
Urdu – آدابِ لیلة برأت/ شبِ برأت کے اعمال آپﷺ نے ارشاد فرمایا : "جب شعبان کی …
✨آدابِ لیلة برأت/ شبِ برأت کے اعمال✨
آپﷺ نے ارشاد فرمایا :
"جب شعبان کی رات آئے تو اس رات کو عبادت اور قیام میں گزارو اور اس کے دن میں روزہ رکھو"
(تفسیر روح المعانی: ۳/ ۱۱۱ بحوالہ بن ماجہ بیہقی)
14 شعبان کو نمازِ عصر کے بعد (غروب آفتاب سے پہلے):
1.(طہارت و پاکیزگی کیلئے) غسل کریں۔
2. بہترین(پاک) لباس پہنیں۔
3.دو رکعت سنت نمازِ تحیة الوضو ادا کریں۔
شعبان کی پندرہ (15) تاریخ سے پہلے دن کو نمازِ مغرب یا عشاء کے بعد عمل صالحین یہ ہے کہ۔
1۔ تین مرتبہ سورۃ یٰسین کی تلاوت ان نیتوں کے ساتھ کریں: ( 3 مرتبہ قرآن کریم کا باب 36)
٭پہلی مرتبہ اس نیت سے پڑھیں کہ لمبی زندگی عطا ہو جو اسلام اور ایمان میں گزرے ۔
٭دوسری بار آفات سے بچاؤ کی نیت سے تلاوت کریں۔
٭تیسری مرتبہ حصولِ رزق کی نیت سے پڑھیں ایسا رزق جو انسان پر بھروسہ کیئے بغیر ملے ۔
ہر بار سورہ یس شریف پڑھنے کے بعد یہ دعا پڑھیں
۞دعائے نصف شعبان المعظم۔
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَللّٰھُمَّ یَا ذَالْمَنِّ لَا یُمَنُّ عَلَیْهِ اَحَدْ، یَاذَالْجَلَالِ وَالْاِکْرَام یَا ذَاالطُّوْلِ وَالْاَنْعَامْ، لَاَ اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ ظَہْرَ اللَّاجِئِیْنْ، وَجَارُ الْمُسْتَجِیْرِیْنْ، وَاَمَانُ الْخَآئِفِیْنْ، اَللّٰہُمَّ اِنْ کُنْتَ کَتَبْتَنِیْ عِنْدَکَ فِٓی اُمِّ الْکِتٰبِ شَقِیًّا اَوْ مَحْرُوْمًا اَوْ مَطْرُوْدًا اَوْ مُقَتَّرًا عَلَیَّ مِنَ الرِّزْقِ فَامْحُ اللّٰہُمَّ بِفَضْلِکَ شَقَاوَتِیْ وَحُرْمَانِیْ وَطُرْدِیْ وَاِقْتَارَ رِزْقِی وَثَبِتْنِیْ عِنْدَکَ فِیٓ اُمِّ الْکِتٰبِ سَعِیْدًا وَ مَرْزُوْقًا مُّوَفَّقًا لِّلْخَیْرَاتِ فَاِنَّکَ قُلْتَ وَقَوْلُکُ الْحَقّ فِیْ کِتَابِکَ الْمُنْزَلْ عَلیٰ لِسَانِ نَبِیِّکَ الْمُرْسَلْ يَمْحُوا اللّـٰهُ مَا يَشَآءُ وَيُـثْبِتُ ۖ وَعِنْدَهٝٓ اُمُّ الْكِتَابِ ( سورۃ الرعد 13:39) اِلٰہِیْ بِالتَّجَلِّیِّ الْاَعْظَمْ فِیْ لَیْلَۃِ النِّصْفِ مِنْ شَہْرِ شَعْبَانَ الْمُعَظَمِ المُکَرَّمِ اَلَّتِیْ فِیْہَا یُفْرَقُ کُلُّ اَمْرٍ حَکِیْمٍ (سورۃ الدخان 44:4 ) وَّ یُبْرَمُ اَنْ تَکْشِفَ عَنَّا مِنَ الْبَلَائِ وَالْبَلْوَآئِ مَا نَعْلَمُ وَمَا لَا نَعْلَمُ وَاَنْتَ بِہٖ اَعْلَمُ اِنَّکَ اَنْتَ الْاَعَزُّالْاَکْرَمْ وَصَلَّی اللہُ تَعَالیٰ عَلیٰ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَ اَصْحَابِہٖ وَسَلَّمْ۔
اللہ کے نام سے شروع جو بہت مہربان رحمت والا ہے
"اے اللہ عزوجل! اے احسان کرنے والے! کہ جس پر احسان نہیں کیا جاتا ،اے بڑی شان و شوکت والے! اے فضل و انعام والے! تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو پریشان حالوں کا مددگار، پناہ مانگنے والوں کو پناہ اور خوف زدوں کو امان دینے والا ہے، اے اللہ! اگر تو اپنے یہاں ام الکتاب(یعنی لوحِ محفوظ) میں مجھے بدبخت ،محروم ،دھتکارا ہوا اور رزق میں تنگی دیا ہوا لکھ چکا ہے تو اے اللہ! اپنے فضل سے میری بدبختی، محرومی، ذلت اور رزق کی تنگی کو مٹا دے اور اپنے پاس لوحِ محفوظ میں مجھے خوش بخت، رزق دیا ہوا اور بھلائیوں کی توفیق دیا ہوا لکھ دے کہ تو نے ہی تیری نازل کی ہوئی کتاب میں تیرے ہی بھیجے ہوئے نبی کریمﷺ کی زبانِ مبارک پر فرمایا اور تیرا فرمانا حق ہے"اللہ جو چاہے مٹاتا ہے اور ثابت کرتا ہے اور اصل لکھا ہوا اسی کے پاس ہے" اے اللہ! اس تجلی اعظم کے وسیلے سے جو نصف شعبان المکرم کی رات میں ہے کہ جسمیں 'ہر حکمت والا کام بانٹ دیا جاتا ہے اور اٹل کردیا جاتا ہے ۔یا اللہ! مصیبتوں اور رنجشوں کو جو ہمارے علم میں ہیں اور جو ہمارے علم میں نہیں(سب کو)ہم سے دور فرما اور تو انھیں سب سے زیادہ جاننے والا ہے۔بیشک تو سب سے بڑھ کر عزیز اور عزت والا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمارے سردار سیدنا محمدﷺ پر اور آپ ﷺ کے آل و اصحاب(رضوان اللہ علیہم) پر درود و سلام بھیج"
۞دعاءالِعظم المأثور
سلطان الاولیاء شیخ عبد اللہ الفائز الداغستانی (قدس اللہ سرہ) کی عطا کردہ عظیم الشان دعا (دعائے الماثور) پڑھیں۔
https://nurmuhammad.com/…/Dua-al-Mathur-Grand-Transmitt…
۞مولد/صلوات (درودوسلام)
نبی کریمﷺ کی حمد کریں/ صلوات / درود شریف پڑھیں۔
https://nurmuhammad.com/…/upl…/SMC-Salawat-Book-Core.pdf
۞اجتماعی ذکر(ختم الخواجگان)
سلسلہ نقشبندیہ کے ذکرِ ختم الخواجگان کی تلاوت کریں۔
https://nurmuhammad.com/…/Khatm-Khawjagan-Naqshbandiya-…
۞صلوٰۃ التسبیح:
چار رکعت نماز صلوٰۃ التسبیح ادا کریں۔
(نقشبندی صوفی ٹریڈیشن بک کا صفحہ نمبر 264 ملاحظہ فرمائیں)
۞صلوٰۃ الشکر:
دو رکعت صلوٰۃ الشکر اللہ عزوجل کا شکر ادا کرنے کے لئے(ہر اُس نعمت پر)جو اس نے اپنے فضل سے ہمیں عطا فرمائی
۞100 رکعات پر مشتمل صلوۃ الخیر ادا کریں
ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد دس مرتبہ (10) سورہ اخلاص(قرآنِ کریم کا باب، 112 ) پڑھیں۔
نماز مکمل کرنے کے بعد 1000 بار سورہ اخلاص تلاوت کی جائے۔
روایت ہے کہ سیدنا محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا:
جو شخص اِس مبارک رات میں 100 رکعات نفل ادا کرتا ہے اللہ (عزوجل) 100 فرشتوں کو اس شخص پر مامور فرماتا ہے جن میں سے 30 جنت کی بشارت لائیں گے، 30 عذابِ جہنم سے نجات دلائیں گے،30 اس دنیا کی مصیبتوں اور آفتوں سے حفاظت کریں گے، اور 10 فرشتے اس شخص کو شیطان سے محفوظ رکھیں گے۔
15 شعبان کا روزہ:
شبِ برات کے اگلے دن روزہ رکھنا مستحب (پسند کیا گیا ہے) عمل ہے۔روایت کیا گیا ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی پُرزور تاکید فرمائی لہٰذا ، یہ نصیحت کی جاتی ہے کہ 15 شعبان کا نفلی روزہ رکھیں۔کوئی قضاء (کی نیت) کا روزہ بھی رکھ سکتا ہے اور امید کی جاتی ہے کہ وہ اس روزے کے فضائل سے بھی فائدہ اٹھائے گا۔
شیخ سید نورجان میراحمدی نقشبندی (قدس اللہ سرہ)👑