
Urdu – جب نبی کریم ﷺ (کسی کام کی) ابتدا فرمائیں ، ہم بھی( اُنکی پیروی میں) شروعات کرد…
جب نبی کریم ﷺ (کسی کام کی) ابتدا فرمائیں ، ہم بھی( اُنکی پیروی میں) شروعات کردیتے ہیں۔ ہر معاملے میں اپنی 'میں' نکال دیں،محبتِ مصطفیٰ(ﷺ) اور عظمتِ مصطفیٰ(ﷺ) کی طرف لوٹ آئیں💚
شیخ سید نورجان میراحمدی نقشبندی (ق) کی سنہری تعلیمات سے
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
اَللَّھُمَّ صَلِّ عَلَی سَیَّدِنَا محَمَّدٍ وَعَلَی آلِ سَیَّدِنَا محَمَّدٍ (ﷺ)
✨جس دن آپ کو اپنی بے وقعتی (کچھ نہ ہونے) کا یقین ہوجائے گا،وہی دن آپ کے زندہ ہونے (جی اُٹھنے کا) دن ہے۔✨
ہمیشہ میرے اپنے لئے یاد دہانی ، کہ ہمارے سب کام ایسے ہو رہے ہیں جیسے کمرہ امتحان میں ہوں اور میڈیکل امتحان کے کمرے (میں زیر علاج) ہوں۔ جس میں اللہ (عزوجل) اور امت سے وہ(اولیاء اللہ)جن کو اللہ (عزوجل) یہ دیکھنے اور سمجھنے کی توفیق عطا فرماتا ہے کہ امت کس بیماری سے دوچار ہے۔رمضان المبارک کے شروع ہونے کا مسئلہ اور نیا چاند نظر آنے کا مسئلہ، اور چاند کے اختتام کا مسئلہ اور افطار کا آغاز۔ اور ، ہر مہینے ، اور ہر مقدس موقع پر، اور جو کچھ اب ہورہا ہے اس کو ''انانیہ'' (انانیت)، "میری میں"کی بیماری ہے۔ چونکہ ، ‘میں خود کو اہم سمجھتا ہوں لہذا یہ(چاند) مجھے دیکھنا چاہئے ، اگر میں نے اسے نہیں دیکھا ، تو اب (اسکی رویت ) ٹھیک نہیں ہے۔ جب کہ، تربیت کے اسکولوں (درگاہوں) میں یہ 'آئی نیس' ، یہ ہے کہ "خود" کو تربیت دیں ، ‘کہ آپ کا وجود نہیں ہے’۔ اور یہ کہ ’آپ کی کوئی اہمیت نہیں ہے‘۔ اس ساری تخلیق کی اسکیم میں آپ کوئی وجود نہیں رکھتے۔ آپ اس زمین پر (محض)ایک نقطہ ہیں۔ یہ زمین اس کہکشاں میں ایک نقطہ ہے۔ یہ کہکشاں لامحدود کائنات میں ایک نقطہ ہے۔ کیا آپ کو لگتا ہے کہ واقعتاً کسی کو پرواہ ہے؟ نہیں!! اگر آپ نے اس پر یقین کرلیا تو ، یہ آپ کی پیدائش کا دن ، اور آپ کی حقیقت کا دن ہے ، اور اس حقیقت کے کھلنے کا دن ہے۔ اور اولیاء اللہ ہماری زندگی میں تشریف لاتے ہیں اور ہمیں یہ سکھانے کے لیے کہ ، "سب کچھ سیدنا محمد(ﷺ) کی حضوری میں ہو رہا ہے۔" اگر ہمارا عقیدہ،اپنے عقیدہ کی طرف واپس جائیں ، اگر ہمارا عقیدہ ہے کہ سیدنا محمد (ﷺ) ، ‘حاضر و ناظر’ ہیں (اپنی قبر انور میں زندہ و جاوید ہیں اور ہمارے اعمال کا مشاہدہ فرما رہے ہیں)۔
⚡جب پیغمبر اکرم (ﷺ) ابتدا فرماتے ہیں ، تو ہم شروعات کرتے ہیں🌟
کہ وہ اپنی قبرِ انور میں زندہ ہیں ، اور وہ جگہ مدینة المنوره ہے ، کہ سیدنا محمد(ﷺ) اپنی روحانیت اور روحِ مبارک میں، آپ(ﷺ) کی ظاہری صورت سے کہیں زیادہ زندہ ہیں۔ اور کائنات کا کمانڈر ہونا، آپ(ﷺ) کا مقام ہے ، ‘ملک الحیات و ملک الدنیا‘ (آسمان و زمین کے شہنشاہ )۔ تب آپ سوچیں گے کہ ہر واقعہ ، اور ہر ماہ کی 'تجلی' ، ہر ایک مقدس واقعہ سیدنا محمد(ﷺ) کی روحِ اقدس پر اللہ عزوجل کے حکم سے ہو رہا ہے۔لہذا روحِ اقدس کے مدینہ منورہ میں ہونے کے ذریعے ، یہی وہ (مقام) ہے جہاں سے ہر چیز شروع ہو رہی ہے اور (جس پر) ہر چیز کا خاتمہ ہورہا ہے۔ہر حقیقت کا آغاز۔ تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ، یہ اہم نہیں ہے کہ ‘میں کیا سوچتا ہوں اور میں کیا دیکھتا ہوں ، اور میں کیا نہیں دیکھتا‘۔ اگر آپ کا عقیدہ درست ہے تو آپ 'ادب' کے بارے میں سوچتے ہیں۔ 'اھل سنت والجماعت'، یقین رکھتے ہیں کہ نبی اکرم (ﷺ) حیات ہیں۔ پھر ذرا تصور کریں کہ جب کوئی مقدس واقعہ رونما ہورہا ہے ، تو ‘مسجد’ لوگوں سے بھر جاتی ہے کیونکہ ‘ایک’ ، اللہ (عزوجل) کی مرضی ہے ، “وہ دن مقدس دن ہے”۔ آپ اتفاق کرتے ہیں ، آپ متفق نہیں ہیں، آپ نے(چاند) نہیں دیکھا (یا) آپ نے یہ دیکھا ، اللہ (عزوجل) آپ سے نہیں پوچھ رہا۔جب اللہ (عزوجل) مسجد نبوی (ﷺ) کو کھولتا ہے اور ایک واقعہ رونما ہورہا ہے ،کیا آپ اس تاثر میں ہیں کہ سیدنا محمد(ﷺ) فرماتے ہیں، "اوہ نہیں ، نہیں ، میں آج کیلئے متفق نہیں ہوں ، میں اپنے روضہ میں رہوں گا، میں اپنی مسجد میں لوگوں کو برکت دینے نہیں آرہا"۔ کیا آپ واقعی یہ سوچ سکتے ہیں؟؟؟؟؟😯 "ارے نہیں ، نہیں ، نہیں ، میں ان سب دس لاکھ لوگ کو نظرانداز کر رہا ہوں ، جو باہر بیٹھے ہیں"۔
🌙اگر آپ نبی کریم(ﷺ) (کی پیروی میں ) آغاز نہیں کرتے تو ، آپ ہر مقدس موقع گنوا دیں گے🌙
کیونکہ یہ اللہ (عزوجل) کے کامل بندہ ہیں، جو کچھ بھی اللہ (عزوجل) نے طے کیا ہے ، بالکل اسی طرح سے ہونے جا رہا ہے ، اور بالکل اسی طرح سیدنا محمد(ﷺ) اس کو منائیں گے۔ تو پھر رمضان المبارک شروع ہوتا ہے جب سیدنا محمد (ﷺ) ابتدا فرماتے ہیں۔ جیسے ہی مدینہ نے اعلان کیا ، اور مسجد نبوی (ﷺ) شریک ہوتی ہے ، اپنے پورے دل و جان کے ساتھ جان لیں، کہ روضہ شریف اس میں شریک ہے ، اور یہ وہ واقعہ ہے جو پیش آرہا ہے۔ تو یہ سارے اندازے لگانا ہماری ’میں‘ سے ہے۔ اور ہر چیز میں 'میری' اہمیت ڈالنا ہے۔ اور ہر مسجد کا ہر امام جو یہ سمجھتا ہے کہ وہ کائنات کا امام ہے۔ اور کسی بھی چیز کا ہر امام (قائد) سوچتا ہے کہ وہ ہر چیز کا امام ہے۔ اگر ‘I-ness’ ،میں، ختم نہیں ہوتی ، تو یہ ہمیشہ بیمار ہی رہتا ہے ، اور آپ کے پیچھے ہر جماعت ہر چیز سے محروم رہتی ہے۔ وہ ہر واقع میں تاخیر کرتے ہیں اور وہ ہر واقع سے محروم رہتے ہیں۔ اور اصل روایت اور اصل حقیقت اسی وقت پر منحصر تھی جب مدینہ اعلان کرے۔ جب مدینہ منورہ ابتدا کرتا ہے تو ، ہم شروع کرتے ہیں ، جب مدینہ مناتا ہے تو ہم مناتے ہیں۔ ان لوگوں کی وجہ سے نہیں جو اس مذہب (مذہبی فرقے) کا انتظام کرتے ہیں بلکہ اس لئے کہ ہمارے سلطان (سید الاولین والآخرین سیدنا محمد (ﷺ) وہاں مقیم ہیں۔ کہ سیدنا محمد(ﷺ) کا نور وہاں ہے ، اور ‘خلق العظیم’ (ایک بہترین عظیم کردار) ، کہ جو کچھ بھی اللہ (عزوجل) نے طے فرمایا، وہ فرمانبردار ہیں ، اور وہ آغاز فرما رہے ہیں۔
وَإِنَّكَ لَعَلَىٰ خُلُقٍ عَظِيمٍ(۴)
"اور بےشک آپ (ﷺ) عظیم الشان خلق کے مالک ہیں" (قلم ، 68: 4)
لہذا جب نبی اکرم(ﷺ) شروع فرماتے ہیں تو ہم شروع کرتے ہیں ، ہم تب اختتام کرتے ہیں جب نبی کریم(ﷺ) خاتمہ فرماتے ہیں۔ ہماری معراج اس رات کو ہے جب نبی کریم (ﷺ) اوپر تشریف لے جارہے ہیں۔ ' جب میں آیا تو میں نے یہ دیکھا' ، اس پر مبنی نہیں، (اگر ایسا ہو تو) آپ کو ہمیشہ دیر ہوجائےگی اور آپ ہر مقدس واقعے سے محروم ہوجائیں گے۔
یہ ایسے ہی ہے جیسے کوئی آکر آپ کو بتائے کہ ، " یہاں یہ بس ہماری عمارت کے سامنے(کھڑی) ہے۔ یہ آٹھ بجے آتی ہے۔ اور لوگوں کا تکبر (کہے کہ)، "نہیں ، نہیں ، نہیں" ، اور وہ بس کہاں ہے اس کی تلاش میں چاروں طرف گھومنے لگتے ہیں۔ یا ‘ھُو‘ ، یہاں تک کہ بس آئی اور چلی بھی گئی ، آپ ابھی بھی تلاش کر رہے ہیں۔ کیونکہ یہ تکبر ہے۔ وہ جاننا چاہتے ہیں ، "یہ مقدس واقعہ کب ہے ، یہ‘ معراج ’ کب ہے ،‘ لیلۃ القدر ’ کب ہے ، یہ سب کب ہے؟ آپ کو اس میں سے کسی کے بارے میں بھی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اسی لئے ہر واقعے ، ہر ذکر کی تربیت ، جو ہم نے کہا ہے ، وہ (یہ)ہے کہ، "اپنی روح کو روضہ شریف پر دیکھیں"۔ سیدنا محمد (ﷺ) کی حضوری میں اپنی روح کو دیکھیں۔کہ "یا سیدی یا رسول الکریم یا حبیب العظیم ، میری روح ہمیشہ آپ کے روضہ پاک میں رہے۔ اس مقام(مواجہ شریف) اور اس مقام(جالیوں مبارک) سے آپ مجھے میرے ہاتھ ہٹانے کی اجازت نہ دیجئے۔نظرِ کرم فرمائیے۔" جو بھی تجلی ظاہر ہونے جارہی ہے جب لیلۃ القدر آرہی ہے ، اللہ (عزوجل) ،
اَطِيعُواللَّه وَأَطِيعُوٱلرَّسُولَ وَأُوْلِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ … ﴿٥٩﴾
"… اللہ عزوجل اور رسول اللہ (ﷺ) کی اطاعت کرو اور اپنے اولی الامر کی" (النساء ، 4:59)
بحث میں نہ پڑیں،محبتِ مصطفیٰ(ﷺ) پر توجہ دیں💚
اللہ (عزوجل) کی قوت اور عظمت ہر چیز کے لئے سیدنا محمد(ﷺ) کی روح اور نور کو تیار کرنا شروع کردیتی ہے۔اور نبی کریم(ﷺ) کے نور سے ظہور ہوتا ہے۔لہذا اگر آپ روضہ شریف پر موجود ہیں تو آپ کیوں کسی چیز سے محروم رہیں گے کیونکہ وہ نبی اکرم(ﷺ)، کی طرف سے ہے۔ اس کا آغاز کب ہوگا ، جب آپ روضہ شریف پر ہوں گے۔ یہ کب ختم ہوگا ، جب آپ روضہ شریف پر ہوں گے۔ اس مقام اور اس حقیقت سے سب کچھ ملبوس ہوگا۔ اور وہ نہ ہونے کی وجہ سے ، اور یہ دلائل،یہ اللہ (عزوجل) کو اپنی بیماری دکھا رہے ہیں۔ ان لوگوں کا،اپنا اعتماد کھو گیا ہے۔ وہ اپنا عقیدہ کھو چکے ہیں۔ انہوں نے یہ تصور کھو دیا کہ سیدنا محمد(ﷺ) حیات ہیں ، بہت زیادہ زندہ ہیں۔ اور وہ ہر حقیقت کے کمانڈر ہیں ، اور ہر ‘عزۃ’ اور اللہ عزوجل کی عظمت سیدنا محمد (ﷺ) کے دستِ مبارک میں ہے۔ اور اس بیماری کو ظاہر کرکے ، آپ اللہ (عزوجل) کو امت پر مشکلات بھیجنے کی ضمانت دے رہے ہیں ، تاکہ وہ اپنے عقیدے اور صحیح فہم پر واپس آجائیں کہ ، 'ہمیں،( ہماری میں کو) ہر معاملے سے دور رکھیے'۔ ‘ہماری (میں کی) اہمیت کو ہر معاملے سے نکال دیجیے، اور سیدنا محمد(ﷺ) کی محبت اور عظمت پر واپس لوٹا دیجیئے’۔ اور ’لا الہ الا اللہ‘ (اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں) کی حقیقی سمجھ کے ذریعے ، اور حقیقت کو سمجھنے کا واحد راستہ ’محمد الرسول اللہ‘ (محمد(ﷺ) اللہ کے رسول ہیں) کے در اور دروازے سے ہوتا ہے۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ (عزوجل) ہمیں (اپنے فضل سے)ملبوس فرمائے اور ہم پر رحمت نازل فرمائے۔
سُبْحَانَ رَبِّکَ رَبِّ الْعِزَّۃِ اَمَّا یَصِفُونْ وَسَلَامٌ عَلیٰ الْمُرْسَلِیْنْ وَاَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِیْنِ وَ بِحُرْمَةِ مُحَمَّدٍ الْمُصْطَفیٰ وَ بِسِرِّ سُوْرَۃِ اْلْفَاتِحَہ.🤲🙏🏻
⚡ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے
► Android App: https://play.google.com/store/apps/de…
► iOS App: https://itunes.apple.com/us/app/muham…
⚡مزید بیانات اور لائیو ذکر کے لیے یوٹیوب چینل سبسکرائب کیجئیے
https://www.youtube.com/user/NurMir
⚡فیس بک پیج لنک لائک کرنے کیلئے
https://facebook.com/shaykhnurjanmirahmadi/
🌹 We begin when Prophet (ﷺ) begins, Take your 'I-ness' out of every equation, return back to the love and majesty of Sayyidina Muhammad (ﷺ) 🌹
From the Golden Teachings of Shaykh Nurjan Mirahmadi (ق)🌹
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
اَلَّھُمَّ صَلِّ عَلَی سَیَّدِنَا محَمَّدٍ (ﷺ) وَعَلَی آلِ سَیَّدِنَا محَمَّدٍ (ﷺ)
—✨The day you believe your nothingness, will be the day of your birth✨—
Reminder always for myself, that everything we are doing like a, in an exam room and medical exam room. In which Allah (AJ) and those whom Allah (AJ) inspire amongst the nation to look and to see the sickness of what the nation is suffering from. This issue of Ramadan beginning and moon sighting begging, and moon sighting ending, and iftar beginning . And every ,every month, and every holy occasion, and for everything that’s happening now, it has the sickness of ‘Ananiya” , of my ‘I-ness’. Where, ‘I deem myself to be important therefore I should see it, if I didn’t see it, it’s no longer valid’. Where this ‘I-ness’, in the schools of ‘Tarbiyah’(training) , is that to train yourself, ‘That you don’t exist’. And that ‘you are of no real importance’. In the scheme of this whole creation, you are something non-existent. You’re are dot on this earth. This earth is a dot in this galaxy. This galaxy is a dot in infinite universes. Do you think anyone really cares? no. If the day you believe that, it’s the day of your birth, and the day of your reality ,and the opening of that reality. And Awliyaullah come into our lives and to teach us that, “Everything is happening in the presence of Sayyidina Muhammad (ﷺ)”. If our belief, go back to our belief, if our belief is that Sayyidina Muhammad (ﷺ), ‘Hadhir o Nadhir’(Alive in his grave and witnessing our actions).
—🌺When Prophet Muhammad (ﷺ) begins, we begin🌺—
That He (ﷺ) is alive in his grave, and that location is Medina tul Munawwara, that Sayyidina Muhammad (ﷺ) in his rohaniyat (spirituality) and his soul , is more alive than anything in their physicality. And the commander of the universes, is his station, ‘Malik al-Hayat o Malik ad-Dunya’(King of heavens and earth). Then you would think that every event, and every months ‘Tajalli’ (divine manifestation), every holy event is happening by the command of Allah (AJ), onto the soul of Sayyidina Muhammad (ﷺ). So by means of the soul being in Medina tul Munawwara, that’s where everything is starting and everything is ending. The beginning to every reality. So means that , it’s not important ‘what I think and what I see, and what I don’t see’. You think of the ‘adab’ (manners) if your belief is correct. ‘Ahle sunnat wal Jamah’(followers of the Prophetic traditions), believe that Prophet (ﷺ) is alive. Imagine then when a holy event is taking place, the ‘Masjid’(mosque) becomes full of people because ‘one’, Allah (AJ)’s will that , “that day is a holy day”. You agree , you didn’t agree, you didn’t see it, you did see it , Allah (AJ)’s not asking you .When Allah (AJ) opens Masjid Nabawi (s) and an event is taking place, are you under the impression that Sayyidina Muhammad (ﷺ) says, “oh no , no , I don’t agree with today, I’m staying in my Roza , I’m not coming out to bless the people in my Masjid”. Could you possibly think that? “Oh no , no ,no, I’m ignoring all these, ten-million people are sitting outside”.
—🌻If you dont start with Prophet (ﷺ), you'll miss every holy event🌻—
For This is the perfect servant of Allah (AJ), that whatever Allah (AJ) has ordained, that’s exactly the way it’s going to be, and exactly the way Sayyidina Muhammad (ﷺ) will celebrate it. So then Ramadan begins when Sayyidina Muhammad (ﷺ) begins. As soon as Medina announces, and the Masjid e Nabawi (s) participates, know that with all our heart and soul, that Roza Sharif is participating in that , and that is the event that is taking place. So all of this guessing is from our ‘I-ness’. And putting ‘my importance in everything’. And every president of every mosque who thinks he is the president of the universe. And every imam (leader) of something thinks he is the imam of everything. If the ‘I-ness’ doesn’t end, it’s always going to be sick , and every Jamah (congregation) behind you missing everything. They’re late to every event and they miss every event. And the real tradition and the real reality was based on when Medina calls. When Medina begins , we begin, when Medina celebrates we celebrate. Not because of those people who manage that madhab (religious sect), but because our Sultan is based there. That the light of Sayyidina Muhammad (ﷺ) is there, and ‘Khuluqil azeem’(one of magnificent character), that whatever Allah (AJ) has ordained, He (ﷺ) is submitting, and he is beginning.
وَإِنَّكَ لَعَلَىٰ خُلُقٍ عَظِيمٍ ﴿٤﴾
68:4 – “Wa innaka la’ala khuluqin ‘azheem.” (Surat Al-Qalam)
“Truly, You (O Muhammad!) are of a magnificent character.” (The Pen, 68:4)
So we start when Prophet (ﷺ) starts, we end when Prophet (ﷺ) ends. Our mirage is on the night that Prophet (ﷺ) is going up. Not based on ‘what I saw, when I came’ , you’ll always be late and you’ll miss every holy event. It’s like somebody come and tell you that, “this bus is right here Infront of our building. It comes at eight-o-clock”. And the arrogance of people, “no, no ,no”, and they start roaming all around looking for where the bus is. Ya ‘Hu’, by the time the bus came and left, you are still looking. Because it’s arrogance. They want to know, "When is this holy event, when is this ‘Miraj’ (night of ascension), when is ‘Layla tul Qadr’ (the night of power), when is all this?" You don’t have to worry about any of that. That’s why the training for every event, every zhikr that we’ve said is, “See your soul at Roza Sharif”. See your soul in the presence of Sayyidina Muhammad (ﷺ). “Ya Seyyidi Ya Rasool e Kaim Habib e Azeem, my soul always here at your Roza. That don’t let me to take my hands off of this station and this maqam, your nazar be upon me”. Whatever Tajalli is going to come, when Laylatul qadr is coming, Allah (AJ) , ‘Atiullaha wa atiur Rasula wa Ulil amre minkum’
…أَطِيعُواللَّه وَأَطِيعُوٱلرَّسُولَ وَأُوْلِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ… ﴿٥٩﴾
4:59 – “…Atiullaha wa atiur Rasula wa Ulil amre minkum…” (Surat An-Nisa)
“… Obey Allah, Obey the Messenger, and those in authority among you…” (The Women, 4:59)
—🌸Dont engage in arguments, focus on the love of Prophet (ﷺ)🌸—
Allah (AJ)’s might and majesty begin to dress the soul and the light of Sayyidina Muhammad (ﷺ) for everything. And from the light of Prophet (ﷺ) emanates out. So if you’re at Roza Sharif, why would you miss anything, because it’s coming from Prophet (ﷺ). When would it begin, when you’re at Roza Sharif. when would it end, when you’re at Roza Sharif. Everything will be dressed from that location and that reality. And by not having that, and these arguments they’re showing their sickness to Allah (AJ). They’ve lost their faith these people. They’ve lost their belief. They lost the concept that Sayyidina Muhammad (ﷺ) is alive, very much alive. And He is the commander of every reality, and every ‘Izzah’ and might of Allah (AJ) is in the hand of Sayyidina Muhammad (ﷺ). And by showing that sickness, you’re guaranteeing Allah (AJ) to send difficulty upon the nation , so that they come back to their belief and the correct understanding that, ‘take ourselves out of the equation’. ‘Take our importance out of every equation ,and return back to the love and majesty of Sayyidina Muhammad (ﷺ)’. And through the real understanding of ‘La ilaha illallah’(there is no God but Allah), and only way to understand that reality is through the door and the gate of ‘Muhammadun Rasulullah’(Muhammad (ﷺ) is the messenger of Allah). We pray that Allah (AJ) dress us and bless us.
Subhana rabbika rabbal ‘izzati ‘amma yasifoon, wa Salamun ‘alal mursaleen, wal hamdulillahi rabbil ‘aalameen. Bi hurmati Muhammad al-Mustafa wa bi sirri surat al-Fatiha . 🤲✨
⚡Download App:
► Android App: https://play.google.com/store/apps/de…
► iOS App: https://itunes.apple.com/us/app/muham…
⚡Please Subscribe Now:
https://www.youtube.com/user/NurMir
⚡Please Like Our Main Page:
https://facebook.com/shaykhnurjanmirahmadi/