
Urdu – Guidance is a gift from Allah Azwajal and when he guides his servant, he guides …
Guidance is a gift from Allah Azwajal and when he guides his servant, he guides them to good character!
اللہ عزوجل کی بے پناہ نعمت اور برکات میں سے ایک نعمت ہدایت ہے۔ اولیاءاللہ کیلئے ہدایت کا احسن درجہ دراصل محبت اور اچھا اخلاق ہے –اخلاق ایک ایسا موضوع ہے جس پر آخر زما ں میں زیادہ زور نہیں دیا جاتا ، کیونکہ جیسے جیسےاولیاء اللہ اس دنیا سے پردہ کرتے جارہے ہیں، محبت پیار زمین سے اٹھایا جا چکاہے ۔ یہ اولیاء اللہ زمین پر اللہ عزوجل کے رحمہ اور رحمت سے بھرے پیالے اور برتن ہیں، وہ اچھے اخلاق کی حقیقت اُٹھائے ہوئے ہوتے ہیں ، اُسکے عین مطابق جواللہ عزوجل چاہتا ہے۔ اور اس کے نتیجے میں اللہ عزوجل اُن سے راضی ہے ، ان سے محبت کرتا ہے۔ اور یہ احباب النبی ﷺ ہیں ، سیدنا محمدﷺ کے عاشقین۔ اور اُن کی زندگیاں مشکل سے بھری پڑی ہے کیونکہ یہ دنیا، دنیاوی خواہشات پر مبنی ہے اور سب اِس دنیا کی خواہش اور اِس دنیا میں چلنے والے ٹرینڈ (رجحان) کی پیروی کرنا چاہتے ہیں، لیکن اللہ عزوجل ہمارے لیے چاہتا ہے کے ہم اُس ٹرینڈ (رجحان) کی پیروی کریں جو آسمان (عالمِ ملکوت) میں ہو رہا ہے اور یہاں مسلہ پڑتا ہے – کہ اس دنیا میں سب کچھ اس دنیا وی (خواہشات )کے بارے میں ہے، دنیا اور اس کی تمام خواہشات اور سب کچھ … جو غلط ہے۔ اور ہمیں ایمان قائم رکھنے کے لئے اور ہمیں اس راہ پر چلتے رہنے کے لئے، سماوات کے مطابق، آسمان(بہشت) کے مطابق (اولیااللہ کی پیروی کرنی ہے)رسول ﷺ نے بیان فرمایا ہے، یہ ہمارے ہاتھ پر ایک گرم کوئلہ یا آگ رکھنے کے مساوی ہو گا، مشکلات کے باعث، ہر طرف تمہیں مختلف سمت سے کھینچنے کی کوشش کی جار ہی ہے۔ ہر کوئی مختلف طریقوں سے آپ کو کھینچنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ اور الحمداللہ ،جن پر اللہ نے ہدایت عنایت کی ہے کیونکہ سوائے اللہ عزوجل کی طرف سے کوئی ہدایت نہیں دے سکتا اور ہدایت اللہ عزوجل کی طرف سے ایک تحفہ ہے اور جب وہ اپنے خادم کو ہدایت سے نوازتا ہے تو وہ اُنہیں اچھے اخلاق کی طرف ہدایت دیتا ہے!
اسی موضوع پر ہم کچھ راتوں سے بات کر رہے تھے ،محبت اور پیار ہے ۔ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے تم میں گوشت کا ایک ٹکڑا ہے اگر یہ اچھا ہو تو، سب اچھا ہے اور اگر یہ آپ کا برا ہے توسب برا ہے اور بیشک وہ اسکا دل ہے ، ہم بار بار دہراتے ہیں کیونکہ ہم واقعتا اس کو سمجھنے کے لئے غوروفکر نہیں کرتے جو نبی ﷺ ہمارے لئے کوڈنگ لے کر آ ئے ہیں کہ اگرآپ کا دل اچھا ہے تو، آپ کا تمام لحم ) گوشت ) بھلاہے تو یہ گوشت پوست کا انسان اپنی روح کے تابع کوئی بھی عمل کرے اچھا ہی ہوگا کیونکہ اسلام دراصل آپ کا بدن ہے ، یہ آپ کی روح نہیں ہے۔ آپ کا اسلام ، آپ کلمہ شہادت پڑھتے ہیں، آپ روزے رکھتے ہیں، آپ نماز اداکر تے ہیں ، آپ زکاۃ ادا کرتے ہیں ، یہ سب ملک(عالمِ ناسوت ) کے لئے ہے ، اور سب بدنی (عبادت ) ہے اور اللہ عزوجل ہمیں تعلیم دے رہا ہے اگر دل اچھا ہے ، تو سارے کام اور جسم سے متعلق تمام اعمال نیک ہو جائیں گے اور اگر دل بُرا ہے تو ہر عمل جو جسم کر رہا ہے براٹہرے گا کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ کیا صدقہ دیتا ہے ، بُرا ہے ، وہ کیا نماز پڑھتا ہے ، بُری ہے ، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا 5000 بار حج کر آئے، یہ بُرا ہے ۔ کیونکہ اگر وہ بدنی عبادت اُس کا دل نہیں بدل رہی تو اللہ عزوجل، بہتر بنانے کے لئے دکھا رہا ہے تمہارےاعمال تمہیں تبدیل نہیں کر رہے تو یہ ایک گہری حقیقت بن جاتی ہے کہ اگر دل برا ہے، اخلاق برا ہے ، ہمیشہ بدلہ لینے والوں میں سے ہے ؛ ہمیشہ تباہ کرنے کی کوشش کر نے والا ہے ؛ ہمیشہ فتح کی کوشش کر نے والاہے ؛ دوسروں کی روشنی کو تباہ کر کے اپنا نور بلند کرنے کی کوشش کر رہا ہے–آپ ایسے کردار اب ٹیلی ویژن پر دیکھتے ہیں جو ممالک کی سربراہی کرتے ہیں ، وہ کسی کی پرواہ نہیں کرتے، وہ دل کھول کر جھوٹ بولتے ہیں ، اُن سے کچھ بھی پوچھ لو ، وہ جھوٹ بولیں گے، اس قسم کا دل، اللہ عزوجل ہمیں دکھلا رہا ہے کہ اسکے تمام اعمال اسکے دل کی حالت تبدیل نہیں کریں گے . تو اس سے مراد ہے ، ہدایت اور رہنمائی اللہ عزوجل کی طرف سے ملتی ہے یہ اُس کی عطا ہے " . میں تمہیں ہدایت عنایت کروں گا، میں تمہیں دل کے اندر نور عطا کروں گا اور اگر میں واقعی ہدایت دینا چاہتا ہوں تو میں تمہیں اچھے کردار کے مقام کی طرف تمہاری رہنمائی کروں گا۔ توہ وہ درس دیتے ہیں کہ انکا کردار اچھا ہے ، اچھے آداب اور اچھے اعمال سے اور ان اچھے اخلاق سے اللہ عزوجل کی نعمت اور برکات روح کو فیض پہنچاتی ہیں ، اسلئے روحانی سلاسل (سکھاتے ہیں) پھر کیوں دیگر مقامات وہ نہیں سکھاتے ہیں ، حتی کے اُس وقت بھی جب کہ روحانی سلاسل اُن کی محفلوں میں جاتے ہیں، ، پہلی بات وہ یہ سکھاتے ہیں ، اُن میں سے ایک اِسی بارے بات کرنا چاہتا ہے کہ " نمازپڑھو! کیا آپ نماز پڑھ رہے ہیں ؟ کیا آپ نماز پڑھ رہے ہیں ؟" یہ سوال وہ اُن سب لوگوں سے پوچھتے ہیں جو مکمل طور پر سنت رسول ﷺ کی پیروی کرتے ہیں۔ " تم مجھ سے محبت کرتے ہو تو میری سنت کی پیروی کرو ، اور جو میری سنت کے پیروکار ہیں ، وہ میرے محبوب ہیں ۔" وہ (سنت کی پیروی )نہ کرتے اگر اُنھیں سیدنا محمد ﷺ سے عشق اور محبت نہ ہوتی ۔ اولیااللہ کو اللہ (عزوجل) کی نعمت اور برکات سے (لوگوں کی ) رہنمائی کرنے کا طریقہ معلوم ہے ۔ اللہ(عزوجل) نے فرمایا ہے ، پہلے اُن کے لئے اچھے اخلاق کی بنیاد قائم کرو، تمام دوسرے اعمال جو اگر اچھے کردار کی بنیاد پر نہیں، جو سب تم کر رہے ہو ، وہ ضائع ہوجا ئے گا، اس لئے کہ یہی وجہ ہے جب مولانا شیخ ، سلطان الاولیاء (ق) جب بھی تم اُنھیں دیکھتے، 500نئے لوگ اُن کے پاس آئے ہوئے دیکھتے اور دوسری قسم کے (ظاہری) لوگ آ کر کہتےگے یہ کیا طریقہ ہے؟ ایسا کیوں ہے ؟ آپ بیٹھ کر ایک ایک فردکے فقہ کی اصلاح کیوں نہیں کرتے؟ اِس طرح کیوں نہیں کرتے؟ فرماتے ہیں آپ اس طرح لوگوں کو اپنی طرف متوجہ نہیں کرتے۔ لوگوں کو متوجہ کرنے کے لئے شہد (جیسی مٹھاس )، پیار اور محبت ، اور ہمدردی درکار ہوتی ہے ۔ تاکہ وہ صحبت میں داخل ہوں تو دیکھیں ، اچھا اخلاق اور اصلاح (تاکہ ) وہ اُنس محسوس کریں، وہ ایک سکون محسوس کریں ، وہ ایک گرم جوشی محسوس کریں، وہ اُس وقت ایک واقفیت محسوس کریں، کہ وہ کسی کو دھوکہ نہیں دے رہے اور چوری نہیں کرتے اور ایک دوسرے کو پریشان نہیں کرتے، ایک دوسرے سے جھوٹ نہیں بولتے، تب اللہ (عزوجل) اُن کے اخلاق سے خوش ہوتا ہے ۔
اس لئے روحانی سلاسل ایک تھیلی(بیگ) کی مانند ہے اور ہر کوئی ایک پتھر کی طرح ہے۔ تم نے بیگ (تھیلی ) سے بھاگ نہیں جانا، (اگر دور بھاگے ) تو پھر اللہ (عزوجل) قبر میں تمھاری دھلائی کرے گا ، جو کہ ستر ہزار گنا زیادہ مشکل ہے، لہذا روحانی سلاسل تمہاری یہاں (دنیا میں ) اصلاح کرنے آتے ہیں، ٹھیک؟ تم نے غصہ نہیں ہونا اور کسی کو مُکا نہیں مارنا نہیں۔ وہ (اولیااللہ ) جسے بھی بھیجیں ، آپ اُسے قبول کرلو، جو کچھ بھی وہ آپ کے پاس بھیجیں ، اُس مشکل کا سامنا کرو ، وہ تمہارا بیگ(تھیلی ) ہلا نا چاہتے ہیں، (تھیلی میں ) جتنے زیادہ پتھر (لوگ ) ہوں اُتنا اچھا! ، آپ تین پتھروں کو ایک بیگ میں نہیں ڈال دیا کرتے ، کیوں نہ 20 پتھر ایک ساتھ ڈال دیے جایئں؟ کیوں؟ کیونکہ اللہ عزوجل ایک اچھا کردار چاہتا ہے . ہم اچھے کردار کے بارے میں بات کر رہے ہیں، لیکن کئی بار لوگ نہیں سمجھتے کیونکہ )(لیکچر کے فورا بعد ہی ) وہ کسی کےبارے شکایت کر رہے ہوتے ہیں کہ اس نے ایسا کہا ، ااُس نے ویسا کہا، اُنہوں نے یہ کہا کہ، اِنہوں نے ایسا کیا، میرے ساتھ ویسا ہو گیا- یہی تو پورا معاملہ(امتحان ) تھا ، اللہ عزوجل نے فرمایا ہے کہ ان سب کو ایک تھیلے میں رکھو اور اگر وہ شیخ کی موجودگی میں نہیں ہیں تو وہ جہاں بھی ہیں ، اللہ لوگوں کے بیگ بنادئے گا ۔ اور جس گروپ کے لوگ ہوں گے ، وہ اُنھیں ایک بیگ (تھیلی ) میں ڈال دے گا اور اولیاء اللہ تشریف لاتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ پھر شکایت نہ کرو! شکایت نہ کرو کیونکہ اللہ (عزوجل) آپکو ہلا نا چاہتا ہے، آپ کو پاک صاف کرنا چاہتا ہے ، اور تم خاموش رہ کر کے اپنے آداب پر عمل کرؤ۔ صبر کا مظاہرہ کر ؤ ۔ وضو کر ؤ ۔مراقبہ ، تفکر کر ؤ۔، آپ کو پالش کیا جا رہا ہے، آپ کو دوسرے لوگوں کے ہاتھوں اور کردار وں سے پالش کیا جا رہا ہے جب ہم جوابا کچھ کہنا چاہتے ہیں ، جب ہم پلٹ کر واپس جواب دینا چاہتے ہیں ، ہم کچھ بول دینا چاہتے ہیں ، یا بھاگ جانا چاہتے ہیں، تویہ اچھے اخلاق کا سکول چھوڑنے کی کوشش کے مترادف ہے اور وہ(اولیااکرام ) پوچھتے ہیں، تم کہاں جارہے ہو؟ یہاں سے بھاگ کر تم کہاں جانا چاہتے ہو ، کیا تم اللہ(عزوجل) کی مرضی سے بچ سکتے ہیں؟، کیا تم اللہ(عزوجل) کی خواہش سے بچ سکتے ہیں؟ ، کیا تمہیں لگتا ہے کہ اگر تم یہاں صاف نہیں ہوئے تو تم صفائی سے بچ جاو گے؟ اللہ (عزوجل ) تمہیں بڑی آفت اور مصیبت کے ذریعے ، ایک بہت زیادہ مشکل طریقے سے تمہاری دھلائی کرےگا ، اس لئے جب ہم (کلام )پڑھ رہے ہوتے ہیں اور نشید (نعت) میں پڑھتے ہیں ( Driftwood پانی میں تیرتا لکڑی کا ٹکڑا) میرے سے کیا خطا ہوئیَ میں نے کیا کیا؟ اور وہ ہمیشہ اپنے یاد دہانی کے لئے دہراتے رہتے ہیں ، اللہ عزوجل فرماتا ہے میں تمہیں پالش کرنے کی خاطر ، میں مشکلات دیتا ہوں کیونکہ میں تم سے کچھ چاہتا ہوں!
شیخ نورجان میر احمدی نقشبندی (ق)
Allah Azwajal's immense neymat and blessing is a blessing of guidance. And perfection of guidance for Auliya-Allah is Muhabbat and good character–a subject that doesn’t seems to be talked about in the last days. Because, Muhabbat love is lifted from the earth as these big Auliya-Allah are passing away. They are the vessel and containers of Allah Azwajal’s mercy and Rahma upon the earth. They carry the reality of good character according to what Allah Azwajal wants and as a result Allah AJ Azwajal pleased with them, loving them. And they are the Ahbaab un Nabi (s) , the lovers of Syedinna Muhammad (s) and their lives are filled with difficulty because this world is based on worldly desires. And everybody in this world wants to follow the desire and the trend of what’s happening in Duniya. But Allah Azwajal wants for us to follow the trend of what's happening within the heavens– and there lies the conflict–that everything in this world is about the Duniya and all its desires and everything… that's wrong. And to keep our faith and keep our way, according to the Samaa, the heavens. Prophet (s) described, it would be like holding a hot coal or fire within our hands, cause of the difficulty. Every direction is trying to pull you in a different way; everyone is trying to pull you in a different way. And Hamdulilah for those whom Allah Azwajal granted guidance cause there is no guidance except through Allah Azwajal, and guidance is a gift from Allah Azwajal and when he guides his servant, he guides them to good character!
That was the theme that we had from few nights now is this Muhabbat and love. And Prophet (s) described there is piece of flesh on you if it is good , all of you is good and if it is bad all of you is bad and verily that is the heart of the believer , we say again because we don’t really may be make a Taffkur on that understanding what Prophet (s) is encoding for us that if your heart is good , all your flesh is good so whatever that flesh does from its soul will be good because your Islam is your body , it's not your soul. Your Islam, you make your shahada , you are making your fasting , you are making your praying , you are giving your zakaat–this is all for the Mulk and all for the body and Allah Azwajal is teaching for us that if the heart is good , everything related to deeds and actions of the body will be good and if the heart is bad , anything that body does is bad , doesn’t matter what it gives, it is bad, doesn’t matter what it prays, is bad , doesn’t matter go on Hajj 5000 times, it is bad. Because if the actions that the body was doing still leaves the heart to be bad then Allah Azwajal is showing improving, your actions are not changing you so that becomes then a deep reality that if the heart is bad , the character is bad, always vengeful, always trying to destroy , always trying to conquer, always trying to raise their light by destroying the light of others, you see them on television now leading countries,(these) charterers, they don’t care for anything and they lie profusely. Ask him anything you want, they lie , that type of heart , Allah Azwajal is showing that all of its amal is not going to change the condition of the heart. So then means, Hidayat and guidance is grant from Allah Azwajal. I grant you guidance, I am going to grant you light within your heart and if I really want to guide, I am going to guide you to the stations of good character! So they teach they have good character , good Adab and with that good character Allah Azwajal 's blessing and Nehmat begin to dress the soul, that is then the Taruqs, why then the other places they don't teach that even when the Truqs enter into their associations, they teach, the first thing , one of the people want to talk is do your Namaz! Are you doing your Namaz? Are you doing your Namaz? talking to all the people who are following completely the Sunnah of Prophet (s) was describing, if you love me, follow my Sunnah , and those who follow my Sunnah , they are my lovers. They wouldn’t do it if it wasn’t from the ishq and love of Syedinna Muhammad (s). So Auliya-Allah know how to guide by Allah Azwajal’s naymat and blessing that Allah Azwajal said first establish for them the foundation of good character,all the other actions if they are not established on the foundation of good character , all that you are doing is going to be wasted , so that’s why when Mawlana Sha ykh Sultan al Auliya (Q) when you would see him there would be like 500 new people coming , and other type of people would come and say what’s this, why is like that? why don't you sit down and teach each of them the fiqh each one like this, each one like that , says you don't attract people like that. you have to attract people with honey, and Muhabbat, and love, and kindness, they have to enter into an association and see the good character, reconditioning of good character they have to feel the love ,they have to feel a comfort , they have to feel a warmth , they have to feel a familiarity , at that time when Allah Azwajal (is) happy with their character , happy they are not cheating and stealing and disturbing each other, not lying to each other, that’s why then the Taruqs–it's like a bag and everybody is a rock!
You don’t run from the bag then Allah Azwajal will wash you in grave, 70000 times more difficult , so Taruq comes to bother you here, right , you don't get angry and almost punch somebody, you take it whatever they sending to you, take your difficulty , they want to shake your bag , the more the merrier, you don't put three rocks in the bag , you put 20 rocks , why Cause Allah Azwajal wants the good character. So we are talking about good character, but sometime then people are not understanding cause right after they are complaining about something , this one said, she said, he said , they did , this happened to me–that was the whole idea, Allah Azwajal said put them all in a bag and if they are not in the presence of the Shaykh, Allah will make bags wherever people are. And the group of the people, they have, they will be put into one bag, and Auliya Allah comes and say then don't complain, don't complain because Allah Azwajal , wants to shake you , wants to cleanse you , and if you can use your practices by staying silent , being patient, making your wudu , meditating, keeping your Taffakur , you are being polished , you are being polished by the hands and the character of other people, when we want to give an answer back, when we want to say something, retaliate, or run away , it's us trying to leave the school of good character and they’re asking, where are you running? Where is it that you want to go , can you escape Allah's will? Can you escape Allah's desire, do you think that if you don’t get clean here you get to escape being cleaned? Or Allah will clean you in a much more difficult way through calamity and hardship, that’s why when we were reading and reciting from these Nasheeds, driftwood, what have I done? and they keep repeating and repeating cause reminder always for myself , Allah Azwajal says I am giving you difficulties to polish you because I want something from you !
? Sh. Nurjan Mirahmadi Naqshbandi (Q) ?