
Urdu – First ten days of Ramadan is Babur Rahmah (gate of mercy), Light of Sayedena Muh…
First ten days of Ramadan is Babur Rahmah (gate of mercy), Light of Sayedena Muhammad (S) dresses you; Second ten days of Ramadan is Baab ul Maghferah (gate of forgiveness)— ‘jaooka and ask forgiveness of Allah (AJ)’ Holy Quran 4:64
رمضان المبارک کا پہلا عشرہ باب الرحمتہ (رحمت کا دروازہ) ہے سیدنا محمد (ﷺ) کا نور آپ کو ڈھانپ دیتا ہے ۔ مضان المبارک کا دوسرا عشرہ باب المغفرۃ (مغفرت کا دروازہ) ہے – 'جَاءُوكَ اور اللہ (عزوجل) سے معافی مانگیں' قرآن مجید 4:64
الحمد اللہ ، رمضان ایک ایسا مہینہ ہے جس میں اللہ (عزوجل) ہر چیز بڑھا دیتا ہے ، کئی گنا بڑھادیتا ہے۔ یہ سخاوت کا مہینہ ، نیک اعمال ، نیکی کا مہینہ ہے۔ اور الحمداللہ ، اللہ (عزوجل) نے اسے تین حصوں میں بانٹ رکھا ہے کہ پہلے دس دن ، رحمہ اور رحمت کا ایک دروازہ ہیں ۔ اور ہم پہلےبھی بیان کر چکے کہ اگر (اُسکی ) رحمہ اور رحمت شامل نہ ہو تو ہم کبھی بھی روزے نہیں رکھ سکتے ۔ یعنی یہ اللہ (عزوجل) کی بے پناہ رحمت ہے کہ اُس نے ہمیں اس (مہینہ) میں داخل ہونے اور اپنے صیام ( روزے ) شروع کرنے کی اجازت دی۔ اگر (رمضان میں رحمت کے سوا) کوئی اور صفت (جلالی) ہوتی تو لوگ (کہتے) 'داخل ہونا بہت مشکل ہے'۔ یہ اللہ (عزوجل) کی اپنی مخلوق سے بے پناہ محبت ہے کہ (رمضان کا) پہلا دروازہ ، بے انتہا رحمت ہے جو ہر قسم کی مشکل چھوٹی بنا دیتا ہے اور ہم اللہ (عزوجل) کی بے حد رحمت میں داخل ہوتے ہیں اور پھر جب وہ اپنی رحمت سے ڈھانپ لیتا ہےاور یہ رحمت ( اصل میں ) سیدنا محمد (ﷺ) کی موجودگی ہے۔ یعنی نبی کریم (ﷺ) کی روحانیات اپنی پوری امت کو فیض دیتی ہے اور برکت عطاکر رہی ہے ، وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِّلْعَالَمِينَ ۔
﷽
وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِّلْعَالَمِينَ۞
اور (اے رسولِ محتشم!) ہم نے آپ کو نہیں بھیجا مگر تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر۔
سورة الأنبياء (21) آیت 107
جب اللہ (عزوجل) فرماتا ہے کہ ہم (ماسوائے ) رحمت نہ بھیجتے ،تو اس کا مطلب ہے کہ آپ نبی اکرم (ﷺ) کی روح کی حقیقت ، اس کی وسعت نہیں سمجھتے۔ لہذا یہ رحمہ، نبی کریم (ﷺ) کا نور ہے، ہمارے دلوں میں داخل ہونے والی روشنی ہے جو ہمیں یہ احساس دلاتی ہے کہ 'میں اللہ (عزوجل) کو راضی کرنا چاہتا ہوں اور میں اس روزےمیں داخل ہونا چاہتا ہوں'۔ آج کی رات،اگلا دروازہ بابِ المغفرہ شروع ہوتا ہے۔ یہ معافی کا دروازہ ہے۔ اللہ (عزوجل) " جَاءُوكَ" مکمل کر رہا ہے کہ پہلے تسلیم کرو کہ تم ایک ظالم ہو ،' ہم اپنی ذات پر ظلم کرنے والوں میں سے ہیں'۔ پھر سیدنا محمد (ﷺ) کے پاس بھاگے چلے جاؤ اور وہ پہلا دروازہ تھا۔ جو رحمت اور بے پناہ نعمت اللہ (عزوجل) عطا کرنا چاہتا ہے وہ یہی ہے کہ ہم سیدنا محمد (ﷺ) کے حضُور حاضر رہیں ۔
﷽
وَلَوْ أَنَّهُمْ إِذ ظَّلَمُوا أَنفُسَهُمْ جَاءُوكَ فَاسْتَغْفَرُوا اللَّـهَ وَاسْتَغْفَرَ لَهُمُ الرَّسُولُ لَوَجَدُوا اللَّـهَ تَوَّابًا رَّحِيمًا۞
اور (اے حبیب!) اگر وہ لوگ جب اپنی جانوں پر ظلم کر بیٹھے تھے آپ کی خدمت میں حاضر ہو جاتے اوراللہ سے معافی مانگتے اور رسول(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی ان کے لئے مغفرت طلب کرتے تو وہ (اس وسیلہ اور شفاعت کی بنا پر) ضرور اللہ کو توبہ قبول فرمانے والا نہایت مہربان پاتے۔
سورۃ النساء (4) آیت 64
جو بھی روزہ رکھتا ہے وہ نور المحمدی (ﷺ) کی روشنی میں ہوتا ہے۔ اس رحمت کے بغیر روزہ رکھنا ناممکن ہے ، اس روشنی کے دل میں داخل ہو ئے بغیر، یہ ناممکن ہےکہ کوئی بندہ ارادہ کر سکے کہ وہ اپنے رب کو راضی رکھنے کی کوشش کرے گا ۔ ہر دوسری قوم نے ( روزے) چھوڑ دیئے۔ہر قوم کو روزہ رکھنے کا حکم دیا گیا تھا۔ پھر وہ (دیگر اہل کتاب) کہتے ہیں .. جسے وہ لینٹ ( روزے رکھنے کا تہوار)کہتے ہیں کہ 'ہم مہینے کیلئے کوکا کولا چھوڑ دیتے ہیں'۔ آپ کوکا کولا چھوڑنے کی کیسی بات کر رہے ہو ، آپ کو (مکمل ) روزہ رکھنا تھا۔
لیکن کیوں ( امت کو روزے کی اجازت ہے )، کیونکہ اللہ (عزوجل) سیدنا محمد (ﷺ) کی امت سے محبت کرتا ہے اور وہ نبی (ﷺ) کے نور کو داخل ہونے کی اجازت دیتا ہے۔ طاہرہ ، وہ (روشنی ) اپنے بندوں کے دلوں میں داخل ہوتی ہے اور ان کے اندر روزہ رکھنے کی ترغیب دیتی ہے تاکہ اللہ (عزوجل) کی خوش حاصل ہواور یہی رحمت ہے۔ باب المغفرہ سے مراد ہے کہ اللہ (عزوجل ) فرماتا ہے اب تم اس بارگاہ میں ہو، سیدنا محمد (ﷺ) کے حضور موجود ہو، اپنے غلط کاموں /بُرے اعمال کیلئے مجھ سے معافی مانگو اور پھر سیدنا محمد (ﷺ) سے معافی مانگو ، تم نہیں جانتے کہ یہ (بُرے اعمال) نبی کریم (ﷺ) کے نور اور حقیقت کو کس طرح متاثر کرتے ہے(تکلیف دیتے ہیں)۔ لہذا اللہ (عزوجل) نے دس دن معافی مانگنے کیلئے دیئے۔
ایپ پہ موجود تمام دعائیں لیں ، ہمارے پاس گوگل(پلے سٹور) اور آئی ٹیونز دونوں پر ایپ "دی محمدڈن وے " "The Muhammadan Way" موجود ہے۔ تمام دعائوں ، تمام صلوات (درود) پڑھیں۔ یہاں ایک صلوات ہے جو مولانا شیخ نے سکھائی ہے ، جتنی بار آپ اسکی تلاوت کریں گے …ہر مرتبہ جب پڑھو گے توایک لاکھ گناہوں کی معافیاں ملتی ہیں ۔ زراتصور کریں کہ آپ اگلے 10 دن لگاتار اس درود کی تلاوت کرتے ہو۔ تو آپ نے اپنی ذات کے ، اپنے پیاروں کے ، فیملی کے ، اپنی برادری کے ، کتنے (گناہ) صاف کر دیئے ، اور اس حقیقت سے کتنا پاک اور صاف ہو کر نکلے ۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ (عزوجل) ہمیں اس عشرہ کو دیکھنے اور اللہ (عزوجل) کی مغفرت طلب کرنے کیلئے زندگی عطا فرمائے۔ سیدنا محمد (ﷺ) سے معافی مانگنے ؛ ان سب سے معافی مانگنے کیلئے جن پر ہم نے ظلم کیا ہے۔ اور ان سب لوگوں نے جن کے ساتھ ہم نے کچھ غلط کیا ہے ، یا ربی ، ہمیں معاف فرما دیجئے ، اُنہیں معاف فرما دیجئے، اور ان شاء اللہ اس عشرے میں ہمیں پاک وصاف ہونے کی اجازت دیجئے۔
شیخ سید نورجان میراحمدی نقشبندی( ق)
Original Transcript:
Alhamdulilah, Ramadan is a month in which Allah (Azzwajal) magnifies everything, multiplies everything. This is the month of generosity, the month of good deeds, good actions. And Hamdulilah, Allah (Azzwajal) put them into three sections that the first ten days, a gate of Rahmah and mercy. And we said before that if not the Rahmah and mercy, we could never fast. Means Allah (Azzwajal)'s immense Rahmah is that it allowed us to enter in and to begin our Siyaam. Had it been any other attribute people (would say) 'oh so hard to enter in'. Allah (Azwajal)'s immense love for his creation is the first gate as the immense Rahmah that makes every type of difficulty to become small and we enter in to Allah (Azzwajal) immense mercy and then as He is dressing from His mercy and the mercy is the presence of Sayedena Muhammad (S). Means the ruhaniyat of the Nabi (S) is dressing and blessing all his nation, Wa maa arsalnaka illa Rahmatan lil’alameen.
وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِّلْعَالَمِينَ
21:107 – Wa maa arsalnaka illa Rahmatan lil’alameen. (Surah Al Anbiya)
And We have not sent you, [O Muhammad], except as a mercy to the worlds.
(The Prophets 21:107)
That Allah (Azzwajal) (says) we would not have sent this mercy, is that you don't understand the immensity of the reality of the soul of Prophet (s). So that Rahmah is the light of Prophet (S) entering into all our hearts that bring us a sense of 'I want to please Allah (Azzwajal) and I want to enter into that fast'. From tonight entering the next gate is a Baab'al Maghfira, this gate of forgiveness is Allah (Azzwajal) completing “jaooka” that first admit you're an oppressor, we are oppressors to ourselves, run to Sayedena Muhammad (S) and that was the first gate. That this Rahmah and immense dress that Allah (Azzwajal) wants to give is that we're in the presence of Sayedena Muhammad (S).
…وَلَوْ أَنَّهُمْ إِذ ظَّلَمُوا أَنفُسَهُمْ جَاءُوكَ فَاسْتَغْفَرُوا اللَّـهَ وَاسْتَغْفَرَ لَهُمُ الرَّسُولُ لَوَجَدُوا اللَّـهَ تَوَّابًا رَّحِيمًا ٦٤
4:64 – … wa law annahum idh dhalamoo anfusahum jaooka fastaghfaro Allaha wastaghfara lahumur Rasolu lawajado Allaha tawwaban raheema. (Surat An Nisa)
“…And if, when they were Oppressor to themselves, they had but come unto thee and asked forgiveness of Allah, and asked forgiveness of the messenger, they would have found Allah Forgiving, Merciful.” (The Women 4: 64)
Anyone fasting is under the light of Nur ul Muhammad (S). It's impossible to fast without that Rahmah, without that light entering into the heart, impossible for the servant to even enter into a state to try to please their Lord. For every other nation gave it up. Every nation was ordered to fast. Then they said.. what they call it Lent, 'we give up coca-cola for the month'. What are you talking about you give up coca-cola, you were supposed to fast. But why because Allah (Azzwajal) loves the nation of Sayedena Muhammad (S) and he allows the light of Prophet (S) to enter. Taahira, he enters into the hearts of his servants and inspires from within them fast to make Allah (Azzwajal) happy and that's the Rahmah . Baab al Maghfira is then Allah (Azzwajal) says now that you're in that presence, in the presence of Sayedena Muhammad (s) now ask my forgiveness and then ask the forgiveness of Sayedena Muhammad (s) for the things you do wrong, you don't know, how it affects the light and the reality of Prophet (S). So then Allah (Azzwajal) made it ten days of asking forgiveness.
So then take all the dua's from the app. We have the app "The Muhammadan Way" on both the google and both iTunes. Go through all the dua's, all the Salawats. There's a Salawat that Mawlana Shaykh taught, each time you recite it, is 300, is 100,000 forgivenesses. Each one time we recite, imagine you spent the next 10 days just consistently reciting. If what you washed from yourself, from your loved ones, from your family, from your community, how much you come out pure, and purified from that reality.
We pray that Allah (Azzwajal) give us a life to see these 10 days and to ask for Allah (Azzwajal)'s forgiveness; ask for the forgiveness of Sayedena Muhammad (s); ask for the forgiveness of all those whom we have wronged; and all those whom we have done something wrong to them, Ya Rabbi, forgive us, forgive them, and let us to be washed and purified in these 10 days, in'sha Allah.
Watch: https://web.facebook.com/273797535979854/videos/3082131065143625/