Urdu – God Will Be To You How Ever Way You Think Of Him
اللہ آپکے ساتھ ویسا ہی ہے،جیسا آپ اُس کے بارے میں گمان رکھتے ہو.
اللہ آپکے ساتھ وہی سلوک رکھے گا جو آپ دوسروں کے ساتھ رکھتے ہو.
آپکو لگتا ہے اللہ پیار کرنے والا ہے، تو اللہ آپکے ساتھ بہت پیار کرنے والا بن جاتا ہے.
آپکو لگتا ہے اللہ انتقام لینے والا ہے، تو اللہ آپکے ساتھ انتقام لینے والا بن جاتا ہے…..
حدیثِ قدسی میں بیان ہوا ہے کہ اللہ تعالی فرماتا ہے:
میں اپنے بندے کیساتھ ویسا ہی معاملہ کرتا ہوں جیسا وہ مجھ سے گمان رکھتا ہے۔میں اسکے ساتھ ہوتا ہوں جب وہ مجھے یاد کرتا ہے، اگر وہ مجھے خلوت میں یاد کرے تو میں اسے خلوت میں یاد کرتا ہوں ،جلوت میں کرے تو میں اس سے بہتر مجلس میں اسکا ذکر کرتا ہوں ،وہ میری جانب ایک بالشت آگے بڑھے تو میں ایک گز بڑھتا ہوں ،وہ میرے پاس چل کر آئے تو میں دوڑ کر اسکی جانب جاتا ہوں (صحیح بخاری 6856،صحیح مسلم 4834)
Source