
Urdu – Saint of Rajab’s Supplication رجب کے ولی کی دعا–دُعاء وَليُ الرّجب اَعُوْذُ ب…
Saint of Rajab’s Supplication
رجب کے ولی کی دعا–دُعاء وَليُ الرّجب
اَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ۔ بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ۔ اللَّهُمَّ اِنِّي أَسْتَغْفِرُكَ مِنْ كُلِّ مَا تُبْتُ عَنْهُ اِلَيْكَ ثُمَّ عُدْتُ فِيهِ، وَأَسْتَغْفِرُكَ مِنْ كُلِّ مَا أَرَدْتُ بِهِ وَجْهَكَ فَخَالَطَنِي فِيهِ مَا لَيْسَ فِيهِ رِضَاكَ
O Allah, I ask forgiveness of You for everything for which I repented to You then returned to. And I ask forgiveness of You for everything I displeased You with and all that concerns me with which You are displeased.
اے اللہ ، میں تجھ سے ہر اُس چیز کی معافی چاہتا ہوں جس پر میں نے تیرے حضور توبہ کی اور پھر (اُسی بات کی طرف ) لوٹ گیا۔ اور میں تجھ سے ہر اُس چیز کی معافی مانگتا ہوں جس سےمیں نے تیری ناراضگی مول لی اور ان تمام باتوں پر ( معافی مانگتا ہوں ) جو تو پسند نہیں فرماتا۔
وَ أَسْتَغْفِرُكَ لِلنِّعَمَ الَّتِي تَقَوَّيْتُ بِهَا عَلَى مَعْصِيَتِكَ، وَ أَسْتَغْفِرُكَ مِنَ الذُّنوُبِ الَّتِي لَا يَعْلَمُهَا غَيْرُكَ وَلَا يَطَّلِعُ عَلَيْهَا أَحَدٌ سِوَاكَ،
And I ask forgiveness of You for the favors which I used for increasing my disobedience towards You. And I ask forgiveness of You for the sins which no one knows except You and no one sees except You
اور میں ان نعمتوں کیلئے تجھ سے معافی چاہتا ہوں جنہیں میں نے تیری نافرمانی بڑھانے کیلئے استعمال کیا۔ اور میں تجھ سے ان گناہوں کے لئے معافی مانگتا ہوں جو تیرے سوا کوئی نہیں جانتا اور تیرے سوا کوئی نہیں دیکھتا۔
وَلَا تَسَعُهَا اِلَّا رَحْمَتُكَ وَلَا تُنْجِي مِنْهَا اِلَّا مَغْفِرَتُكَ وَحِلْمُكَ لَا اِلٰهَ اِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ اِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِيْنَ.
And nothing encompasses except Your Mercy and nothing delivers from except Your forgiveness and clemency. There is no god except You alone. You are the Most High, and I was one of the [self] oppressors
اور تیری رحمت کے سوا کوئی آسرا نہیں اور تیری مغفرت اور نرمی (تحمل )کے سوا کوئی نجات نہیں ۔ تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔ تیری ذات سب سے اعلی ہے ، اور میں [خود پر ] ظلم کرنے والوں میں سے ہوں۔
اللَّهُمَّ اِنِّي أَسْتَغْفِرُكَ مِنْ كُلِّ ظُلْمٍ ظَلَمْتُ بِهِ عِبَادَكَ فَاَ يُّمَا عَبْدٍ مِنْ عِبَادِكَ أَوْ أَمَةٍ مِنْ إِمَائِكَ، ظَلَمْتُ فِي بَدَنِهِ أَوْ عِرْضِهِ أَوْ مَالِهِ، فَأَعْطِهِ مِنْ خَزَائِنِكَ الَّتِي لَا تَنْقُصُ،
O Allah, I ask forgiveness of You for the injustice I committed against Your servants. Whatever of Your male or female servants whom I have hurt, physically or in their dignity or in their property give them of Your bounty which lacks nothing.
اے اللہ ، میں تجھ سے معافی مانگتا ہوں ، اُس ناانصافی پر جو میں نے تیرے بندوں کے ساتھ کی، تیرے خادموں میں سے جسے بھی میں نے تکلیف دی ، خواہ مرد ہوں یا خواتین–جسمانی طور پر ، یا اُن کی عزت ، یا اُن کے مال ( کونقصان پہنچایا)– اُنھیں اپنے خزانوں میں سے فضل عطا فرماجس (خزانے) میں کبھی کمی نہیں آتی۔
وَأَسْأَلُكَ اَنْ تُكْرِمَنِي بِرَحْمَتِكَ الَّتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ وَلَا تُهِينَنِي بِعَذَابِكَ وَتُعْطِيَنِي مَا أَسْأَلُكَ فَاِنِّي حَقِيْقٌ بِرَحْمَتِكَ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ .
And I ask You to honor me with Your mercy which encompasses all things. Do not humble me with Your punishment but give me what I ask of You, for I am in great need of Your mercy, O Most Merciful of the merciful.
اور میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ مجھے اپنی رحمت سے نواز دے، جو (رحمت ) ہر چیز پر محیط ہے۔ مجھے اپنے عذاب سے عاجز نہ کیجیئے لیکن مجھے وہ عطا فرما دیجئے جو میں تجھ سے مانگتا ہوں ، کیونکہ میں تیری رحمت کا طلبگار ہوں ، یا ارحم الراحمین ، اے سب رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم کرنے والے۔
وَصَلَّى اللهُ عَلَى سَيَّدِنَا مُحَمَّدٍ وَاٰلِهِ وَصَحْبِهِ أَجْمَعِينَ،
وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيْمِ
May Allah send blessings upon (Sayeddina )Muhammad and upon all his companions. There is no power and no might except in Allah the High, the Exalted. Peace and Blessings upon Sayidina Muhammad, his Family, and his Companions.
اور اللہ ( سیدنا) محمد(ﷺ) اور ان کے تمام صحابہ پر درود نازل فرمائے، نہ تو کوئی طاقت ہے اور نہ ہی کوئی غالب ، قوت والا ہے ، سوائے اللہ( عزوجل) کے جو اعلی وبرتر عظمت والا ہے۔ سیدنامحمد(ﷺ) ، ان کی آل اور ان کے صحابہ پر سلامتی و برکات نازل ہوں۔
آَمِیْنْ بِجَاہِ حَبِیْبِكَ ألْمُصْطَفَیٰﷺ