اور ذکر کرتے ہو ، ذکر کرتے ہو اور ان اذکار کے ذریعہ، اپنے ذکر کے ذریعہ اور اپنے رابطے کے ذریعے ان خصائل کو جلا دیتے ہیں۔ پھر چھوٹی مخلوقات سے وہ بڑی مخلوق بن کر سامنے آنا ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ جہاں وہ بیان کرتے ہیں کہ غصہ کتے جیسا ہے ۔ اللہ (عزوجل) تمہیں دِکھانا چاہتا ہے ، ہاں ، تم جانتے ہو کہ قبر میں غصے کی خصلت جنگلی کتوں جیسی ہو گی جو تمہیں کھا رہے ہیں۔
And your whole practise is to keep yourself in tasleem and submit, keep your madad and keep your connection and make your zikr. Then these things begin to enter into the orifice of your mouth, your nose, your ears, all your body parts; you feel them entering into your body. And you keep yourself in istiqaam, you keep firm and do your zikr, do your zikr. And through your zikr and through your connection to burn through those characteristics. Then from the smaller creatures they begin to manifest to the bigger creatures. Where they describe the dog is like anger. Allah (Azza wa Jal) wants to show you, yes, you know that characteristic of anger in the qabr (grave) they are going to be like wild dogs that are going to eat you.
Azaab ul qabr is 70,000 times more difficult than Khalwah
عذاب القبر ، خلوۃ سے 70,000 گنا زیادہ مشکل ہے
قبر میں اس سے70,000 گنا زیادہ مشکل ہے جو ہم بیان کر رہے ہیں، کیونکہ وہاں سے نکلنے کا کوئی کا راستہ نہیں ۔ آنکھیں کھولنے اور سانس لینے اور اس مشکل سے باہر آنے کا وقت نہیں ۔ جیسے ہی تم اس قبر میں گئے ، نفس چلا گیا اور تم اسے 100% محسوس کرتے ہو۔ یہ 70,000 گنا زیادہ مشکل بن جاتا ہے جو ہم بیان کررہے ہیں ۔
In the qabr it is 70,000 times more difficult than what we are describing because there is no way out. There is not time to open your eyes and breathe and to come out of that difficulty. As soon as you are in the qabr that is it, the nafs is gone and you feel it 100%. That becomes 70,000 times more difficult than what we are describing.
جیسے ہی وہ چاہتے ہیں کہ تم اس دن غصے سے نمٹ لو ، تم اپنا ذکر ، اپنا درود پڑھنا شروع کردیتے ہو اور اچانک کمرہ کھل جاتا ہے اور وہاں تمام جنگلی کتے موجود ہیں۔ اور یہ کتے تمہارے ہاتھ چیر رہے ہیں اور انہیں کاٹ رہے ہیں اور تمہارے چہرے کی طرف لپک رہے ہیں ، تمہارے پرائویٹ پارٹس کی طرف جا رہے ہیں ، ہر چیز کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ یہی وہ جنگلی پن ہے جو آنے والا ہے اور سارا وقت تمہارے مرشد تمہارے اندر سرگوشی فرما رہے ہیں کہ، "اپنا رابطہ رکھیں ، اپنا کنکشن رکھیں ، اپنا رابطہ رکھیں۔"
As soon as they want you to work through anger that day, you begin to make your zikr, your salawat, and all of a sudden the room opens and there are all wild dogs. And these dogs are ripping your hands biting them and going for your face, going for your private parts, going for everything. This is that wildness that is coming and the whole time your guide is whispering within you, “Keep your connection, keep your connection, keep your connection.”
With the Firm Belief, you Can Change the Energy
پختہ یقین کے ساتھ ، آپ انرجی کو تبدیل کرسکتے ہیں
جب تک وہ لمحہ نہ آجائے جہاں وہ تمہیں تربیت دینا شروع کردیں کہ اپنا رابطہ قائم رکھو اور اب تمہاری مضبوطی اور ایمان کے ذریعہ، تمہارا اعتقاد اتنا پختہ ہے کہ تم اس انرجی کو تبدیل کرسکتے ہو جو تم پر حملہ آور ہے۔ جیسے ہی وہ کتے اور سانپوں اور چوہوں سے بھرتے ہیں ، تمہارے ذکر کے ذریعہ اور تمہیں جس چیز کی تربیت دی گئی ہے اسکے ذریعہ ، تم اپنے ذہن کو تبدیل اور اُس پر قابو پانا شروع کردیتے ہو کہ یہ انرجی کتے نہیں ہیں۔ اور تم اپنے دل سے کہنے لگتے ہو ، "وہ کتے نہیں ہیں ، وہ کتے نہیں ہیں ، یہ انرجیاں فرشتے ہیں۔" اور اللہ (عزوجل) تمہیں اپنے دماغ پر قابو دینا شروع کردیتا ہے۔ کہ تمہارا دل قابو پا لیتا ہے اور اس انرجی کو تبدیل کرنا شروع کر دیتا ہے اور اُسے حقائق کی طرف اور پاکیزگی کی طرف لاتا ہے۔
Until there is a point where they begin to train you that keep your connection, and now through your firmness and belief; that your belief is firm enough to begin to change that energy that is coming upon you. As soon as they fill up with dogs and snakes and rats, through your zikr and through what you have been trained, you begin to change and control your mind that no this energy is not dogs. And you begin to tell your heart, “They are not dogs, they are not dogs, these energies are angels.” And Allah (Azza wa Jal) begins to give you control over your mind. That your heart takes control and begins to convert that energy and bring it towards Haqayiq and towards purification.
cont. ½
Watch here:https://www.youtube.com/watch?v=mqBxu-IXDu0