Urdu – E148 – The SECRET that holds our LIVES TOGETHER ⭐ Sufi Meditation Center ⭐
HUB e RASOOL E#148The SECRET that holds our LIVES TOGETHER – (Turn on captions for attached youtube link to see Urdu subtitles)
قسط ۱۴۸۔ راز جو ہماری زندگیوں کو جوڑے رکھتا ہے.
(اُردو سبٹائیٹلز ملحضہ کرنے کے لیے نیچے دیئے گئے یوٹیوب لنک کے کپشن آن کریں)
پناہ مانگتا ہوں میں اللہ کی شیطان مردود سے، شُروع اَللہ کے پاک نام سے جو بڑا مہر بان نہايت رحم والا ہے ۔
ہم پراللہ کی فضل و رحمت کی وجہ سے ، ہم وجود میں ہیں۔ اللہ (عز و جل) غفور الرحیم ہے۔ اور گناہوں کو معاف کرتا ہے ، اور اُسکی لامحدود رحمت ، ہمیں مسلسل ملبوس کرتی ہے اور ہمیں ہمارا وجود دیتی ہے اور الحمدللہ ، طریقت کا رستہ ، حقائق کا رستہ اور ہمارے پیارے راہبروں کا طریقہ ، ہمیں یاد دلاتا ہے:
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
۔ اتَّقُواْ اللّهَ وَكُونُواْ مَعَ الصَّادِقِينَ(۹:۱۱۹)
اے اہل ایمان! خدا سے ڈرتے رہو اور سچوں کے ساتھ رہو ﴿۹:۱۱۹﴾
کہ شعور رکھو اور اللہ(عزوجل) کے سچے بندوں کی صحبت رکھو۔ اور ہم زندگی میں ، اس اصول کے مطابق زندگی بسر کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں، اور وہ آتے ہیں اور وہ ہماری حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ یہ ، طروق ، مشائخ ، یہ سیمنٹ ہیں۔
by for The Grace Of Allah ('azza wa jal's) Rahmah upon us, upon myself, that we find ourself in existence. Allah ('Azza wa Jal) is Ghafoorur Raheem. And Forgiving of sins, and Infinite Mercy, That Continuously Dressing us. And Giving us our existence and alhamdulillah, the way of the turooqs, and the way of haqaiq, and the way of our beloved guides, reminding to us: Bismillahir rahmanir raheem. Ittaqullah wa kunu ma sadiqeen. That have a consciousness, and keep the company of truthful servants of Allah ('azza wa jal). And we try our best in life, to try to live by that rule, and they come and they inspire within our hearts. That, the turuqs, the guides, they're a cement.
یہ ایک باندھ کر رکھنے والی قوت ہیں جو ہماری زندگی کو سمیٹے رکھتی ہے۔ وہ اللہ کی محبت ہیں۔ وہ سیدنا محمد ﷺ کی محبت ہیں۔ اور وہ ، اُس روشنی کو پیدا کرتے ہیں اور وہ اُس محبت کو جنم دیتے ہیں اور اللہ (عزوجل ) انہیں طاقت کے مرکز(نیوکلیئس) کی طرح بنا دیتا ہے۔ اور ہم اس کی مثال چھوٹے سے بڑے پیمانے پر دیکھتے ہیں۔ مرکز میں موجود انا اِسکا انکار کرتی ہے۔ اللہ (عزو جل) نور ہے ، اور محبت اور کشش ہے ، اور سیدنا محمدﷺ کی محبت ، جب کسی چیز میں داخل ہوتی ہے تو ، یہ ہر چیز کو اپنی کی طرف راغب کرتی ہے۔ تو ہم ایٹم میں ایک مرکز(نیوکلیئس) کو دیکھتے ہیں۔ نیوکلیئس میں ایک طاقت ہے ،ایک حقیقت ہے ،(اس میں) اللہ (عز و جل) کی طرف سے ایک کشش موجود ہے.
They're a, a, a binding force that keeps our lives together. They're the Love Of Allah ('azza wa jal). They're the love of Sayyidina Muhammad (s). And they emanate that light and emanate that love and Allah ('azza wa jal) make them to be like a nucleus of power. And we see that example from the small, to the large. Only the, ego in the centre is denying. Allah ('azza wa jal) Is Light, and love and attraction, and the love of Sayyidina Muhamamd (s), when it enters into something, it makes everything to be attracted to it. So we see in the atom, is a nucleus. The nucleus has a power, has a reality, has An Attraction From Allah ('azza wa jal).
اِس کے چاروں طرف تمام الیکٹران گھوم رہے ہیں۔ یہ کشش ہے ، اور بہتر الفظ کی کمی کی وجہ سے (کہہ سکتے ہیں) کہ یہ گلو ہے ، یہ اِن الیکٹرانز کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے اور اپنے مدار میں رکھتا ہے۔ یہ وہ طاقت ہے جو مرکز(نیوکلیئس) سے پھوٹتی ہے۔ یعنی کہ نیوکلیئس کے اندر انتہا کی مثبت اینرجی مستقل طور پر الیکٹرانز کو راغب کرتی رہتی ہے۔ تو، الیکٹران منفی چارج کے ہوتے ہوئے ، مثبت چارج کی طرف راغب ہوتے ہیں۔ پھر ہم باہر ، بڑے پیمانے پر جاتے ہیں ، اور پھر اللہ (عزو جل) ہمیں دکھاتا ہے ، کیا آپ دیکھتے ہیں کہ سیارے کس طرح سورج کی طرف راغب ہوتے ہیں۔ کیونکہ ایک بار پھر ، میری(اللہ کی) عزت وہاں موجود ہے۔ میری طاقت وہاں موجود ہے۔ یہ ایک روشنی ہے۔ یہ ایک اینرجی ہے۔
All the electrons are spinning around it. It is the attraction, and the glue for lack of a better word, it attracts and keeps those electrons within its orbit. Is the power that emanating from the nucleus. Means the excessive positive energy within the nucleus is continually attracting the electrons. So, the electrons are negative charge, they're attracted to the positive charge. Then we go out, onto the large scale, and Allah ('azza wa jal) then shows us, do you see how the planets are attracted to the sun. Because again, My Izza is there. My power is there. It's a light. It's an energy.
کہ میرا نور وہاں موجود ہے ، میری طاقت وہاں موجود ہے۔ سیدنا محمد ﷺ کی محبت ضرور وہاں ہو گی۔وہاں اولیاء اللہ کی محبت ضرور ہو گی۔ شمس روحانیت کی ایک بڑی علامت ہے۔ شمس العارفین ،وَالشَّمْسِ وَضُحَاهَا(۱:۹۱)۔ بہت ساری آیتِ القرآن کریم، قرآن مجید کی صورۃ کی آیات، ستاروں اور ستاروں کی طاقت ،اُنکی حقیقت کے متعلق ہیں۔ اللہ (عزوجل) نے دوبارہ ظاہر کردیا ،کہ وہاں اس طاقت کے نتیجے میں ، سارے سیارے راغب ہوتے ہیں اور اپنے مدار میں رہتے ہیں۔
لَا الشَّمۡسُ يَنۡۢبَغِىۡ لَهَاۤ اَنۡ تُدۡرِكَ الۡقَمَرَ وَلَا الَّيۡلُ سَابِقُ النَّهَارِؕ وَكُلٌّ فِىۡ فَلَكٍ يَّسۡبَحُوۡنَ ﴿۳۶:۴۰﴾
نہ تو سورج ہی سے ہوسکتا ہے کہ چاند کو جا پکڑے اور نہ رات ہی دن سے پہلے آسکتی ہے۔ اور سب اپنے اپنے دائرے میں تیر رہے ہیں ﴿۴۰﴾
یہ وہ باندھے رکھنے والی قوت ہے ، جو اِن(سیاروں) کو اپنے مدار میں رکھتی ہے۔ اور اگر آپ نیوکلئس کواُس کی جگہ سے ہِلاتے ہیں تو ، الیکٹران بکھر جائیں گے۔
That my light is there, My power is there. Love of Sayyidina Muhammad (s) must be there. Love of AwliAllah must be there. The Shams is a big symbol in spirituality. Shams Al-Arifeen, Shams Wa duha. All of our salawats, many ayatul Quranil Kareem. Surahs of ayah, of Holy Quran, dealing with stars and the power of the star. The reality of the star. Allah ('azza wa jal) again showing that power there, as a result of that power there, all the planets are attracted and they keep within an orbit. It's the binding force, and which keeps them in their orbit. And if you move the nucleus, the electrons would be scattered.
اللہ (عزو جل) اندر سے اور باہر سے ہمیں یاد دلا رہا ہے۔ کہ آپ کو اپنی زندگی کے اندر کچھ بطور مرکز رکھنا چاہئے۔ اللہ (عزو جل) یہ چاہتا ہے کہ ،ہم صادقین کی صحبت رکھیں۔ انہیں ڈھونڈنا ، اُن کی صحبت میں رہنا، اپنی زندگی کی جستجو بنا لیں۔ اور اُنکی صحبت میں رہیں۔ اُن کی صحبت رکھنے سے ، وہ ایک گلو کی طرح ہوتے ہیں جو آپ کی زندگی کو ایک ساتھ باندھ دیتے ہیں۔ اُن کی انتہائی مثبت قوت کی وجہ سے جو اُن کے دلوں اور اُنکے وجود میں پیدا ہوتی ہے۔ اور پھر اِس زندگی میں ہمیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ اگر ہم ان کی صحبت برقرار رکھتے ہیں ، اور اُن کی موجودگی قائم رکھتے ہیں تو ہم اپنی ساری زندگی کو ، آسانیوں سے بھرا پاتے ہیں۔
Allah ('azza wa jal) is reminding us, from inside and from outside. That you must keep something as a center within your life. What Allah ('azza wa jal) wanted, is keep the company of sadiqeen. Make your life quest to find them, to be in their company. And to keep their company. By keeping their company, they're like a glue that binds your life together. Because of the excess positive force that emanating from within their hearts, and within their beings. And then we find within our life, that if we can keep their company, and keep into their presence, we find so much of our life, becomes filled with ease.
بہت سی مشکلات دور کر دی جاتی ہیں۔ بہت ساری مصیبتیں دور کر دی جاتی ہیں۔ بہت سے شکوک و شبہات دور کردیئے جاتے ہیں۔ آپ کو پتہ چلتا ہے کہ اسلام کی روشنی اِسی حلقے میں پھل پھول رہی ہے۔ ایمان کی روشنی اِس دائرے میں پھل پھول رہی ہے۔ کیونکہ یہ الۡفُلۡكِ الۡمَشۡحُوۡنِۙ ہیں۔
وَاٰيَةٌ لَّهُمۡ اَنَّا حَمَلۡنَا ذُرِّيَّتَهُمۡ فِىۡ الۡفُلۡكِ الۡمَشۡحُوۡنِۙ ﴿۴۱﴾
’’اور ایک نشانی ان کے لئے یہ ہے کہ ہم نے ان کی اولاد کو بھری ہوئی کشتی میں سوار کیا‘‘ ﴿۳۶:۴۱﴾
اُن کی ملکوتی روشنیاں ، ان کی اینرجی کی روشنیاں ، ان کی عبادت کی وجہ سے ، ان کی محبت کی وجہ سے ، ان کے رہنمائوں کی وجہ سے ، اُن کی روحیں ان روشنیوں سے لدی ہوئی ہیں۔ اس کے نتیجے میں ، وہ یہ روشنیاں مسلسل پیدا کررہے ہیں اورلوگ ان کے ارد گرد اپنے اسلام کی اینرجی پاتے ہیں۔ وہ اُنکے پاس رہ کر اپنے ایمان کی اینرجی پاتے ہیں۔ یہاں تک کہ وہ اُنکے پاس رہ کر مقام الاحسان کی اینرجی بھی پاتے ہیں۔ اُن کے ارد گرد ، اُن کی روحوں میں اُن کی روشنی ، بندے کی سماعت کی حقیقت کو کھولنا شروع کردیتی ہے۔
Many difficulties be taken away. Many hardships be taken away. Many doubts be taken away. You find that the light of Islam, flourishes within that cirlce. The lights of Iman, flourish within that circle. Because these are fuluqul mashoon. These are souls, whom Allah ('azza wa jal) Describe: They're loaded ships. They're loaded with excess energy. Their angelic lights, their energy lights, because of their worshipness, because of their love, because of their guides, their souls are loaded with these lights. As a result, they’re conitonsiuoly emanating these lgihts, and peopel find the energy of their Islam around them. They find the energy of their Iman around them. They even find the energies of Maqam Al Ihsan around them. Around them, their lights within their souls, begin to open the reality of the servant's hearing.
یہ بندے کا مشاہدہ کُھولنا شروع کردیتی ہیں۔ بندے کی سانسیں کھولنا شروع کردیتی ہیں۔ بندے کے ہاتھوں کو کھولنا شروع کر دیتی ہیں ،اُن(اولیاء) کا ہاتھ بندے پر ہونے سے ، اللہ (عز و جل) کا ہاتھ اُن پر ہے اور رسول اللہ ﷺ کا ہاتھ اُن پر ہے ۔ یعنی اِس تفہیم کے اندر بہت ساری حقیقتیں ہیں۔ کہ اللہ (عزوجل) ہمارے لئے جماعت چاہتا ہے۔ ساری زندگی اسی جماعت پر منحصر ہے۔ اللہ (عزوجل) جماعت کے ساتھ ہے۔
آپ ﷺ نے فرمایا ”میری امت گمراہی پر کبھی جمع نہ ہو گی، لہٰذا جب تم اختلاف دیکھو تو سواد اعظم (یعنی بڑی جماعت) کو لازم پکڑو“ سنن ابن ماجہ
اللہ (عزوجل) کی مدد جماعت کے ساتھ ہے۔ جب آپ اُنکے ساتھ اپنی موجودگی اور کمپنی اور رفاقت کو برقرار رکھتے ہیں تو اس کے بہت سے فوائد ہوتے ہیں۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کی اینرجی کمزور ہو رہی ہے ،تو جیسے ہی آپ رفاقت میں آتے ہیں ، وہ مثبت چارج ، اُس انجمن کے اندر انتہائی زیادہ چارج ، آپ کی زندگی بھر دیتا ہے(سکون سے)۔
Begin to open the servant's seeing. Begin to open the servant's breathing. Begin to open the servant's hands, with their hand upon their hand, upon The Hand of Allah ('azza wa jal), and upon the hand of Prophet (s), Means so many realities within that understanding. That Allah ('azza wa jal) Wanted for us the jamaah. That keep the company. The whole life is based on that jamaah. Allah ('azza wa jal) With the jamaah. Allah ('azza wa jal) Support with the jamaah. When you keep the presence and the company and the fellowship, means so many benefits that if you think your energy to be weak, as soon as you come into that fellowship, that positive charge, the excessive charge within that association, should lead your life to be filled.
یعنی آپ کی منفی اینرجی مثبت اینرجی سے بھر جاتی ہے۔ آپ زندگی میں ہرطرح کے خسارے کو پاتے ہیں ، جب ہم صادقین کی انجمن اور ان کی رفاقت میں آجاتے ہیں تو ہمیں پتا چلتا ہے کہ ہر کمی پورا ہونا شروع ہورہی ہے۔ ہر غلط کو درست کیا جا رہا ہے۔ اور ہماری زندگیاں پنپنے لگتی ہیں۔ اور اسی کے ساتھ ، آپ ان لوگوں کو دیکھیں جنہوں نے صادقین سے دوری رکھی۔ وہ (صادقین کو)کبھی کبھی دیکھتے ہیں شاید ٹیلیویژن کے ذریعہ دیکھتے ہیں ، لیکن انہوں نے صادقین کے ساتھ مادی فاصلہ برقرار رکھا ، اور وہ اپنی زندگی مشکلات سے بھری ہوئی پاتے ہیں۔
Means your negative energy will be filled with positive energy. You find every deficit within our lives, when we come into those associations of sadiqeen, and their fellowships, we find every deficit begin to be filled. Every incorrection be corrected. And our lives begin to flourish. And at the same time, you look at those who kept a distance from the sadiqeen. They watch, maybe every now and then, through television, but they kept a physical distance with sadiqeen, and they find that their lives are filled with hardship.
کہ اُن کی زندگی مصیبتوں سے بھری ہوئی ہوتی ہے ، اور یہاں تک کہ اُن کا اسلام ، اگر آپ دیکھیں تو ایسا لگتا ہے جیسے یہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ اس وجہ سے کہ یہ آسان نہیں ہے اور پیغمبر اکرم ﷺ بیان کرتے ہیں کہ ، اپنے اسلام کو آخری ایام میں قائم رکھنا ، اپنے ہاتھ میں آگ کو رکھنے کی مانند ہے۔
آپ ﷺ نے فرمایا’’ لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ اُن میں اپنے دین پر صبر کرنے والا آدمی ایسا ہو گا جیسے ہاتھ میں چنگاری پکڑنے والا‘‘(سنن ترمزی)
یعنی کہ ، زمین پر ہر طرح کی مشکلات آنا شروع ہوجاتی ہیں ، اور ہر سمت سے ، وسوسے اور مشکلات ، اور ہر چیز جو مومن کی طرف آتی ہے ، وہ یہ محسوس کرنے لگتے ہیں کہ شاید اسلام چھوڑنے سے ، خدا نہ کرے ، وہ محفوظ اور بہتر رہیں گے ۔ اپنی شناخت چھپاتے ہیں۔ اپنا نام تبدیل کرتے ہیں۔ جو بھی چالاکی وہ سوچتے ہیں ، سفینة النجاة ، اور حفاظت کا جہاز ، صرف سیدنا محمدﷺ کے ساتھ ہے۔
That their lives are filled with difficulty, and even their Islam, if you look, looks like it's falling apart. 'Cause it's not going to be easy and Prophet (s) describe, that keeping your Islam in the Last Days, like a fire whtin your hand. Means that, such difficulty begins to come upon earth, and from every direction, the waswas and mushkilats, and everything that be coming to the beliver, they keep feeling that they'd be safer and better off, God forbid, for them to leave their Islam. Hide their identity. Change their name. Whatever they think of their cleverness, Safinatu Nijat, and the ship of safety, is only with Sayyidina Muhammad (s).
سیدنا محمد ﷺ کی راہ کی طرف آجائیں۔ سیدنا محمدﷺ کی سنت کو برقرار رکھیں۔ سیدنا محمدﷺ کی محبت کو برقرار رکھیں۔ یہی آپ کی حفاظت کا جہاز ہونا چاہئے۔ اور وہ جہاز ، اللہ (عزوجل) بیان کرتے ہیں ، الۡفُلۡكِ الۡمَشۡحُوۡنِۙ۔ اور ہم نے ان جیسے چھوٹے جہاز بنائے۔ کہ ان کی اروح لدی ہوئی ہیں۔ وہ اُس روشنی کی نمائندگی کرتے ہیں۔ وہ نبی ﷺ کی نمائندگی کرتے ہیں۔ وہ اولیاء اللہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔ اپنے آپ کو اُس جہاز پر رکھیں۔ خود کو فاصلے پر مت رکھیں۔ جب آپ اُس حقیقت سے دور ہوتے جاتے ہیں تو ، ہر قسم کی مشکلات اس بندے کے پاس آنے لگتی ہیں ، اور وہ ٹکرا ٹکرا اپنا ایمان جاتا ہوا پاتے ہیں۔
Come to the way of Sayyidina Muhammad (s). Keep the sunnah of Sayyidina Muhammad (s). Keep the love of Sayyidina Muhammad (s). That should be, your ship of safety. And those ships, Allah ('azza wa jal) Describe, Fuluqul Mashoon. And we created ships like them, smaller ones. That their souls are loaded. They represent that light. They represent Prophet (s). They represent AwliAllah. Keep yourself upon that ship. Don't distance yourself. As you become distant from that reality, every type of difficulty begin to come to that servant, and they find piece by piece, their belief going.
اور اب بہت سارے لوگ آتے اور دیکھتے ہیں ، انسٹاگرام کے ذریعے ، اور فیس بک کے ذریعے ، اور ہر سوشل میڈیا کے ذریعے دیکھتے ہیں۔ اور کہتے ہیں ، اوہ ، میں سوچتا تھا کہ یہ شخص ، اسلام کا ایک پیروکار ہے۔ اور وہ دیکھتے ہیں کہ اُن کا کردار ، اُن کے افعال ، جو بھی وہ زندگی میں کررہے ہیں وہ (اسلامی) تفہیم کے مطابق نہیں ہے۔ اور یہ وہ خطرہ ہے جس کا سامنا ہم سب کر رہے ہیں۔ ہر کوئی بائیں اور دائیں۔ دائیں اور بائیں گر رہا ہے.اپنے بوائے فرینڈز ، اور گرل فرینڈز کی تصاویر دکھا رہا ہے۔ ڈیٹنگ کی تصاویر شراب کی تصاویر، ناقابل تصور ، اور ہمارے عقیدے کے مطابق غلط چیزوں کی تصاویردیکھاتا ہے۔ اگر وہ اولیا اللہ کی صحبت نہیں رکھتے ہیں تو ، وہ صادقین کی صحبت نہیں رکھتے ، فاصلے سے نہیں ، جہاں آپ سال میں ایک بار اُن سے ملنے جاتے ہیں۔
And now many are coming and watching, and looking through Instagram, and through Facebook, and through every social media. And say, oh, I thought this person, was a, following Islam. And you begin to look, and say that their character, their actions, their, what they're doing in life doesn't be, matching that understanding. And that's the danger that we're all facing now. Everybody falling left and right. Left and right. Showing pictures of boyfriends, and girlfriends. Pictures of dating. Pictures of alcohol. Pictures of every unimaginable, and, and not correct things for our belief. If they don't keep the company of awliAllah, they don't keep the company of sadiqeen not to keep a distance, where you becomes a once a year person.
کہ سال میں ایک بار ، آپ سنت لباس پہنتے ہیں ، اور زاویہ میں کہیں نظر آتے ہیں۔ بلکہ مستقل اُن کی موجودگی میں رہنا، اپنی زندگی بنالیں۔ اُن کی موجودگی کے بائث ، ایک تحفظ ہے۔ جماعت میں ، ایک نعمت ہے۔ اس برکت کے ساتھ ہی ، جو ہم نے پہلے بھی کہا تھا ، کہ اللہ (عزوجل ) اِن روشنیوں کو دل کے اندر تقسیم کرنا اور بانٹنا شروع کرتا ہے۔ کہ جب بھی ہماری میں کوئی کمزوری ہوتی ہے ، جب ہم جماعت میں آتے ہیں تو ، ہم اور مضبوط ہوجاتے ہیں۔ یہ موجودگی ، ہماری زندگی کے لئے گلو کی طرح ہے اور یہ ہر چیز کو درست طریقے سے قائم رکھتی ہے۔ یہ ایسا ہی ہے جیسے اپنے گھر کو کنکریٹ کے بغیر تعمیر کرنے کی کوشش کی جائے۔ ٹھیک ہے ، وہ گھر اچھے لگتے ہیں ، اور باہر سے بھی اچھے لگتے ہیں۔ لیکن ایک دھکا ، اور ہر اینٹ نیچے گرجاتی ہے۔ اور یہی چیز اب اُن کے بچے دیکھ رہے ہیں۔ ہمارے تمام بچے ، ہماری برادریوں میں ، وہ جانتے ہیں۔ وہ انسٹاگرام پر دیکھتے ہیں ، اور تصویر دیکھتے ہیں اور کہتے ہیں ، کہ مجھے تو لگتا تھا کہ یہ آدمی مسلمان ہے ، میں نے سوچا یہ مسلمان خاندان سے ہے۔ اور اب ہر شخص اب ہر طرف بھاگا جا رہا ہے اور جو بھی کرنا چاہتا ہے کر رہا ہے۔
That once a year, you put some sunnah clothes, and you show up somewhere in a zawiya. But make your life to constantly be in their presence. 'Cause in their presence, there's a safety. In the jamaa, there's a blessing. Within that blessing, Allah ('azza wa jal), what we said before, begin to, To distill and distribute these lights within the heart. That every time we've a weakness, when we come into the jamaa, we become stronger. Through that presence, our life is like a glue for our life. It makes everything to stick correctly. It's like trying to build your house without concrete. Okay, they look nice, and from outside, look nice. But one push, and every brick comes falling down. And that's what their children are watching now. 'Cause all our children, within our communities, they know. They're watchign Instagram, and looking at picture, and say, I thought this guy was Muslim. Well, I thought this family was Muslim. And everybody now is running in every possible direction, doing whatever they want to do.
وہ لوگ جو آپ کو ملتے ہیں وہ اولیاء اللہ کی موجودگی سے دور ہیں۔ وہ جو اپنی زندگی کو اُنکی صحبت میں رکھنا چاہتے ہیں۔ اُنکے مراکز میں رہنا چاہتے ہیں۔ اُن کی موجودگی برقرار رکھنا چاہتے ہیں. وہ اپنی زندگی کو ایسا نہیں پاتے۔ اُن کی زندگی ایک مضبوطی سے ایک ساتھ جُڑی ہے۔ اِس کا زبردست بانڈ ، اِن کی ساری زندگی کو ایک ساتھ رکھتا ہے۔ اور شیطان کیا چاہتا ہے ، اس بندھن کو کاٹنا چاہتا ہےکہ۔ ’’اپنے آپ کو فاصلے پر رکھو، اُن کو ملنے کے لئے مت جاؤ‘‘۔ اور ایک یاد دہانی جو وہ ہمارے دلوں میں بھیج رہے ہیں ، وہ یہ ہے کہ، نہیں نہیں۔ یہ موجودگی ایک ایسی گلو ہے جو آپ کی زندگی کو ایک ساتھ رکھتی ہے۔ اگر کبھی بھی آپ ہوشیار بن کر یہ سوچتے ہیں کہ ، آپ کو اِس کی ضرورت نہیں ہے۔
Those you find are the ones who are far from the presence of AwliAllah. Those whom keep their life to be in their company. To keep into their centres. To keep into their presence. They find their lives not like that. That their life has a strong adhesive. It has a tremendous bond that keeps all of their life together. And what shaytan wants, is to cut that bond. keep yourself to be distance. Don't go all that way to see them. And a reminder that they're sending within our hearts, is, no no no. That presence is a glue that keeps your life together. If anytime you become clever, and think, you don't need it.
جب آپ چلے جاتے ہیں ، وہ برکت طاقت ور ہے ،وہ کچھ دیر رہے گی ، کچھ ہی دیر میں آپ کے جاننے سے پہلے ہی ، تمام گلو ناکارہ ہونا شروع ہوجاتا ہے اور ساری اینٹیں ڈگمگا کر گرنا شروع ہو جاتی ہیں۔ اور وہ زندگی جو آپ کے خیال میں پُرامن تھی ، وہ اب سنبھلنے کے قابل نہیں ہے۔ شیطان ہرممکنہ سمت سے حملہ کرئے گا۔ بچوں ، خواتین پر حملہ کرئے گا۔ ہر چیز پر تاکہ آپ کا اسلام چُھڑوا سکے ، آپ کا عقیدہ چُھڑوا سکے ، تمام عمال کو چُھڑوا سکے، اور آخر میں ، خدا نہ کرے، آپ نے اِس دنیا پر اپنی آخری سانس سے پہلے ، جو کچھ اہم تھا ، سب کچھ چھوڑ دیا۔ ہمیشہ اپنے لئے یاد دہانی ہے کہ یہ ایام مشکل سے مشکل تر ہوتے جارہے ہیں۔ بہت زیادہ عزاب دنیا میں داخل ہورہا ہے۔
You go, the baraka's so strong, it may last a while, a while, a while, but before you know it, all the glue begins to come undone and all the bricks begin to tumbel. And that life you thought was peaceful, is not anymore anything manageable. Shaytan will be attacking from every direction imaginable. Be attacking the children, the women. Everything to leave, to do. To leave your Islam, leave your belief, leave all your practices, and in the end, God Forbid, you left everything of what was important, before your last breath on this dunya. Reminder for myself always. These days are becoming much more difficult. Much more azab is entering into the world.
بہت زیادہ ظلم دنیا میں داخل ہورہا ہے۔ اور وہ ہمارے لئے کیا چاہتے ہیں ، ہم مضبوطی سے پکڑے رہیں۔ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو ، اور وہ(رسی) سیدنا محمد ﷺ کے چاہنے والے ہیں۔ اُن کی صحبت رکھیں۔ اُن کی رفاقت میں رہیں۔ اُن کے مراکز میں رہیں۔ اُن کے ساتھ نماز پڑھیں ، اُن کے ساتھ کھائیں ، ان کے ساتھ روزہ رکھیں ، اللہ (عز و جل) جماعت کے ساتھ ہے۔ اللہ (عز و جل) کی رحمت ہے اُس گروہ پر اور اس گروہ کے لوگوں پرہے۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ (عزوجل) ہمیں ہمیشہ اِن انجمنوں اور محبت کے حلقوں میں رکھے۔
Much more oppression is entering into the world. And what they want for us, is hold firm. Hold tight to the Ropes Of Allah ('azza wa jal), and those are the lovers of Sayyidina Muhammad (s). Keep their company. Keep in their fellowships. Keep within their centres. Pray with them, eat with them, fast with them, so that Allah ('azza wa jal's) Jamaa. Allah ('azza wa jal) With the jamaa. Allah ('azza wa jal) blessing upon that group, and those groups of people. We pray that Allah ('azza wa jal) Always Keep us, in the associations and in the circles of love.
سیدنا محمد ﷺ کی محبت میں۔ اللہ (عز و جل) کی محبت میں، سیدنا محمد ﷺ کی محبت میں، اولیاء اللہ کی محبت میں ، اور اس سے ہمارا ایمان مضبوط تر بنائے۔ ہمارے اسلام کو مضبوط بنائے ، ہمارے ایمان کو مضبوط بنائے ، مقامُ الاحسان کو مضبوط بنائے ، انشاء اللہ۔
سُبْحَٰنَ رَبِّكَ رَبِّ ٱلْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ وَسَلَٰمٌ عَلَى ٱلْمُرْسَلِين وَٱلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ بِحرُمَةِ مُحَمَدِالمُصطفٰي وَبِسِرِّ سُورَةِ الفَاتِحَة.
Love of Sayyyidina Muhammad (s). Love Allah ('azza wa jal). Love of Sayyidina Muhammad (s). Love of AwliAllah, and that make our faith to be strong. Make our Islam to be strong, our Iman to be strong, maqam al ihsan to be strong, insha'Allah. Subhana Rabbika Rabbil izzati ama yasifun. Wa salamun al mursalin. Wa hamdulilahil Rabbil Alameen. Bi hurmati Muhammadal Mustafa wa bi sirri suratal Fatiha.
Watch Here:
https://www.youtube.com/watch?v=PoNe5IWwy40