
Urdu – اے اہل حق !! ہمارے آقا حضرت سیدنا ابوبکرؓ کا پہلا خطاب کچھ یوں تھا: "(اے ا…
❤اے اہل حق !! ہمارے آقا حضرت سیدنا ابوبکرؓ کا پہلا خطاب کچھ یوں تھا:
"(اے اہلِ حق! )میں تمھارا حاکم بنایا گیا ہوں، اور میں تم میں بہترین نہیں۔ اگر میں نیک کام کروں تو ، میری مدد کرو؛ اور اگر میں غلط کام کروں تو مجھے ٹوکو❤️
صدق امانت ہے اور کذب خیانت!
تمھارا کمزور شخص میرے نزدیک قوی ہے جب تک کہ میں اسے اسکا حق نہ دلا دوں(اگر اللہ عزوجل چاہے) اور تمھارا قوی آدمی میرے نزدیک کمزور ہے جب تک اسکے ذمے جو حق ہے، وہ اس سے نہ لے لوں(اگر اللہ عزوجل چاہے)
تم میری اطاعت کرو جب تک کہ میں اللہ اور اس کے رسولﷺ کی اطاعت کروں۔ لیکن اگر مجھ سے (کوئی ایسا عمل سرزد ہو جس) سے اللہ اور اس کے رسولﷺ کی نافرمانی (کا پہلو نکلتا ہو) تو تم پر میری اطاعت واجب نہیں❤️
اب نماز کے لیے کھڑے ہوجاؤ، اللہ(عزوجل) تم پر رحم فرمائے۔"
(البدایه والنهاية 6: 305 ، 306)
کوئی بھی آدمی سیدنا محمدﷺ اور ان کے اصحاب رضوان اللہ علیہم اجمعین سے برتر نہیں !
#stopsplittingtariqatformoney
#MuhammadanWay
#BeNothing