
Urdu – خدا محبت ہے اور محبت اللہ (عزوجل) ہے God is love and love is Allah (AJ) These…
خدا محبت ہے اور محبت اللہ (عزوجل) ہے?
God is love and love is Allah (AJ)
These words for these Naats and Nasheeds and all these praising’s are immense reality in which they’re all meant to contemplate and use the heart and nothing is as it appears. Not a single word that these Awliyaullah wrote is what the surface would understand. Means even in this way of marifah that recitation was asking the bird and the nightingale, the bul’bul, the singing bird represents the souls of the students.
یہ الفاظ جو کہ ان نعت اور نشید ( حمد یہ اشعار اور گیت) اور اس تمام حمدوثناء کیلئے ہوتے ہیں، بے پناہ حقیقت رکھتے ہیں، ان کا مقصد ہی ان پر غورو فکر کرنا اور دل سے(سمجھنا) کام لینا ہے اور جیسا ظاہر ہوتا ہے ، ویسا کچھ بھی نہیں ۔ ان اولیاء اللہ کا لکھا ہوا ایک بھی لفظ ایسا نہیں جو کہ سطی طور پرسمجھ میں آجائے گا۔ یعنی اس راہِ معرفت میں بھی یہ گیت پرندے اور بلبل سے کہہ رہے تھے ، بلبل–گانے والا پرندے سے مراد طلباء کی روحیں ہیں۔
We said before that have a heart like a bird, Prophet (ﷺ) was describing, didn’t say come like a bear but have a heart like a bird– means brain small, heart big. Cause with that heart they fly and the bul’bul, this nightingale, it has a beatific singing and beatific praising and in this way of marifah that Wali was asking the bird what did you come for? You came for the water being the sustenance, the knowledges, the realities? Means even the intention in this way of marifah, they keep challenging go higher with your intention. Maybe you came for one thing and your intention, In’sha’Allah, should be elevating and going higher and higher.
ہم پہلے بھی بیان کر چکے ہیں کہ دل کو پرندے جیسا بناؤ ، نبی کریم (ﷺ) بیان کررہے تھے، یہ نہیں فرمایا تھا کہ ریچھ جیسے آؤ، لیکن پرندوں کی طرح – یعنی دماغ چھوٹا ، دل بڑا ہو ۔ کیونکہ اس دل کی وجہ سے وہ اڑتے ہیں اور بلبل ، یہ رات میں گانے والا پرندہ، اس کے گیت خوبصورت ہیں اور خوبصورت تعریف گنگناتی ہے اور راہِ معرفت میں ، یہ ولی پرندے سے پوچھتا کہ تم کس چیز کیلئےآئے ہو؟ کیا تم پانی کیلئے آئے ہو مراد رزق ، علوم ، حقائق ہیں ۔ یعنی ، اس راہ ِمعرفت میں، نیت کوبھی، وہ آپکی نیت کو چیلنج کرتے رہتے ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ آپ کسی ایک چیز کیلئےآئے ہوں اور آپ کی نیت ان شاء اللہ بلند سے بلند تر ہوجائے۔
Most come to get their du’a answered because of hardship and difficulty in the world. And these Awliya were asking that one praising and singing that you’re like a bird in their presence. Are you coming for water? Are you coming for the knowledges? And that’s when Awliya-Allah begin to teach that Ya Rabbi I’m approaching you not for fear of your punishment and not for the promise of your paradise but I’m just coming for your Divinely Face, your satisfaction to be upon me. The one and then the other one reciting from the Urdu, they talk about the houses of the drunken state that either be the cup that receives this wine and this shirab which represents the divinely knowledges from paradise.
زیادہ تر (لوگ ) اپنی دعا کی قبولیت کیلئے آتے ہیں، کیونکہ دنیا مشکل اور دشوار ہے ۔ اور یہ اولیااللہ اُس سے پوچھ رہے تھے جوحمد پڑھ رہا ہے اور گا رہا ہے کہ تم ان کی موجودگی میں کسی پرندے جیسے ہو۔ کیا تم پانی کیلئےآرہے ہو؟ کیا تم علم کیلئے آرہے ہو؟ اور تب اولیا اللہ یہ سکھانا شروع کردیتے ہیں کہ" یا ربی میں آپ کے پاس آپکے عذاب کے ڈر سے نہیں آیا اور نہ آپکی جنت دینے کے وعدے کیلئے آیا ہوں، بلکہ آپ کے رُخ الہی ٰ ( چہرے) کیلئے آ رہا ہوں کہ آپ کی رضا مجھے مل جائے ۔ ایک یہ اور پھر دوسرا ( کلام ) جو اردو میں گایا جاتا ہے (جی چاہئے تو شیشہ بن جا، جی چا ہے پیمانہ بن جا) ، وہ نشے میں چور گھروں (دیوا ن اولیا ) کے بارے میں بات کرتے ہیں کہ یا تو یہ پیالہ بن جاؤ جو اس مہ کو پاتا ہے اور شراب سے مراد جنت کے علومِ الہی ہیں۔
This nectar and shirab of the grapes is the realities of paradise that dressed everything in this world of mulk. And these Awliya were asking why you don’t just come, be like a cup to receive these knowledges and then the next line, no, no, why don’t you be like the flask that’s pouring these knowledges?
انگور کا یہ امرت اور شراب جنت کے حقائق ہیں جس نے اس دنیا، عالم ِ مُلک میں ہر چیز کو ڈھانپا ہوا ہے۔ اور یہ اولیااللہ پوچھ رہے تھے کہ تم صرف آتے ہو ، ان علوم کو حاصل کرنے کے لئے ایک( شیشے کی )پیالی جیسے بن جاؤ اور پھر اگلے شعر میں (جی چا ہے پیمانہ بن جا) ، نہیں ، نہیں ، کیوں نہ تم صراحی جیسے بن جاؤ جو ان علوم کو پروس رہا ہے ؟
Means elevate your state, you came to be a student, a seeker of realities then why don’t you become from that reality so that one day you can give out those realities. They say, no, no, even higher, why don’t you become the actual shirab? Not the glass and not the pitcher but become the knowledge. Means be lost in the reality.
یعنی اپنی حالت کو بلند کریں ، تم طالب علم بننے کی غرض سے آئے ، حقائق کے متلاشی پھر کیوں نہ تم یہ حقیقت ہی بن جاو تاکہ ایک دن تم یہ حقائق بانٹ سکو۔ وہ (اولیااللہ ) کہتے ہیں، نہیں، نہیں، اس سے بھی اونچا (ارادہ ) کرو–کیوں نہ تم اصل شراب بن جاؤ، نہ پیالہ اور نہ گھڑا بنو، بلکہ علم بن جاؤ۔ یعنی اس حقیقت میں کھو جائیں۔
Our life is not just you came to Islam and you accomplished the whole world. There’s maqam al-Iman. Islam is the lowest state in which you merely accepted to submit yourself and Islam is not an Arabic only phrase–it’s a state in which you submit your will to the will of Allah (AJ), God Almighty. “Thy Kingdom come, thy will be done” that Allah (AJ), God Almighty’s kingdom must be accomplished upon this servant in this material world and that’s Islam to submit. There’s a maqam al-Iman in which to believe.
ہماری زندگی صرف یہ نہیں کہ تم نے اسلام قبول کیا اور تم نے پوری دنیا فتح کر لی ، یہاں مقام الایمان ہے ، اسلام ایک نچلی سطح ہے جس میں تم نے محض اپنا سر تسلیم کرنا قبول کیا ہے۔ اور اسلام صرف ایک عربی جملہ نہیں ہے ، یہ ایسی حالت ہے جس میں تم اپنی مرضی (چاہت) اللہ سبحانہ وتعالی کی منشاء کے آگے جھکا دو۔ ”آپ کی بادشا ہت آئی، آپکی مرضی قائم ہو گی“ کہ اس مادی دنیا میں اللہ (عزوجل) خدا کی بادشاہت اس بندے پر لازمی طور پر انجام پائے گی اور یہ اسلام ہے–تسلیم کرنا۔ ایک مقام الایمان ہے جس میں یقین کرنا ہے
And they begin to teach at that understanding, Allah is love and love is ALLAH (AJ). It’s very simple, God is love and love is Allah (AJ).
اور وہ یہ تعلیم دینا شروع کرتے ہیں کہ اللہ (عزوجل) کو سمجھنا محبت ہے اور محبت اللہ (عزوجل) ہے۔ بہت آسان بات ہے ، خدا محبت ہے اور محبت اللہ (عزوجل) ہے۔
One whom is devoid of love is devoid of Allah (AJ). It has to be based on love and muhabbat. From that love and that Iman become a state of moral excellence. For that which you love, loves you. If your love is sincere and begins to test you with everything that you have. You’re loving those more than the divine and that’s why the mushkilat and all the testings in life. That which Allah (AJ) tests you with, to see are you in love with that or with me. Walk away from that and you will always be with me. Walk away from everything that you think you want. Walk away from everything that you think you fear and you won't walk alone but Allah (AJ) will be with you. Means they enter into a state of muhabbat and love in which Allah (AJ) loves them and they love Allah (AJ) and everything other than that has to be moved away to be tested, to be shattered.
جو عشق سے خالی ہے وہ اللہ (عزوجل) سے مبرا ہے۔ اس (ایمان ) کی بنیاد محبت اور پیار ہونی چاہیے ۔ اس محبت سے اور اس ایمان سے اعلٰی حُسنِ اخلاق کی کیفیت بنتی ہے۔ جس سے تم محبت کرتے ہو ، تم سے محبت کرتا ہے ۔ اگر تمہاری محبت مخلص ہے اور تمہارے پاس موجود ہر شئے تمہارا امتحان بننا شروع ہو جاتی ہے۔ تم انہیں معبود الہی سے زیادہ پیار کر رہے ہواور یہی وجہ ہے کہ مشکلات اور زندگی کے تمام امتحانات ہوتے ہیں ۔ اللہ (عزوجل) جس شئے سے آپ کو جانچتا ہے تاکہ دیکھ سکے کہ تم اُس سے محبت کرتے ہو یا مجھ سے ۔ اس سے دور ہٹ جاؤ اور تم ہمیشہ میرے ساتھ رہو گے۔ ہر اُس چیز سے دور چلے جاؤ جو تمہارے خیال میں تم چاہتے ہو۔ ہر اُس چیز سے دور چلے جاؤ تمہارے خیال میں جس سےتم ڈرتے ہو اور تم تنہا نہیں چلو گے لیکن اللہ (عزوجل) تمہارے ساتھ ہوگا۔ یعنی وہ پیار اور محبت کی حالت میں داخل ہو جاتے ہیں جس میں اللہ (عزوجل) اُن سے پیار کرتا ہے اور وہ اللہ (عزوجل) سے محبت کرتے ہیں اور اس کے علاوہ سب کچھ ہٹا دی جائے گی ، آزمائش سے، بکھر جا ئے گی
And Maqam al-Ihsan is to worship Allah (AJ) in a state in which they witness Allah (AJ). They witness the Divine in everything. And then these Naat and these salawats and these praisings, we’d begin to understand the extent of that love that they had and the dialogue in which they had and only through difficulty can the softness and the servant become soft. For when everything is good in your life, well, you really don’t understand then why the shaykhs are crying when they talk. But if they pound you a couple of times then you cry with them. Nothing like a good pounding in life and then you be sitting on your sajadah crying too.
اور مقام الاحسان سے مراد ہے ، اللہ (عزوجل) کی عبادت ایسی کیفیت میں کرنا ہے، جہاں وہ اللہ (عزوجل) کی شہادت دیتے ہیں ، ہر شئے میں ذات ِالہی کا مشاہدہ کرتے ہیں اور پھر ان نعتوں اور ان صلوات (درودوسلام) اور ان حمدوں میں، ہم سمجھنا شروع کریں گے کہ ان ( اولیا ) کی محبت کتنی بےحد تھی اور (محبو ب ) سے کیا گفتگو ہوئی اور صرف مشکل کے ذریعے ہی نرمی آتی ہے اور بندے نرم دل ہوسکتے ہیں۔ کیونکہ جب تمہاری زندگی میں سب کچھ اچھا ہو ، تو تمہیں یہ حقیقت سمجھ نہیں آتی کہ مشائخ بات کرتے ہوئے کیوں روتے ہیں لیکن اگر وہ تمہیں ایک دو بار، دھکیل دیں تو تم انکے ساتھ رونے لگتے ہیں۔ زندگی میں اچھے دھچکے سے زیادہ کچھ نہیں اور پھر تم بھی سجدے میں بیٹھے رونے لگتے ہو۔
And difficulty visits the home to bring the softness of Allah (AJ) when the difficulty comes to the doorbell and start ringing means now Allah (AJ)’s “Ghashiya” is coming that in which is going to soften the heart of the servant cause when difficulty doesn’t knock on the door the servant becomes a state of Ghafil–heedlessness.
اور دشواری گھر کا رخ کرتی ہے تاکہ اللہ (عزوجل) کی نرمی لائے، جب مشکل دروازے کی گھنٹی بجاتی ہے اور (دروازہ ) کھڑکنے لگتا ہے ، یعنی اب اللہ (عزوجل) کا "خاشیہ" آرہا ہے جو بندے کے دل کو نرم کرنے والا ہے ، کیونکہ جب مشکل دروازہ نہیں کھٹکھٹاتی تو بندہ غفلت کی حالت ، لاپرواہی کا شکار ہوجاتا ہے۔
You’re focusing on all the wrong things. Keep pray for this, pray for this, pray for this, pray for this, none of those of which were important. Pray for this, pray for this, like the guy who went to Mawlana and said pray, Mawlana I want gas cause he owned a gas station but if you didn’t know that then you would have got a du’a and left with difficulties that Mawlana often talked about that you’re going and asking from Divinely Presence, forget about the shaykhs that people don’t believe, you’re going to Divinely Presence, what are you asking for? Why aren’t you asking for faith, why aren’t you asking for a heart that has a love and sincerity, a heart thats filled with ishq and muhabbat. Increase me in the love of Sayyidina Muhammad (ﷺ), not my business, not my rizaq, no, nothing.
تم تمام غلط چیزوں پر توجہ دے رہے ہیں، اس کیلئے دعا کریں ، اُس کیلئے دعا کریں ، اس کیلئے دعا کریں ، اس کیلئے دعا کریں، اس میں سے کچھ اہم نہیں۔ یہ دعا کریں ، یہ دعا کریں –اس لڑکے کی طرح جو مولانا کے پاس گیا اور کہنے لگا، مولانا دعا کیجئے ، میں گیس چاہتا ہوں، وہ گیس اسٹیشن کا مالک تھا لیکن اگر آپ کو یہ معلوم نہ ہوتا تو تمہاری دعا پوری ہو جاتی اور مشکلات میں پڑ جاتے! مولانا اکثر اس بارے میں بات کرتے کہ تم جا کر بارگاہ الہی سے مانگ رہے ہو، ان شیوخ کے بارے میں بھول جائیں جن پر لوگ ایمان نہیں رکھتے ، تم بارگاہ الہی میں حاضر ہوکر کیا مانگ رہے ہو؟ تم ایمان نہیں مانگتے ، تم ایسا دل کیوں نہیں مانگ رہے، جس میں محبت اور خلوص ہو، ایسا دل جو عشق و محبت سے معمور ہو۔ سیدنا محمد (ﷺ) کی محبت میں مجھے بڑھادیجئے ، نہ میرا کاروبار ، نہ میرا رزق ، نہیں کچھ نہیں۔
Then Allah (AJ) send difficulty to the door that I’m here to soften your heart and he stays as an occupant within the home continuously softening. For the day when he goes, the hearts become heedless and they’re thinking of things that you can’t imagine that won’t help them in the grave, won’t help them to draw close and then you see and we understand Allah (AJ)’s immense Rahmah. When he loves the servant that guest is always with them continuously making them to cry, continuously putting them into hardship, continuously making no ease in this world, not a moment they can breathe without an invading force coming, a difficulty coming, something collapsing and something crushing. From every direction, there’s no ease.
پھر اللہ (عزوجل) اس دروازے پر دشواری بھیجتا ہے کہ میں تمہارا دل نرم کرنے کیلئے آئی ہوں اور مسلسل نرمی لانے کی خاطر گھر میں مقیم رہتی ہوں۔ جس دن وہ مشکل چلی گئی ، دل غافل ہوجاتے ہیں اور وہ ایسی چیزوں کے بارے میں سوچتے ہیں جن کا آپ تصور بھی نہیں کرسکتے جو کہ قبر میں اُنکی مدد نہیں کرے گی ، قریب آنے میں انکی مدد نہیں کرے گی اور پھر آپ دیکھتے ہیں اور ہم اللہ (عزوجل) کی بے پناہ رحمت کو سمجھتے ہیں ۔ جب وہ اس بندے سے پیار کرتا ہے کہ مہمان ہمیشہ ان کے ساتھ ہوتا ہے انہیں مستقل طور پر رولاتا رہتا ہے ، مسلسل مشکلات میں ڈالتا ہے ، مسلسل اس دنیا میں آسانی نہ ر ہے ، ایک لمحہ بھی نہیں کہ وہ حملہ آور قوت کے آنے کے بغیر سانس لے سکے ، دشواری آرہی ہے ، اور کچھ ڈھٹ جاتا ہے اور کچھ ٹوٹ جاتا ہے، ہر سمت سے کوئی آسانی نہیں ملتی۔
So, that they sit, they cry and they connect their heart and say, Ya Rabbi, it’s all finished, let it all go, I want nothing but your divinely presence. I’m going to lie down tonight and I’m dead. I put my head to bed for if I should die tonight, I pray for you my soul to take……………I put the head at night and say, Ya Rabbi if I’m gonna go, I pray you take my soul. I’m finished. This world is lost its flavor and its touch. All the toys you gave to me to entertain me, I’m sick of those too. I’m ready to go. Then we understand that when Allah loves their lives are in difficulty, lives are in difficulty. And a difficulty wasn’t meant to be focused on…oh I have difficulty, why I have difficulty. No, Allah loves you, Allah loves you. Now use your difficulty to connect with them. Use your difficulty to fall in love with Sayyidina Muhammad (ﷺ) and say that I want nothing from this world I just want your presence. Grant me your nazar and your holy face. Let me to have a pleased dream of you, a vision of you, a kashf and a reality of your presence. Let me just hold your jubbah and hold your Holy Sandals and then this pounding in life is not so bad.
تاکہ ، وہ بیٹھیں ، وہ روئیں اور وہ اپنے دل سے رابطہ جوڑیں اورکہیں ، یا ربی ، سب ختم ہوچکا ، یہ سب جانے دیجئے ، مجھے آپ کے حضور کے سوا کچھ نہیں چاہئے۔ میں آج رات بستر پر لیٹ جاؤں اور (ایسے جیسے)، میں مر گیا۔ میں نے اپنا سر بستر پر لگاتےکہ اگر میں آج کی رات مر جاؤں تو ، میں آپ سے میری جان لینے کی دعا کرتا ہوں۔۔۔۔۔۔ میں نے رات سر بستر پر رکھا اور کہا ، یا ربی اگر میں جاؤں تو آپ میری جان لے لیجئے۔ میں ختم ہو چکا ۔ یہ دنیا اپنا ذائقہ اور اپنا احساس کھو چکی۔ تفریح کیلئے جو کھیلونے آپ نے مجھے دیئے، میں ان اُکتا چکا ہوں ، میں تیار ہوں جانے کیلئے، تب ہم سمجھتے ہیں کہ جب اللہ (عزوجل) ان سے محبت کرتا ہے تو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور کسی مشکل کا مطلب یہ نہیں تھا کہ اُس پر توجہ مرکوز کریں… اوہ مجھے مشکل ہے ، مجھے کیوں دشواری ہے۔ نہیں ، اللہ (عزوجل) آپ سے محبت کرتا ہے ، اللہ (عزوجل) آپ سے محبت کرتا ہے۔ اب اس سے رابطہ قائم کرنے کے لئے اپنی دشواری کا استعمال کریں۔ سیدنا محمد (ﷺ) سے محبت کرنے میں اپنی دشواری کا استعمال کریں اور یہ کہیں کہ مجھے اس دنیا سے کچھ نہیں چاہئے میں صرف آپکی بارگاہ میں آنا چاہتا ہوں۔ مجھے اپنی نظر اور اپنا چہرہ مبارک (دیکھنا) عطا فرما یئے۔ مجھےاپناایک خوشگوار خواب دیکھا دیجئے ، اپنا نظارہ ، کشف اور آپ کی بارگاہ کی حقیقت دیکھنے دیجئے۔ مجھے آپ کا جبہ تھامنے دیجئے اور آپ کا مقدس نعلین پاک تھامنے دیجئے، پھر زندگی کی مار کہاں بُری لگے گی ؟
If Allah wants to pound and grant the holy face of Sayyidina Muhammad (ﷺ) then let the pounding begin. But if it’s just difficulty and you’re in darkness then yes it can be extremely sad. So, when Allah (AJ) inspires those who tune in, those who sit in, those who watch and listen via internet or whatever modality is reaching to them. There’s something to be learned, otherwise, Allah would have inspired you to a thousand different channels but what he wants from that one whose tuning in is learn how to contemplate, learn how to connect your heart. These are specialists in that reality. They’ll teach you how to think of yourself as nothing. Sit and meditate and ask that you’re in the presence of Roza shareef in Medina, in the presence of the Holy Ka’ba that I’m nothing, I’m nothing Ya Rabbi, let me to be in your light, let me to in that ishq and that love. Fill me with their light, fill me with their love and that’s why they begin to teach.
اگر اللہ (عزوجل) چاہے کہ ضرب لگائے اورسیدنا محمد (ﷺ) کا چہرہ اقدس دیکھنے کی اجازت دے تو مجھے ضربیں لگانا شروع کیجئے، کردیں لیکن اگر یہ محض مشکل ہے اور تم اندھیرے میں ہوں تو ہاں ، یہ (ضرب )انتہائی افسوسناک ہوسکتی ہے۔ لہذا ، جب اللہ (عزوجل) ان لوگوں کو ترغیب دیتا ہے جو اندر آتے ہیں ، جو بیٹھتے ہیں ، جو انٹرنیٹ کے ذریعے دیکھتے اور سنتے ہیں ، یا جس بھی زریعے سے ان تک ( پیغام ) پہنچتا ہے، کچھ سیکھنے کیلئے ہے ۔ بصورت دیگر اللہ (عزوجل) آپ کو ہزار مختلف چینلز کی طرف راغب کرتا لیکن وہ اس سے کیا چاہتا ہے جس سے تم ٹیون( ابھی جڑے ہوئے) ہو ، سیکھیں کہ تفکر کیسے کیا جائے، اپنے دل کا رابطہ کرنے کا طریقہ سیکھیں ۔ یہ اس حقیقت کے ماہر ہیں ، وہ آپ کو سکھائیں گے کہ خود کو کچھ بھی نہیں سمجھنا ، بیٹھ کر غور کرنا اور یہ مانگنا کہ تم مدینہ منورہ میں روضہ شریف کی موجودگی میں ہو، کعبہ شریف کی موجودگی میں ہوکہ میں کچھ بھی نہیں ، یار ربی ، میں کچھ بھی نہیں ، مجھے اپنے نور میں گھیر لیجئے ، مجھے اس عشق اور اس محبت میں شامل ہونے دیجئے۔ مجھے ان کی روشنی سے پُر کر دیجئے ، مجھے ان کی محبت سے پُر کر دیجئے اور اسی وجہ سے وہ تعلیم دینا شروع کرتے ہیں۔
That’s why these nights are so powerful and so holy cause we know how weak we are but with this blessed soul of Sayyidatina Fatimah tul Zahra (عَلَيْهِ ٱلسَّلَامُ), her immense love for Sayyidina Muhammad (ﷺ) and Prophet (ﷺ)’s immense love for her. Of course, she is with us tonight. Of course, her nazar is upon us tonight. Every type of love and dressing and blessing to all those sitting to remember their beloved souls tonight and every night. All we have to do is when we begin to recite that is now the nightingales, these Bul’bul, these birds are now reciting and what more beautiful than these souls that get together and they begin to make these praisings and these emanations and that opens this state of love and muhabbat. This opens the state of nearness. Not the people who think they get there by their actions. Let’s come together and give tafsir of holy Quran, let’s come together give dars of Quran, let’s come together and talk about 50 hadith none of which we follow. Those are Alhamdulillah all great that improve your understanding but if you want to reach to their presence faster than the blink of your eye then sit and praise upon Allah (AJ). Make Darood-e-Shareef and salawat upon Sayyidina Muhammad (ﷺ). It’s beyond all the doors of studying and knowledges. It’s the way of ishq, like a bird, as soon as, we begin to praise their attention is upon our souls, their nazar upon, their dress and blessing becomes upon us.
یہی وجہ ہے کہ یہ راتیں اتنی طاقتور اور مبارک ہیں ، کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ ہم کتنے کمزور ہیں لیکن سیدنا فاطمہ زہرہ (عَلَيْهِ ٱلسَّلَامُ) کی اس بابرکت روح کے ساتھ ، اُنکی سیدنا محمد (ﷺ) سے بے پناہ محبت اور نبی کریم (ﷺ) کااُ ن سے بے پناہ اُنس۔ یقیناً ، وہ آج رات ہمارے ساتھ ہیں۔ بے شک ، اُن کی نظر آج رات ہم پر ہے۔ اپنی محبوب ارواح کی یاد میں بیٹھے ہوئے سبھی لوگوں کو ہر طرح کی محبت اور فیض اور برکت (عطا) ہو۔ آج رات اور ہر رات ۔ ہمیں بس اتنا کرنا ہے جب ہم ذکر کرنا شروع کریں ، تو یہ بلبل ہیں ، یہ بلبل ، یہ پرندے اب گیت گارہے ہیں اور ان روحوں سے زیادہ خوبصورت کیا ہے جو اکھٹے ہوتےہیں اور وہ یہ حمد و ثناء شروع کردیتے ہیں اور اس ظہور سے اس محبت اور پیار کی کیفیت کھل جاتی ہے ۔ اس سے قربت کی کیفیت کھل جاتی ہے۔ وہ لوگ نہیں جو سوچتے ہیں کہ وہ اپنے عمل سے وہاں پہنچ جائیں گے ۔ آئیے ساتھ بیٹھیں اور قرآن پاک کی تفسیر پڑھیں ، آئیے مل کر قرآن کا درس دیں، آئیے اکھٹے ہو کر اور 50 احادیث کے بارے میں بات کریں، جن میں سے ہم ( ایک حد یث کی بھی) پیروی نہیں کرتے ۔ الحمد للہ ، یہ سب اچھے کام ہیں جو آپ کی تفہیم (سمجھنے)کو بہتر بناتے ہیں لیکن اگر آپ ان کی بارگاہ میں اپنی آنکھوں کی پلک جھپکنے سے زیادہ تیز پہنچنا چاہتے ہیں تو بیٹھ کر اللہ (عزوجل) کی تعریف کیجئے۔ سیدنا محمد (ﷺ) پر درود شریف اور صلوات پڑھیئے۔ یہ مطالعہ اور علم کے تمام دروازوں سے ماورا ہے۔ یہ عشق کا راستہ ہے ، جیسے کسی پرندے کی طرح جیسے ہی ہم ان کی حمد و ثنا٫ پڑھتے ہیں ، اُ ن کی توجہ ہماری روحوں پر، ان کی نظر ، ان کا فیض اور برکتیں ہم پر برسنے لگتی ہیں ۔
We pray that Allah (AJ) always inspire us to be within the circles of praisings, the circles of muhabbat and love and that Allah (AJ) is love and that we have a immense love for Allah (AJ) and Allah (AJ) dress us from that love, bless us with that love and make every difficulty to become beatific and sweet. With that immense love Allah (AJ) can make every difficulty to become sweet. In sha’Allah.
ہم دعاگو ہیں، اللہ (عزوجل) ہمیں حلقہِ حمدو ثناء ، پیار اور محبت کے گھیرے میں رہنے کی ہمیشہ ترغیب دیتا رہے اور یہ کہ اللہ (عزوجل) محبت ہے اور ہمیں اللہ (عزوجل) سے بے پناہ محبت ہے۔ اور اللہ (عزوجل) ہمیں اس محبت کی چادر سے اوڑھ دے، ہمیں اس محبت کی برکت سے نوازے اور ہر مشکل کو پیارا اور میٹھا بنا دے۔ اس بے پناہ محبت سے اللہ (عزوجل) ہر مشکل کو میٹھا بن سکتا ہے۔ ان شاء اللہ ۔
حضرت سید شیخ نورجان میراحمدی (قَدس اللہ سِرّہٗ)
Watch this lecture:
https://www.youtube.com/watch?v=gSNFlBTUS_U