
Urdu – E156 – Q & A: ADVICE for these TIMES of UNCERTAINTY (Turn on urdu captions…
https://www.youtube.com/watch?v=c1v25novGZs
E156 – Q & A: ADVICE for these TIMES of UNCERTAINTY
(Turn on urdu captions for attached YouTube link to see Urdu subtitles)
قسط ۱۵۶۔ سوال و جواب ، غیر یقینی صورتحال کے ان اوقات کے لئے نصیحت
(اُردو سبٹائیٹلز ملاحظہ کرنے کے لیے نیچے دیئے گئے یوٹیوب لنک کے اُردو کپشن آن کریں)
أعوذُ بِٱللَّهِ مِنَ ٱلشَّيۡطَٰنِ ٱلرَّجِيمِ بسم الله الرحمن الرحيم
اَطِيۡعُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوا الرَّسُوۡلَ وَاُولِى الۡاَمۡرِ مِنۡكُمۡ
ہم ابھی آہستہ آہستہ(چلتے ہوئے) اِس سمجھ پر رہتے ہیں کہ آجکل کیا اہم ہے، ہماری تربیت کے لیے کہ جب آپ اینرجی کی تربیت حاصل کر رہے ہوتے ہیں تو دعا کرتے ہیں ، تفکر کرتے ہیں ، فنا کےعمل کو سیکھتے ہیں، کہ میں شیخ کے ساتھ رابطہ بنا رہا ہوں ، اس قدرت اِس نسمہ کو بڑھانا ضروری ہے ، اور میں شیخ کا تصور کرتا ہوں کہ مجھے اینرجی بھیجیں اُس میں سے جو اللہ(عزوجل) نے آپکو دیا ہے کیونکہ میں کمزور ہوں۔ پھر وہ آپ کو یہ تربیت دینا شروع کردیتے ہیں کہ آپ اپنی سانسوں کو اپنی اینرجی اپنے اندر کیسے لائیں اور اس اینرجی کو لانا شروع کرتے ہیں اور اس اینرجی سے آپکا ارد گرد چمکا دیتے ہیں۔ یہ اینرجی جو آپ کے ارد گرد چمکتی ہے یہ آپ کی حفاظتی ڈھال ہے۔ تو ، ابھی ہمیں اس زندگی میں مزید جس چیز کی ضرورت ہے وہ یہ نسمہ اور یہ قدرہ ہے ۔ کہ آپ کے عمال مضبوط ہیں ، آپ کا کردار درست ہے تو پھر آپ سنت کے متعلق ہماری ویڈیوز کو سمجھنے لگتے ہیں۔ سنت ہماری حفاظت ہے۔ اب آپ اس اینرجی کی تعمیر کر رہے ہیں ایک چیز اس کی تعمیر کرنا ہے اور بھر سارا دن اسے ضائع کرنا ہے، آپ اس ساری کوشش میں سے کس لئے گذرے تھے۔
Audoo Billahi min AshShaytan irRajeem Bismillah hir Rahman ir Raheem.
Ati Allah wa Ati’a Rasul wa uluh Amr wa minkum.
That lets just stick to slowly slowly and understanding what’s important for right now. That for us In the training when you train with energy you are making your duas, you are making your tafaqur learning the process I am nothing I am connecting with the Shaykh, its important this qudra this nazma to be increased, that I visualise the Shaykh and send me energy cause I am weak from what Allah has given to you. Then they begin to train you on how to bring your breath your energy into yourself and begin to bring that energy and radiate that energy all around you. That energy that you radiate around you is your shield of protection. So, what more do we need in this life right now is this nazma and this qudra. That your practices are strong, you character correct then you understand the videos we have on the Sunnah. The Sunnah is our insulation. You are now trying to build this energy one thing is to build it and waste is all day long you went through all that effort for what.
تو پھر سنت ، شریعت ، حجاب ، ٹوپی ، داڑھی ، کپڑے ، انگوٹھی سب اس عظیم تار کی موصلیت تھی۔ پھر جب آپ وضو کرتے ہو تو آپ اس اینرجی پر مہر لگاتے ہیں تاکہ آپ طاقت ور ہوں ۔ یہ (اینرجی) ضائع نہیں ہو رہی، اسے برقرار رکھیں، قائم رکھیں یہاں تک کہ آپ روحانی مشقوں میں اس اینرجی کو نکلتا محسوس کریں کہ یہ اینرجی جو نکل رہی ہے وہ آپکی بیرونی حفاظت ہے۔ جب آپ مشق کرتے ہیں اور آپ مشق کرتے رہتے ہیں تو یہ اینرجی آپ کے گھر پر بھی آ جاتی ہے اور پھر آپ کے گھر پر تحفظ کی ایک ڈھال ہوتی ہے اور یہی آپ کی اہلیہ ، بچوں اور پیاروں کی حفاظت ہوتی ہے۔ لہذا ، یہ صرف ذاتی چیز نہیں ہے بلکہ یہ ہر ایک کا تحفظ بن جاتی ہے۔ پھر اولیا ، شیخ کا تصور کیجئے ، اُن کی تربیت کی گئی ہے تو اُن کی اینرجی ایک ایسی ڈھال ہے جو ہر جگہ موجود ہے کیونکہ جیسے ہی آپ مدد مانگتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس ڈھال نہیں ہے تو کسی ڈھال والے کی مدد مانگیں ، جیسے ہی آپ مدد مانگتے ہیں، اور اُن کو بلاتے ہیں تو اُنکی اینرجی کی ڈھال چاروں طرف ہے۔
The Sunnah, the Sharia the hijab, the hat, the beard, the clothes, the ring was all of the insulation of this magnificent wire. Then when you make wuduh you seal this energy so that what you are very powerful. Is not escaping you keep it you keep it you keep it until you being to practice you can feel the energy is coming out and that energy coming out is then your safety and safeguard. When you practice and you practice in your practice this energy being to emanate into your home and then your home has a shield of protection and that’s the protection for your wife, children and loved ones. So, it’s not something only personal it becomes a protection for everyone. Then imagine Awliaya, Shaykh’s when they have been trained their energy is a shield that is everywhere because as soon as you make a madad if you don’t have a shield make a madad to someone who has a shield, as soon as you make a madad then ask for them to come their shield of energy is all around.
جیسے جب آپ پولیس کو بلاتے ہیں تو اُن کے پاس ڈھال ہوتی ہے۔ ایسا ہی ہے؟ تو آپ کے پاس کوئی ڈھال نہیں ہے جب آپ خوفزدہ ہوجاتے ہیں اور کوئی چور آ رہا ہوتا ہے تو آپ 911 پر فون کرتے ہیں۔ مدد آپ کی 911 ہے ، مگر یہ مدد آپ ہر وقت مانگ سکتے ہیں یہ 911 کی طرح نہیں ہے۔ آپ ایک پاگل شخص ہیں جو سارا دن 911 پر فون کرتا ہے تو وہ آپ کو 100 ڈالر جرمانہ کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم مزید نہیں آرہے ہیں اور وہ ڈھال کے ساتھ آتے ہیں کیوں کہ وہ شیرف(شریف) ہیں۔ کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ یہ ایک پروگرام ہے اور اللہ نے یہ پروگرام لکھا ہے یہ اللہ کی خوش طبعی ہے۔ یہ ان لوگوں کے لئے ہے جن کی آنکھیں دیکھنے کے لیے ہیں۔ تو ان شیرف(شریف) کو کیوں بلانا؟ حقیقی شریف کو بلائیں۔ آپ مدد مانگیں یہ 911 ہے جس کو آپ سارا دن مدد ،مدد کے لیے بلاتے رہیں یہ تنزیل رحمۃ ہے
Like when you call the police, they have shield. Right you don’t have a shield so when you are scared when a burglar coming you call 911. Madad is your 911 but this madad you can call all the time not like 911. You are a very paranoid person all day long you call 911 they give you a 100-dollar fine. They say we are not coming any more and they come with a shield why because they are sheriff. Because you know it’s a program Allah all wrote a program and Allah has sense of humour. This is for people who have eyes to see. Why call those sheriff call the real sheriff? You do your madad it’s a 911 this one you call all day along all day along madad madad why tanzilal rahma.
آپ گھر پر بیٹھے ہیں تو مدد کے لیے پکاریں ، آپ کہیں بیٹھے ہیں آپ اچھا محسوس نہیں کر ریے تو مدد کے لیے پکاریں ، آپ اُن کی موجودگی کو اپنے ساتھ رکھتے ہیں، یہاں تک کہ آپ وہ کہتے ہیں کہ یہ بندہ ہمیں بلاتا رہتا ہے، کیوں جانا اور پھر آنا ، اس کے ساتھ ہی رہتے ہیں۔ یہ سارا دن مدد مانگتا رہے گا۔ پھر اولیا ہر جگہ جہاں آپ جاتے ہیں آپ کے ساتھ ہیں۔ ہم اسے ہلکہ اور آسان بنانے کی کوشش کرتے ہیں ،تاکہ یہ آپ کے ذہن میں بیٹھ جائے۔ مدد کا استعمال کریں، اُن کو پکارتے رہیں، اُن کی موجودگی کا احساس رکھیں۔ اگر آپ کے پاس اینرجی نہیں ہے تو اُن کے پاس ہے۔ اُن کو پکاریں اور وہ تمام طاقت اور تمام نعمتوں کے ساتھ آئیں گے۔ انشاء اللہ۔
You are sitting at home madad, you are sitting somewhere you are not comfortable madad and you bring all their presence always with you until you do so much they say this guys is bothering us why we have to come and go just stay with him. He is going to be making madad all day long. Then Awliya are following you everywhere you are going. We try to make light and simple, so it sticks into your mind use the madad keep them keep calling them begin to feel that presence if you don’t have the energy they do. Call upon them and they come with all the power and all the blessings. Inshallah.
اسی وجہ سے ہم نے کہا کہ یا مسبب الاسباب، کسی کو بھی یقین نہیں تھا پر اب آپ جانتے ہیں کہ (محفل)دیکھنے والوں کی تعداد اور ایمان بڑھ گیا ہے ، اعمال سب بڑھ گئے ہیں کیونکہ اللہ نے ایک مارکیٹنگ مہم شروع کی ہے ، لوگوں کو ایمان پر اور اعمال پر قائم رکھنا بہت مشکل ہے جب میک ڈونلڈ کھلا ہے اور آسمان خوبصورت اور نیلہ ہے۔ لیکن جیسے ہی عذاب شروع ہوتا ہے اور آسمان سے اس ایک کیڑے کو فضا میں داخل کیا جاتا ہے اور پھر کیا ہوا؟ زھوقاً ۔ ہر باطل اب کانپ رہا ہے۔ ایک غیب سے، ایک دیکھے نہ جانے والے(کیڑے) سے ہر باطل کو ختم ہونا شروع ہو گیا ہے ، اسٹاک مارکیٹیں گر رہی ہیں ، کس طرح ؟، کس نے کیا دیکھا؟ ، کاروبارگر رہے ہیں ، ہر طرح کی صنعتیں گر رہی ہیں۔ کھربوں ڈالر کی جنگی مشینری رکھنے والی طاقتور قومیں کیسے نیچے جا رہی ہیں؟ کیسے؟ یہ کون کر رہا ہے؟
That’s why we said Ya Musabibal-Asbab nobody was believing you know the viewership goes up the belief goes up the practices all go up because Allah started a marketing campaign, it’s very difficult to get people to believe and do their practices when MacDonald’s is open and the blue beautiful skies. But as soon as azab starts to fly and come down this one bug from the heavens entered the atmosphere and then what happened Zahookan. Every falsehood is now shaking. From one unseen from one unseen has begun to collapse every falsehood, the stock markets are collapsing, how, who, who saw what businesses are collapsing, every type of industry collapsing. Mighty nations with trillions of dollars of warfare and machinery it goes down how? who is doing that.
صرف وہی ایک (اللہ) ہےجو کسی بھی جنگ کے بغیر یہ(آفت) لا سکتا ہے ، یہ صرف ایک کیڑا ہے جیسے کوئی نہیں دیکھ سکتا، اس دنیا میں داخل ہوا ہے ۔ ہر شخص کی اب حوصلہ افضائی ہو رہی ہے، گھر پر بیٹھیں آپکے پاس کچھ کرنے کونہیں ہے، اپنے اوراد پڑھنا شروع کر دیں، نمازیں پڑھنا شروع کردیں اور پر دفعہ جب مشکل آئے تو یہ سوچیں کہ کیا آپ تلاوت کر رہے ہیں؟ کیا آپ ایمان قائم رکھ رہے ہیں؟ تو کیا آپ اللہ کے نزدیک اچھے ہیں؟ اور کوشش کریں اپنے گھر سے اور اپنے خاندان سے کسی بھی قسم کی منفی(اینرجی) کو دور رکھیں انشااللہ۔ مدد مانگیں، گھر کے اندر ذکر لگائیں ، اگر آپ کو لگتا ہے کہ وائرس گھر میں گھوم رہے ہیں اور گھر پر حملہ کررہے ہیں تو گھر کے اندر ذکر لگائیں۔
The only one who can bring it with not a single drop of warfare, it’s just bug that nobody could see entered into this dunia. So means everybody is now motivated sit at home you have no work to do start doing you awrad start doing your prayers and think that ever time difficulty is coming you and are you reciting are your believing are you good with Allah wj, and try to push away any type of negativity from yourself your home and from you family Inshallah. Do the madad pray inside the home, if you think viruses are moving into the home and attacking into the home play within the home the zikr.
تعلیمات کو دیکھیں ،سب یوٹیوب پر موجود ہے۔ گھر میں براہ راست ذکر کریں۔ گھر کو مسجد بنائیں۔ مسجد روحانی مخلوق سے بھری ہوتی ہے۔ یہی ہمیشہ سے طریقہ کی تعلیم تھی۔ اگر آپ اپنے گھر کو ایک مسجد بناتے ہیں تو اُسے سجائیں ، اسکو کمال بنائیں ، اسے خوبصورت بنائیں اولیاء اللہ وہاں دوسری روحانی مخلوق کو نماز پڑھنے بھیجیں گے ، پھر یہ مقام بن جائے گا ، وہ لوگ جو اُن شیخ سے محبت کرتے ہیں وہ وہاں آرہے ہیں ، وہ وہاں سے گزرتے ہیں تو وہاں نماز پڑھتے ہیں۔ جن وہاں پر نماز پڑھتے ہیں ، ملائکہ وہاں نماز پڑھتے ہیں۔ تو بُدلاء، نقباء، نجباء،اوتاد و اخیار، سب وہاں نماز پڑھتے ہیں جب وہ اس علاقے میں گزر رہے ہوتے ہیں ۔ چونکہ آپ نے اسے اُنکے لیے خوبصورت بنا دیا ، آپ نے یہ مقام اُنکے لیے خوشبودار بنا دیا۔ کوئی شک نہیں ، آپ تصور کرسکتے ہیں کہ اگر آپ کسی مقام سے گزرتے ہیں تو آپ وہاں نماز نہیں پڑھیں گے؟۔ نہیں بلکہ وہ وہیں نماز پڑھیں گے بجائے اُس جگہ کے جہاں یہ عقیدہ نہیں ہے۔ لہذا ، جب وہ یہ یقین کر لیتے ہیں تو اللہ بھیجتا ہے ، تو وہ مکان ان کے لئے مقام کی طرح ہوجاتا ہے اور بہت ساری روحانی مخلوق وہاں ہوتی ہیں۔
Watch the teachings it’s all YouTube, do the live zikr within the home. Make the home a Masjid. And the masjid to be filled with Spiritual beings. This was always the tariqa teaching. If you make you home a masjid adorn it, make it to be perfected, make it to be beautiful AwliAllah will send other spiritual beings to pray there, then it becomes a Maqam, the people who love that Shaykh they are coming by, passing by and praying there. The Jinn are praying there, Malaika are praying there. Budallah, Nujaba, Nuqaba, Awdat-wal-Akhyar, are all praying there, when they are passing in that region. Because you made it beatific for them, you made to be fragrance for them. No doubt can you imagine if you pass a makam and something you don’t pray there. No they rather pray there then verses somewhere that doesn’t have that belief. So, when they make that belief Allah send, that house becomes like a makam for them and many Spiritual beings will be there.
علم کا مقام کُھل رہا ہے ، انسانیت کا علم اور گناہ ۔ کہ سمجھنے کے لئے کہ آپ نے گناہ کیا ۔ سیدنا آدم(ع) کی دعا اُس وقت تک قبول نہیں ہوئی جب تک کہ اُنھوں نے سیدنا محمدﷺ کی ثنا نہیں کی۔ اس وقت اللہ نے اجازت دے دی کہ اب اپنی دعا کرو ، یا حمید بحق محمدﷺ ، یاالاعلیُ بحق علیؑ ، یا الخالقُ بحق فاطمہ زہرا ؑ ، یا الرحمٰن بحق امام حسنؑ ، یا الرحیم بحق امام حسینؑ۔ پھر اللہ کہتا ہے کہ آپ نے یہ کہاں سے سیکھا؟ مجھے یہ(نام) جنت میں پڑھائے گئے ، تم ان ناموں سے کچھ مانگوں میں تمہیں عطا کردوں گا۔
The station of the knowledge is all opening, the knowledge and the sin of mankind. That to understand you have sinned. The dua for Sayidina Adam A.S. was not accepted until he praised the praise upon sayidina Muhammad saw at that time Allah gave permission now make your dua, Ya Hamid Bi Haqq Muhammad, Ya Aliun Bi Haqq Ali, Ya Allah Ya khalik Bi Haqq Fatima Zahra A.S. Ya Rahman bi Haqq Imam Hassan A.S. Ya Rahim bi Haqq Imam Hussein A.S. Then Allah says where did you learn this? I was taught them in paradises, have you asked anything by these names I will grant it to you.
تو ، مطلب یہ قلب کا اسٹیشن ، آدم(ع) کی اُس چابی، اُس روشنی اور اُنکی حقیقت سمجھنا ہے۔ کہ اللہ (عزوجل) کی بادشاہی، قلب اللہ(عزوجل) کا گھر ہے، قلب اللہ(عزوجل) کی بادشاہی ہے. لطایف تو صرف لفظ ہیں جو وہ استعمال کررہے ہیں کیونکہ اللہ کہہ رہا ہے کہ میں نہ زمین پر نہ آسمانوں میں ہوں ، لیکن میں اپنے مومن کے دل میں ہوں ، تو آپ جو حقیقت میں کھول رہے ہیں وہ اللہ کی بادشاہی ہے ، اللہ کی بادشاہی مومن کے دل پر ہے اور اللہ کی بادشاہی نیچے(زمین)پر آرہی ہے۔ جیسا کہ آسمان پر ہے ویسے ہی زمین پر بھی ہوگی۔ تو پھر قلب کے لطایف کُھلنا شروع ہو جاتے ہیں۔ یہ امتحان اور یہ مشکلات اب سیدنا نوح (ع) کی آزمائش ہیں۔
So, means this is the station of the qalb to understand and that key and that light that reality of Sayidina Adam A.S. that Allah’s kingdom the qalb is the kingdom of Allah wj is the house of Allah wj. The lataif is the words they are using Allah is saying I am not in the heavens not on earth, but I am in heart of my believer, what you are actually opening is the kingdom of Allah, the kingdom of Allah is on the heart of the believer and Allah’s kingdom is coming down. As it is on heavens so shall it be on earth. So then that lataif of qalb begins to open. This difficulty and this hardship is now the test of Sayidina Nuh A.S.
جو(لطیفہ) سر ہے ، کہ ہم سب کی اپنے ایمان کے ساتھ پرکھ ہوتی ہے کہ ہم نے جو بھی امتحان دیا اور شیطان ہماری روح کو تعمیر کرنے کی کوشش کرنے پر کس قدر ہمارے خلاف آیا ، اللہ عزوجل نے ہر ایک کو مشکل میں ڈوبا دیا ہے۔ ہر ایک مشکل میں ہے اور ان کی واحد نجات اسلام کے ادراک میں ہے کہ وہ اسے قبول کرتے ہیں یا نہیں قبول نہیں کرتے۔ وہ دھونے کا طریقہ سیکھ رہے ہیں ، وضو کرنا سیکھیں۔ وہ ڈھانپنا سیکھ رہے ہیں۔ وہ گھر میں رہنے کا طریقہ سیکھ رہے ہیں۔ (یعنی) حرام کاری مت کریں ، نہ ناچیں ، وہ سب چیزیں نہ کریں جو معاشرتی میل جول اور برے فعل اور خراب کردار کو جنم دیتی ہیں۔ تو یہ قلب اور سِر کی زمین پر شروعات ہو رہی ہیں۔ کیوں؟ کیوں کہ سر السِر آراستہ کرنے والا ہے، روشنی کی بادشاہی آرہی ہے۔ ٹھیک؟ بھلا کیسے روشنی کی بادشاہت آ سکتی ہے اگر وہ ان دونوں میں سے نہیں گزرتے تو؟ یعنی یہ علم اور حقیقتِ محمدیہ (ص) کا ادراک ہی اللہ عزوجل کے قلب اور بادشاہی کا پہلا دروازہ ہے۔ پھر اپنے آپ کے خلاف جدوجہد اور جہاد کریں کریں اور یہ کہ ہر چیز کو نیچے لانا ہے اور اب آپ ان کے اصل میں داخل ہو جاتے ہیں اخفا میں، یہ کالے رنگ کا مرکز ہے جس میں روشنی کی بادشاہت آنے سے پہلے ہر چیز فنا ہوجاتی ہے۔
which is the Sirr, that we all have to be tested with our faith that every test we did and how much shaitaan came against us for trying to build our soul now Allah flooded everyone in difficulty. Everybody is in a difficulty and their only salvation is to the realisation of Islam they accept it they don’t accept it they are learning how to wash, learn how to make wuduh. They are learning how to cover; they are learning how to stay home. Don’t fornicate don’t, dance don’t, don’t all these things that bring about social mixing and bad actions and bad character. So it is the qalb and the sir beginning on to earth why? Because sirr sirr is going to be dressing the kingdom of flight is coming right how can’t the kingdom of light come if you don’t pass the two that the is knowledge and the understanding of the Muhammadan reality is the first door. Into the heart and kingdom of Allah then the first and struggle against oneself and that everything has to be brought down and now you enter into their actually the Akhfa is before the black is the center where everything is annihilated before the kingdom of light arrives.
اگر کسی کو اس بارے میں پریشانی لاحق ہے کہ کیا کھائیں اور کون سی غذا کھائیں، اگر آپ کو کسی بھی قسم کی بیماری لاحق ہے تو آپ اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کریں لیکن اپنے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کی کوشش کریں اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ گھر کے چاروں طرف ہائیڈروجن پرآکسائیڈ ڈالا ہوا ہو تاکہ اسے جراثیم سے پاک کیا جا سکے۔ اگر آپ کی پہنچ میں لائیزول (Lysol) ہو یا لائیزول نہیں ہے تو پھر ڈیٹول کو پانی میں ملا لیں ، اپنے علاقے کو بالکل پاک اور صاف رکھیں ، جوتوں کو جراثیم سے پاک کریں اور جوتے گھر سے باہر رکھیں۔ وٹامنز کے ایک اچھے سیٹ کے ساتھ اپنے مدافعتی نظام کی تشکیل کریں تاکہ آپ وٹامن سی کے ساتھ زنک کے ساتھ صحت مند محسوس کریں اگر آپ وٹامن سی لے سکتے ہیں تو،اور وٹامن ڈی ،ادرک ہلدی یہ تمام چیزیں۔ ادرک آپ کے وٹامن سی کی سطح کو بڑھاتا ہے، جس کو ادرک سے ایک بہت ہی زبردست طاقت ملتی ہے۔ ہلدی آپ کے پھیپھڑوں میں ہونے والی کسی بھی قسم کی سوزش کو ٹھیک کرنے والی بہترین چیز ہے۔ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی جانب سے یہ سب طبِ نبوی (ص) ہے۔ کسی کا دیکھا ہوا خواب نہیں۔
Anybody worried about what to eat and food if you have any type of sickness you consult your doctor but try to have your immune system built up make sure that you have hydrogen peroxide around the house to disinfect if you can reach Lysol if you don’t have Lysol then Dettol mixed with water, just keep and just keep your area pure and purified, disinfect the shoes and keep the shoes outside the house. Build your immune system with a good set of vitamins so you feel healthy with zinc with vitamin C if you can get hold of vitamin C anymore.vitamin D Ginger turmeric all of those the ginger was to boost your vitamin C level with a very powerful boost though ginger. Turmeric is an anti-inflammatory good for any problems with your lungs and Prophet SAW its all tip-e-nabuwa is not dream from somebody.
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہلدی ہر چیز کو ہلاک کردیتی ہے ہلدی کے ساتھ ہر قسم کی مشکلات دور کردی جائیں گی۔ آپ کو گنٹھیا ہے (تو اس کو استعمال کریں) کیونکہ یہ سوزش کو دور کرنے والی ہے۔ لہذا پھر پھیپھڑوں کے اندر سوزش میں تصور کریں کہ یہ ایک سوزش کو دور کرنے والی کے طور پر (کام کرے گی)۔ رسول پاک (ص) نے سیاہ بیج تجویز کیے، اب لوگوں نے سیاہ بیج کو پس کر تیل تیار کیا ہے۔ کولڈ پریسڈ کالے بیج کا تیل آپ سوزش کے لئے روزانہ 2 چائے کے چمچ لیتے رہیں۔ سوزش کو دور کرنے کے لیے۔ پھیپھڑوں اور سانس لینے میں کسی بھی قسم کی پریشانی ہو تو پھر سے ایک بار سیاہ بیج۔ نبی اکرم (ص) نے بیان کیا کہ سیاہ بیج موت کے سوا ہر بیماری کا علاج ہے۔ تو اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ طبِ نبویہ (ص) ہے اور نبوی (ص) ادویات سب کےلئے وہاں موجود ہے لہذا پڑھیں۔ میں انٹرنیٹ پر افواہوں کے مقابلے میں نبوی (ص) ادویات گوگل کروں گا ، انشاء اللہ۔
Turmeric Prophet saw kills everything every type of difficulty will be taken away with turmeric. You have arthritis because its anti-inflammatory so then imagine in an inflation within the lungs as an anti-inflammatory Prophet saw prescribed black seed, now they pressed black seed. Cold pressed black seed oil you take 2 teaspoon 2 tablespoon 2 teaspoon daily as an anti-inflammatory. Any problems with the lungs and breathing and then again black seed Prophet SAW described black seed is a cure for everything illness except death. So means that its tip-e-nabuwa and the Prophetic medicine SAW is all there for everyone so read. i would google Prophetic medicine versus rumours on the internet Inshallah.
زمزم کا پانی، اپنے پانی پر دعائیں پڑھیں، جب بھی آپ اپنے اوراد کی تلاوت کر رہے ہوں تو اپنے پانی کے برتنوں کو اس کمرے میں رکھیں جس میں آپ نماز پڑھ رہے ہوں اور آپ پانی ذخیرہ کرتے ہوں ، اور خوراک کا ذخیرہ کرتے ہوں، تو اپنے اوراد وہاں پڑھیں اور اپنی دعا وہاں پڑھیں کہ ہر چیز اس دعا کو پکڑ لیتی ہے ، تمام کھانا اور پانی اس دعا سے آراستہ ہوجائے گا اُس سے جو آپ پڑھ رہے ہیں۔ یہ آپ کے دل سے زیادہ طاقتور ہے ، اگر دل کھلا ہوا نہیں ہے تو۔
Zamzam water recite dua upon your water, every time you are going to be reciting a doing your awrad keep your cases of water there in the room you are praying in and you are storing water, and then storing the foods make your awrad there make your dua there that everything catch that dua, all the taam all the food and water will be dressed by whatever you are praying. More powerful than you heart, if the heart is not open.
پانی اور اس کے اندر فرشتے آمین آمین آمین کہیں گے تو پانی مبارک ہوجاتا ہے جب آپ اسے پیتے ہیں تو یہ شفا بن جاتا ہے انشاءاللہ لوگوں کے لئے ایک علاج۔ کسی بھی چیز جس کی ضرورت ہے، جس کی درخواست کی جاتی ہے یا دعائیں، ایپ میں وہ سب کچھ موجود ہے یہ ٹولز پہلے ہی دیئے گئے ہیں۔ کوئی بھی اضافی چیز چاہئے تو ای میل کریں اور ہم کچھ اکٹھا کرنے کی کوشش کریں گے اور آپ کو بھیج دیں گے۔ اور انشاء اللہ گھبرائیں نہ اور اللہ عزوجل آپ کے ساتھ ہے اور نبی (ص) آپ کے ساتھ ہیں اور ہم ان کے راستے اور محبت کو برقرار رکھتے ہیں انشاء اللہ۔ اور یا ربی ہمیں میلاد النبی (ص) کے لئے زندہ رکھیو۔ ہاں ہم ایک اچھے واقعے سے اگلے تک جاتے ہیں ہمیں طویل عمر دے اُس دن کو دیکھنے اور اس روشنی سے ملبوس ہونے اور اس نعمت سے نوازے جانے کیلئے انشاء اللہ۔
بِحرُمَةِ مُحَمَدِالمُصطفٰي وَبِسِرِّ سُورَةِ الفَاتِحَة
The water and the angels inside that will say Ameen Ameen Ameen the water becomes blessed so when you drink it becomes a shifa inshallah a healing for people. Anything that’s needed requests or duas the app has everything these tools were already given. Anything extra just email and try to put something together and send it and inshallah don’t panic don’t have fear and that Allah wj with you and prophet (S) with you and we keep they way and the love of Saydina Muhammad (S) inshallah and ya rabbi keep us alive to Mawlid Nabi (S) yeah we go from one nice event to the next it gives us tutalumer to see that day and witness and be dressed by that light and that blessing inshallah.
Bi hurmati Muhammadal Mustafa wa bi sirri surat al-Fatiha.