
Urdu – Evilness Promotes Fear to Conquer You. Heavens Promote Faith. When fear sets in,…
Evilness Promotes Fear to Conquer You. Heavens Promote Faith. When fear sets in, all your defence will drop.
اَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ۞ بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ۞
وَ أَطیعُوا اللّٰهِ وَأَطیعُوا الرَّسُول وَأُولی الأمرِ مِنْکُمْ۞
اللہ کی پناہ مانگتا ہوں شیطان مردود سے۔اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں جو نہایت مہربان رحم کرنے والا ہے ۔اے ایمان والو! اللہ (عزوجل) کی اطاعت کرو اور رسول (ﷺ) کی اطاعت کرو اوراپنے میں سے (اہلِ حق) صاحبانِ اَمر کی۔
وَاَنَا عَبْدُكَ الْعَاجِزُ، ضَعِیْفُ، مِسْکِینُ، ظَالِمْ وَ جَھَلْ(یا رب، میں آپ کا بندہِ عاجز،ضعیف، مسکین، ظالم اور جاہل ہوں) لیکن اللہ (عزوجل) کے فضل سے میں ابھی تک زندہ ہوں ۔ شیخ یا کچھ بھی ہونے کا دعوی نہیں کرتا۔ ہم نے ایک ایسا راستہ چُنا ہے،جس میں خود کو نیست (ختم ) کرنا ہے۔ہماری (برائی سے) یہ جنگ ہے ،کہ اولیا٫اللہ ہماری زندگی میں تشریف لاتے ہیں اور ہمیں سکھاتے ہیں، (ہمیں) آسمانی حکمت اور زمین پردشمن کا کھیل سمجھاتے ہیں۔ یہ دشمن زمین پر شیطان ہے اور شیطان کا ہر ایجنٹ اور ہر قسم کی بدی اور برائی ہے،جس کے ذریعے وہ کام کرتا ہے۔ کہ ہم وہ لوگ ہیں جو مقام الایمان تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں، اور اس دنیا میں اللہ (عزوجل) نے ہمیں ایمان (کے مقام ) تک پہنچنے کیلئے بھیجا ہے۔ شیطان یہاں دوسری ٹیم کی طرف سے (کھیل) رہا ہے کہ ہمیں خوف میں مبتلا کرے ۔ تو ، ایک ٹیم ایمان کیلئے کھیل رہی ہے اور دوسری ٹیم خوف کیلئے کھیل رہی ہے۔ یہ مخالف ہیں جو ایک گول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لہذا ، جب ہم کہتے اللہ (عزوجل)امتحان لے رہا ہے، اب اللہ (عزوجل) دنیا میں بہت بڑے امتحانات لا رہا ہے ، بہتر ہے آپ یقین لے آئیں ، اور ہر لمحے، يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا آمِنُوا
﷽
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا آمِنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ وَالْكِتَابِ الَّذِي نَزَّلَ عَلَىٰ رَسُولِهِ وَالْكِتَابِ الَّذِي أَنزَلَ مِن قَبْلُ وَمَن يَكْفُرْ بِاللَّهِ وَمَلَائِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَقَدْ ضَلَّ ضَلَالًا بَعِيدًا۞
اے ایمان والو! تم ایمان لاؤ ، اللہ پر اور اس کے رسول (ﷺ) پر اور اس کتاب پر جو اس نے اپنے رسول (ﷺ) پر نازل فرمائی ہے اور اس کتاب پر جو اس نے (اس سے) پہلے اتاری تھی اور جو کوئی اللہ کا اور اس کے فرشتوں کا اور اس کی کتابوں کا اور اس کے رسولوں کا اور آخرت کے دن کا انکار کرے تو بیشک وہ دور دراز کی گمراہی میں بھٹک گیا
سورۃ النساء(4) آیت136
اےایمان والو، آئندہ (آنے والے کل میں) بھی " آمِنُوا " (یقین/ایمان رکھو)، آپ کا ایمان مزید بڑھ جانا چاہیے ۔کل،اور (زیادہ)بڑھے۔اگلے دن اور(بھی زیادہ)بڑھے۔ (ایک درجے پر ) رُکےرہنا کا کوئی فائدہ نہیں، کیونکہ دنیا پاگل ہو رہی ہے۔ تو ، اس کا مطلب یہ ہے کہ شیطان خوف کے ذریعہ کام کرتا ہے۔ شیطان کا ہر میڈیم (زریعہ) دل میں خوف پیدا کرنے کیلئےہے۔ جب کسی کو خوف طاری ہوتا ہے تب ان کی فزیولوجی (جسمانی ساخت) میں کیا اثر ہوتا ہے؟ جیسے ہی آپ ایمان لاتے ہو، آپ ڈھال بنارہے ہیں ، آپ کے دل میں روشنی کی یہ ڈھال ہر جگہ پھیل رہی ہے۔ جب شیطان مومن اور انسان کو دیکھتا ہے، فطری قابلیت جو خدا نے اپنی پیاری مخلوق کو دی ہے (جو کہ ) بنی آدم (علیہ السلام) ہے ، کہ ان کے پاس ایک ڈھال ہے ۔
﷽
وَلَقَدْ كَرَّمْنَا بَنِي آدَمَ۞
اور بیشک ہم نے بنی آدم کو عزت بخشی۔
سورۃ الإسراء (17) آیت 70
تب شیطان کا کام یہ ہے اگر وہ کوئی گول کرنا چاہتا ہے، 'میں اس ایمان کی ڈھال کوکس طرح گراؤں ، خدا کے دئیے ہوئے ایمان کی ڈھال کو—وہ ایمان جو مسلمان تعمیر کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اُس کو تو بھول ہی جائیں — اُس کا کام ہے کہ ( خدا کے دئیے ہوئے) ایمان کوچھین لیا جائے۔ اور وہ خوف سے ایمان چھین لیتا ہے۔ لہذا ، جیسے ہی وہ اپنے طریقوں (میڈیم ) کے ذریعہ خوف لاحق کرتا ہے، جسم کی فزیولوجی فورا ہی گرنا (کمزور ہونا) شروع ہوجاتی ہے۔ ڈھال گر رہی ہے کیونکہ اب آپ خوفزدہ ہو رہے ہیں۔ جیسے ہی آپ پر خوف طاری ہوتا ہے ، آپ کی قدرتی ڈھال کمزور ہوتی جارہی ہے ، آپ کا مدافعتی نظام کمزور ہوتا جاتا ہے۔ آپ کا عقیدہ اور دماغی ، جسمانی ، روحانی صحت گر رہی ہے، اور یہ اُس کے حملے کیلئےبہترین (موقع) ہے، کیونکہ اُس وقت وہ اپنے تیر چلاناشروع کرسکتا ہے۔ لہذا ، وہ آپ کے الارم سسٹم کو دیکھ رہا ہے۔ جب وہ( سسٹم ) پوری طرح سے بلاک کرتا ہے ، ہر چیز جو وہ فائر کرتا ہے ، انشاء اللہ، ٹکر اتی ہے اور ٹوٹ جاتی ہے۔ لہذا ، اُسے صرف اتنا کرنا ہے کہ 'مجھے ان میں خوف پیدا کرنا ہے کیونکہ میں فائرنگ کر رہا ہوں اور کچھ نہیں ہو رہا ہے۔' لہذا ، آپکے اپنے گھروں میں ، ہر میڈیا جسے آپ دیکھتے ہیں اور میڈیم جو آپ سنتے ہیں وہ (شیطان ) کے قابو میں ہے اور اس کا ارادہ خوف پیدا کرنا ہے۔ جیسے ہی خوف طاری ہوتا ہے ، گویا آپ اپنا الارم سسٹم گرا رہے ہیں، اپنی حفاظت ، اپنی جسمانی تحفظ ( کی ڈھال) گرا رہے ہیں۔ ڈھال گرے گی ، شیطان پھر اس شخص پر اپنے تیر چلانے لگے گا۔ جیسے ہی ان میں سے ایک تیر انسان سے ٹکرا گیا ، اب دماغی حالت پرحملہ ہو گیا۔ لہذا وہ جسمانی حالت پہ حملہ کرتا ہے ، تاکہ خوف ، گھبراہٹ، کسی طرح کا مسئلہ پیش آئے۔ ۔ وہ انسان پر حملہ کرتا ہے ، پھر جب وہ فائر کرتا ہے تو اس کا اگلا ہدف دماغ ہوتا ہے ، اور اب اس شخص کی ذہنی حالت شیطانی قوت سے متاثر ہوتی جاتی ہے ، اور تب شیوخ لوگوں کے ساتھ معاملہ کرتے ہیں ، وہ سمجھ جاتے ہیں۔ وہ دیکھ رہے ہوتےہیں کہ کیا ہو رہا ہے۔ ذہنی حالت، اب گھبراہٹ کا شکار ہے:' اے میرے خدا! میں بہت بیمار ہوں یا الله! میں مرنے والا ہوں. یا الله! یہ خوفناک ہے۔ یا الله! میرے گلے میں خارش ہے۔ یا الله! مجھے لگتا ہے کہ میری ناک بہہ رہی ہے۔ اوہ نہیں ، اوہ نہیں ، اوہ نہیں۔' اور پھر ہر قسم کا وسوسہ، وسوسہ ، وسوسہ ، وسوسہ ، شیطان وسوسے ڈال رہا ہے کیونکہ اب اُس کا تیر نشانے پر لگا ہے۔ ایک بار جب اُسکا تیر لگ گیا تو وہ تمہیں بتا رہا ہے ، اب تم مرنے والے ہو ، تم چلے جاؤ گے ۔۔۔ ختم شُد، الوداع۔ یہ آپ کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟ کیا ہونے والا ہے؟ تم اپنے پیسے کہاں سے کماؤ گے؟ تمہیں اپنی نوکری کیسے ملے گی ؟ تمہیں یہ کیسے ملے گا؟ ہر طرح کا وسوسہ اور خوف آرہا ہے۔ کس کی طرف سے؟ اللہ (عزوجل) کی طرف سے؟کیا اللہ (عزوجل) تمہیں قدر (رزق) اس طرح بھیجتا ہے؟ روحانی (لوگ) آپ کو اس طرح بھیجتے ہیں؟ فرشتے آپ کے کانوں میں بیٹھ کر کہتے ہیں ، 'اے میرے خدایا! تم اپنے پیسہ کیسے کماؤگے ، تم کھانا کیسے کھاؤ گے ، تم یہ کیسے حاصل کرو گے ، تم وہ کیسے پاؤ گے؟' کبھی بھی نہیں ، کبھی بھی نہیں ، آسمانوں (جنتوں) سے کوئی شئے بھی اللہ (عزوجل)پر شک نہیں کرتی ۔ یہ سب شیطان ہے۔ جب بھی آپ بیٹھیں ، 'میں کیسے بچوں کو (پالوں گا) ، مجھے لگتا ہے کہ میں اس طرح ہوں جاؤں گا ، میں بیمار ہونے والا ہوں ، اوہ ، میں اپنا پیسہ کھونے والا ہوں ، میرے پاس یہ نہیں ہو گا ، میں اس طرح ہوں گا' تم ایک شیطانی اینرجی کے زیرِ اثر ہو،اور اگر تم شیخ کے ساتھ معاملہ کر رہے ہیں تو ، شیخ سمجھ جائے گا کہ تم پر شیطانی حملہ ہو رہا ہے۔ تم نہیں سمجھتے ، 'اوہ! یہ شیطان نہیں ہے'، کیونکہ تمہیں سمجھ نہیں ہے۔ حتی کہ تم یہ بھی نہیں جانتے کہ تمہاری ناک کیوں ہے (شیخ (ق) اپنی ناک کی طرف اشارہ کرتے ہیں)۔ تمہارے خیال میں یہ صرف اس وجہ سے ہے کہ ہوا مفت ہے۔ میں سانس لیتا ہوں ، اللہ (عزوجل)نے مجھے یہ سانس لینے کے لئے دی ہے ، کہتے ہیں ، نہیں ، اس کےحقائق ہیں۔ تمہیں یہ (ناک) سمجھ نہیں آرہی ہے ، اور تم سمجھ جاؤ گے کہ تمہارے اندر شیطان کیوں ہے؟ نشانیاں اہم ہیں۔ جب بیان سامنے آتا ہے، تو یہ دکھا رہا ہے، ایک شیطانی حملہ، ایک شیطانی اینرجی آپ میں ہے۔ آسمان (جنتوں) سے کوئی بھی چیز حملہ نہیں کرتی ہے۔ یہ (برے) الفاظ نہ دُہرائیں۔ ایمان والے (مومن)، وہ خود کو مسلسل یاد دلاتے رہتے ہیں، اللہ میرا محافظ ہے۔ اللہ (عزوجل) میرا شافی ہے۔ اللہ (عزوجل) میرا ولی ہے۔ اللہ (عزوجل) فرماتا ہے، میں ان لوگوں کا ولی ہوں جو مخلص ہیں، الصالحین ،اللہ (عزوجل)ان کا ولی ہے، اُن کااولیا ہے۔
﷽
اللَّهُ وَلِيُّ الَّذِينَ آمَنُوا يُخْرِجُهُمْ مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ ۖ وَالَّذِينَ كَفَرُوا أَوْلِيَاؤُهُمُ الطَّاغُوتُ يُخْرِجُونَهُمْ مِنَ النُّورِ إِلَى الظُّلُمَاتِ ۗ أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ ۖ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ۞
اللہ ایمان والوں کا کارساز ہے وہ انہیں تاریکیوں سے نکال کر نور کی طرف لے جاتا ہے، اور جو لوگ کافر ہیں ان کے حمایتی شیطان ہیں وہ انہیں (حق کی) روشنی سے نکال کر (باطل کی) تاریکیوں کی طرف لے جاتے ہیں، یہی لوگ جہنمی ہیں، وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔
سورۃ البقرۃ (2) آیت 257
اگر کوئی اور اولیا٫ یہ کہتا ہے کہ وہ آپ کے خلاف کچھ غلط کرسکتا ہے(تو) نہیں ، اللہ ہر ولی کا ولی ہے۔ اور سیدنا محمد(ﷺ ) ان سب کے نگہبان ہیں جن سے وہ (ﷺ) محبت کرتے ہیں۔ لہذا ، وہ کچھ نہیں کاٹتے(روکتے)،کسی چیز سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ۔ آپ کی زندگی اور موت اللہ (عزوجل) کے ہاتھ میں ہے۔ آپ کا علاج اللہ (عزوجل)کے ہاتھ میں ہے ، آپ کے پاس ہر چیز اللہ کے حکم سے آتی ہے۔ اس لئے کہ اللہ (عزوجل) آپ کا امتحان لے رہا ہے، دیکھ رہا ہے، کہتا ہے، آئیے دیکھیں ، ہم اس شخص پر ڈھال رکھتے ہیں۔ وہ اتنی تیزی سے اپنی ڈھال کیوں گرتے ہیں؟ کیوں جب وہ ان (شیاطین کی) باتوں کو سنتے ہیں ، تو وہ ان پر یقین کر لیتے ہیں ۔ تو ، اس کا مطلب ہے، اہل الایمان، وہ آپ کو یہ سکھانے آتے ہیں کہ آپ سگنل کے اشارے سمجھیں۔ آپ کہیے، اوہ میرے خدایا! دیکھو ایسا لگ رہا ہے جیسے عذاب آرہا ہے، (ناکہ) شیطان کچھ کرنے آرہا ہے۔ یہ اللہ (عزوجل) کا عذاب آرہا ہے، اللہ (عزوجل) کا عذاب آرہا ہے۔ میں اللہ کے عذاب سے بچنے کیلئے اپنے گھر اللہ کی طرف بھاگتا ہوں۔ اور میں غلط وقت پر غلط جگہ پرنہیں ہونا چاہتا ہوں۔ یہ (حدیث )ہے، اپنے اونٹ کو باندھو۔
عن أنس بن مالك قَالَ رَجُلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَعْقِلُهَا وَأَتَوَكَّلُ أَوْ أُطْلِقُهَا وَأَتَوَكَّلُ قَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اعْقِلْهَا وَتَوَكَّلْ
انس بن مالک (رضی الله عنہ) سے روایت ہے کہ` ایک شخص نے عرض کیا: یا رسول اللہ (ﷺ)، کیا میں اپنی اونٹنی باندھ کر اللہ (عزوجل) پر بھروسہ کروں یا اسے کھلا چھوڑ دوں اور اللہ (عزوجل) پر توکل کروں؟ نبی کریم (ﷺ) نے فرمایا ، اس کو باندھو اور اللہ (عزوجل) پر توکل کرو۔
(سنن الترمذي 2517)
کیونکہ جب اللہ تعالٰی (کہیں ) عذاب کی بارش بھیج رہا ہے ، تو جب (عذاب) برس رہا ہو،تم وہاں کیوں ہونا چاہتےہو؟ وہ آپ سے پوچھے گا ، تم وہاں کیوں تھے؟ تم اس عذاب کے مقام پر کیوں تھے؟ کہیں گے ، میں نہیں جانتا ، بس نہیں جانتا ۔ میں غلط لوگوں کے ساتھ گھومتے ہوئے غلط موڑ مڑ گیا۔ لیکن اسکے ماننے والوں کیلئے، وہ چیونٹی سے کہتا ہے ، اپنے گھروں میں چلی جاؤ ، کیوں؟ (تاکہ )محفوظ رہو ، میں اب سزا دے رہا ہوں۔
حَتَّىٰ إِذَا أَتَوْا عَلَىٰ وَادِ النَّمْلِ قَالَتْ نَمْلَةٌ يَا أَيُّهَا النَّمْلُ ادْخُلُوا مَسَاكِنَكُمْ لَا يَحْطِمَنَّكُمْ سُلَيْمَانُ وَجُنُودُهُ وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ۞
یہاں تک کہ جب وہ (لشکر) چیونٹیوں کے میدان پر پہنچے تو ایک چیونٹی کہنے لگی: اے چیونٹیو! اپنی رہائش گاہوں میں داخل ہو جاؤ کہیں سلیمان (علیہ السلام) اور ان کے لشکر تمہیں کچل نہ دیں اس حال میں کہ انہیں خبر بھی نہ ہو
سورۃ النمل(27) آیت 18
شیطان کچھ نہیں کررہا ۔ جب اللہ (عزوجل) سزا دیتا ہے تو وہ اپنے فرشتوں کو سزا دینے کیلئے بھیجتا ہے اور شیطانوں کو اجازت دے دیتا ہے، وہ جو چاہے کرے۔ شیطان کی کوئی طاقت نہیں اور نہ ہی کوئی اختیار ہے ، یقینا اللہ کے مخلص(مخلص لوگوں) پر ہرگز نہیں ؛ وہ جو اللہ (عزوجل)کی راہ میں مخلص ہیں ، یہ امتحان ہے جو شروع ہو رہا ہے۔ اللہ (عزوجل)چاہتا ہے کہ ہماری آزمائش کی جائے، اپنے ایمان پر قائم رہیں ، اپنے آداب (اعمال) پر قائم رہیں ، اپنی محبت میں ثابت قدم رہیں۔ سیدنا محمد(ﷺ ) کی پناہ کی طرف بھاگیں۔ اچھا عمل کریں ، اچھا بنیں، اچھے اعمال رکھیں ، اچھاکردار اپنائیں۔ جیسے ہی آپ الجھی ہوئی باتیں کرنے لگیں ، 'یہ چلا جائے گا، وہ چلا جائے گا، یہ بکھر جائے گا ، سب کچھ بکھر جائے گا '، وہ (اولیااللہ)سمجھ جاتے ہیں ، وہ(اولیااللہ)پہلے ہی آپ کے اندر شیطان کو دیکھ لیتے ہیں۔ وہ (شیطان) آپ کے دماغ سے کھیل رہا ہے۔ اگر اس نے آپ کے دماغ کو اپنی لپیٹ میں لےلیا تو یہ بہت آسان ہے،جب وہ آپ کے کنٹرول پینل کے اندر ہے تو ، وہ جس بٹن کو چاہتا ہے اسے دباسکتا ہے اور آپ کو بیمار ہونے کا احساس دلاتا ہے؛ اور اب آپ کو لگتا ہے کہ بیماری نے قابو پا لیا جاتا ہے ، ہر چیز نفسیاتی ہوجاتی ہے۔ اور آپ کے بارے میں سب کچھ بکھرنے لگ جاتا ہے۔ کیونکہ اولیااللہ بیان کرتے ہیں ، آپ نے سیدنا محمد(ﷺ ) کی راہ کیوں چھوڑی؟ آپ نے اہل الایمان (اہل ایمان) کی راہ چھوڑ دی۔ اہل الایمان ، وہ اپنی دعائیں کرتے رہتے ہیں، وہ اپنے آداب ( مشق) قائم رکھتے ہیں ، ذکر کرتے ہیں ، اپنے آداب (اعمال) میں مستقل مزاج رہتے ہیں۔ وہ اولیا اللہ کی محبت ، اللہ (عزوجل) کی محبت ، سیدنا محمد(ﷺ) کی محبت ، اولوالامر (صاحبانِ امر) سے محبت رکھتے ہیں۔ وہ اپنے آداب (مشق) کو برقرار رکھتے ہیں ، وہ جو کچھ کر رہے ہیں اس کو برقرار رکھتے ہیں اور سب کچھ اللہ (عزوجل) کے ہاتھ میں ہے۔ یہ بڑے امتحانات ہیں جو آرہے ہیں اور آپ کوصابر رہنا ہو گا، اور اپنے آداب (اعمال) میں مستقل مزاج رہنا ہوگا۔یہ بار بار کہتے رہنا ، 'مجھے کھانسی آرہی ہے ، میں بیمار ہوں ، میں بیمار ہوں ، میں بیمار ہوں، آپ اپنی جسمانی بیماری سے زیادہ نفسیاتی طور پر بیمار ہیں۔اور اس ذکر کو دہراتے رہنا کا مطلب ہے کہ آپ کے ساتھ کچھ خرابی ہے ۔ یہ کہتے رہیں کہ ، میں اپنا ذکر کر رہا ہوں ، میں اپنے آداب (مشق) انجام دوں گا، میں جو کچھ بھی ضروری ہو گا کروں گا۔ یہ ذکر مت کرو کہ 'میں بیمار ہوں ، میں بیمار ہوں ، مجھے درد ہے، میں یہ ہوں ، میں وہ ہوں ۔ وہ شیطان آپ کے ساتھ کھیل رہا ہے اور یہ ایک خطرہ ہے۔ یہ ان دنوں کا خطرہ ہے کہ ، اپنے معاملات خاموشی سے رکھیں۔ کیونکہ شیطان اور رحمان دونوں سن رہے ہیں۔ لیکن شیطان بدقسمتی سے جو کچھ سن رہا ہے اُس سے فائدہ اٹھائے گا۔ جب آپ بیٹھ کر کہتے ہیں ، میں اس کو برداشت نہیں سکتا, جب یہ (ایسے ) اور وہ (ویسے) ہوتا ہے، شیطان نے صرف اتنا کہا ، بہت بہت شکریہ—کسی نے چھینک ماری، یہ کیا تھا، واہ بہت اچھا تھا ۔ کہو 'حق' (ہنسی)— شیطان سن رہا ہے ، ہر وہ بات جو تم کہہ رہے ہو کہ تمہیں پسند نہیں ہے ، (وہی) شیطان کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ جب تم کہتے ہو تھوڑا سا بیمار محسوس کر رہے ہو اور اسے بول دیتے ہو ، شیطان کہہ رہا ہے، اسے اور زیادہ بیمار کرو۔ اس شخص پر ہر طرح کا بوجھ ڈال دو کہ وہ اس طرح محسوس کریں کہ وہ بیمار ہیں۔ اور پھر ان کا دماغ اُن کی بیماریوں میں کھو جاتا ہے ، اے میرے خدا! گھبراہٹ — اور ہر قسم کی گھبراہٹ ہر قسم کی مشکلات پیدا کرتی ہے۔ ہم نے بیان کیا ہے کہ خلوت کی تربیت میں ، جب یہ مشائخ اُنکی خلوت میں تربیت دے رہے تھے ، تو وہ کمرے میں داخل ہوجاتے اور فورا ہی اللہ (عزوجل) چاہتا کہ یہ ذہن کی طاقت نظر آناشروع ہو جائے، اور یہ مخلوق اور اُن کا تمہارے ذہن پر کیا اثر پڑتا تھا۔ تم کمرے میں داخل ہوتے ہو اور فورا ہی تمہیں تفکر کی تربیت مل جاتی ہے ، تم آنکھیں بند کر رہے ہو ، کمرہ ایسا ہے جیسے کوئی کھلا ہوا (میدان ) ہو اور کمرے میں 10 ہزار چوہے داخل ہو گئے ۔ ایک ، اگر تم پختہ نہیں اور استقامت نہیں رکھتے اور اپنے عقیدے میں مضبوطی نہیں رکھتے تو، امکان ہے کہ تم کھڑکی سے کود پڑو گے۔ اور (کہو گے ) 'مجھے نہیں معلوم کہ یہ لوگ کیا کام کررہے ہیں ، میں نے اس کے لئے سائن اپ نہیں کیاتھا'۔ لیکن جب تم نے اس کیلئے سائن اپ کیا تو وہاں کھڑکی سے کودنے کی گنجائش نہیں ہوتی ۔ تم بیٹھتے ہو ، اپنے دل کو (مشائخ سے )رابطے میں رکھتے ہو اور پھر یہ ساری چیزیں تمہارے سارے جسم پر موجود ہوتی ہیں، سارے جسم پر اور اللہ (عزوجل)انھیں تمہاری جلد چیرنے کی اجازت نہیں دیتا ، بلکہ تمہارے تمام حواس کو چٹکی کاٹنے دیتا ہے، تمام حواس کو۔ لہذا ، تم اسے اپنے روحانی کشف کے ذریعے دیکھ رہے ہو جو کہ اب سب سے زیادہ خطرناک ہے ، اورتم اسے محسوس کر رہے ہو۔ تو ، تمہارے دماغ کیلئے یہ 110٪ فیصد اصلی بات ہے۔ اب تم اسے دیکھ بھی نہیں رہے ۔ لہذا ، جب تم ٹیلیویژن دیکھ رہے ہو تو شیطان بھی اب یہی کام کرتا ہے۔' تم دیکھ رہے ہو کہ وہ کیسے مر رہے ہیں۔ وہ ہر جگہ مر رہے ہیں۔ تم دیکھتے ہو کہ وہ فرش پر بھی مر رہے ہیں ۔' کیوں؟ تو ، اب تمہارے دماغ میں ایک جسمانی تصویر موجود ہے۔ 'اے میرے خدا! ہر جگہ ہر کوئی مر رہا ہے۔' بعد میں انھیں پتا چلا کہ بہت سی تصاویر جعلی تھیں۔ مجھے نہیں معلوم ، کچھ لوگ یہی کہتے ہیں۔ تو ، ظاہری طور (وژولی) تم 'دم گھٹتے ہوئے' دیکھ رہے ہو ، پھر تم (دم گھٹتا ہوا) محسوس کرنے لگتے ہو 'میرے گلے میں خراش ہورہی ہے ، اوہ ، اوہ اوہ'۔ یہ خلوۃ کے جیسے ہی تھالیکن روحانی طور پر ، کہ وہ روحانی طور پر تربیت دے رہے ہیں کہ ہر جگہ چوہے ہیں اور وہ اب تمہیں ہر جگہ کاٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اور پھر آپ کے مشائخ آپ سے بات کرتے ہیں کہ اپنا رابطہ قائم کریں ، اُس طرف دھیان مت دیں، اپنی صلوات (درود شریف ) پڑھتے رہیں اور اس کو نظرانداز کریں۔ اپنی صلوات (درود شریف ) پڑھتے رہیں اور اس کو نظرانداز کردیں اپنی صلوات (درود شریف ) پڑھتے رہیں اور اس کو نظرانداز کریں۔ اور پھر وہ آپکوتعلیم دیناشروع کردیں گے اپنے دل پر توجہ کریں، صورتحال پر قابو پالیں۔ کہ تم اپنے دماغ سے کہو —ناکہ ان شیطانوں کو اپنے ذہن سےیہ کہنے کی اجازت دوکہ یہ چوہے ہیں— اس شیطان سے لڑو اور اپنے ذہن سے کہو کہ تم میرے اختیار میں ہو ، وہ چوہے نہیں ہیں، وہ فرشتے ہیں۔ اورتمہارا دل ، تمہارے دماغ کو یہ سگنل (اشارہ) دینے لگتا ہے ، یہ چوہے نہیں ہیں ، آپ یہاں اللہ (عزوجل) کیلئے ہیں۔ اللہ (عزوجل) چوہوں کو نہیں بھیجتا ، اور وہ سب کچھ جو تمہیں اپنے (روحانی) رابطہ کی تربیت میں دیا گیا ہے ، یہ سب کچھ ، تاکہ مدد اورحمایت تمہارے دل میں آجائے اور تمہیں یقین ہو جائے تاکہ تمہارا ایمان دوبارہ قائم ہوجائے کہ ، 'اللہ (عزوجل) کیوں چاہے گا کہ چوہوں کو بھیجے'۔ اپنے دماغ کو بتائیں کہ ایسا نہیں ہے۔ اور ان کی مدد اور حمایت سے ، تم اپنے ذہن سے لڑنے لگو کہ ' نہیں ، یہ فرشتے ہیں' ۔ اور پھرتم اپنے دماغ کو یہ سکھانے لگوکہ میں جو کچھ دیکھ رہا ہوں وہ سب ملائکہ (فرشتے)ہیں ، تمام خوبصورت نظارے ہیں؛ جو کچھ بھی تم خوبصورت تصور کرنا چاہو۔ اور پھر ذکر میں جب (چوہے ) آپ کو چھو رہے ہوں، کہو: 'اوہ،ماشاء اللہ فرشتے مجھے اپنے پروں سے چھو رہے ہیں، یہ کتنے کیوٹ ہیں۔' (ہنسی) اور پھر شیطان بہت غصہ ہو گا۔ دیکھو ، وہ قابو پاسکتا ہے۔ وہ اپنے دل کے زریعے ذہن پر قابوپارہاہے اور ہم اسے جوبھی حالت، خوف میں مبتلا کرنے کیلئے بھیج رہے ہیں اور یہ تربیت یافتہ ہے کہ اسے (خوف کو )پھیردے اور کچھ خوبصورتی میں بدل دے۔
اور اب اللہ ( عزوجل) نے سب کو خلوت میں بھیج دیا ہے۔ لہذا ، پھر وہ لوگ جو اب نشریات کر رہے ہیں، آپکو مراقبہ سکھانے کیلئے تاکہ آپ تنہائی گزار سکیں ۔ اس وقت کو گزارنے کیلئے جو خدا نے آپ کو دیا ہے۔ مدد پکاریں، سمجھیں کہ اپنا تعلق (مشائخ سے) کیسے بنائیں۔ اپنا ذکر قائم رکھیں ، اپنی توجہ مرکوز رکھیں، اپنے آداب (عمل )برقرار رکھیں۔ جب بھی کوئی وسوسہ اور شک آپ کے دماغ میں داخل ہو 'اوہ اوہ! میرے (پیارے ) شیخ نے مجھے تعلیم دی ہے کہ (یہ وسوسہ دراصل ) شیطان نے مجھ پر ایک تیر چلایا ہے، کیونکہ اللہ (عزوجل)کبھی بھی شک نہیں بھیجتا۔ فرشتے شک نہیں بھیجتے ، مومن ارواح آپ کو اللہ (عزوجل) پر شک کرنا نہیں سکھاتے ۔ 'اوہ! وہ میرے بچے کو لے لیں گے ، وہ میرے پیسے لینے والے ہیں ، وہ میرا کام لیں گے ، وہ میری صحت لیں گے' ، یہ شیطان ہے۔ کوئی بھی چیز جو آپ میں خوف پیدا کرے، شیطان کی طرف سے ہے۔ رحمن دل میں ایمان پیدا کرتا ہے۔ جب فرشتے آتے ہیں تو ، وہ تمہیں کہتے ہیں، فکر نہ کرو ، حتی کہ تمہاری ٹانگیں لڑکھڑا رہی ہوں ، فکر نہ کرو، اللہ (عزوجل) تم سے محبت کرتا ہے۔ تم اللہ (عزوجل) سے ملنے جارہے ہو ، خوش رہو۔ آسمانوں سے ہر چیز اللہ (عزوجل)کی محبت کی تصدیق کیلئےآتی ہے ، اور یہ کہ آپ کی منزل اللہ (عزوجل)ہے۔ اللہ (عزوجل)پر یقین رکھیں۔ مشکل میں صبر کریں اور سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔ جب ہم یہ سمجھ جاتے ہیں، پھر جب ہم اپنے ارد گرد نظر ڈالتے ہیں تو ہم دیکھ سکتے ہیں کہ یہ لوگ کس طرح کام کرتے ہیں اور وہ کہاں کام کرتے ہیں۔ جب ہمارے کزنز (مسیحیت ) ان کی عبادت گاہیں ہیں اور ہمارے سمجھنے کیلئے کہ شیطان لوگوں کے ساتھ نفسیاتی طور پر کیا کر رہا ہے کیونکہ پھر ہم یہ سمجھ سکتے ہیں کہ ہمارا عقیدہ اس طرح کا نہیں ہونا چاہئے۔ ان کی عبادت گاہ میں ، ان کے خدا کے رسول کے پاس کپڑے نہیں ، جیسے ڈایپر (پہنا)ہے۔ انہوں نے اپنے خدا کے رسول کو کا ٹ کر اور چیر کر لکڑی کے ٹکڑے پر گاڑھ دیا ہے۔ پھر شیطان آکر اُن سے کہتا ہے اور لوگوں کو بتاتا ہے— تب ہم سمجھتے ہیں کہ شیطان نفسیاتی طور پر کس طرح جیت رہا ہے— وہ ان لوگوں کو بتانا شروع کردیتا ہے ، نہ صرف وہ رسول ہے بلکہ وہ ایک خدا ہے۔ اور لوگ کہتے ہیں ،ٌ اوہ! وہ ایک خدا ہے۔' استغفراللہ (شیطان کہتا ہے) ہاں وہ خدا ہے، لیکن دیکھو میں نے اس کے ساتھ کیا کیا ، میں نے اسے بہت اچھا پیٹا۔ کیا تم اس (کے جسم ) پر وہ سارے نشانات دیکھتے ہیں؟ یہ میں نےُ اسے دیے ہیں ۔ کیا تم نے وہ ساری تکلیفیں دیکھیں جو میں نے دیں؟یہ میں نے اُسے دی ہیں۔ بہتر ہے، مجھ سے ڈر کے رہو۔' تو ، پھر وہ لوگ ، روزانہ جاتے ہیں اور وہ دیکھتے اور کہتے ہیں ، 'یہ خدا کے ساتھ ہوسکتا ہے ، مجھے تو خوف سے مر جانا چاہیے'، کس سے؟ شیطان سے اور وہ سمجھتے ہیں کہ آنے والی ہر چیز شیطان کی طرف سے ہے۔ اور پھر یہ ان کا یقین ، ان کا عقیدہ بن جاتا ہے کہ ہر چیز شیطان کی طرف سے آرہی ہے۔ اور اس طرح وہ لوگوں کو بے وقوف بناتا ہے کیونکہ ہمارے لئے یہ سیکھنے کیلئے ہے۔ آپ جاکر کہتے ہیں، 'وہ ایسا کیوں کررہے ہیں' ۔ کیونکہ وہ نفسیاتی کام کر رہا ہے۔ اُس نے انھیں بچپن سے یہ کہتے ہوئے بڑا کیا ہے کہ یہ شخص، بغیر کپڑوں کہ اور بری طرح سے پیٹا ہوا، کٹا ہوا اور خون بہہ رہا ہے ، یہ خدا ہے ، اور دیکھو میں نے اس کے ساتھ کیا کیا ، اور اگر تم میری نافرمانی کرو گے تو میں تمہارے ساتھ ہزار گنا بدتر کروں گا۔ تو ، وہ شیطانوں سے ڈرتے ہیں۔
جبکہ اللہ (عزوجل) قرآن مجید میں فرماتا ہے ، اللہ (عزوجل) کے سوا کسی سے مت ڈرو۔ اس زمین پر کچھ نازل نہیں ہوتالیکن میں اپنی مخلوق کو سزا دیتا ہوں۔ اللہ کی مخلوق کو سزا دینے کیلئے کوئی شیطان نہیں ہے۔ اللہ اپنی مخلوق کو سزا دیتا ہے اور جب اللہ (عزوجل) چاہتا ہے تو عذاب کے فرشتوں کو بھیجتا ہے اور شیطانوں کو اجازت دیتا ہے، تم ان کے ساتھ جو چاہو کرو ۔ وہ (شیطان) کچھ بھی نہیں کر رہے ہیں جو اللہ (عزوجل)کی عزۃ،اور طاقت ، اور اختیارکے تحت نہ ہو، ہماری دعا ہے کہ اللہ (عزوجل)ہمیں ا یک مضبوط یقین (ایمان) عطا فرمائے کہ شیطان کے کھیل کو سمجھیں اور اسے جیت جائیں ۔ حتمی بات یہ ہے کہ اب ہم اس صورتحال میں ہیں کہ ہمیں اس تجربے کے ذریعے زندہ رہنا ہے اور مرنا ہے۔ جو کچھ بھی اس زمین پر ہو رہا ہے اس کیلئے بہت زیادہ ایمان ، اچھے کردار اور محبت کی ضرورت ہے۔ اور اپنےدل کو جوڑنے اور اپنے دماغ پر قابو رکھنے کی صلاحیت (کی ضرورت ہے )۔ رحمان کی طرف سے آنے والے کسی بھی طرح کے وسوسے ہمیشہ خوبصورت اور اچھے ہوتے ہیں۔ شیطان کی طرف سے آنے والی کسی بھی قسم کے وسوسے (کا مطلب ہے ) آپ برباد ہوچکے ہیں، ختم ہوچکے ہیں ، آپ بیمار ہیں، سب کچھ آپ کیلئے ختم ہوگیا ۔ جیسے ہی یہ ہوتا ہے سب کچھ رُک جاتا ہے۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ (عزوجل) ہمیں ہمیشہ اہل الایمان سے عطا فرمائے اور سیدنا محمد(ﷺ ) کی محبت ، اہل بیتؑ سے محبت ، اصحاب النبی(ﷺ) سے محبت ، اولیاء اللہ،' في السماوات والأرض' سے محبت عطا فرمائے۔
بحرمة محمد (ﷺ) المصطفی و بسرِ سورۃ الفاتحه
شیخ سید نورجان میرا حمدی نقشبندی (ق)
🌹Evilness Promotes Fear to Conquer You. Heavens promote Faith. When fear sets in, all your defence will drop. 🌹
A’udhu Billahi Minash Shaitanir Rajeem, Bismillahir Rahmanir Raheem. (I seek refuge in Allah from Satan, the rejected one In the Name of Allah, the Most Beneficent, the Most Merciful) Atiullaha wa atiur Rasula wa Ulil amre minkum (Obey Allah, Obey the Messenger, and those in authority among you…) (Quran 4:59 )
Wa ana abdukal ajizu ,daifu, miskeen, wa zalim, wa jahl, and but for the grace of Allah (AJ) that I’m still alive. Not claiming to be a Shaykh or anything. We took a path in which to be nothing. This battle of ours that Awliya come into our life and teach us, teach us the wisdoms of the heaven and the game of the opponent on earth. This opponent on earth is Shaytan and every agent of Shaytan and every type of wickedness and evilness that he operates through. That we are the people trying to reach to the Maqam al-Iman (Station of belief), and in this dunya (physical world) Allah (AJ) sent us to reach to faith, shaytan is here as the other side of the team to make us to fear. So, one team is going for Iman (faith) and the other team is going for fear. They’re opposites, one’s trying to score the goal. So, when we say Allah (AJ)'s testing, Allah (AJ) brings in now huge tests into dunya, you better believe, and at every moment, Ya Ayyuhallazina amanu, amanu.
يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ ءَامِنُو
O! You who believe, Believe (The Holy Quran , Surah Nisa 4:136)
O! you who believe, tomorrow Amanu (believe), your belief better go higher. Tomorrow, higher. Tomorrow, higher. There’s no way to be at a standstill because the dunya ( material world) is going crazy. So, means that shaytan (the devil) operates through fear. Every medium of shaytan is to bring fear into the heart. Now what happens in the physiology of somebody when they fear? As soon as you believe, you’re building a shield, this shield of light from your heart is emanating everywhere. When shaytan sees the believer and Insan (mankind) , the natural ability that God has given to His beloved creation which is Bani Adam عَلَيْهِ ٱلسَّلَامُ, that they have a shield.
وَلَقَدْ كَرَّمْنَا بَنِي آدَمَ
Wa laqad karramnaa Baneee aadama.
We have honoured the sons of Adam, (Surah Al-Isra, 17:70)
Shaytan’s job is then if he wants to score a goal, how I’m going to take this shield of faith, their God given faith, forget about Muslims who try to build their faith, is his job is to take faith away. And he takes faith away by fear. So, as soon as through his mediums he introduces fear, the physiology of the body immediately begins to drop. The shield is dropping because now you’re getting scared. As soon as you're scared your natural shield is weakening, your immune system is weakening. Your belief and mental, physical, spiritual health is dropping and that's perfect for his attack cause at that time he can begin to fire his arrows. So, he’s looking at your alarm system when it’s completely blocking, everything he fires, hits Insha’Allah (God Willing) and breaks.
So, all he has to do is that I have to put fear into them because I’m firing and nothings happening. So, from within your own homes every media that you watch and medium that you listen to is under the control, and its intention is to bring fear. As soon as fear comes, as if you're dropping your alarm system, dropping your protection, your physical protection. The shield will drop, shaytan then begin to fire his arrows into the person. As soon as one of these arrows, hits Insan, the mental state now will come under attack. So, he hits the physical state, to put fear, panic, some sort of issue’s happening. He attacks Insan, then when he fires the next firing is into the brain, and the mental state of the person is now affected by a shaytani (satanic) power, and that’s when the shaykhs deal with people, they understand. They see what’s happening. The mental state is now in a panic: Oh my God! I’m so sick. Oh my God! I’m gonna die. Oh my God! This is horrible. Oh my God! My throat is itching. Oh my God! I think my nose is running. Oh no, Oh no, Oh no.
And then every type of whisper, whisper, whisper, whisper, shaytan is whispering now cause he got the arrow in. Once he got the arrow in, he’s telling you, You’re gonna die now, you’re gone, ‘pfft’, finished, bye-bye.
How this happening to you? How’s gonna happen? How are you gonna get your money? How are you gonna get your job? How are you gonna get this? Every type of whispering and fear is coming. From who? From Allah? Allah sends you Qadar (provision) like that? Ruhani (spirituality) send you like that? Angels sit in your ears and say, Oh my God! How are you gonna get your money, how are you gonna get your food, how are you gonna get your this, how are you gonna get like this?
Never, never, never would anything from the heavens come to doubt Allah (AJ). This all shaytan. Anytime you sit with, How would I take the kids, I think I’m gonna take like this, I’m gonna get sick, oh I’m gonna lose my money, I’m not gonna have like that, I’m gonna like that, You are under a satanic energy, and if you’re dealing with the shaykh, the shaykh understands that there’s a satanic attack on you. You don’t understand, Oh! It’s not shaytan, cause you don’t understand. You don’t even know why your nose is there (shaykh (ق) points to his nose). You think it’s just because the air is free. I breathe, Allah gave me this to breathe, say, No, there’s a haqaiq (reality) of this. You don’t understand this (nose), you’re gonna understand why shaytan is in you? The signs are relevant. When the talk is coming out it’s showing a shaytani attack, a shaytanic energy’s in you. Anything from heavens doesn’t make those attacks. Don’t make those words. The people of Iman (belief) they’re continuously reminding themself, Allah’s my protector. Allah (AJ) is my healer. Allah (AJ) is my wali (custodian). Allah (AJ) says, I’m the wali of those whom are sincere.
اللَّهُ وَلِيُّ الَّذِينَ آمَنُوا يُخْرِجُهُمْ مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ ۖ وَالَّذِينَ كَفَرُوا أَوْلِيَاؤُهُمُ الطَّاغُوتُ يُخْرِجُونَهُمْ مِنَ النُّورِ إِلَى الظُّلُمَاتِ ۗ أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ ۖ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ
Allaahu waliyyul lazeena aamanoo yukhrijuhum minaz zulumaati ilan noori wallazeena kafarooo awliyaaa'uhumut Taaghootu yukhrijoonahum minan noori ilaz zulumaat; ulaaa'ika Ashaabun Naari hum feehaa khaalidoon
Allah is the Protector of those who have faith: from the depths of darkness He will lead them forth into light. Of those who reject faith the patrons are the evil ones: from light they will lead them forth into the depths of darkness. They will be companions of the fire, to dwell therein(Forever). (Surah Al-Baqarah: 2:257)
Of Saliheen (pious) Allah (AJ) is their wali, is there Awliya. If any other Awliya says that he can do something wrong against you, no, Allah’s the wali of every wali. And Sayyidina Muhammad ﷺ is the caretaker of all of whom He ﷺ loves. So, they don’t cut anything, there’s no need to fear anything. That your life and death is in Allah (AJ)'s hands. Your healing is in Allah (AJ)'s hands, that anything coming to you is by order of Allah (AJ). Cause Allah (AJ) is testing you, watching, say, Let’s see, we put a shield on the person. Why they drop their shield so fast. Why when they listen to those things, they believed in them.
So, means Ahlul-Iman (people of faith) they come to teach you that you take isharat (direction) of the sign. You say, Oh my gosh! Look like azab (punishment) is coming, not shaytan is coming to do anything. It’s Allah (AJ)'s azab is coming, Allah (AJ)'s azab is coming. I run to my home to protect myself from Allah (AJ)'s azab and I don’t want to be in the wrong place at the wrong time. That’s tie your camel.
عن أنس بن مالك قَالَ رَجُلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَعْقِلُهَا وَأَتَوَكَّلُ أَوْ أُطْلِقُهَا وَأَتَوَكَّلُ قَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اعْقِلْهَا وَتَوَكَّلْ
Anas ibn Malik reported: A man said, O Messenger of Allah, should I tie my camel and trust in Allah, or should I leave her untied and trust in Allah? The Prophet, peace and blessings be upon him, said, Tie her and trust in Allah. (Source: Sunan al-Tirmidhī 2517)
Cause when Allah sends the rain of azab, why you want to be there when it’s raining. He’s gonna ask you, Why you were there? Why were you in that place of azab. Say, I don’t know, just don’t know. I took the wrong turn hanging with the wrong people. But for His believers He (AJ) tells the ant, Enter into your homes, why? Be safe,I’m now punishing.
حَتَّىٰ إِذَا أَتَوْا عَلَىٰ وَادِ النَّمْلِ قَالَتْ نَمْلَةٌ يَا أَيُّهَا النَّمْلُ ادْخُلُوا مَسَاكِنَكُمْ لَا يَحْطِمَنَّكُمْ سُلَيْمَانُ وَجُنُودُهُ وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ
hattaaa izaaa ataw 'alaa waadin namli qaalat namlatuny yaaa aiyuhan namlud khuloo masaakinakum laa yahtimannakum Sulaimaanu wa junooduhoo wa hum laa yash'uroon.
At length, when they came to a (lowly) valley of ants, one of the ants said: O ye ants, get into your habitations, lest Solomon and his hosts crush you (under foot) without knowing it. (Surah Al-Naml: 2718)
Not shaytan is doing anything. When Allah (AJ) punishing, He sends His angels to punish and He allows the shaytans, do whatever they want. Shaytan has no power and no authority, definitely not over Allah’s mukhlis (sincere). Those whom are sincere in the way of Allah (AJ), that is the testing that is beginning. Allah (AJ) want us to be tested, be firm in your faith, be firm in your practices, be firm in your love. Run to the shelter of Sayyidina Muhammad ﷺ. Do good, be good, keep good actions, good character. Soon as you start to ramble about this going to go, that going to go, this going to fall apart, everything gonna fall apart, they understand, they see that shaytan already inside of you. He’s playing with your mind. If he grabbed your mind it’s very easy, now that he’s inside your control panel, he can press any button he wants and make you now to feel sick, and now you feel sickness is overcome, everything become psychosomatic. And everything about you begin to fall apart. Because the Awliya describe, Why you left the way of Sayyidina Muhammad ﷺ. You left the way of Ahlul-Iman(the people of faith).
Ahlul-Iman they keep their duas, they keep their practices, they keep their zikrs, they keep consistent in their practices. They keep the love of Awliyaullah, love of Allah (AJ), love of Sayyidina Muhammad ﷺ, love of Ulil-amr (people of authority). They keep their practices, they keep everything they’re doing, and everything is in Allah (AJ)’s hands. These are big tests that are coming and that you have to be patient and consistent in your practices. Saying too many times, ‘I’m coughing, I’m sick, I’m sick, I’m sick, psychologically you’re sicker than your physical sickness, and there’s something wrong with you to keep repeating that zikr.
Keep saying, I’m doing my zikr, I’m going to do my practices, I’m going to do whatever is necessary. Don’t make the zikr of I’m sick, I’m sick, I’m sore, I’m this, I’m that. That, shaytan is playing with you and that’s a danger. That’s the danger of these days is, keep your issues silent, cause shaytan and Rahman are both listening. But shaytan will unfortunately take advantage of what he’s hearing. When you sit and say, I can’t stand it when this and this happens shaytan just said, Thank you very much—)somebody sneezed, What was that. Wow that was great. Say Haqq, (laughter)—Shaytan is listening, everything you're saying you don’t like, shaytan is trying to do. Everything you saying you feeling a little bit sick and voice it out, shaytan is saying, Make it more sicker. Put everything upon the person to make them feel like they’re sick. And then their mind goes lost now in their sickness, oh my God! Panic. And every type of panic make every type of difficulty.
We said that in training for khalwah (seclusion), when they were training the shaykhs in their khalwah, they would enter to the room and immediately Allah (AJ) wanted to show the power of the mind, and these beings and their affect on your mind. You enter into the room and immediately you’re trained for taffakur, you're closing your eyes, the room is like something opened and 10 thousand rats have entered into the room. One, if you’re not firm and isteqam and firmness in your faith, you most likely will jump out the window. And, I don’t know what the heck these people are doing, I didn’t sign up for this. But when you signed up for it there’s no running out the window. You sit, keep your heart connected and then these things are all over you, all over you, and Allah (AJ) don’t give them permission to rip your skin, but to pinch all your senses, all your senses. So, you’re seeing it through your spiritual vision which is the most dangerous now, and you’re feeling it. So, for your mind it’s one hundred and ten percent real. Now you’re not even seeing it. So, shaytan does the same thing now when you’re watching television. You see how they’re dying. They’re dying everywhere. You see they even dying on the floor. Why? So, now you have a physical image in your head. Oh my God! Everyone’s dying everywhere. They found out later lot of the pictures maybe were fake. I don’t know, that’s what some people say (Laughter). So, visually you’re seeing ‘Ahhhhh’, then you’re starting to feel (choking noise) my throat is itching, ‘uh oh, uh oh’. This was the same like the khalwah, but through spiritual ,that they’re spiritually training there’s rats everywhere and they now is trying to bite you everywhere. And then your shaykhs are talking to you, make your connection, don’t pay attention to that, keep making your salawats and ignore that. Keep making your salawats and ignore that. Keep making you salawats and ignore that. And then they begin to teach you to push into your heart, Take control of the situation. That you tell your mind, not letting these shaytans to tell your mind that these are rats. Fight that shaytan and tell your mind that you are under my control, they’re not rats, they’re angels. And your heart begin to push a signal to your mind, It’s not rats, you’re here for Allah (AJ). Allah doesn’t send rats. And everything that you were trained in your connection and your making your rabita (spiritual connection), all of that, so that the madad and support comes into your heart and into your faith to regain your faith that, Why Allah (AJ) want to send rats, tell your mind it’s not that and with their madad and support you begin to push into your mind, No, these are angels. And then you begin to teach your mind that what I’m seeing is all malaikah (angels), all beautific visions, whatever you want to think of something beautiful and then in the zikr as they’re touching you, say, Oh! Mash’Allah the angels are touching me with their wings, how cute this is. (laughter). And then shaytan very angry, Look, he’s able to control. He controls through his heart , his mind and whatever condition we’re sending to put fear into him he’s trained to turn it around and make it something beatific. And now Allah (AJ) sent everybody into seclusion.
So, then those whom broadcasting now to teach you muraqabah (meditation) is to survive your seclusion. To survive this time God has given to you. Make your madad, understand how to make your connection. Keep your zikr, keep your focus, keep your practices. Every time a whisper and a doubt enters to your head, Uh Oh! My shaykh taught me an arrow of shaytan has entered to me. Cause Allah (AJ) never sends doubt, angels don’t send doubt, momin (believing) spirits don’t teach you to doubt Allah (AJ). Oh! they’re gonna take my kid, they’re gonna take my money, they’re gonna take my job, they’re gonna take my health,this is shaytan.
Anything that instill fear into you is from shaytan. Rahman instills faith into the heart. When angels come, they tell you, don’t worry, even your legs are falling off, don’t worry. Allah loves you. You’re going to see Allah (AJ) ,be happy. Everything from heavens comes to confirm the love of Allah (AJ), and that your destination is to Allah (AJ). Have faith in Allah (AJ). Have patience through difficulty and everything is gonna be alright. When we understand that then when we look around, we can see how these people operate and where they operate like that. When these cousins of ours, they have places of worship and for us to understand what shaytan is doing psychologically to people because then we can understand how our faith shouldn’t be like that. In their place of worship, they have their Messenger of God with no cloths on, like a diaper. They have their messenger of God cut up and torn onto a piece of wood, then shaytan comes and tells him and tells the people, then we understand how shaytan is psychologically winning. He starts to tell those people, Not only is He not a messenger, He’s a God. And the people say, Oh! He’s a God. Say (shaytan), Yeah, He’s a God, Astaghfirullah. But look what I did to Him, I beat him up very good. Do you see all those marks on Him? I gave that to Him. Do you see all the suffering I did? I gave that to Him. You better watch out for me.
So, then those people, daily go and they’re looking and say, this could happen to God, I have to be scared to death. From who? From shaytan and they think everything coming is from shaytan, and then it becomes their belief, their aqeedah, that everything is coming from shaytan. And that’s how he fools people because for us it’s like a learning. You go and say, Why would they do like that, cause he’s doing something psychological. He raises them from children to say this person with no cloths on and badly beaten and cut and bleeding, is a God, and look what I did to Him, and if you disobey me I’m gonna do a thousand times worse to you. So, they fear devils. When Allah (AJ) says in Quran, Fear nobody but Allah (AJ). Nothing comes onto this earth but I punish my creation. There’s no devil punishing Allah’s creation. Allah punishes his creation and when Allah (AJ) want, He sends the angels of punishment to come and He allows the devils, do what you want with them, they’re not doing anything that’s not under Allah (AJ) izzat and might, and authority.
We pray that Allah (AJ) give us a stronger yaqeen (certainty), to understand this game that shaytan is playing, and to win through it. The ultimate is that we’re now in a situation that we have to live and die through this experiment. Whatever’s happening upon this earth requires a tremendous amount of faith , good character, and love. And the ability to connect one’s heart and control one’s mind. Any type of waswas (whispers) coming from Rahman is always beautific and good. Any type of waswas coming from shaytan is You’re doomed, it’s over, you’re sick everything is gone for you. As soon as that happen everything drops. We pray that Allah (AJ) give us always from Ahlul-Iman and the love of Sayyidina Muhammad ﷺ, love of Ahlul-Bayt, love of Ashab al-Nabi ﷺ, love of Awliyaullah fis samahi wa fil ard.
Bi Hurmati Muhammad al-Mustafa wa bi Siri Surat al-Fatiha.
🔶 Watch here:
https://www.youtube.com/watch…
🔶 Please Subscribe Now:
https://www.youtube.com/user/NurMir
🔶 Please Like Our Main Page:
https://facebook.com/shaykhnurjanmirahmadi/