
Urdu – Real Tawhid is in the Muhammadan ﷺ Heart. Let us Run when we are Oppressors to O…
Real Tawhid is in the Muhammadan ﷺ Heart. Let us Run when we are Oppressors to Ourselves to the Presence of Prophet ﷺ to Ask Allah (AJ) Forgiveness
رمضان کے دنوں میں، بہت مرتبہ لوگوں کو ایسے تجربات ہوئے ہیں کہ جب عمر اور بیماری کی وجہ سے انہیں مشکل کا سامنا ہوا تو وہ اللہ (عزوجل) سے التجا کرتے ہیں کہ اُنہیں آسانی ملے ، اپنا روزہ پورا کرنے کی ہمت ملے ۔ اور اللہ (عزوجل) فرشتے بھیجے گا ، فرشتے ان کے منہ میں بھیجے گا ، اُن کی تسکین کیلئے ، کچھ عطا کرے گا جس سے ان کی پیاس بجھ جائے گی۔ اللہ (عزوجل) کی رحمہ (رحمت) اور معجزات سے کبھی مایوس نہ ہوں ۔ ایسی زندگی گُزاروجس میں تم ( ہر چیز پر ) غور کرو۔ اور ا پنے دلوں میں ہمیشہ دعا مانگتے رہو کہ یا ربی ، میں جانتا ہوں ، میرے چار سُو آپکی کرامات موجود ہیں ، مجھے بس ایک ایسا دل دے دیجئے جس میں دیکھنے کی طاقت ہو اور مجھے ہر وقت ایک معجزہ ہوتا ہوا دکھائی دے ۔ ہم زیارت کیلئے گئے ، کیا ایسا عام طور پر ہوتا ہے کہ آپ کہیں سفر پر جائیں اور کوئی آپ کو پیسے (سفر کا خرچہ ) واپس بھیج دے ؟ یہ اللہ کا معجزہ ہے۔ ہم زیارت کیلئے گئے اور اس ائیرلائن کمپنی کے ساتھ کچھ ہوا ، انہوں نے ہمارے پیسے واپس بھیج دیئے۔ جب آپ اللہ (عزوجل ) کے مہمان کی حیثیت سے جاتے ہیں تو ، مسلسل معجزات ہوتے ہیں ، کھانے کا سلسلہ بنا رہتا ہے۔
So many times, so many experiences people have had in times of Ramadan that when they're having difficulty, because of their age or sickness, that they beg Allah (Azwajal) that to give them a relief, let them to complete their fasting. And Allah (Azwajal) will send Malaika, send Malaika into their mouths, give them something that nourish them to quench a thirst. Never despair from the Rahma (mercy) and the miracle of Allah (Azzwajal) that take a life in which you are an observer that asking continuous in our hearts, 'Ya Rabbi,I know that your miracles all around me, let me just have a heart in which to see it, and I see a miracle unfold at all times. 'We went on a Ziyarat, how often you go anywhere and somebody sends you back money? It is Allah's miracle. We went for Ziyarat and whatever happened with this airline company, they sent us all back money. When you go as Allah (Azwajal)'s guest, the miracle continuously flowing, the food continuously flowing.
مشکل کے وقت میں ، شیطان چاہتا ہے کہ تم بھاگ جاؤ ، بس خود پہ بھروسہ کرو ، چھپ جاؤ ، خوف میں رہو۔ خوف ہی تمہیں مار ڈالے گا۔ کیونکہ خوف ایمان کا متضاد ہے۔ بجائے کہ اللہ کی طرف دوڑو، سیدنا محمد (ﷺ) کی محبت کی طرف دوڑو۔ یاد رکھو، ہمارے ساتھ ایسا کچھ نہیں ہوسکتا جو اللہ (عزوجل ) کی کتاب میں نہ لکھا ہو۔ ہمیں نہ کوئی شر (نقصان )پہنچ سکتا اور نہ کوئی خیر (بھلائی ) مل سکتی ہے، اگر اللہ (عزوجل) کی کتاب میں نہ لکھا ہو ۔ ہمارا کام یہ یقینی بنانا ہے کہ اللہ (عزوجل) ہم سے خوش رہے اور اللہ (عزوجل) کی خوشی ملے ۔ یہی وجہ ہے کہ نظام (قائم ہے ) اور نظام کا راز ( یہ ہے ) کہ ہر کوئی اللہ (عزوجل) کی خوشی ڈھونڈرہا ہے۔ وہ دوسرے مذہب ( انتہا پسند) ، پاگل لوگ یہ بات کیوں نہیں سمجھتے؟ اولیا اللہ آکر ہماری زندگی میں ترغیب دیتے ہیں کہ ہر شخص اللہ (عزوجل) کی خوشی چاہتا ہے لیکن اللہ (عزوجل) کی خوشی کا راز سیدنا محمد (ﷺ) کی محبت ہے۔ 'قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللَّـهَ فَاتَّبِعُوْنِيْ يُحْبِبْكُمُ اللَّـهُ'۔
قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللَّـهَ فَاتَّبِعُوْنِيْ يُحْبِبْكُمُ اللَّـهُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوْبَكُمْ ۗ وَاللَّـهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ۞
(اے حبیب!) آپ فرما دیں: اگر تم اللہ سے محبت کرتے ہو تو میری پیروی کرو تب اللہ تمہیں (اپنا) محبوب بنا لے گا اور تمہارے لئے تمہارے گناہ معاف فرما دے گا، اور اللہ نہایت بخشنے والا مہربان ہے۔ سورۃ آل عمران (3) آیت 31
اللہ (عزوجل) ایک پوشیدہ خزانہ ہے جو چاہتا ہے کہ میں ڈھونڈ لیا جاؤں۔ ، کیا آپ نے اللہ (عزوجل) کو ڈھونڈ لیا؟ اگر آپ سیدنا محمد (ﷺ) کی محبت میں گرفتار ہوگئے ، تو آپ کو اللہ (عزوجل) مل گیا ہے ، تو آپ نے یہ راز اور جوہر ،عنصر پا لیا ہے جو رسول ِ کریم ، جان رحمہ (ﷺ) کے خوبصورت کردار سے عیاں رہا ہے کہ آپ (ﷺ) پر ہر نعمت نازل ہو رہی ہے کیونکہ یہ اللہ (عزوجل ) کی جھلک ہے۔ جب آپ واقعی ، واقعی ، " محمد رسول اللہ "کی محبت میں گرفتار ہوتے ہیں اور آپ کو احساس ہوتا ہے کہ کچھ بھی آپ ﷺ جیسا نہیں ، کچھ بھی آپ ﷺ کی طرح کا نہیں ۔ سیدنا محمد(ﷺ) کے جیسا کوئی نہیں ہے۔ ہر ولی ، ہر آدمی ، ہر فرد اس حقیقت سے کمتر ہے یہاں تک کہ اس حقیقت کے سمندر میں ایک قطرے کے برابر نہیں ہے۔ تب اللہ (عزوجل) نے فرمایا جب تمہیں یہ (حقیقت ) مل گئی تو تمہیں دراصل "لا الہ الا اللہ" ملا ہے ، تم نے اللہ (عزوجل) کو ڈھونڈ لیا ہے ۔
In time of difficulty, Shaitan wants you to run away, be by yourself, hide, have fear. The fear itself will kill you. Cause fear is opposite of faith. Instead of running towards Allah (Azzwajal), running towards the love of and Sayedana Muhammad {s} that remember nothing can happen to us that not written in Allah's book. No bad can come to us and no good can come to us if not written in Allah (Azzwajal)'s book.
That our job is to make sure that Allah (Azwajal) is happy with us and Allah Azwajal)'s happiness; this is why the system and the secret of the system, everyone is seeking Allah (Azwajal)'s happiness. Why don't those other Madhabs, crazy people, why don't they understand. Because Auliya'Allah come and inspire to our life, everybody wants Allah (Azwajal)'s happiness but the secret to Allah (Azwajal)'s happiness is the love of Sayedana Muhammad {s}, Qul in kuntum tuhibbon Allaha fattabi’oni,yuhbibkumUllahu.
قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللَّـهَ فَاتَّبِعُوْنِيْ يُحْبِبْكُمُ اللَّـهُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوْبَكُمْ ۗ وَاللَّـهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ٣١
3:31 – “Qul in kuntum tuhibbon Allaha fattabi’oni,yuhbibkumUllahu wa yaghfir lakum dhunobakum wallahu Ghaforur Raheem.
“Say, [O Muhammad], “If you should love Allah, then follow me, [so] Allah will love you and forgive you your sins. And Allah is Forgiving and Merciful.” (Family of Imran, 3:31)
Allah (Azwajal) is a hidden treasure wanting to be found, did you find Allah (Azwajal)? If you fell in love with Sayedana Muhammad {s} you have found Allah (Azwajal), you found that essence and that secret emanating from the beautiful character Rasul-e-Kareem, Jaan-e-Rahma (s) that every blessing is upon you because it is the reflection of Allah (Azzwajal). That when you truly, truly fell in love with "Muhammadan Rasul Allah" and you realize that nothing, nothing is like on to it. Nothing is like Sayedana Muhammad {s}. Every Wali, every man, every person comes short from that reality doesn't even come near a drop into that reality. When Allah (Azzwajal) said when you found that what you really found "La ilaha illAllah" that you found Allah (Azzwajal).
اور اسی وجہ سے ( اس نشید سے مراد ) 'جانِ رحمت' یہ بے حد محبت ، یہ بے حد رحمت ہے۔ ہر حقیقت اور ہر راز ، جب ہم روح میں داخل ہورہے ہیں تو خود کو روحوں کے لشکروں جیسا دیکھو اور وہاں ایک "عالمگیر روح" (انسان کاملﷺ ) ہے جو تمام انرجی کا مرکز ہے۔ اس ساری انرجی کا کوئی ماس ( مادہ ) نہیں ہوتا ، کشش ثقل کا کھینچاؤ نہیں ہوتا ، یہ ساری انرجی ، اس انرجی کے ایک مقام (مرکز)کی طرف جا رہی ہے۔ اور جب وہ انرجی سپاہیوں کی طرح اس بارگاہ کی طرف قدم بڑھا رہی ہے تو یہ دل میں داخل ہو رہی ہے اور بہت گہرائی میں جارہی ہے ، اور اس دل میں اسے کیا ملا ہے؟
یہ مکمل خالص توحید کا قلب ہے اس دل میں "لا الہ الا اللہ" کے سوا کچھ نہیں ہے۔ ہمارے سب کے دل عیبوں اور خوفوں سے بھرے ہیں اور اللہ (عزوجل) کے سوا ہر چیز کے خوف سے لبریز ہیں۔ لیکن وہ دل جو قلب المحمدیہ (ﷺ) ہے ، وہ پاکیزہ اور خوبصورت روشنی ہے وہ اللہ (عزوجل) کے کامل خدمت گزار ہیں اور صرف اُسی دل میں حقیقی "لا الہ الا اللہ" ہے۔ وہی وحدانیت اور توحید کا سمندر ہے۔ہماری دعا ہے کہ اللہ (عزوجل) ہمیں ان روشنیوں ( انوارات ) سے مزین کرے، برکتیں عطا کرے کہ دوڑو، بھاگو ( سیدنا محمد ﷺ کی جانب ) جب تم خود پر ظلم کرو۔ اور ہم خود پر ظلم کر رہے ہیں ، آئیے اس حقیقت کی طرف دوڑیں۔ یا نبی جانِ رحمت (ﷺ) ، ان شاء اللہ۔
شیخ سید نورجان میراحمدی نقشبندی (ق)
And that's why this 'Jaan-e-Rahma (s)' this immense love, this immense mercy. Every reality and every secret when we're entering into the soul, see ourselves like armies of souls and there is a 'Universal Soul' the center of all energy. That all energy has no mass, has no gravitational pull, all this energy is going into one location of energy. And when that energy is marshalling like soldiers into that presence it is entering into the heart and going deeper and deeper, and what it finds in that heart?
This is the heart of complete pure Tawhid, in that heart there is nothing but "La ilaha illAllah." All our hearts are filled with imperfections and fears and a fear of everything other than Allah (Azzwajal) but that heart that Qalab al Muhammdiya {s} that purified and beautific light is the perfect servanthood of Allah (Azzwajal) and in only in that heart is the true "La ilaha illAllah." That is the ocean of oneness and Tawhid.
We pray that Allah (Azzwajal) dress us and bless us from these lights that run, run when you'r oppressors to yourselves. And we are oppressing ourselves, let us run to that reality. Ya Nabi Jan-e-Rahmat , in'sha Allah.
Watch here: https://web.facebook.com/273797535979854/videos/581866779091486/