
Urdu – Defending Yourself Against Evilness: برائی، شر سے حفاظت(اپنا دفاع) حضرت شیخ ہ…
Defending Yourself Against Evilness:
برائی، شر سے حفاظت(اپنا دفاع)
حضرت شیخ ہشام القبانی (ق) کے حقائق حضرت شیخ نورجان میراحمدی نقشبندی (ق) کی تعلیمات سے: اُسکی پناہ ہی طاقتور پناہ ہے۔ اولیا٫اللہ، شیخ کی ہمراہی (صحبت) واحد راستہ ہے جس سے رسول اللہ (ﷺ) کی طاقت کے حصار میں آیا جا سکتا ہے۔
ذاتی حفاظت– جب کسی چیز یا کسی بری انرجی کا سامنا کرنا پڑے، تو تحفظ کیلئے ’نقشبندی اوراد‘درج ذیل ہیں۔
۱) پہلا اور سب سے اہم عمل یہ ہے۔ برائی (شر ) سلطان الاولیا کے چہرے کو نہیں دیکھ سکتی تو فخر سے ان کی تصاویر کو کمروں میں ، سونےکی جگہ ، بیٹھنے کی جگہوں، کھانے کے کمرے، گھر میں داخل ہونے کے راستوں کے اوپر ،گاڑیوں پر آویزاں کریں۔
۲) رسول اللہ، سیدنامحمد (ﷺ) پر درورد و صلوات بُرائی کو جلا کر ختم کر دیتا ہے۔ کیونکہ سیدنا محمد (ﷺ) کا وعدہ ہے کہ ہر بار مجھ پر درود و سلام بھیجنے پر میں سلام کا جواب دینے تشریف لاؤں گا۔ سیدنا محمد(ﷺ) کا یہ نور برائی کو مٹا دیتا ہے۔
"لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ "
مرتبہ100 روزانہ
—————————————————————————-
دعائیں/دعا
تین بار پڑھیئے 3
" بِسْمِ اللَّهِ الَّذِي لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ(حبیب اللہ ) شَيْءٌ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ "
اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں، اس کے نام کی پناہ سے زمین و آسمان میں کوئی چیز بھی ضرر /نقصان نہیں پہنچا سکتی ، اور وہ سب دیکھنے والا اور(سب کچھ) جانتا ہے۔
مشکلات کی آگ:ٹھنڈی ہوکر خدا کی محبت کی آتش میں ڈھل جائے۔
روزانہ 33 مرتبہ
" قُلْنَا يَا نَارُ كُونِي بَرْداً وَسَلَاماً عَلَى إِبْرَاهِيمَ "
ہم نے فرما دیا اے آگ! تو ٹھنڈی پڑ جا اور ابراہیم (علیہ السلام) کے لئے سلامتی (اور آرام کی چیز) بن جا۔
سورۃ الابنیا (21) ، آیت 69
غصے یا ذہنی تناؤ/ سٹریس سے نجات کیلئے
33بار روزانہ
، اس کے علاوہ جب روزانہ وضو کریں تو یہ (آیت) تلاوت کریں اور یہ تصور کریں کہ وضو کی روشنی آتشی کردار ختم کررہی ہے۔ یہ غصہ ایک ایسا ذریعہ ہے جس کے ذریعہ برائی آپ میں داخل ہوتی ہے
————————————————————————–
اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ تعویز پہنے رکھیں۔اس تصویر پر رائٹ کلک کریں اور اسے پرنٹ کر لیں
یہ روحانی لحاظ سے ایک بہت اہم علامت نقش ہے جو خدائی سلطنت سے تعلق ظاہر کرتا ہے۔ سلطان اولیا محمد ناظم الحقانی (ق) کے ماننے والوں کو فخر کے ساتھ یہ یا اس سے ملتا جلتا تعویز لگانا چاہئے ، خود پہنیں، اپنی فیملی کو پہنائیں ، ہر کھڑکی کے دائیں کونے پر لگایئں
تعویز کے اسرار پر مضمون پڑھیں۔
https://nurmuhammad.com/the-secrets-behind-the-naqshba…/
————————————————————————–
فرشتوں نے یہ رسول اللہ( ﷺ) کی ولادت مبارکہ پر بڑوں اور بچوں کے تحفظ کیلئے دیئے
نیند یا بستر پر جانے سے پہلے کی دعا
آسمانی ملائکہ نازل ہوئے اور نبی کریم (ﷺ) کی والدہ ماجدہ بی بی آمنہ( علیہ السلام) کو چاروں طرف سے گھیر لیا ۔اُنہیں درمیان میں تشریف رکھا گیا ، تاکہ جن کی نظر ِ بد سے محفوظ رہیں ، اور اس وجہ سے انہیں کوئی تکلیف نہ پہنچے۔ تب ایک فرشتے نے انکو مخاطب کیا اور کہا ، " اے بی بی آمنہ (علیہ السلام)، میں آپ کو اس مبارک لڑکے کی خوشخبری سناتا ہوں جس کو آپ نے جنم دیا ، کیونکہ یہ بیٹا آخری نبی اور تمام خاتم الانبیاءﷺ، اور ان سب کا شہزادہ اور اپنے لوگوں کا قائد ہے ۔ اللہ تعالٰی نے ان کے ابتداء سے آخر تک اسکی گواہی دیتا ہے۔جب آپ اس مبارک بچے کو جنم دے دیں تو ، انکے تحفظ کیلئے یہ الفاظ پڑھیں۔
بِسْمِ اللَّهِ أَسْتَرْعِيكَ رَبَّكَ وَ أُعَوِّذُكَ بِالْوَاحِدِ1
مِنْ شَرِّ كُلِّ حَاسِدٍ قَائِمٍ أَوْ قَاعِدٍ2
وَ كُلِّ خَلْقٍ زَائِدٍ 3
وَ اَنْ الْفَسَّادِ جَاھِلٍ وَ كُلُ خَلْقٍ فَاسِدْ4
مِنْ نَافِثٍ اَوْ اَبْعِثٍ وَ کُلُّ جِنٍّ مَارِدٍ5
يَأْخُذُ بِالْمَرَاصِدِ بیِ طُرُقِ الْمَوَارِدِ6
لَا یُضَرَّوهُ وَلَایَعْتُنَهُ فِي يَقَظَةٍ وَ لَا مَنَامٍ وَ لَا فِي ظَعْنٍ وَ لَا فِي مَقَامٍ7
8 سَجِيسَ اللَّيَالِي وَ أَوَاخِرَ الْأَيَّامِ، يَدُ اللَّهِ فَوْقَ أَيْدِيهِمْ وَ حِجَابُ اللَّهِ فَوْقَ عَادِيَتِهِمْ".
ترجمہ: اللہ کے نام سے ، میں آپ کے رب سے آپکی حفاظت کیلئےالتجا کرتی ہوں اور میں آپکو اس ذاتِ واحد کی پناہ میں دیتی ہوں،
ہر حملہ آور کے شر سے ، وہ کھڑا ہو یا بیٹھا ہو،
اور کسی دوسری مخلوق (کے شر )سے
اور جاہلوں کے فساد اور ہر برے انجام سے
مداخلت کرنے والے یا پریشان کن ، اور ہر منحرف جن سے
جو رسائی کے کسی بھی آسان طریقے سے فائدہ اٹھاتا ہے۔
تاکہ وہ کسی بھی حالت میں ، کسی جگہ پر جاگتے یا سوتے وقت تکلیف نہ پہنچائے
اللہ کا ہاتھ (دست الہی ) ان کے اوپر ہے ، اور اللہ کی ڈھال انکی بدی پر قابو پائے گی۔
————————————————————————–
جب مزید دعاء کی ضرورت ہو، ایک یا سب دعاؤں کی تلاوت کی جاسکتی ہے
اَعُوْذُ بِوَجْہِ اللّٰہِ الْکَرِیْمِ،
وَبِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّآمَّآتِ الَّتِیْ
لَاَیُجَاوِزُھُنَّ بَرٌّ وَّلَاَ فَاجِرٌ
مِنْ شَرِّ مَا یَنْزِلُ مِنَ السَّمَآءِ وَمِنْ شَرِّمَا یَعْرُجُ فِیْھَا،
وَمِنْ شَرِّمَا ذَرَأ فِیْ الْاَرْضِ، وَمِنْ شَرِّمَا یَخْرُجُ مِنْھَا،
وَمِنْ فِتَنِ الَّلیْلِ وَالنَّھَارِ، وَمِنْ طَوَارِقِ اللَّیْلِ وَالنَّھَارِ ا
ِلَّا طَارِقًا یَّطْرِقُ بِخَیْرٍ یَارَحْمٰنُ۔
ترجمہ:میں اللہ کریم کی پناہ میں آتا ہوں اور اللہ کے کامل کلمات کی پناہ میں جن سے نہ کوئی نیک تجاوز کر سکتا ہے اور نہ فاسق ، اس شر سے جو آسمان سے اترتا ہے اور اس شر سے جو آسمان کی طرف بلند ہوتا ہے ،اس شر سے جو زمین میں پیدا ہوا،اس شر سے جو زمین سے نکلتاہے اور شب وروز کے فتنوں سے ،اور رات اور دن کے آنے والوں سے،البتہ جو رات کوخیر سے آئے۔
اے رحمت فرمانے والے۔
جب یہ دعا تلاوت کی گئی، ایک عفریت (شیطان) کی آگ دم توڑ گئی۔ لہذا ، یہ شیطانی اثرات کو کم کرنے کے لئے استعمال کی جا سکتی ہے۔
————————————————————————–
غیبی مدد کی درخواست کیلئے تین مرتبہ پڑھیئے
مدد یا رِجال اللہ،
اعینونا بعون اللہ
و کونو عونن لنا باللہ
عسی نحظی بفضل للہ
ترجمہ: اے رجال اللہ مدد کیجئے، اللہ کی مدد سے ہماری مدد کیجئے، اور اسی طرح ہماری مدد کیجیئے ۔ شاید ہم اتنے خوش نصیب ہوں گے کہ اللہ کا فضل حاصل کرسکیں۔
5 پانچ مرتبہ پڑھیئے
مدد یا سیدی، یا صاحب، یا صدیق، یا رسول، یا اللہ
ترجمہ:
مدد فرمایئے یا سیدی، یا صاحب، یا صدیق، یا رسول، یا اللہ
————————————————————————–
جب ہوائی جہاز ، گاڑی ، ٹرین پر سوار ہوں،
100 مرتبہ
" ذَٰلِكَ تَقْدِيرُ الْعَزِيزِ الْعَلِيمِ "
سورۃ یسٰین(36) آیت 38
————————————————————————–
۔ جب کسی جگہ یا اپنے گھر میں داخل ہوں تو مزید تحفظ ، دیکھ بھال اور غیب کے احترام کیلئے ایک بار پڑھیں
اسلام علیک یا رسول اللہ، والسلام علیک یا عبادللہ الصالحین و غائبین
اللہ کے رسول ﷺ آپ پر سلام ہو اور خدا کے نیک بندوں اور غیب پر سلام۔
سورۃ الاخلاص ایک مرتبہ
————————————————————————–
بری انرجی سے کسی خاص جگہ کی عمومی صفائی:
بِسۡمِ اللّٰهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ
اِنَّهٗ مِنۡ سُلَيۡمٰنَ وَاِنَّهٗ بِسۡمِ اللّٰهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِۙ
سورۃ النمل (27) آیت 30
پانی پر تلاوت کیجئے
40 چالیس مرتبہ پانی پر سورۃالفاتحہ کی تلاوت کریں
تمباکو نوشی سے نجات کیلئے/نشہ کی لت سے نجات
پانی کے جگ پر 7 مرتبہ سورۃ الفاتحہ ، 7 مرتبہ سورۃ الاخلاص ، مرتبہ 7 سورۃ الفلق ، 7 مرتبہ سورۃ الناس روزانہ پانی پھونک کر پئیں اور جسم میں خراب انرجی کے خاتمے کے لئے 40 دن تک یہ علاج کریں۔
سونے سے پہلے–
وضو کرنا-
دو رکعت نماز-
اس کے بعد سورۃ الاخلا ص ،سورۃ الفلق، سورۃ الناس ، پڑھ کر اپنے جسم پر دعا کا نور پھیر لیجئے اور پھر سو جائیے۔
سر کو ڈھانپ کر سوئیں-
پیٹ کے بل یا بائیں طرف نہیں پیٹھ یا دائیں طرف سوتے ہیں-
اور رات کے وقت پاس نمک یا مسواک رکھیں-
Understanding Ruqya { Talisman/Healing}
رُقیہ (سحر طلسم / شفا) کو سمجھنا
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے،
کچھ صحابہ اکرام (رضی اللہ عنہم) کچھ ایسے لوگوں کے پاس سے گزرے جو پانی کے قریب ایک جگہ پر قیام پزیر تھے ، اور ان لوگوں میں سے ایک کو بچھو نے ڈنگ مار دیا ۔ پانی کے قریب رہنے والوں میں سے ایک شخص آیا ، اور انھوں نے صحابہ کرام (رضی اللہ عنہما) سے پوچھا ، "کیا آپ میں سے کوئی ایسا ہے جو رُقیہ کرسکتا ہو کیونکہ پانی کے قریب کوئی شخص ہے جسے بچھو نے ڈس لیا ہے؟" چنانچہ نبی کریم ﷺ کے صحابہ کرام میں سے ایک صحابی اس شخص کے پاس گیا اور سورۃ الفاتحہ کی تلاوت کی اور بطور اجرت بھیڑ لے لی۔مریض ٹھیک ہوگیا اور وہ شخص بھیڑ کو اپنے ساتھیوں کے پاس لے آیا جنہیں یہ بات (معاوضہ لینا ) مناسب نہ لگا۔ اور کہنے لگے ، "تم نے اللہ( عزوجل) کی کتاب کی تلاوت کیلئے اجرت لی ہے۔" جب وہ مدینہ پہنچے تو انہوں نے کہا : اے اللہ کے رسول ﷺ، (اس شخص نے) اللہ کی کتاب کی تلاوت کرنے کے بدلے اجرت لی ہے۔ اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "تم اللہ (عزوجل) کی کتاب سے رقیہ کرنے کی اجرت لینے کے سب سے زیادہ حقدار ہو۔" (صحیح بخاری)
1) Energy Practice:
انرجی کی مشق:
علم الحق ، حق کا علم) (
مراقبہ میں تصورِ شیخ میں سانس لیتے ہوئے ذکرِ ھُو اللہ ھُو کریں
ارد گرد ایک نور تصور کیجئے ۔ تصور کریں کہ ایک انرجی کی ڈھال آپکی حفاطت کر رہی ہے، اور آہستہ آہستہ بدی کو دور ہٹا دیں۔
2) Destroy Evilness Within Yourself
اپنے اندر کی برائی کو ختم کر دیں
1) تسلیم کریں کہ ہم بری انرجی پیدا کرتے ہیں ، اور یہ انسانوں کے ، ہمارے گرد(برائی کی ) ڈھال کی طرح بن جاتی ہے۔ ہم میں سے بہت سے لوگوں نے اپنے ارد گرد بری انرجی کی ڈھال بنا رکھی ہے۔ ہمارے بچپن سے یہ جمع ہوتی چلی جاتی ہے اور اسی کو ہم بچکانہ نفس اطفل المذمومه کہتے ہیں۔
یہ بری انرجی ہماری بچکانہ حرکتوں سے بڑھتی ہے۔ہم میں ہر قسم کے تکبر ، ہر قسم کے فخر ( کی وجہ بنتی ہے )، ہمیں جھوٹ بولنے اور دھوکہ دینے اور نبی کریم ﷺ کو بھُو ل جانے اور اللہ سبحانہ وتعالی کو بھُلانے اور اولیاء اللہ کو بُھلادینے کی وجہ بنتی ہے۔یہ ہمارے آس پاس منفی ڈھال بن جاتی ہے۔
2) Need Assistance of More Pious Then Ourselves
ہمیں اپنے سے زیادہ نیک لوگ (متقی) کی مدد کی ضرورت ہے
بیعت دل میں کیتھیٹر کی طرح ہے۔ شیخ آپ کو رابطہ فراہم کرتا ہے تاکہ روحانی دوائیوں کو زندگی میں مخصوص مقدار میں دیا جاسکے۔ لہذا جب تم اعتراف کرو گے کہ تم اپنا ایمان کھو رہے ہو ، اور خود کو کھو رہے ہو ، اور اعتماد کھو رہے ہو ، اور مراقبہ کرنے کے قابل نہیں ، اور مراقبہ کرنے کے قابل نہیں… ہاں ، اس کو تسلیم کریں اور وہ آپ کیلئے اس ڈھال میں سے ایک ٹیوب بنائیں گے ، اور اس سے اچھی انرجی آئے گی ، وہ ڈھال جو تم نے شیطان اور انا کے ذریعے بنائی ہے۔ اولیا نے ایک چھوٹی سی ٹیوب ڈالی اور اس میں مثبت انرجی ہے ، جو سورج سے آرہی ہے ، تاکہ ٹیوب کے ذریعے جاسکے اور آہستہ آہستہ ارد گرد موجود بری انرجی کو ختم کردے۔’ ہم نے تمہیں بغیر کسی آلودگی کے کامل پیدا کیا ہے۔ صاف۔ تمہیں یاد نہیں ہے؟ ‘پھر مجھے اس بیج کے بارے میں بتاؤ جو تم نے زمین میں بویا ہے۔" اگر تم اس (آلودہ ) ڈھال کو رکھنا چاہتے ہو اور اسے برقرار رکھنا چاہتے ہو تو تمہیں دل میں کچھ بھی نظر نہیں آئے گا۔ تمہارا دل سیاہ ہوگا۔
3) But if you let that shield be destroyed by good energy, that comes thru a channel from the heavens:
لیکن اگر تم اچھی انرجی کے ذریعے اس ڈھال کو ختم کر دیتے ہو جو آسمان سے ایک چینل کے ذریعہ آتی ہے… ہر شخص کے پاس ایک چینل ہوتا ہے۔ ہر انسان کا اپنا چینل ہوتا ہے جو اللہ تعالٰی نے اسے دیا تھا۔ تمہارے پاس جو چینل ہے وہ صرف تمہارے لیئے ہے ، کسی اور کے لئے نہیں ۔ وہ آپ کا روحانی ڈاکٹر ہے، صرف وہ جو آپکو آپکے چینل کی( طرف ) رہنمائی کرسکتا ہے جو ہر تین دن میں اس ٹیوب کے ذریعہ ڈالیسیس مشین ڈال سکتا ہے ۔ یا وہ ڈاکٹر جو ہر چند گھنٹوں کے بعد سیرم لگاتے ہیں، انہوں نے سیرم ڈال دیا، وہ آپ کو مُکے نہیں مارتے ، وہ آپ کو رابطے میں رکھتے ہیں۔
4) That doctor is your guide;
وہ ڈاکٹر آپ کا رہنما ہے۔ اُسے آپ کیلئے ٹیوب ڈالنی ہوگی۔ اگر ڈاکٹر وہاں نہیں ہے تو ، پھر آپ خود تاریک انرجی کی ڈھال میں ایک سوراخ نہیں کر سکتے۔ ٹیوب ڈالنے کیلئے ڈاکٹر کو اس کمزور جگہ کو ڈھونڈنا ہے اور اس کمزور جگہ کے ذریعے ڈرل کرنا ہے تاکہ ٹیوب ڈال سکے ۔ پھر ڈاکٹر نے سیرم کو ٹیوب میں ڈال دیا۔ کچھ دن بعد مریض اپنے پاؤں پر کھڑا ہو جائے گا ، ٹھیک ہو جائے گا۔ وہ ٹیوب استاد سے آپ کی بیعت ہے}
5) Awliya’ullah { Saints} open that tube so you get that energy, which is heavenly energy.
اولیا اللہ اس ٹیوب کو لگاتے ہیں تاکہ تمہیں وہ انرجی ملے جو آسمانی انرجی ہے۔ آپ جو انرجی حاصل کرسکتے ہیں اس کا واحد راستہ مراقبہ کے ذریعہ
ہے۔ مراقبہ میں تمہیں خود کو ایک میگنیفائر میں تبدیل کرنا ہوگا۔ اگر تم دھوپ کے نیچے کاغذ رکھتے ہو تو وہ نہیں جلتا ہے۔ تم نے کاغذ پر ایک میگنیفائر لگایا ، اور پھر کاغذ جل جاتا ہے۔ مراقبہ کے ذریعہ تمہیں جو انرجی ملتی ہے وہ شیطان کی تمہارے آس پاس بنائی ہوئی منفی ڈھال کو جلا دے گی یا ختم کردے گی۔
6) So Muraqabah/Meditation is a magnifier
لہذا مراقبہ ایک میگنیفائر ہے۔ بری انرجی پر قابو پانے اور اسے ختم کرنے کیلئے اچھی انرجی کو تیز کرتا ہے۔ اولیاء ، اولیاء ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کے ذریعہ ایک زبردست مثبت توانائی رکھتے ہیں۔ جب آپ مراقبہ کے ذریعہ ان سے رابطہ کرتے ہیں تو ، آپ ان کی مثبت توانائی سے رسائی پر اپنی منفی ڈھال کو جلا سکتے ہیں۔ اگر اولیا رسول ﷺ سے جو محبت کرتے ہیں، وہ ظاہر کر دیں، وہ جلا دے گی جب وہ محبت آتی ہے ، تو وہ خود پر قابو نہیں رکھ سکتے ، آنسو آجاتے ہیں۔ وہ خود پر قابو نہیں پاسکتے ہیں۔
7) Fusion with Your Shaykh, Unite Back to Your Origin
اپنے شیخ کے ساتھ امتزاج ، اپنی اصلیت کی طرف واپس متحد ہو جائیں:
شیخ =شیخ X آپ
You (X) Shaykh = Shaykh ,
1 x 0= 0
اولیا اکرام شدت سے رسول اللہ (ﷺ) کی موجودگی میں رہنا چاہتے ہیں، دنیا میں اور آخرت میں۔ وہ آپ (ﷺ) سے مخاطب ہونا چاہتے ہیں ، اور آپ ( ﷺ) کو دیکھنا چاہتے ہیں ، اور آپ (ﷺ) کے روبرو گفتگو کرنا چاہتے ہیں– بغیر پردے کے۔ ایمان والو! نبی کریم (ﷺ) سے محبت بیان نہیں کی جا سکتی۔ اس طرح کی انرجی ہر دوسری انرجی کو جلا سکتی ہے ، ہر دوسری انرجی پر قابو پا سکتی ہے۔ اس سے آنکھوں میں آنسو آتے ہیں۔ ان میں سے صرف ایک آنسو یہ آگ بجھا سکتا ہے۔ سیدنا محمد ( ﷺ) کی موجودگی میں انرجی بہت طاقتور ہے۔ پیغمبر (ﷺ) کے ساتھ بغیر پردے کے مراقبہ کرنا ناقابل بیان ہے۔ جب تم آپ( ﷺ) کےحضور موجود ہو تو، وہ تمہیں ایک خوبصورت روحانی انرجی سے نوازتے ہیں۔جو اللہ تعالٰی نے اُنہیں عطا کی تھی۔ وہ انرجی تمام آلودہ انرجیوں ( کا حصار )توڑ سکتی ہے۔
The Nasma {Aura} and Meditation:
نسمہ (اورا) اور مراقبہ:
روحانی اصطلاح میں غیر جسمانی جسم کو نسمہ کہا جاتا ہے۔ نسمہ ہر جسمانی جسم کے اندر ایک لطیف بخارات، یا انرجی کی ہوا کے طور پر موجود ہوتی ہے ، جو جسمانی جسم کے کیمیائی پیداوار سے پیدا ہوتی ہے۔ انسان میں نسمہ اسی طرح موجود ہے جس طرح گلاب میں گلاب کا پانی موجود ہے۔ یا چمکتے کوئلوں میں آگ ہوتی ہے۔ اس کا خدائی انرجی کے ذریعہ سے تعلق ہوتا ہے اس لئے (مادی جسم ) سے برتر ہونے کی وجہ سے ، وہ زبان کا استعمال کیے بغیر ہی چکھ سکتاہے ۔آنکھیں استعمال کیے بغیر دیکھ سکتا ہے ، اور کانوں کا استعمال کیے بغیر سن سکتا ہے۔
نسمہ کے استعمال سے روحانی معالج کو ایچ ایس پی ( ہائی سینسری پیرسپشن) مل جاتا ہے ۔نسمہ اپنی پرورش باطنی انرجی سے حاصل کرتا ہے جب بھی ہم عمل کرتے ہیں ، سوچتے ہیں یا کسی عقیدے یا ارادے کی تشکیل کرتے ہیں تو ( باطنی انرجی ) جاری ہوتی ہے۔ انسانوں میں نسمہ، مادی جسم کو کسی بھی وقت چھوڑنے کے قابل ہے، یونیورسل ڈرائیونگ فورس (قوت) کے ذریعے ۔
جب روحانی انرجی کا بہاؤ متاثر ہوجاتا ہے یا ناکافی ہوتا ہے تو ، مریض کی صحت بری طرح متاثر ہوتی ہے ، جس کی وجہ سے درد ، بیماری ، تکلیف ، اور وغیرہ وغیرہ ہوتے ہیں۔ یہ اشارے ہیں کہ ہمیں اپنی انرجی میں توازن پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ روحانی شفاء پراسرار عمل بالکل نہیں ہے لیکن حقیقت میں بہت سیدھی بات ہے ، اگرچہ یہ اکثر پیچیدہ ہوتا ہے۔ روحانی شفاء کی تکنیک میں انرجی کا میدان (فیلڈ) شامل ہوتا ہے جو ہم میں سے ہر ایک کے ارد گرد موجود ہے۔ ہر ایک کے پاس انرجی فیلڈ یا ’اورا‘ ہوتا ہے جو جسمانی جسم کو گھیرتا ہے اور اس میں گھس جاتا ہے۔ اس میدان (فیلڈ) کا انسان کی صحت سے گہرا تعلق ہے۔
مختلف ثقافتوں میں ، انرجی کو مختلف ناموں سے جانا جاتا ہے۔ لفظ "انرجی" کو اس طرح بولا جاتا ہے :
جاپانی میں کی
چینی میں چی
ہندی میں پران
عربی میں قدرہ
انرجی، دراصل ہمیشہ موجود، لازوال سپر پاور سے ہمارے لئے منتقل کردہ زندگی کی سانس کا نام ہے جو انسانوں اور تمام مخلوقات کا خیال رکھتی ہے۔
انرجی ہمارے سوچنے سمجھنے کے طریقوں اور جذبات کو کنٹرول کرتی ہے، ہماری زندگی کی طاقت کا منبع ہے اور تمام جانداروں میں متحرک عنصر ہے۔ یہ ہمارے جسموں میں گردش کرتا ہے اور اس کا علاج معالجے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
یہ کائنات میں تمام نقل و حرکت کا ذریعہ ہے۔ جب انسانی جسم اپنی زندگی کی سانسوں سے محروم ہوجاتا ہے تو اصلی انرجی (یا زندگی کی طاقت) اسے چھوڑتی ہے ، جس سے جسم سڑنے لگتا ہے۔جسم، اپنی اصل بنیاد مٹی میں واپس چلاجاتا ہے اور روح، اپنی اصل ملاقو تی بنیاد روحانی انرجی کی طرف واپس آجاتی ہے۔
یہ انرجی کبھی نہیں گم سکتی اور موجود ہے، حالانکہ اسکی فطرت کے اسرار سائنس اور جدید طب نہیں سمجھ پاتی۔ یہ نامعلوم روحانی انرجی متحرک ہے، مخلوقات کے خون کے ہر قطرے ، اس کی زندگی کے پیچھے ، ہر زندہ خلیے(سیل ) کے پیچھے متحرک ہے اور یہ بروج اور کہکشاؤں کی محرک قوت ہے۔
برائے کرم ، اپنے تمام عزیز واقارب کو یہ مضمون بھیج کر حضرت شیخ کی تعلیمات اور ان کے پیروکاروں کی حوصلہ افزائی کیجئے۔
Read Article here:https://nurmuhammad.com/defending-yourself-against-ev…/…