
Urdu – ”الحمد للہ ,یہ تمام ذکر کے مختلف حقائق ہیں ، سانس کا عمل، یہ ساری چیزیں تفک…
”الحمد للہ ,یہ تمام ذکر کے مختلف حقائق ہیں ، سانس کا عمل، یہ ساری چیزیں تفکر پر مبنی ہیں۔ یہ سب کچھ مراقبہ کے سمندر پر مبنی ہے تاکہ کیسے زیادہ سے زیادہ گہری حقیقت کو کھولا جاسکے۔
ہم اپنی ظاہری حد کے پابند ہیں۔ ظاہریت کا سب سے بڑا تالا دماغ ہے۔ عقل ہمیں بتا رہی ہے کہ ہماری حد کیا ہے لیکن دل میں لامحدود صلاحیت موجود ہے کہ وہ اللہ عزوجل کی (رضا ) کھوج کرسکے۔ دل ایمان کا گھر ہے ، ایمان کا مسکن ہے۔ یعنی ،ہم جو کچھ بھی کر رہے ہیں وہ دماغ کو تالا لگانے کیلئے ہے اور دل کو آزاد کرنے کیلئے ہے ۔تمام آزمائش ، شیوخ کے ساتھ تمام روابط اسی لئے ہیں کہ آپ اپنا دماغ بند کردیں اور آپ انکے ساتھ جو معاملہ رکھتے ہیں، اُنکے ساتھ، آپ اصل میں دماغ سے سوچنا چاہتے ہیں ’اوہ شیخ ، آپ نہیں سمجھ سکتے‘.. اوہ ، معاف کیجئے یقینا وہ سب سمجھتے ہیں!
اگر وہ شیخ ہیں تو آپکے دل میں کیا ہے وہ یہ بھی جانتے ہیں، بس اُس فراست کے ذریعے جو اللہ عزوجل نے اسے عطا کی ہے ، ہم نے پچیسویں حدیثِ مبارکہ بتائی ہے ، وہ میری سماعت سے سنتے ہیں ، جب تم اولیاء اللہ کے پاس حاضر ہوتے ہو تو اللہ کی قدرت کے بارے میں بات ہورہی ہے، یہی وجہ ہے اپنے زبان خاموش رکھنا بہتر ہے ، تم کہتے ہو کہ شیخ آپ نہیں جانتے! کیا مطلب آپ نہیں جانتے ؟ کیا وہ اللہ کی سماعت سے نہیں سن رہے ؟’ اوہ ، آپ نہیں دیکھتے ، ہم مختلف لوگ ہیں، ہم مختلف زمین سےآئے ہیں اور مختلف انسان ہیں‘۔۔کیسی باتیں کرتے ہو؟
وہ روح کے اندر جھانکتے ہیں اور وہاں پہنچ جاتے ہیں جہاں آپکی روح ہوتی ہے ، انہیں معلوم ہوتا ہے کہ آپ کی روح کیا کہہ رہی ہے ، آپ کا نفس کیا کہہ رہا ہیں اور جھوٹ جو آپ کے ہونٹ سے آتا ہے ، ورنہ اللہ انہیں ہدایت کے لئے کیوں بھیجتا ؟
اس زمین پر 124000 اولیاءاللہ ہیں – ایک نہیں۔ اللہ نے انہیں خالی نہیں بھیجا ، یہ کیسا رب ہوگا؛ میں نے آپکو اپنی ولایت بخشی لیکن آپ بالکل خالی ہاتھ چلے جائیں ، جایئں، خوش قسمتی آپ کے ساتھ ہو، مجھے امید ہے کہ وہ آپ کو قتل نہیں کریں گے،نہیں! اللہ عزوجل فرماتا ہے کہ میں آپ کو اپنی ولایت عطا کرنا چاہتا ہوں اور یہی بات ہم نے پہلے کی تھی ، اللہ عزوجل آپکو ’رجال‘ بناتا ہے، آپکو تربیت دی جا رہی ہے ، اللہ عزوجل آپ کو ’عبد‘ بناتا ہے ، بندگی (ولایت)، یہاں کوئی غلامی نہیں ہے ۔
بندگی تو یہ ہے کہ اللہ عزوجل(فرماتا ہے ) میں آپ کو اپنے قدیم ’ع ‘ کے ساتھ متبّرک کرنے لگا ہوں ، آپ کے پاس’ع ‘ ہوگا اور میرے تمام دائمی علیم، میرے تمام دوامی علوم ( کےسمندر) آپ کے وسیلے سے بہیں گے۔ میں آپ کو با ”ب“ دینے والا ہوں۔ اس وجہ سے کہ آپ اہلِ باب( اولالباب) ہوں گے۔ یہ’با ‘ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ کی چابی ہے ، جو تمام علوم کے شہر کھول دیتی ہے۔
تب میں آپ کو ”د“ دوں گا اور آپ رہنما ہوں گے ، میں اس حقیقت کو ہر قسم کی اعزازی پوشاک سے نوازوں گا یعنی وہ اس دنیا میں خالی نہیں آرہے ہیں۔ جب اللہ عزوجل کسی خادم کو بندگی عطا کررہا ہے تو ، وہ ان کو اعزازی لباس پہنا رہا ہے ، ان پر برکتوں کا نزول ہو رہا ہے ، ان کا احساس کر رہا ہے ، وہ بھری ہوی کشتیاں ” ٱلْفُلْكِ ٱلْمَشْحُونِ“ ہیں۔
وَءَايَةٌ لَّهُمْ أَنَّا حَمَلْنَا ذُرِّيَّتَهُمْ فِى ٱلْفُلْكِ ٱلْمَشْحُونِ
”اور ان کے لئے ایک نشانی (یہ بھی) ہے کہ ہم نے ان کی نسل کو بھری ہوئی کشتی میں سوار کیا“
36:41
وہ بھری ہوئی کشتیاں ہیں جو لوگوں کی ہدایت کیلئے، اُنھیں حقیقت کی طرف واپس راغب کرنے کے لئے، اِس زمین پر چلتی ہیں۔ یعنی پھر وہ دماغ کو بند کرنے کا طریقہ سیکھتے ہیں ، سر کواستعمال نہ کریں، عقل پر تالا لگا دیں ۔ دل کو ایمان کے نور کے لئے کھولیں اور یہ صرف مرشد اور اساتذہ کے ساتھ باہمی رابطے کے ذریعہ ہے کہ وہ مستقل طور پر اس انداز میں تعلیم دے رہے ہیں جس سے آپ کے دماغ کی سوچ کو چیلنج کیا جاتا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ آپ اپنے دماغ کے خانے سے باہر سوچیں، اور اپنے دل اور اپنے ایمان سے سوچیں ۔
انشاء اللہ!“
شیخ نورجان میراحمدی نقشبندی ( ق)
[Our Translation]
“Alhamdulillah, that all these different realities in th zikr, in the breathing all of that is based on taffakur. All of that based on the ocean of meditation, how to unlock the greater reality. We are bound in our physicality; the biggest lock of the physicality is the head. The head is telling us what our limitation is but the heart has infinite capacity to find Allah (AJ).
The heart is the house of faith, the abode of faith. So, means everything that we’re doing is to shut the head and bring the heart, that’s why then all the testing, all the interaction with the shaykhs is that shut your head off and everything you do with them is you actually want to think through your head with them. Oh, you don’t understand…oh, excuse me, of course they understand. If he’s a shaykh he even knows what’s in your heart, just by his firasah that Allah gave to him, we gave the holy Hadith number 25, they hear with my hearing, you’re taking about Allah’s power when you’re in the presence of these Awliyyah Allah. That’s why best to keep your mouth quiet, you say you don’t know, what do you mean you don’t know. They’re not hearing with Allah’s hearing? Oh, you don’t see, we are different people, I come from different land and different person.
They look right into the soul and they go right in where your soul, they know what your soul is saying, what your nafs is saying and the lie that comes from your lip, otherwise why Allah would send them out for guidance, 124000 on this earth, not one. Allah didn’t send them empty, what kind of lord would be that. I granted you my friendship and you go out completely bare handed, go for you good luck I hope that they don’t kill you, no. Allah (AJ) say I want to grant you my friendship and
that’s what we talked before, Allah (AJ) make you Rijal you’re in training Allah (AJ) make you abd عبد, servanthood is not a slave here. Servanthood is Allah (AJ) (says) I am going to dress you with my ancient ayn ع, you’re going to have an ayn ع and all my ancient alim, all my ancient knowledges will be flowing through you. I’m going to grant you a ba ب. cause you’re going to be from the people of that baab. This ba ب opens Bismillahir Rahmanir Raheem بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ into the city of all knowledges.
Then I give you the daal د and you’re going to guide, I’m going to give you every type of dress upon this reality. So, mean they’re not coming empty into this world. When Allah (AJ) is granting a servant servanthood he’s dressing them, blessing them, feeling them, loaded fulkil mashhoon.
وَءَايَةٌ لَّهُمْ أَنَّا حَمَلْنَا ذُرِّيَّتَهُمْ فِى ٱلْفُلْكِ ٱلْمَشْحُونِ
And a Sign for them is that We bore their race (through the Flood) in the loaded Ark
(36:41)
They are the loaded ships that move upon this earth to guide people back to that reality. Means then they learn how to shut the head, don’t use the head, turn off the head. Open the heart to the lights of faith and that’s only through the interaction with the guides and the teachers that they’re constantly teaching in a way that challenges what your head is thinking and they want you to think outside of the box of your brain but think with your heart and your faith.
Insha’Allah.
Sh. Nurjan Mirahmadi Naqshbandi (Q)
Watch here: https://www.youtube.com/watch?v=eztpRLiOj08