
Urdu – E154 – COVID-19 & ERA OF IMAM MAHDI (AS) ⭐ Sufi Meditation Center ⭐
HUB e RASOOL E#154.COVID 19& ERA OF IMAM MEHDI(AS).
(Turn on captions for the attached YouTube link to see Urdu subtitles)
قسط ۱۵۴۔ کوویڈ ۱۹ ، امام مہدی(ع) کا دور
(اُردو سبٹائیٹلز ملحضہ کرنے کے لیے نیچے دیئے گئے یوٹیوب لنک کے کپشن آن کریں)
پناہ مانگتا ہوں میں اللہ کی شیطان مردود سے، شُروع اَللہ کے پاک نام سے جو بڑا مہر بان نہايت رحم والا ہے
Audoo billahi min AsShaytan ir Rajeem Bismillah ir Rahman ir Raheem
ہم اب مہدیون (امام مہدیؑ)کے ایام دیکھ رہے ہیں۔ ہم اب اِس کی نشانیاں ہر جگہ دیکھتے ہیں۔ صرف (اللہ) ہی ایک ہے ، جو یہ(آفت) ہم پر کسی بھی جنگ کے بغیر لا سکتا ہے۔ یہ صرف ایک کیڑا تھا جو کوئی دیکھ نہیں سکتا ،اِس دنیا میں داخل ہوا غیب سے ،ایک چیز باطل کو ختم کرنا شروع کردیتی ہے۔ اسٹاک مارکیٹیس گر رہی ہیں ، کس طرح؟ ، کس نے کیا دیکھا؟ کاروبار تباہ ہو رہے ہیں۔ ہر قسم کی صنعت تباہ ہو رہی ہے۔ کھربوں ڈالر کے جنگ کے سامان اور مشینری والی طاقتور قومیں(تباہ ہو رہی ہیں)۔
We are witnessing now the mahdiyun days .We see now the signs everywhere.
The only one who can bring it , with not a single drop of warfare.its just a bug that no body could see entre into this dunia. From one unseen, has begun to collapse every falsehood. The stock markets are collapsing , how? Who saw what? Businesses are collapsing, every type of industry collapsing, Mighty nations with trillions of dollars of warfare and machinery.
جو لوگ ہنستے اور غم و مشکل کے دنوں کا مذاق اڑایا۔ جو لوگ ہنستے اور غم و مشکل کے دنوں کا مذاق اڑایا۔ اور کہا ‘ہا ، ہا ، ہا ، ہا ، دیکھو، یہ دنیا ہمیشہ کے لئے ہے۔ اب وہ اپنی آنکھوں سے صاف دیکھتے ہیں۔ وہ موت کو ہر جگہ دیکھتے ہیں اور اس سے ڈرتے ہیں۔ وہ ہر طرف بیماریاں دیکھتے ہیں اور اس سے ڈرتے ہیں۔ اور مومن کے پاس خوفزدہ ہونے اور غم کرنے کو کوئی چیز نہیں ہے۔ کہ ہم نے موت قبل الموت کا راستہ اختیار کیا، کہ میں اپنی قبر میں گیا اور وہاں بیٹھا۔ انشاء اللہ ،اللہ (عزوجل)موت آسان کردے، میری آخری سانسیں میٹھی ہوں، اور سیدنا محمدﷺ کی بارگاہ میرا تصور ہو
Whoever laughed and mocked days of grief and difficulty they said “hahahaha” look this will go forever this dunya. Now they see clearly with their eyes – They see death everywhere and they fear it. They see sickness everywhere and they fear it. and the believer has nothing to fear. Not to grieve that we took a way of ‘Maut Qablal Maut’ that I went into that grave and I sat in it. Insha’Allah, Allah (‘azza wa jal) Make that death to be easy, my last breath to be sweet and my vision to be in the presence of Sayyidina Muhammad (s).
الحمد اللہ سب لوگوں کے لیے خوشخبری ہے۔ سیدنا مہدی عَلَيْهِ ٱلسَّلَامُ آرہے ہیں۔ وہ اپنے ظہور کے بہت قریب ہیں۔ وہ بالکل پردے کے پیچھے ہیں کہ آپ اُنھیں سانس لیتا محسوس کر سکتے ہیں۔ ہم اپنی آنکھوں سے اُن پیش گوئیوں کی سبھی علامتیں دیکھ رہے ہیں، ایک کے بعد ایک، ڈومنوس کی طرح کہ اُن کو چھیڑ دیا گیا اور اب ایک ایک کرکے وہ آرہے ہیں۔ اور ایمان یہ تھا کہ تیار رہو، سیدنا نوح(ع) کے جہاز کی طرح، جب آپ (ع)اُس کو تیار کررہے تھے تو اُنھوں نے آپ(ع)پر کتنا طنز کیا۔ اور کہتے ہیں ، " ایسا کیوں ہے ؟ آپ لوگ ایسے کیوں ہیں؟ اوہ! آپ چائے والے اور کافی والے لوگ ہیں۔ نہیں ، یہ مولانا شیخ کی تعلیم تھی۔ مولانا شیخ کی تعلیم یہ تھی کہ آپ تیار ہوکر اپنی زندگی بسر کریں۔ یہ آپ کے ایمان کی علامت تھی۔ آپ کا ایمان یہ تھا ، کہ یہ(مشکل کے) دن آرہے ہیں۔ میرے سبھی بھائی بہنوں کیا آپ ایمان رکھتے ہیں؟ کیا آپ کے گھر اِس کے لیے تیار ہیں؟
Alhamdulillah, glad tidings for all who are out there Sayyidina Mahdi is coming (‘alayhi salam). It’s so close for his zuhoor He is right behind the veil that you can feel him breathing. we are witnessing with our eyes all of the foretold signs that are coming one after another like dominos that it was hit now one by one they are coming and faith was to be prepared. Like the ship of Sayyidina Nuh (‘alayhi salam); how much they mock you when you prepare and they say why you have like this, why you have like that, why you people like this. Oh you are a tea people and coffee people. No! This was Mawlana Shaykh’s teaching. Mawlana Shaykh’s teaching was that – Live your life to be prepared. Iit was a sign of your Iman. Your faith was to believe that these days are coming. All my brothers and sisters did you believe, did you have homes that are prepared,
کیا آپ کے پاس کھانا ، بسکٹ ، مونگ پھلی ، ڈائپرز اور جو بھی ضرورت کی چیزیں وہ موجود ہیں۔ مولانا شیخ ناظم سلطان الاولیا نے کہا ، اپنے گھر میں ایسے رہیں اور اپنی زندگی ایسے بسر کریں جیسے آپکا گھر ایک چھوٹا سا بازار ہو ، اپنی المایوں میں اپنا سارا سامان رکھیں ، اُس میں سے کھائیں اور اسے دوبارہ بھریں ، اُس میں سے کھائیں ، دوبارہ بھریں۔ ایسا شخص مت بنیں جو خالی رہ کر یہ ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہے کہ میرے شیخ کی برکت سے میرا خیال رکھا جائے گا۔ ہمیں یہ بہت عرصہ پہلے سے سکھایا ہے ۔ ہم نے تربیت حاصل کی جس میں ہم بند شہروں میں رہے۔
Did you have food and crackers and peanuts and diapers and whatever necessities. Mawlana Shaykh Nazim Sultan Al Awliya said, live your house and live your life like it’s a little market, in your little cupboard put all your supplies, eat from it and restock it, eat from it, restock it. Don’t be a person who runs on empty trying to prove like O the Shaykh’s Baraka will take care of me. We taught that a long time ago. We went through training in which cities were blocked out,
جو اِس زمین پرآ رہا ہے اُس کے لیے ہمیں عالیٰ درجے کے ایمان کی ضرورت ہے۔ اب اللہ (عزوجل) نے ہر کسی کو ایک مشکل کے سیلاب میں ڈال دیا ہے ۔ ہر کوئی مشکل میں ہے اور اُن کی نجات کا واحد ذریعہ اسلام کا شعور ہے۔ وہ اسے مانیں یا نہ مانیں ، وہ دھونے(وضو) کا طریقہ سیکھ رہے ہیں۔ ، وہ وضو کا طریقہ سیکھ رہے ہیں ، وہ پردہ کرنا سیکھ رہے ہیں ، وہ گھر میں رہنے کا طریقہ سیکھ رہے ہیں ، کہ حرام کاری نہیں کرنی ، ناچنا نہیں ہے ، ان سب کاموں کو نہیں کرنا ، جو بُرے عمل اور برے کردار کو جنم دے۔ اللہ (عزوجل) کی بادشاہت زمین پر آرہی ہے، جیسے آسمانوں میں ہے ویسے ہی زمین پر ہو گی
Whats coming upon this earth requires utmost level of faith. Now Allah(awj) make every body flooded in difficulty.every body is in difficulty and their only salvation is through the realization of islam. They accept it they don’t accept it , they are learning how to wash,they are learning how to make their wudu, they are learning how to cover , they are learning how to stay home , Don’t fornicate, Don’t dance, don’t do all of those things, that bring about bad action and bad character.Allah (awj) kingdom is coming down,as it is in heavens so shall it be on earth.
ہم اُس دور میں ہیں جہاں رسول ﷺ نے فرمایا کہ کوئی جگہ محفوظ نہیں ہو گی، سوائے مکہ مکرمہ، مدینہ،اور شامِ شریف کے ۔ مکہ ہمارے وجود کی ایک کیفیت ہے کہ ہمارے دل کو کعبہ کی طرح ہونا چاہیے پاک اور صاف ۔ اللہ کا گھر میرے دل میں ، ہمارے دلوں میں ہے۔
’’قَلَبُ الْمُوْمِنِ بَیْتُ الرَّبِّ‘‘
مومن کا قلب اللہ کا گھر ہے (حدیث شریفﷺ)
کیا دل صاف ہے؟ کیا یہ دُھل رہا ہے؟ کیا کردار پر مسلسل کام کیا جارہا ہے؟ ایسا نہیں ہے کہ ہم مکمل ہیں، لیکن ہم کمال کا رستہ اختیار کرتے ہیں، کہ میں اپنے دل کو صاف کررہا ہوں یا ربیّ میرے دل کو اپنا مکہ بنا دے اور یہ کہ میں اہل حجاز میں سے بن جاؤں اور یہ کہ میری روح ، میری روح اہل حجاز میں سے ہو۔ کہ میرا دل مقدس کعبہ کی عکاسی کرتا ہو اور میں مدنی لوگوں میں سے ہوں۔ میں مدینہ کے لوگوں میں سے ہوں کیوں کہ میرا دل اور پیار مدینہ منورہ میں ہے، سیدنا محمد (ﷺ) کی موجودگی میں ہے اور میں نے اپنی ساری زندگی اِس کی کوشش کی کہ میں سیدنا محمد (ﷺ) سے محبت کی ایسی زندگی گزاروں جس میں میں اُنکو اپنے آپ سے زیادہ محبت کروں، اور پھر آپ مدنی بن جاتے ہیں۔۔
We are in the times which Prophet (s) described there will be nowhere safe on this earth except Makkah, Madina, Sham-E-Shareef. Makkah is a state of our being that our heart has to be like the holy Kaaba – clean and purify. Allah’s House Is in my heart, in our hearts. Is the heart clean ? Is it being washed ? Is the character being worked on continuously ? Not that we are perfected but we took a way of perfection that I am cleaning my heart. Ya Rabbi make my heart your Makkah and that I become Ahle Hijaz and that my Ruh, my soul is from the people of Hijaz. That my heart is the reflection of the holy Kaaba and that I am of the people of Madani. I am the people of Madina because my heart and love is in Madina, in the presence of Sayyidina Muhammad (s) and I tried all my life to life and to love Sayyidina Muhammad (s) more than I love myself then you become Madani
آپ کی عبادت اللہ (عزوجل) کے لئے ہے ، آپ کا دل کعبہ کی طرح ہے لیکن آپ کا سارا وجود سیدنا محمد (ﷺ) کے ساتھ ہے اور پھر رسول اللہ (ﷺ) ہمیں جو تعلیم دیتے ہیں کہ میرے اولی الامر منکم کی پیروی کرو۔
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَطِيۡعُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوا الرَّسُوۡلَ وَاُولِى الۡاَمۡرِ مِنۡكُمۡ
ۚ مومنو! خدا اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرو اور جو تم میں سے صاحب حکومت ہیں(۴:۵۹)
اَطِيۡعُوا اللّٰهَ ’مکہ ‘ وَاَطِيۡعُوا الرَّسُوۡلَ ’ مدینہ‘ وَاُولِى الۡاَمۡرِ مِنۡكُمۡ ۔ رسول اللہ (ﷺ) کے حکم سے ، وہ ہماری رہنمائی کرتے ہیں کہ میرے اولی الامر کی پیروی کرو۔ وہ اولیاء اللہ ہیں اور اولیاء اللہ شامِ شریف کی نمائندگی کرتے ہیں۔ اگر ہمارے وجود میں یہ تین محبتیں ہیں ، اللہ کی محبت ہے کہ، میرے دل کو مقدس کعبہ بنا دے۔ سیدنا محمد (ﷺ) کی محبت ہے ،کہ میری روح سیدنا محمد (ﷺ) کی دہلیز پر مستقل طور پر مدینہ منورہ میں موجود ہو، کہ اپنی زندگی سے ، اپنے دماغ سے ، اپنی دولت سے ، ہر اس چیز سے سیدنا محمد ﷺ کو کیسے خوش رکھ سکتا ہوں۔ اگر آپ دعوت نہیں دے سکتے تو ان لوگوں کی مدد کریں جو دے سکتے ہیں ، اگر آپ ان لوگوں کی مدد نہیں کرسکتے ہیں تو اُن لوگوں کی مدد کریں جو کر سکتے ہیں اور ہم سب مدنی بن جاتے ہیں اور اسی محبت کے ساتھ ہم اپنی زندگی میں اولیا اللہ کا ساتھ ۔ ہم ان کے ساتھ کھاتے ہیں ، ہم ان کے ساتھ پیتے ہیں ، ہم ان کے ساتھ نماز پڑھتے ہیں۔ ہم ان کے مدد کے یہاں اور آخرت میں دعا گو ہیں۔
Your worship is for Allah (‘azza wa jal), your heart like a Kaaba but your entire being is with Sayyidina Muhammad (s) and then what Prophet (s) teaches us then follow my Ulul Amri Minkum. Ati ullah Makkah, Ati e Rasul Madina wa Ulul Amri Minkum by order of Prophet’s (s) Isharat, he guides us: Follow my Ulul Amr. They are the awliAllah and awliAllah are the representation of Sham-E-Shareef. If you have these three loves in our being, love for Allah (‘azza wa jal) Make my heart the Holy Kaaba, love for Sayyidina Muhammad (s). My soul is ony in Madinatul Munawara, continuosly at the threshold of Sayyidina Muhammad (s). That with my life, with my mind, with my wealth, with everything how to make Sayyidina Muhammad (s) happy with me. If you can’t do the dawah support those who can, if you can’t help support those who can and we all become Madani and with that love we accompanied Awliya Allah in our life. We eat with them, we drink with them, we pray with them. We ask for their Madad here and hereafter.
اگر آپ اِن تینوں کے ساتھ ہیں تو آپ کو پریشان ہونے کی کیا ضرورت ہے؟ موت آپ کے لیے خوشگوار ہوگی ، قیامت آپ کے لئے خوشگوار ہوگی ، اور یہ سب اُن کی مدد اور سہارے سے جن کو اللہ (عزوجل) نے زمین و آسمان میں فیض یاب کیا ۔ یعنی سب سے بڑی کامیابی، بڑی کامیابی، اب ہمارے پاس جو ہے یا ربیّ یہ زندگی اور سانس، مجھے سیدنا مہدی (ع) کو دیکھنا عطا کر ، مجھے سیدنا مہدی (ع) کے لیے اچھے اعمال اور نیک اعمال سے تیار رکھ ۔ لوگوں کا خیال ہے کہ (سیدنا مہدی (ع) کی آمد) لڑائی کے بارے میں ہے۔ نہیں! وہ لوگ جو واقعی سیدنا مہدی علیہ السلام کے لئے راستہ تیار کررہے ہیں ، وہ محبت کی تعلیم دے رہے ہیں ، اس دنیا پر آنے والی چیزوں سے صرف محبت ہی تحفظ دیتی ہے۔
If you are with these three what you have to worry about? Death will be sweet for you, it’s resurrection should be pleasing for you and all along the Madad and support of those whom Allah (‘azza wa jal) blessed within the heavens and on earth. So means the greatest achievement, the greatest achievement. All we have now with this breath of our life that we have been given Ya Rabbi let me see Sayyidina Mahdi (‘alayhi salam), let me to prepare the way for Sayyidina Mahdi (‘alayhi salam) with good deeds and good actions. People thought that the Mahdi was about fighting. No! Those who truly preparing the way for Sayyidina Mahdi (‘alayhi salam), they are going and teaching love, love was the only protection from what was coming upon this earth.
وہ سمجھ گئے کہ اللہ کی (عز و جل) حقیقت محبت اور نیک کردار ہے۔ تو آپ ایسے لوگوں کو کسطرح تیار کریں گے جو شرارت اور گندگی کا شکار ہو چکے ہیں؟، کہ اُن کو نیکی سکھائی جائے، یہی تعویز تھا ، یہی تحفظ تھا ، یہی بہترین ماسک اور بہترین زہرمار اور بہترین دوا ہے۔ لوگوں کو
پیار کرنا ،اچھا کردار رکھنا سکھائیں ، کہ اللہ(عزوجل) ہم سے خوش ہو،اگر اللہ (عزوجل) خوش ہو گا تو وہ ہماری رہنمائی اُن لوگوں تک کرئے گا جن سے وہ واقعی محبت کرتا ہے۔
They understood Allah’s (‘azza wa jal) reality was all about Mohabbat and good character. So how do you prepare a people who became prone to evilness and dirty-ness was to teach them goodness that was the taweez, that was the protection, that was the best Mask and the best antidote, the best medicine. Teach people to be loving, to have good characteristics Allah (‘azza wa jal) be pleased with us, if Allah (‘azza wa jal) is please with us Allah’s (‘azza wa jal) guides us to the hands of those whom He truly loves
خوف ایمان کے برعکس ہے۔ ہم اسے زمانے میں ہیں ، جس میں بہت زیادہ ایمان ہونے کی ضرورت ہے۔ بے پناہ ایمان ۔ بہت سارے اوراد ہیں، بہت سے اذکار ہیں، بہت ساری چیزیں بتائی جاتی ہیں۔ الحمدللہ ، کہ ان اولیاء اللہ نے پہلے ہی سب کچھ تیار کرلیا ہے۔ یہ اتنا ہی آسان ہے جتنا محمدن وے ایپ حاصل کرنا۔ جیسے ہی آپ اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں ، آپ فجر اوراد پر کلیک کرتے ہیں۔
فجر اوراد ، ایک ایسی چیز ہے جو سیدنا محمدﷺ نے سلطان(اولیاء)کو دی تھی، کہ یہ وظیفہ پڑھا کرو۔ سیدنا محمدﷺ کو خوش کرنے کے لیے یہ آداب پڑھا کریں۔ اِن اوراد کو پڑھنے سے، ہر دعا ، ہر نعمت ، ہر حقیقت فجر میں ملتی ہے۔ یہ ہر دن کی تیاری ہے۔ آپ کو بیماری کے دن کا انتظار نہیں کرنا ، کہ پھر آپ دیکھتے رہیں کہ میں کیا پڑھوں، میں کیا پڑھوں؟ انہوں نے ہمیں سب دیا ہے ، اور کہا ، ہر دن اس اوراد کی تلاوت کریں۔ لیکن چونکہ ہم اپنی دنیا میں مصروف ہیں ، لہذا ہم ان کی تمام تعلیمات کو بھول چکے ہیں۔
Fear is the opposite of Iman. We're in the time, in which to, have immense Iman. Immense Iman, and faith. There are many Awrads. Many Zikrs. Many things being sent out. Alhamdulillah, that these awliAllah have already prepared everything. It's as simple as getting the Muhammadan Way app. As soon as you download that app, you click on the Fajr Awrad. The Fajr Awrad, is something that was given by Sayyidina Muhammad (s) to the Sultan. That read this Wazifa. Read this etiquette, to please Sayyidina Muhammad (s). By reading that Awrad, every dua, every blessing, every reality is in that Fajr.
, it is a preparation for every day. You don't need a day of sickness, to look around and say: Okay, what should I recite ? What should I recite ? They gave to us, and said, recite this Awrad every day. But because we're busy with our Dunya, we forgot all their teachings.
ہم اپنے پیسوں کے پیچھے ، اور اُن ساری چیزوں کے پیچھے جو ہم خریدنا چاہتے ہیں بھاگنے میں مصروف ہیں ، اور اب اللہ (عزو جل) نے وہ دروازہ بند کردیا۔ تمام شرارتی بچوں کو کمرے میں بھیج دیا اور اب ہمیں نہیں معلوم کہ ہمیں کمرے کے اندر کیا کرنا ہے۔
الحمدللہ ، یہ آلات(اوراد) دیئے گئے ہیں۔ اب جبکہ ہم گھر پر ہیں ، اللہ (عزوجل) لوگوں کے یہ صلاحیت کھول رہے ہیں، کہ اپنے آپ کو دوبارہ حاصل کریں۔ اے بنی نوع ، اپنے کردار کو درست رکھیں۔ جو ضروری ہے اسے دوبارہ حاصل کریں۔ کہ اس تخلیق کی دنیا میں سے ، اِس سارے باطل میں سے ، عظیم سچائی صرف سیدنا محمد (ﷺ) کی حقیقت ہے ، جو تمام ارواح کی حقیقت ہے۔ اور اس کوڈ کے ذریعہ ، وہ اِن سے مغفرت مانگ رہے ہیں۔ کہ ہم آپ کے پاس اپنی ساری غلطیوں کے ساتھ آرہے ہیں۔ یا سیدی ، یا رسول کریمﷺ۔ ہمیں شفاعت عطا کریں۔ ہماری غلطیاں لے لیں۔ ہم آپ سے استغفار کرتے ہیں ، اور آپ اللہ (عزوجل ) سے ہماری مغفرت طلب کریں
We're busy running after our money, and, and all the things that we want to buy, and now Allah ('azza wa jal) shut that door. Sent all the naughty children into the room, and now we don't know what to do inside our room.
But alhamdulillah, these tools have been given. Now that we're at home, Allah ('azza wa jal) Opening the ability for people to: Regain yourself. O mankind, correct the character. Regain what's important. That from this world, of creation, of all its falsehood, the supreme truth is the reality of Sayyidina Muhammad (s), which is the reality of all souls. And by that code, they're asking for his forgiveness. That we're coming to you, with all our wrongs. Ya Sayyidi, Ya Rasul Kareem. Grant us an intercession. Take our wrongs. We ask your forgiveness, and you ask Allah ('azza wa jal) our forgiveness,
آپ کو سامنے اپنی قبر نظر آرہی ہے۔ تلاوت کریں جس کی ضرورت ہے۔ لوگوں کو جو دینے کی ضرورت ہے دیں۔ جس چیز کو صاف کرنے کی ضرورت ہے اسے دھوئیں ، اور سیدنا مہدی علیہ السلام کی آمد کی تیاری کریں انشاء اللہ۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ (عزوجل) ہمیں اُس دن کو دیکھنے کے کے لیے رکھے ، کہ ہم نے اپنی زندگی کا ایک حصہ اس یقین کے ساتھ گزارا ہے۔ لوگوں نے جو بھی قربانیاں دیں انھوں نے اپنے وقت ، اپنے مال ، اپنے منصب، ملکیت اور اپنے خوابوں میں سے قربان کیا۔ اور سیدنا مہدی(ع) کی آمد کے لئے سب کچھ دے دیا ۔ کہ صاف ستھری زندگی جیئں۔ یہ ہمارے دلوں میں ڈالا اور ان (اولیاء)کی تعلیمات سے حاصل ہوا۔
You see the grave in front of you. Recite what needs to be recited. Give what needs to be give. Wash what needs to be washed, and prepare for the arrival of Sayyidina Mahdi ('alayhi salam) insha'Allah.We pray that Allah (‘azza wa jal) Keep us to see that day ,that we spent this portion of our life with that belief. Whatever sacrifices people made whatever they gave of their time, of their wealth, of their positions and possessions of their dreams that turned everything in for the arrival of Sayyidina Mahdi (‘alayhi salam) to live a life which we would be clean. This was inspired in all our hearts and their teachings.
کہ اللہ(عزو جل) کی رضا اورخوشی کی طرف آئیں کہ خدا تبارک و تعالٰی ہم سے راضی ہو۔ کہ ہمارا کردار اچھا ہو ، ہمارے اعمال صاف ہوں۔ کہ ہم امام کے ساتھ رہ سکیں اوروہ دن دیکھ سکیں کہ ہم اُنکے ہاتھ چوم سکیں۔ کہ اس وقت کم سے کم یا ربی ہم دنیا کو چھوڑ دیں کہ تو نے مجھے سب سے بڑی کامیابی عطا کی، کہ جس کی آمد کی تمام قومیں منتظر ہیں ، تمام انبیاء اُن کی آمد کے منتظر ہیں ، سارے صحابی اُن کی آمد کے منتظر ہیں ، تمام اہل بیت اُن کی آمد کے منتظر ہیں انشاءاللہ، اللہ (عز و جل) ہمیں یہ دیکھنے کے لئے آنکھیں دے کہ جو بہت جلد آرہا ہے۔
They come to Allah (‘azza wa jal’s) Ridaa and Satisfaction that God Almighty be happy with us. That our character to be good, our actions to be clean; to be with the Imam and to witness that day to kiss his holy hands. And at that time leave the world at least Ya Rabbi you granted me the greatest accomplishment that all nations were waiting for that arrival, all Prophets waiting for that arrival, all Sahabi waiting for that arrival, all Ahlal Bayt waiting for that arrival, Insha Allah (‘azza wa jal) Give us eyes to see that coming very quick.
کہ اے لوگوں اپنے آپ کو اچھائی پر رکھو، پاک رہو ، صاف رہو، تاکہ سیدنا محمد (ﷺ) اور سیدنا مہدی(ع) کے حضور پیش ہو سکو۔ اللہ (عزوجل ) آپ کو سلامت رکھے ، ہمیں برکت عطا فرما ئے، ہم نے جو بھی غلط کام کیا ہے اس کے لئے ہمیں معاف کریں اور روشنیوں اور برکتوں کے ساتھ اِن پاک راتوں کے لیے ہمیں تیار رکھیں۔
بِحرُمَةِ مُحَمَدِالمُصطفٰي وَبِسِرِّ سُورَةِ الفَاتِحَة.
That O people keep ourselves to be good. to be clean and to be purified. And to be presented to the holy presence of Sayyidina Muhammad (s).
Allah ('azza wa jal) Bless you, Bless us, Forgive us for anything we've done wrong and Prepare for us these holy night, with Lights and Blessings. Bi hurmati Muhammad Al-Mustafa wa bi sirri Surat Al-Fatiha.
https://www.youtube.com/watch?v=aJ_oTKKewzE