
Urdu – تذکرہ حیات: حضرت شیخ محمد بابا سماسی (قَدس اللہ سِرّہٗ) حضرت شیخ محمد بابا سِ…
تذکرہ حیات: حضرت شیخ محمد بابا سماسی (قَدس اللہ سِرّہٗ)
حضرت شیخ محمد بابا سِمّاسی (ق) ، حضرت عزیزاں (ق ) کے ممتاز طالب علم ہیں ۔ آپ اولیاءکرام کے اسکالر اور سکالرز کے اولیاءتھے۔ باطنی اور ظاہری– دونوں علوم میں وہ منفرد تھے۔ بابا سِمّاسی (ق) کی برکات کا فیض اس زمانے کی ہر جماعت نے پیالہ بھر بھر کر پیا۔ اُن کی سیکھنے کی چاہت ، ہر غیبی علم اور راز کو ظاہر کرنے کا سبب بنی۔ وہ آٹھویں صدی ہجری کے باطنی اور ظاہری علوم کے آفتابوں کیلئے مینار تھے۔ آپ کی معجزاتی نشانیوں میں سے ایک آپ کا ”قبةالصخره“ جو آپ کے قلب (دل) تھا– وہاں سے مقام واقف الوقوف تک معراج ہے ۔ ہر طرف سے روحانی دانشمند آپ کے گلستانِ علم کی زیارت کرتے اور آپ کی ہدایت کے کعبہ کا طواف کرتے۔
وہ بخارا سے تین میل دور رامیتان کے نواحی گاؤں سیماس میں پیدا ہوئے ۔ قرآن مجید کے علوم ، قرآن مجید اور احادیثِ مبارکہ کے حفظ ، اور فقہ کے ایک عظیم اسکالر بن کر آپ نے اپنے روحانی سفر میں ترقی کی۔ پھر آپ نے دینیات میں قیاس ، منطق اور فلسفہ (علم الکلام) ، نیز تاریخ کا مطالعہ شروع کیا ، یہاں تک کہ آپ ہر طرح کے فن و سائنس کا چلتا پھرتا انسائیکلوپیڈیا تھے ۔ انہوں نے حضرت شیخ علی رمیتانی العزیان (قَدس اللہ سِرّہٗ) کی پیروی کی اور آپ اپنے نفس کے خلاف مسلسل جدوجہد میں مصروف رہے۔ آپ ق روزانہ کی بنیاد پر خلوت میں رہے ، جب تک آپ پاکیزگی کی اُس حد تک نہ پہنچ گئے کہ آپ کے شیخ کو آپکے دل میں غیبی آسمانی علم سے منتقل کرنے کی اجازت مل گئی۔ آپکو اپنی معجزاتی طاقتوں اور اعلیٰ عظمت کی وجہ سے بہت شہرت ملی ۔ مولانا شیخ علی رمیتانی (ق) کی رحلت سے قبل ہی انہیں اپنا جانشین منتخب کیا اور اپنے تمام طلبہ کو حکم دیا کہ وہ آپ کی پیروی کریں۔
جب آپ قصرالعارفان کے گاؤں سے گزر رہے تھے آپ فرمایا کرتے تھے :
"میں اس جگہ سے ایک روحانی عارف کی خوشبو سونگھ رہا ہوں جو ظاہر ہونے والا ہے اور جس کے نام سے یہ سارا سلسلہ جاری ہوگا۔" ایک دن وہ گاؤں سے گزرے اور فرمایا ، "مجھے اتنی تیز خوشبو آ رہی ہے گویا عارف اب دنیا میں تشریف لے آئے ۔" تین دن گزرنے کے بعد ، ایک بچے کے دادا بابا سِمّاسی (ق) کے پاس آ کر بولے ، "یہ میرا پوتا ہے ۔ "آپ نے اپنے پیروکاروں سے کہا ،" یہ بچہ وہ عارف ہے جس کے بارے میں، میں تمہیں بتا رہا تھا۔ میں اس کا مستقبل دیکھ رہا ہوں کہ وہ ساری انسانیت کا رہنما ہوگا۔ اس کے اسرار ہر مخلص اور متقی شخص تک پہنچیں گے۔ اللہ ( عزوجل ) جس بہشتی علم کی ان پر بارش کرے گا، وہ وسطی ایشیاء کے ہر گھر تک پہنچے گے۔ اللہ (عزوجل) کا نام اس کے دل پر نقش ہو گا اور اس ”نقش“ سے سلسلہ اپنا نام لے گا۔ "
آپ کےاقوال زریں:
" درویش کو ہمیشہ اللہ کے خدائی احکامات پر عمل پیرا رہنا چاہئے ، اور اسے مسلسل پاکیزگی کی حالت میں رہنا چاہئے۔ پہلے اُس کا ایک مخلص دل ہونا چاہئے جو کبھی بھی اللہ تعالیٰ اور اللہ عزوجل کے سوا کسی اور شئے کی طرف نہیں دیکھتا۔ تب اُسے باطن کو پاک رکھنا چاہئے ، جو کبھی کسی پر ظاہر نہیں ہو۔ جو حقیقی کشف کو سمجھنے والا ہے۔ سینے کی طہارت (صدر) ، پُر امید اور اُس کی رضا پر مطمئن ہو ۔ پھر روح کی پاکیزگی ، جو شائستگی اور عقیدت پر مشتمل ہے۔ پھر پیٹ کی پاکیزگی ، جو صرف جائز کھانا کھائے ، اور پرہیز پر منحصر ہے۔ اس کے بعد جسم کی پاکیزگی ہوتی ہے ، جو نفس کشی ہے۔ اس کے بعد ہاتھوں کی پاکیزگی ہوتی ہے ، جو تقویٰ اور کوشش (جدوجہد) پر مشتمل ہوتی ہے۔ پھر گناہوں سے پاکیزگی آتی ہے ، جو پچھلے گناہوں پر ندامت اور ٹوٹا ہوا دل ہے۔ اس کے بعد زبان کی پاکیزگی ہے ، جو ذکر اور استغفار پر مشتمل ہے۔ پھر اسے آخرت کے ڈر کی وجہ سے، لازماً خود کو لاپرواہی اور سست روی سے پاک رکھنا چاہئے۔
"ہمیں ہمیشہ استغفار کرتے رہنا چاہئے، اپنے تمام معاملات میں احتیاط برتنے ، نیک اور پرہیزگاروں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ، ان کی باطنی تعلیمات پر عمل پیرا رہنا ، اور دل کو ہر طرح کے وسوسوں سے محفوظ رکھنا چاہئے۔"
"اپنے مشائخ کی تعلیمات کی رہنمائی لیں ، کیونکہ وہ کتابیں پڑھنے سے کہیں زیادہ آپکا سیدھا علاج کرتے ہیں۔"
"آپ کو کسی ولی کی انجمن میں رہنا چاہئے۔ اس انجمن میں آپکو اپنے دل کو گپ شپ سے باز رکھنا چاہئے اور آپ کو اُن کی موجودگی میں اونچی آواز میں بات نہیں کرنی چاہئے ، اور نہ ہی آپ کو ان کی صحبت میں نماز اور نفلی عبادت میں مصروف رہنا چاہئے۔ ہر چیز میں ان کی رفاقت رکھیں۔ جب وہ بول رہے ہوں تو بات مت کریں۔ سنیں وہ کیا کہتے ہیں۔ ان کے گھروں میں مت دیکھو کہ ان کے پاس کیا ہے ، خاص طور پر ان کے کمروں اور ان کے کچن میں۔ کبھی بھی دوسرے شیخ کی طرف مت دیکھو بلکہ یہ یقین رکھیں کہ آپ کا شیخ آپ کو ( منزل تک ) پہنچائے گا۔ اور کبھی بھی اپنا دل دوسرے شیخ کی طرف مت جوڑیں، ہو سکتا ہے ، آپکو اس سے نقصان پہنچے ۔ بچپن میں آپ کو جو کچھ سکھایا گیا ہے اسے پیچھے چھوڑ دو۔
"اپنے شیخ (سے رابطہ) برقرار رکھنے کیلئے آپ کو اللہ اور اس کے نام کے سوا اپنے دل میں کچھ نہیں رکھنا چاہئے۔"
"ایک بار میں اپنے شیخ ، (حضرت) شیخ علی رمیتانی (ق) کو دیکھنے گیا، جب میں ان کی مجلس میں داخل ہوا تو اُنہوں نے مجھ سے فرمایا: "اے بیٹا! میں آپ کے دل میں ایک معراج کی خواہش دیکھ رہا ہوں۔" جیسے ہی اُنہوں نے یہ فرمایا انہوں نے مجھے کشف کی حالت میں رکھا ، جہاں میں نے خود کو اپنے ملک سے مسجدِ گنبد، مسجد اقصی تک پہنچنے کیلئے دن رات چلتے دیکھا۔ جب میں مسجد اقصی پہنچا تو میں مسجد میں داخل ہوا اور میں نے وہاں ایک بزرگ دیکھے، جنہوں نے ہرا لباس پہنا ہوا تھا۔ اُنہوں نے مجھ سے فرمایا: ‘خیرمقدم ، ہم ایک طویل عرصے سے آپ کا انتظار کر رہے ہیں۔’ میں نے کہا ، ’’ اے میرے شیخ ، میں نے فلاں تاریخ کو اپنا ملک چھوڑ دیا۔ آج کیا تاریخ ہے؟ ’انہوں نے جواب دیا ،‘ آج رجب کی 27 تاریخ ہے۔ ’مجھے احساس ہوا کہ مجھے مسجد پہنچنے میں تین ماہ لگے تھے ، اور حیرت کی بات ہے کہ میں نبی (ﷺ) کی شب ِ معراج (کی تاریخ کی ) جیسی رات پہنچا تھا۔
”انہوں نے مجھ سے کہا ،‘ آپ کے شیخ ،(حضرت) سید علی رمیتانی (ق) ایک طویل عرصے سے آپ کے منتظر ہیں۔ میں اندر داخل ہوا، حضرت شیخ نماز کی امامت کیلئے تیار تھے،’انہوں نے رات کی نماز کی امامت فرمائی۔ نماز پوری کرنے کے بعد ، انہوں نے میری طرف دیکھا اور فرمایا ، اے میرے بیٹے ، مجھے نبی کریم ﷺ نے حکم دیا ہے کہ میں آپ کو مسجد اقصی سے لے کر سدرۃ المنتہیٰ تک ساتھ لے چلوں، اسی جگہ جہاں نبی کریم ﷺ معراج شریف پہ گئے تھے ۔ جب وہ بات ختم کر چکے ، ہرے (سبز) لباس پوش بزرگ دو مخلوقات لے آئے، جسے میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔ ہم ان مخلوقات پر سوار ہوئے اور ہمیں اوپر اُٹھا دیا گیا۔ جب بھی ہمیں اوپر اٹھایا جاتا ، ہم ان مقامات کے بارے میں علم حاصل کر رہے تھے جو زمین اور بہشتوں کے درمیان تھے۔
”اسے بیان کرنا ناممکن ہے، جو اس معراج میں ہم نے دیکھا اور سیکھا ، کیونکہ الفاظ دل سے تعلق رکھنے والی بات کا اظہار نہیں کرسکتے، اور سوائے ذوق و تجربے کے ذریعے یہ قابل فہم نہیں ہے ۔ ہم اس وقت تک جاتے رہے جب تک کہ ہم حقیقت نبویﷺ (الحقیقت المحمدیہﷺ) کی حالت تک نہ پہنچے ، جو کہ بارگاہِ الہی میں ہے۔ جیسے ہی ہم اس حالت میں داخل ہوئے ، میرے شیخ غائب ہوگئے اور میں غائب ہوگیا۔ ہمیں ادراک ہو رہا تھا کہ اس کائنات میں پیغمبر کے سوا کوئی وجود نہیں ہے۔ اور ہم یہ جان رہے تھے کہ اس سے آگے اللہ رب العزت اور بلند مرتبت کے سوا کچھ نہیں۔
"پھر میں نے نبی کریم ﷺ کی آواز سنی (جو) مجھ سے یہ فرماتے ہیں:
”یا محمد بابا سِمّاسی ، اے میرے بیٹے ، یہ سب سے زیادہ نمایاں لوگوں (کے راستے) میں سے ایک راہ ہے، جس پر تم ہو اور وہ لوگ جن کو ستارہ بننے اور لوگوں کیلئے مشعل ِ راہ بننے کیلئے منتخب کیا گیا ہے، اس راستے میں قبول کیے جائیں گے ۔ لوٹ جاؤ ، اور میں اپنی تمام طاقت سے تمہاری مدد کر رہا ہوں ، کیونکہ اللہ اپنی قدرت کے ساتھ میری مدد فرما رہا ہے۔ اور اپنے شیخ کی خدمت میں لگے رہو۔ “
”جب نبی کریم ﷺ کی آواز اختمام ہوئی تو میں نے اپنے شیخ کی موجودگی میں خود کو کھڑا پایا۔ ایسے طاقتور مشائخ کی صحبت میں رہنا جو آپ کو بارگاہِ الہی میں لے جا سکتے ہیں ، یہ ایک بہت بڑی نعمت ہے۔“
حضرت شیخ محمد بابا سماسی (ق) نے جمادی الثانی کی 10 تاریخ (755 ہجری) کو سماس میں جہانِ فانی سے پردہ فرمایا۔ ان کے چار خلفاء ہیں ، لیکن گولڈن چین کا اسرار حضرت شیخ سید امیر کلال ابن سید حمزہ (ق) کو حاصل ہوا۔
______________________________________________
ہم اک سمندر کے پار گئے اور ساحل کے(مقام پر)کھڑے ہوئے۔
اس مقام کے اوپر ایک آفتاب ہمارے افق پر نمودار ہوا ؛
اس کا غروب ہمارے اندر ہے اور ہم سے طلوع ہوتا ہے۔
اس کے جواہرات ہمارے ہاتھوں نے چھو لئے، جس سے ہماری ارواح آشکار ہوئیں
اس وقت ہم بھی گوہر بن گئے ۔
ہمیں بتایئے کہ وہ سورج کیا ہے ، اس کا معنی اور راز کیا ہے؛
وہ موتی کیا ہے جو سمندر سے نکلا ہے؟
ہم ایک ایسی کائنات میں چلے گئے جس کا نام ہماری کتاب میں خلاء ہے۔
یہ ہمیں سمانے کیلئے بہت تنگ ہے ؛ لیکن وہ ہم میں سما سکتا ہے۔
ہم نے طوفانی سمندروں کو اپنے پیچھے چھوڑ دیا،
لوگ کیسے جان سکتے ہیں کہ ہم کہاں پہنچ گئے ؟
(حضرت شيخ ابو مدين سے منسوب)
Original Text:
Shaikh Muhammad Baba as-Samasi
May Allah Sanctify His Soul
“We went down to a sea, and stood upon the station of the seashore.
Above that station was a sun rising in our horizon.
Its setting is in us and from us rises its dawn.
Our hands touched its jewels, from which came forth our souls.
At that time we too became jewels.
Tell us what is that sun, its meaning and secret;
What is that pearl which came out from the sea?
We went down to a universe whose name in our book is the void.
It is too narrow to contain us but can be contained in us.
We left behind the stormy seas.
How can the people know what we have reached?”
Attributed to Abu Madian.
Shaikh Muhammad Baba as-Samasi (q), the distinguished student of al-Azizan, was the Scholar of the Saints and the Saint of the Scholars. He was unique in the two knowledges, the inner and the outer. His blessings permeated every nation in his time. From his desire to learn, he caused every unseen knowledge and secret to appear. He was the pinnacle of the Suns of External and Internal Knowledge of the Eighth Hijra Century. One of his miraculous signs was his Ascension from the Dome of the Rock, which was his heart, to the station of the Knower of the Knowers. From everywhere those versed in spiritual wisdom made the pilgrimage to his Garden of Knowledge and circumambulated the Ka’aba of his Guidance.
He was born in Sammas, a village in the suburbs of Ramitan, three miles from Bukhara. He progressed in his journey by reading from the Sciences of the Qur’an, memorizing the Qur’an and the Prophetic Tradition (hadith), and becoming a great scholar in Jurisprudence. Then he began to study the Speculative Theology, Logic, and Philosophy (‘ilm al-Kalam), as well as History, until he was a walking encyclopedia of every kind of art and science. He followed Shaikh Ali Ramitani al-‘Azizan (q) and he was constantly engaged in struggling against his self. He was put into seclusion on a daily basis, until he reached such a state of purity that his shaikh was permitted to transmit to his heart from the Unseen Heavenly Knowledge. He became very famous for his miraculous powers and his high state of sainthood. Shaikh ‘Ali Ramitani (q) chose him before his death as his successor and ordered all his students to follow him.
He used to say, as he passed the village of Qasr al-cArifan, “I am smelling from this place the scent of a Spiritual Knower who is going to appear and after whose name this entire Order will be known.” One day he passed the village and said, “I am smelling the scent so strongly that it is as if the Knower has now been born.” Three days passed, and the grandfather of a child came to Shaikh Muhammad Baba as-Samasi saying, “This is my grandson.” He said to his followers, “This baby is the knower that I was telling you about. I am seeing in his future that he is to be a guide of all humanity. His secrets are going to reach every sincere and pious person. The heavenly knowledge that Allah is going to shower on him will reach every house in Central Asia. Allah’s name is going to be engraved (Naqsh) on his heart. And the Order will take its name from this engraving.”
From His Sayings
“The seeker must always stand on his keeping Allah’s Divine Orders, and he must be constant in the state of purity. He must first have a pure heart that never looks towards anything but Allah Almighty and Exalted. Then he must keep pure that inner self, which is never revealed to anyone. That is perceiving the true vision. The purity of the chest (sadr), consists of hope and contentment with His Will. Then purity of the spirit, which consists of modesty and reverence. Then purity of the stomach, which depends on only eating permitted food, and abstinence. This is followed by purity of the body, which is to leave desire. This is followed by purity of the hands, which consists of piety and endeavor. Then comes purity from sins, which is regret and heartbreak for past wrongdoing. After this is purity of the tongue, which consists of dhikr and asking forgiveness. Then he must purify himself from neglect and slackness, by developing fear of the Hereafter.”
“We must always be asking forgiveness, being careful in all our affairs, following the footsteps of the good and pious, following their internal teachings, and safeguarding the heart from all whispers.”
“Be guided by the teachings of your shaikhs, because they are more direct to cure you than reading books.”
“You must keep in the association of a saint. In that association you must keep your heart from gossiping and you must not speak in their presence in a loud voice, nor should you be busy in their company with prayers and voluntary worship. Keep their company in everything. Don’t talk when they are speaking. Listen to what they say. Don’t look in their homes at what they have, especially in their rooms and their kitchens. Never look towards another shaikh but keep the belief that your shaikh will make you arrive. And don’t ever connect your heart to another shaikh, as you might be harmed by that. leave behind whatever you have been raised on in your childhood.
“In keeping your shaikh you must not keep in you heart anything but Allah and His Name.”
“One time I went to see my shaikh, Shaikh cAli ar-Ramitani. When I entered his presence, he said to me, ‘O my son, I am seeing in your heart the desire for an Ascension.’ As soon as he said that he placed me in the state of vision, where I saw myself walking day and night, from my country to reach the Mosque of the Dome, Masjid al-Aqsa. When I reached Masjid al-Aqsa, I entered the mosque and I saw a man there, clothed all in green. He said to me ‘Welcome, we have been waiting for you for a long time.’ I said, ‘O my shaikh, I left my country on such and such date. What is today’s date?’ He answered, ‘Today is the 27th of Rajab.’ I realized I had taken three months to reach the mosque, and to my surprise I had arrived on the same night as the night of the Prophet’s Ascension.
“He told me, ‘Your shaikh, Sayyid ‘Ali ar-Ramitani has been waiting for you here for a long time.’ I went inside, and my shaikh was ready to lead the prayer. He lead the Night prayer. After completing the prayer, he looked at me and said, ‘O my son, I have been ordered by the Prophet to accompany you from the Mosque of the Dome to the Sidratul Muntaha, the same place to which the Prophet ascended.’ When he finished speaking the green man brought two creatures the like of which I had never seen before. We mounted these creatures and we were lifted up. Wherever we were lifted up, we were acquiring knowledge of those stations of what was between Earth and Heavens.
“It is impossible to describe what we saw and learned in that ascension, because words cannot express what relates to the heart, and it is not conveyable except by taste and experience. We continued until we reached the State of the Reality of the Prophet (al-haqiqat al-Muhammadiyya), which is in the Divine Presence. As soon as we entered this state, my shaikh vanished and I vanished. We were seeing that there is nothing in existence in this universe except the Prophet . And we were perceiving that there is nothing beyond that except Allah Almighty and Exalted.
“Then I heard the Prophet’s voice saying to me, ‘Ya Muhammad Baba as-Samasi, O my son, that path you are on is one of the most Distinguished ones, and those who have been chosen to be stars and beacons for human beings will be accepted in that path. Return, and I am supporting you with all my power, as Allah is supporting me with His Power. And keep in the service of your shaikh.” As the voice of the Prophet came to an end, I found myself standing in the presence of my shaikh. That is a great blessing, to be in the company of such powerful shaikhs, who can take you to the Divine Presence.”
Shaikh Muhammad Baba as-Samasi (q) died in Samas on the 10th of Jumada al-Akhir, in the year 755 H. He had four khalifs, but the Secret of the Golden Chain he passed to Shaikh Sayyid Amir Kulal ibn as-Sayyid Hamza (q)